Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

نظامت
دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی مشترکہ دولت ایک اعشاریہ 4 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور کورونا کی عالمی وبا کے باعث ہونے والی کساد بازاری بھی ان کی دولت میں اضافے کو روک نہیں سکی ہے۔   معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ  25 خاندان مختلف صنعتوں جن میں ذرائع ابلاغ، زرعت، اور کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے منافع بخش کاروباروں سے وابستہ ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر 215 ارب ڈالرکے ساتھ امریکہ کا 'والٹن' خاندان ہے جو وال مارٹ سپر اسٹوروں کا مالک ہے۔ بلوم برگ کے مطابق والٹن خاندان کی اب تیسری نسل دنیا بھر میں پھیلے 11 ہزار سے زائد سپر اسٹوروں کی مالک ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کی 'مارس' فیملی ہے جو کہ مارس کے نام سے مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی مالک ہے...
نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ: حکومت کے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ کی یقین دہانی

نوازشریف کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ: حکومت کے خلاف تحریک میں بھرپور ساتھ کی یقین دہانی

پاکستان, سیاست
سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت کےخلاف مزاحمت میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے مولانا کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی۔ خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ نواز شریف نے مولانا  فضل الرحمٰن سے کہا کہ حکومت کےساتھ بیٹھنا ہمارے مؤقف کی نفی ہے، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے اور آئندہ پہلے جیسی شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے سخت نالاں تھے اور انہوں نے حکومت کے خلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اور اسی سلسلے میں مولانافضل الرحمٰن نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی ...
ماہ جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ ترسیلات زر کیوں آئیں؟

ماہ جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ ترسیلات زر کیوں آئیں؟

معیشت
جولائی 2020 میں پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ پونے تین بلین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ تھیں۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کورونا کے باعث تارکین وطن کا عید الاضحیٰ پر وطن واپس نہ آ پانا تھا۔ یوں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے کی نسبت زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جناب سے روز بروز سخت ہوتی پالیسیوں نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اب لوگ باقائدہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات رقوم کو ترجیح دینے لگے ہیں۔...
دوست میں معذرت خواہ ہوں

دوست میں معذرت خواہ ہوں

معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - حامد میر یہ جنوری 2009ء کی ایک صبح تھی۔ میں نے غزہ کے القدس ہوٹل کے استقبالئے پر موجود عمر رسیدہ شخص سے کہا کہ مجھے ڈالروں کے عوض مقامی کرنسی چاہئے تاکہ ٹیکسی کا بندوبست کر سکوں۔ یہ عمر رسیدہ شخص میری طرح تمام رات کا جاگا ہوا تھا۔ ساری رات اسرائیلی طیارے القدس ہوٹل کے آس پاس بمباری کرتے رہے۔ جب ایک بم ہوٹل کے عقبی حصے میں گرا تو میں بھی اپنا کمرہ چھوڑ کر باہر آ گیا تب یہ شخص مجھے لے کر ایک خندق میں گھس گیا۔  اس خندق میں پہلے سے کئی غیر ملکی صحافی پناہ لئے ہوئے تھے۔ ہم سب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد مصر کے راستے سے غزہ تک پہنچے تھے۔ تمام رات خندق میں گزار کر ہم اپنے اپنے کام پر نکلنے کی تیاری میں تھے۔ مجھے خان یونس جانا تھا جہاں اسرائیل نے ایک مسجد پر بمباری کی تھی اور خان یونس کے لئے ٹیکسی درکار تھی۔  استقبالئے پر موجود شخص نے سرگوشی کے انداز ...
حمل کے دوران ماں کا موٹاپا: بچے کی ذہنی نشوونما کے لیے خطرناک

حمل کے دوران ماں کا موٹاپا: بچے کی ذہنی نشوونما کے لیے خطرناک

طب
دورانِ حمل اگر خواتین کا وزن زیادہ ہوجائے تو اس سے ان کے ہونے والے بچے کی ذہنی اور نفسیاتی نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی مدتِ حمل کی دوسری سہ ماہی یعنی 3 سے 6 ماہ کے درمیان ہوسکتی ہے اور اس ضمن میں ماں کی فربہی کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے خواتین میں باڈی ماس انڈیکس اور بچوں کی دماغی نشوونما کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اگر دورانِ حمل خواتین کا وزن بڑھتا جاتا ہے تو اس سے دماغ کے دو اہم مقامات یعنی پری فرنٹل کارٹیکس اور اینٹیریئر انسیولا پر اثر پڑتا ہے۔ دماغ کے یہ حصے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اور فیصلہ کرنے اور برتاؤ میں مدد دیتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق دونوں مقامات متاثر ہونے سے ہائپر ایکٹویٹی ڈس آرڈر، آٹزم اور بسیار خوری جیسی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں۔ تحقیق میں ماں کے پیٹ میں نمو پاتے ہوئے 197 بچوں کے اعصاب کا مطال...
کشمیر: پولیس نے ہندوستان کو پاکستانی  چوکیوں کی معلومات دینے والے غدار کا خاندان دھر لیا

کشمیر: پولیس نے ہندوستان کو پاکستانی چوکیوں کی معلومات دینے والے غدار کا خاندان دھر لیا

