پاکستان کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےمسئلۂ کشمیر پر میٹنگ بلانے کی درخواست ۔
نئی دہلی کےکشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے اور خطے کے مختلف حصوں میں کرفیو شروع کرنے کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ممبران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کے "جارحانہ اقدامات" کو ختم کروائیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اے پی کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستان کی "حالیہ جارحانہ حرکتیں" بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور "جان بوجھ کر جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو مجروح کرتی ہیں۔"
واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ، بھارت نے کشمیر کی دہائیوں پرانی خودمختار حکومت کی حیثیت کو کالعدم کردیا۔ حکام کا اصرار ہے کہ اس تبدیلی سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے کو ملک کے باقی حصوں میں بہتر طور پر ضم کرنے میں مدد ملے گی۔ تشدد کے پھیلنے کے خوف سے بھارت نے مستقبل میں پابندیوں کو ختم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ، کشمیر کے کچھ حصوں میں کرفی...









