Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورونا کے دور رس اثرات پر تحقیق: وائرس یادداشت اورسونگھنے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے

کورونا کے دور رس اثرات پر تحقیق: وائرس یادداشت اورسونگھنے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے

طب
چین میں کورونا وائرس کے دور رس اثرات پر کی جانے والی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ صحت یاب ہونے کے باوجود وائرس سے متاثرہ افراد کی یادداشت اور سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق محققین نے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے ایم آر آئی معائنے میں انکے اعصابی جال کو متاثر پایا ہے۔ اور ان میں سونگھنے اور یادداشت کی صلاحیت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔  تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا کےصحتیاب ہونے والےمریضوں میں مذکورہ تبدیلیاں 55 فیصد پائی گئی ہیں۔ چینی محققین کا کہنا ہے کہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی زندگیوں پر دورس نتائج کس طرح کے ہو سکتے ہیں۔...
برطانیہ: دم توڑتی بچی کے ڈاکٹر والدین کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، ویڈیو سامنے آںے پر پاکستانی ساتھیوں کا احتجاج، دباؤ پر تحقیقات شروع

برطانیہ: دم توڑتی بچی کے ڈاکٹر والدین کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی، ویڈیو سامنے آںے پر پاکستانی ساتھیوں کا احتجاج، دباؤ پر تحقیقات شروع

پاکستان دنیا میں
برطانیہ میں ایشیائی نژاد ڈاکٹر جوڑے سے نسلی بنیاد پر پولیس کی بدسلوکی پر ساتھی پاکستانی ڈاکٹروں نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ واقع کے مطابق ایک سال قبل اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر ارشد اور ڈاکٹر عالیہ کو انکی اسپتال میں داخل بیٹی کو بچانے کی کوشش میں مداخلت کرتے ہوئے زبردستی خصوصی نگہداشت کے کمرے سے نکالنے کے لیے گھسیٹا، تشدد کیا اور دونوں ڈاکٹروں کو ہتھکڑیاں لگا کر تھانے لے گئے، اور اس دوران انکی بیٹی ذینب انتقال کر گئی۔ https://youtu.be/Gw8edRFq3Q8 ذینب کچھ عرصہ سے وینٹی لیٹر کے سہارے زندہ تھی اور اسپتال کے ڈاکٹر اسے ہٹانا چاہتے تھے، جس کے لیے والدین کی اجازت نہ ملنے پر اسپتال انتظامیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا پر سماعت کی تاریخ سے 3 روز قبل ہی بدسلوکی کے واقعے کے دوران زینب انتقال کر گئی۔ زینب سوائن فلو کا شکار تھی اور اسکے والدین جو کے خود بھی ڈاکٹر تھے کا مؤقف تھا کہ وہ اس سے ...
بڑے ممالک میں سونا جمع کرنے کی دوڑ تیز، پاکستان میں قیمت 2 لاکھ فی تولہ تک جانے کا امکان

بڑے ممالک میں سونا جمع کرنے کی دوڑ تیز، پاکستان میں قیمت 2 لاکھ فی تولہ تک جانے کا امکان

پاکستان
رواں سال کے آخر تک پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ روپے ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، صرف ایک سال کے دوران ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 45 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی کشیدگی اور تیل کی قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ کے بعد سرمایہ کار سونے کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس کے باعث ملک بھر عالمی سطح پر قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالر سے زائد ہے جبکہ یہ قیمت رواں سال کے آخر تک 3 ہزار ڈالر فی اونس کا امکان ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹوں میں دو لاکھ روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ چیف ایگزیکٹو...
مسئلہ کشمیر پر پاکستان کیا کر سکتا ہے؟

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کیا کر سکتا ہے؟

معاون مواد/مہمان تحریریں
سلیم صافی - مہمان تحریر کشمیریوں کی قربانی اور جدوجہد اپنی مثال آپ ہے۔ علی گیلانی سے لے کر میر واعظ عمر فاروق تک، کوئی بھی منزل سے سرمو منحرف نہیں ہوا لیکن پھر بھی کشمیریوں کو آزادی کی منزل نصیب نہیں ہوئی۔ غاصبانہ قبضہ تو ہندوستان نے 1947میں کیا تھا لیکن گزشتہ سال 5اگست کو مودی کی جنونی حکومت نے اسے ہڑپ کرنے کی بھی کوشش کی۔ لاک ڈائون تو عملاً مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے ہو چکا تھا لیکن گزشتہ سال سے محاصرہ بھی کر لیا گیا۔ ایسا محاصرہ جو قریب کی تاریخ کا سب سے طویل محاصرہ ہے۔ ایک وقت ایسا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی مالی اور سماجی حالت پاکستانیوں سے بہت بہتر تھی۔ ان کو ہندوستان کی مرکزی حکومت میں بھی مناصب دیے گئے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی۔ آج بھی اگر وہ آزادی کا نعرہ چھوڑنے پر آمادہ ہوں تو سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک وغیرہ کو مودی سرکار کوئی بھی منصب اور ک...
پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کا حاصل کیا؟

پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کا حاصل کیا؟

پاکستان
حکومتِ پاکستان نے گذشتہ دنوں پاکستان کا نیا ’سیاسی نقشہ‘ جاری کیا ہے۔ جس پر مقامی سطح پر نئی بحث کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور عالمی سطح پر بھی ایک بحث شروع ہو گئی ہے۔ سیاسی نقشے پر انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کو پاکستان کا علاقہ دکھایا گیا ہے اور اس پر یہ تحریر درج ہے کہ ’یہ متنازع علاقہ ہے جس پر انڈیا نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔‘ اس تحریر کے ساتھ ہی یہ بھی درج ہے کہ ’اس (مسئلے) کا تصفیہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سفارشات کی روشنی‘ میں ہونا ہے۔ اس نقشے میں گلگت بلتستان کو بھی واضح طور ہر پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ ایک اور علاقہ جس کی تقسیم پر کئی دہائیوں سے تنازع چل رہا ہے وہ سر کریک ہے۔ پاکستان کے صوبہ سندھ اور انڈیا کی ریاست گجرات کے درمیان بہتی یہ ایک ایسی کھاڑی ہے جو بحیرہ عرب میں گرتی ہے۔ تقسیم کے بعد ہی سے مسئلہ یہ چلا آ رہا ہے کہ اس کھاڑی کی کتنی حدود ک...
معاشی دباؤ یا بڑھتی پھوٹ: امریکہ نے جرمنی سے فوج نکال کر دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی

معاشی دباؤ یا بڑھتی پھوٹ: امریکہ نے جرمنی سے فوج نکال کر دیگر ممالک میں بھیجنا شروع کر دی

عالمی
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے صدر ٹرمپ پر نیٹو اتحاد کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھڑتی ہوئی تنقید کی سختی سے تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تنقید کا کوئی سر پیر نہیں ہے۔ معاملہ محض اتنا ہے کہ اتحادی بڑھنے پر سرحدیں پھیل جاتی ہیں، نیٹو اتحاد میں نئے ممالک شامل ہوئے ہیں، روس کو اس کی موجودہ سرحد پر روکنا ہماری اجتماعی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ پینٹاگون سربراہ نے مقامی ذرائع ابلاغ فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جرمنی میں مقیم ایک تہائی امریکی فوجی اہلکاروں کو مشرق میں روس کی سرحد کے ساتھ تعینات کیا جائے گا، تاکہ روسی اثر و رسوخ کو اسکی سرحدوں پر ہی روکا جا سکے۔ ٹرمپ انتظامیہ کو جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر امریکہ اور یورپ کی سیاسی و عسکری اشرافیہ خصوصاً لبرل طبقے کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی اقدام سے نیٹو اتحاد کمزور ہو گا۔ تاہم پہلی با...
پاکستان میں 7 فیصد شہریوں کے پاس لیپ  ٹاپ موجود

پاکستان میں 7 فیصد شہریوں کے پاس لیپ ٹاپ موجود

پاکستان
پاکستانی کے معروف تحقیقی ادارے گیلپ ڈیٹا اینالیٹکس نے حال ہی میں پاکستان میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کے حوالے سے ایک تحقیق کی ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں وبائی مرض کورونا کے اثرات کا مطالعہ کرنا اور جاننا کہ کیسے وباء نے جدید مواصلاتی برقی آلات کو عیش و عشرت کی علامت سے بنیادی ضرورت بنا دیا ہے۔ اور اب ملک میں کتنے لوگ لیپ ٹاپ وغیرہ استعمال کر رہے ہیں۔ گیلپ کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف 7 فیصد یعنی ایک کروڑ چون لاکھ پاکستانیوں کے پاس لیپ ٹاپ جب کہ 2 فیصد یعنی 44 لاکھ پاکستانیوں کے پاس ٹیبلٹ کمپیوٹر ہیں۔ یہ سروے پاکستان کے محکمہ شماریات کے ذریعے ہر 2 سال میں ایک بار کیا جاتا ہے اور اس میں 24 ہزار سے زائد خاندان اور ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد شامل ہوتے ہیں۔ لیپ ٹاپ رکھنے والے 7 فیصد پاکستانیوں کو اگر علاقائی بنیاد پر توڑا جائے تو اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں 2 فیصد لوگوں ...
افغان لویہ جرگہ: 3400 عمائدین نے تمام طالبان قیدی رہا کرنے کی منظوری دے دی، غنی کی کوششیں ناکام

