Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہزیمت: مودی اور حواریوں میں پھوٹ کا انکشاف

چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہزیمت: مودی اور حواریوں میں پھوٹ کا انکشاف

عالمی
ہندوستان کے معروف دفاعی تجزیہ کار اجے شکلا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی چین سے سرحدی تنازع پر ہزمیت کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت پر شدید برہم ہوئے ہیں۔ تاہم برطرفی اور تبادلوں جیسے صاف دکھائی دینے والے اقدامات سے صرف اس لیے گریز کیا گیا ہے تاکہ عوام کے سامنے غلطی کے باضابطہ اعتراف کے تاثر کو نہ جانے دیا جائے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار اجے شکلا نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اپریل کے وسط میں بھارتی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے علاوہ مقامی ذرائع اور خفیہ معلومات کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ چین ہندوستان کی سرحد پر بڑی فوجی مشقیں کر رہا ہے، جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہزاروں سپاہی شریک ہیں۔ تاہم ہندوستان نے لداخ میں ریزرو فوج کو متحرک کرنے کا عمل کورونا کے باعث منسوخ کردیا تھا۔ جس کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے خوب فائدہ اٹھایا او...
چین کے آگ بجھانے والے ڈرون نے شعبہ شہری تحفظ میں تہلکہ مچا دیا

چین کے آگ بجھانے والے ڈرون نے شعبہ شہری تحفظ میں تہلکہ مچا دیا

فن/ٹیکنالوجی
چین میں اڑن ٹیکسی بنانے والی ایک کمپنی ای ہینگ نے اب آگ بجھانے والا دنیا کا جدید ترین ڈرون تیار کرلیا جو آگ بجھانے والے بموں، رہنمائی کے لیے لیزر سسٹم اور تیزی سے پانی اور فوم پھینکنے والا ایک نظام بھی رکھتا ہے۔  یہ ڈرون تنگ علاقوں کی عمارتوں اور ان کی بلند ترین منزلوں تک آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔   اس ڈرون کو ای ہیگ 216 ایف کا نام دیا گیا ہے جو سب سے پہلے کسی بھی عمارت کے سامنے جاکر اپنے دس گنا زوم والے کیمرے سے صورتحال کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے ساتھ وہ لیزر سے اپنے ہدف کا تعین کرتا ہے۔ اگر آتشزدگی والے گھرکے شیشے بند ہوں تو یہ آگ بجھانے والے بم پھینکتا ہے جو اندر جاکر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج کرکے آگ کو کم کرتے ہیں۔ https://youtu.be/1dLa6_QlNgY ایک ڈرون میں مجموعی طور پر آگ بجھانے والے 6 بم نصب ہیں اور دس میٹر دوری سے آگ بجھانے والی فوم اور پانی کو پھینکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ...
طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

اردو نیوز, عالمی
طالبان نے غنی انتظامیہ کی جانب سے لویا جرگہ (بڑا مشاورتی اجتماع) بلانے کی مخالفت کر دی ہے۔ ترجمان افغان  طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے لیے بلائے گئے لویا جرگے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ لہٰذا تمام فریقین کو ایسے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ طالبان نے لویا جرگہ میں شرکت کرنے والے افغان عمائدین کو پیغام دیا ہے کہ تمام فریقین کو امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہنا چاہیے، افغانستان کی آزادی اور اسلامی نظام نافذ کرنے کے خلاف کوئی بھی عمل ناقابل قبول ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان  فروری کو دوحہ میں تاریخی امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کو ایک ہزار قیدی رہا کرنے ہیں۔ غنی انتظامیہ اب تک تقریباً 4600 طالبان قیدی رہا کرچکی ہے اور اب 400 اہم طالبان قیدیوں کی رہائ...
صدر ٹرمپ کا نومبر تک افغانستان سے 4 ہزار فوجی نکالنے کا عندیا

صدر ٹرمپ کا نومبر تک افغانستان سے 4 ہزار فوجی نکالنے کا عندیا

عالمی
امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبرمیں صدارتی الیکشن تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار تک کر دی جائیگی۔ انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم افغانستان سے بڑی حد تک نکل چکے ہیں، اور جلد مزید فوجیں نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ افغان طالبان سے امن معاہدے پر قائم ہیں اور گفتگو کے ذریعے افغانستان میں موجود آٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو نصف کر دیں گے۔باقی ماندہ فوج نکالنے کے لیے انہوں نے کوئی وقت نہیں دیا تاہم اس پر گفتگو جاری ہے کا اظہار ضرور کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال فروری میں امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان سے مکمل فوج نکالنے کا پابند ہے۔...
امریکہ کو ٹک ٹاک چوری کرنے نہیں دیں گے: چین

