Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Month: April 2020

تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان بے بنیاد ہے ۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

news, Urdu
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق روسی صدر سے منسوب بیان کو بے بنیاد قرار دیا۔شہزادہ فیصل کے مطابق روسی صدر سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب سعودی عرب کااوپیک پلس کے سمجھوتے سے نکل جانا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ جملہ غیر ضروری اور بلاجواز ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ سمجھوتے سے سعودی عرب کے انخلا کی بات درست نہیں ہے بلکہ معاہدے سے نکل جانے والا ملک خود روس ہے جبکہ سعودی عرب اور دیگر 22ممالک روس کو مزید کمی اور معاہدے میں توسیع پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے لیکن روس اس پر تیار نہیں ہوا۔ ...
تیونس میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن مؤثر بنانے کے لیے پولیس روبوٹ تعینات

تیونس میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن مؤثر بنانے کے لیے پولیس روبوٹ تعینات

news, Urdu
شمالی افریقہ کے ملک تیونس کے دارالحکومت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روبوٹ تعینات کردیے۔ واضح رہے کہ تیونس کے مختلف علاقوں میں روبوٹ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو سڑک پر چلنے والے شہریوں کی جاسوسی کرتے ہیں ۔ شہریوں کو روبوٹ کے کیمرے کے سامنے اپنا شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کو رکھنا پڑتا ہے جبکہ اس کو کنٹرول کرنے والے پولیس افسران اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ تیونس میں اب تک کورونا وائرس سے 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔حکومت نے شہریوں کو صرف ادویات اور اشیائے ضروریہ کے حصول کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔ ...
امریکی “پیٹریاٹ” میزائلوں کی کھیپ عراق کےعین الاسد کے فوجی اڈے پر

امریکی “پیٹریاٹ” میزائلوں کی کھیپ عراق کےعین الاسد کے فوجی اڈے پر

news, Urdu
عراق میں بین الاقوامی عسکری اتحاد میں شامل امریکی فوج نے پیر کے روز فضائی دفاعی نظام سے متعلق "پیٹریاٹ" میزائلوں کی کھیپ تعینات کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایک میزائل بیٹری گذشتہ ہفتے "عين الاسد" کے فوجی اڈے پہنچی جہاں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ عراقی اور امریکی عہدے داران کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیٹری کو نصب کیا جا رہا ہے۔ ادھر ایک امریکی عسکری عہدے دار نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اور میزائل بیٹری عراقی کردستان کے دارالحکومت اربیل میں "حرير" کے فوجی اڈے پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ دو دیگر میزائل بیٹریاں ابھی تک کویت میں موجود ہیں جن کو عراق منتقل کیا جانا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے عراقی ذمے داران نے امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینیتھ میکنزے سے رواں سال فروری میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی حکومت عراق میں دفاعی میزائل تعینات کرنے کے ساتھ وہاں اپنے فوجیوں ...
نیتن یاھو کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی کرونا کے شبے میں  قرنطینہ منتقل

نیتن یاھو کے بعد اسرائیلی آرمی چیف بھی کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل

news, Urdu
اسرائیل میں تیزی کے ساتھ پھیلتی کرونا کی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پہلے ہی کرونا کے باعث 'آئسولیشن' میں جا چکے ہیں اب ان کے بعد کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کل منگل کو ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کےبعد پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت اب پہلے سے بہترہےالبتہ ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ قبل ازیں سوموار کے روز اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا تھا کی میڈیکل ٹیسٹوں میں پتا چلا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو ...
کورونا وائرس کےحوالے سےصورت حال واضح ہونے تک حج معاہدے نہ کیے جائیں: سعودی وزیر حج

کورونا وائرس کےحوالے سےصورت حال واضح ہونے تک حج معاہدے نہ کیے جائیں: سعودی وزیر حج

news, Urdu
کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب کے وزیر حج محمد بنتن نے دنیا بھر کے  ممالک پر حج کی تیاریاں مؤخر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث موجودہ صورت حال میں سعودی عرب کو مسلمانوں کی صحت عزیز ہے، اس لیے صورت حال واضح ہونے کا انتظار کیا جائے اور حج کے معاہدے نہ کیے جائیں۔ سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تیار ہے تاہم حکومت نے رواں سال حج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت نے 23 مارچ سے 21 روز کے لیے جزوی کرفیو کا اعلان کر رکھا ہے۔اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت تمام مساجد بشمول مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچا...
امریکہ کا لہجہ توہین آمیز ہے۔ مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے ۔ شمالی کوریا

امریکہ کا لہجہ توہین آمیز ہے۔ مذاکرات جاری نہیں رکھ سکتے ۔ شمالی کوریا

news, Urdu
شمالی کوریا کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے مایوسی ہوئی ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے ذریعے جاری ہونے والے بیان میں شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پیانگ یانگ واشنگٹن مذاکرات کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ۔ شمالی کوریا کے مذکورہ عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو پر الزام عائد کرتے ہوئے انھیں خبردار کیا کہ ان کی جانب سے عالمی برداری کو پیانگ یانگ کے خلاف پابندی جاری رکھنے کی ترغیب دلانے والے بیانات کو شمالی کوریا انتہائی ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھتا ہے اور ان کے اس طرح کے بیانات مذاکرات کے خاتمے پر منتج ہوسکتے ہیں۔مذکورہ عہدیدار نے کہا ہے کہ کم جونگ ان کے نام  ٹرمپ کے خط کو سامنے رکھ کر دیکھا جائے تو پومپیو کا لب و لہجہ انتہائی توہین آمیز ہے۔ ...
آئندہ دوہفتے امریکیوں کے لیے انتہائی درد ناک ہوں گے:امریکی صدر ٹرمپ

آئندہ دوہفتے امریکیوں کے لیے انتہائی درد ناک ہوں گے:امریکی صدر ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کے لیے بہت زیادہ درد ناک ثابت ہوں گے۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکہ میں اس طرح کی اموات انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن میں عوام کو امید دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس اس سے نجات حاصل کرنے کا پورا موقع بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین نے وبا سے 22 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری صورت میں آپ لوگوں کو جہازوں اور ہوٹل کی لابیز میں مرتا دیکھ رہے ہوتے ۔ اس ماڈل کے اعتبار سے 10 لاکھ تو بہت چھوٹا نمبر ہے۔امریکی صدر نے کورونا کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ وائٹ ہاوس نے وائرس سے امریکہ میں ڈھائی لاکھ تک اموات کا اشارہ دیا ہے۔ دوسری طرف صدرٹرمپ کےمشیر ڈاکٹر فاؤچی...

Contact Us