افغان لویہ جرگہ: 3400 عمائدین نے تمام طالبان قیدی رہا کرنے کی منظوری دے دی، غنی کی کوششیں ناکام

عالمی
افغانستان کے لویہ جرگے نے طالبان کے بقیہ 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے۔ تین دن جاری رہنے والے لویہ جرگے نے جن طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ہے ان پر غنی انتظامیہ نے سنگین نوعیت کے جرائم کے الزامات لگا رکھے تھے اور انہیں طالبان امریکہ امن معاہدے کے تحت آزاد کرنے سے کترا رہی تھی۔ تاہم ملک بھر سے لویہ جرگے میں شامل 3400 سے زائد قائدین نے متفقہ طور پر تمام 400 قیدیوں کی رہائی کی غیر مشروط منظوری دے دی ہے۔ قرارداد میں طابالن قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ساتھ ملک میں امن مسئلے سے متعلق 25 دیگر نکات بھی درج تھے جن میں سے ایک بین الافغان امن مذاکرات کے جلد آغاز کی شق بھی شامل تھی۔ حال ہی میں دیے گئے بیان میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق اب تک افغان طالبان نے غنی انتظامیہ کے 898 اہلکاروں کو رہا کیا ہے جبکہ افغان حکومت کی جانب سے اب تک 4170 افغان طالبان قیدی رہائی...
تحقیق: گھریلو ٹوٹکہ جدید اینٹی بائیو ٹکس سے زیادہ مؤثر اور محفوظ ثابت

تحقیق: گھریلو ٹوٹکہ جدید اینٹی بائیو ٹکس سے زیادہ مؤثر اور محفوظ ثابت

طب, علوم و فنون
سائنسدانوں نے پیاز اور لہسن پر مشتمل 1,000 سال قدیم طبّی نسخہ استعمال کرتے ہوئے تجربہ گاہ میں خطرناک اور سخت جان جرثوموں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تحقیقی جریدے کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع شدہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر پیاز، لہسن، گائے کا صفرا (جگر کی زردی مائل رطوبت) اور وائن کو آپس میں ملا کر بنائے گئے مرہم سے ایسے جرثوموں تک کو بہ آسانی ہلاک کیا جا سکتا ہے جن کے خلاف جدید ترین اینٹی بایوٹکس بھی غیر مؤثر ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیفائیلوکوکس آریئس اور اس جیسے دوسرے کئی خطرناک جراثیم نے حالیہ برسوں کے دوران اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت نہ صرف پیدا کرلی ہے بلکہ اس مزاحمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے نتیجے میں یہ دوائیں ناکارہ ہوتی جارہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں تو پھر بھی کچھ نہ کچھ افاقہ ہوجاتا ہے لیکن اگر یہ بیکٹیریا ایک ساتھ جمع ہو کر باریک جھلی جیسی ...
لبنان دھماکہ: میزائل حملے کی افواہوں کے بعد صدر عون کا بھی شبہے کا اظہار

لبنان دھماکہ: میزائل حملے کی افواہوں کے بعد صدر عون کا بھی شبہے کا اظہار

عالمی
لبنان کے صدر میشال نعیم عون نے بیروت میں ہونے والے دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا بندرگاہ پر میزائل یا بم سے کیا گیا حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر میشال نعیم عون نے بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں خوفناک دھماکے پر کسی بھی عالمی ادارے سے تحقیقات کرانے کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا کی دو بنیادی وجہ ہوسکتی ہیں یا تو حکام کی جانب سے غفلت برتی گئی یا پھر بیرون ملک سے حملہ کیا گیا ہو۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لبنانی صدر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ملک کا موجودہ نظام مفلوج ہوچکا ہے جس کی وجہ سے جلد فیصلے اور ان پر فوری عمل درآمد کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے اس بوسیدہ نظام پر نظر ثانی ہونی چاہیئے۔ ہماری حکومت سسٹم میں اتفاق رائے کے ساتھ مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے۔ صدر میشال عون نے عوام سے ...

Contact Us