پاکستان
پولیس نے بھارت کو پاکستان کی سرحدی چوکیوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے غدار وطن کا خاندان گرفتار کرلیا ہے۔ آزادکشمیر فتح پور پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو پاکستانی چوکیوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کے خاندان کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم غدار وطن تاحال روپوش ہے اور گرفتار نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جلال خان کے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا ہے، اور اسکی تلاش جاری ہے۔ جلال خان آٹھ مقام میں بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا اور انہیں پاکستانی چوکیوں کے وقوعہ سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا۔...
سعودی عرب پر ایک اور حوثی میزائل حملہ ناکام

سعودی عرب پر ایک اور حوثی میزائل حملہ ناکام

عالمی
عرب اتحادی افواج  نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام بنانے کی تصدیق کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بیان جاری کیا ہے کہ اتوار کو یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہری علاقوں پر بیلیسٹک میزائل داغے تھے جن کی فوری نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا گیا اور حملہ ناکام ہوگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی اتحادی حوثی فورسز کی جانب سے رواں برس مئی کے آخر سے کورونا کے باعث ہونے والی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب پر سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جون میں ایسا ہی ایک میزائل حملہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ہوا تھا۔ جمعرات کو عرب اتحادی فوج نے ایک ڈرون بھی مار گرایا تھا جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ سعودی شہر خمیس المشیط کے شہری آبادی اور عمارتوں کی جانب بڑھ رہا تھا۔...
فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر

فیس بک کی جانب سے اسرائیل کے بعد مودی کی جانبداری کا بھی انکشاف: رپورٹ منظر عام پر

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
معروف امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے ایک سنسنی خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک جانبداری کا رویہ اپناتے ہوئے ہندوستانی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نفرت انگیز مواد کے خلاف شکایات کے باوجود معروف ویب سائٹ کی انتظامیہ ہندوستان کےمخصوص سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے اجتناب کرتی ہے تاکہ کمپنی کے کاروباری منافع کو یقینی بنایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی میں رکاوٹ ہندوستان میں فیس بک کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز انکھی داس ڈالتی ہے، جو بی جے پی یعنی مودی کی جماعت سے وابستگی رکھتی ہے۔ رپورٹ میں حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انکھی داس حکمران جماعت نے کمپنی  کے تعلقات اچھے رکھنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ٹی راجا سنگھ کی نفرت انگیز پوسٹ کے خلاف کارروائی نہیں ہونے دی۔ ٹی راجا سنگھ ریاست تلنگانہ کی اسمبلی کا ر...
بچے ماں کے پیٹ میں ٹانگیں چلا کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتے ہیں: تحقیق

بچے ماں کے پیٹ میں ٹانگیں چلا کر اپنے اطراف کا جائزہ لیتے ہیں: تحقیق

اردو نیوز
ماں کے بطن میں بچے کی حرکت اور لاتیں چلانے کی عادت عموماً صحت مند بچے کی علامت تصور کی جاتی ہے تاہم ماہرین نے اس کی ایک اور دلچسپ وجہ معلوم کی ہے۔ طبی ماہرین ماہرین نے کہا ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ اپنے پیروں کو ہلانے سے خود اپنے جسم کی نقشہ کشی اور ماحول کا جائزہ لیتا ہے۔ محققین نے بطورِ خاص ایسے نومولود بچوں کی دماغی لہروں کا جائزہ لیا جو قبل ازوقت دنیا میں آئے تھے اور انہیں اس وقت بھی ماں کے پیٹ میں ہونا چاہیے تھا۔ نیند کے دوران بچوں کی آنکھوں کی حرکت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس عمل میں نومولود بچوں کے دماغ کی لہریں بہت تیز ہوتی ہیں جو دماغ کے مخصوص گوشوں سے اٹھتی ہیں۔ واضح رہے کہ اس عمل میں 19 نومولود بچوں کے سر پر خاص آلات لگا کر کئی روز تک ان کے ہاتھ پاؤں چلانے کی صلاحیت اور دماغی سرگرمی کا جائزہ لیا گیا۔ حیرت انگیز طور پر صرف چند ہفتوں بعد بچوں کی دماغی لہریں کم ہونا شر...
یومِ آزادی 15 اگست کیوں نہیں؟

یومِ آزادی 15 اگست کیوں نہیں؟

پاکستان, معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - حامد میر پاکستان کا اصلی یومِ آزادی 14اگست ہے یا 15اگست؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس پر بہت بحث ہو چکی اور بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ تحقیق یہی ثابت کرتی ہے کہ برطانوی حکومت کی دستاویزات کے مطابق ہندوستان کی طرح پاکستان بھی 15اگست کو معرض وجود میں آیا لیکن پھر جولائی 1948میں حکومتِ پاکستان نے یہ فیصلہ کیا کہ یومِ آزادی کی پہلی سالگرہ 15اگست کے بجائے 14اگست 1948کو منائی جائے گی۔ یہ بھی یاد رہے کہ 9جولائی 1948کو حکومتِ پاکستان نے جو ڈاک ٹکٹ جاری کئے ان پر بھی پاکستان زندہ باد کے ساتھ 15اگست 1947کی تاریخ درج تھی لہٰذا یہ سوال بہت اہم ہے کہ حکومتِ پاکستان نے اپنا یومِ آزادی 15اگست کے بجائے 14اگست کو منانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب تلاش کرنے کیلئے تحقیق کی جائے تو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت کے کچھ ایسے پہلو سامنے آتے ہیں جنہیں نظراندا...

Contact Us