امریکہ کو ٹک ٹاک چوری کرنے نہیں دیں گے: چین

فن/ٹیکنالوجی
تجارتی و سیاسی کشمکش کے ساتھ ساتھ امریکہ اور چین کے مابین ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بھرپور مقابلہ جاری ہے۔ امریکی انتظامیہ نے دنیا کی معروف ترین ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو لے کر چین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس پر بالآخر چین نے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر سلسلہ نہ رکا تو بھرپور جواب دیں گے۔    چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امريکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک کے حوالے سے اقدامات نہ صرف آزاد تجارت، شفافیت اور غیر امتیازی سلوک کے خلاف ہے بلکہ ورلڈ ٹريڈ آرگنائزيشن کے مارکيٹ اکانومی کے متعلقہ قوانين کی خلاف ورزی بھی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین امریکہ کو ٹک ٹاک ایپ چرانے نہیں دے گا اور اگر امریکہ ہراسانی سے باز نہ آیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکا چینی سائنس دانوں، طلبا اور محققین کے ساتھ ساتھ اب چینی کمپنیوں کو بھی ہراساں کر رہا ہے۔ امریکا نے قبل ازیں موبائل کمپنی ہ...
لبنان میں پر اسرار دھماکہ، دسیوں ہلاک، ہزاروں زخمی، بیروت شہر کی صورت ہی بدل گئی، چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری

لبنان میں پر اسرار دھماکہ، دسیوں ہلاک، ہزاروں زخمی، بیروت شہر کی صورت ہی بدل گئی، چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری

عالمی
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے اب تک کم از کم 78 افراد کے ہلاک اور4 ہزار سے زائد کی زخمی ہونے کیہ تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ہلال احمر نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔  https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1290932675973222402?s=20 خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب  بیروت کی بندرگاہ  کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے  لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل ہے تاہم سعد حریری محفوظ ہیں۔ دنیا بھر میں افواہوں کے بعد مقامی انتظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ساحل پر ایسے گودام میں ہوا ہے جہاں ایک سال قبل ایک جہاز سے ضبط کیا گیا دھماکا خیز مو...
کورونا: عالمی معیشت کو 5800 ارب ڈالر کا نقصان، 6 ماہ میں 9 ہزار ارب ڈالر ہونے کا خدشہ

کورونا: عالمی معیشت کو 5800 ارب ڈالر کا نقصان، 6 ماہ میں 9 ہزار ارب ڈالر ہونے کا خدشہ

معیشت
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ 3 ماہ میں عالمی سطح پر معیشت کومجموعی طور پر 5800 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔ کورونا وبا سے ممکنہ معاشی نقصان پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب تین ماہ میں 5 ہزار 800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ہے، اور اگر یہی حالات چھ ماہ تک رہے تو نقصانات 8 ہزار 800 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔ جس کے باعث عالمی سطح پر معاشی ترقی کی شرح 9.7 فیصد تک متاثر ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے میں ایشیا 30  فیصد متاثر ہوگا، جبکہ عالمی سطح پرپیداوار 1700 ارب ڈالر سے 2500  ارب ڈالر تک متاثرہوسکتی ہے۔ ایسے میں عالمی سطح پر 15 سے 24  کروڑ افراد بے روزگار ہوں گے، جبکہ صرف ایشیا میں 10 سے 16 کروڑ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر حالات یہی رہ...
بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد : مودی کی پراشتعال تقریر

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد : مودی کی پراشتعال تقریر

عالمی
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پر اشتعال تقریر کی اور اشاروں کنایوں میں ہندتوا کی تحریک کو آگے بڑھانے کا عندیا دیا۔ https://twitter.com/narendramodi/status/1290921136276910080 ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی جگہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی بنیاد رکھنے سے قبل مودی نے ہنومان گڑھی مندر میں بھومی پوجن کی رسومات بھی ادا کی تھیں۔ رپورٹوں کے مطابق ایودھیا میں رام مندر 161 فٹ بلند ہو گا، اور اسکی تعمیر میں دو سال 8 ماہ لگیں گے۔ بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندر کا خاکہ تقریب پہ خوف زدہ ہندوستانی انتظامیہ نے ایودھیا میں سخت سیکیورٹی نافذ کر رکھی تھی، اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صرف 175 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ اس دور...
قصور: بڑی بہن کا پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کا قتل

قصور: بڑی بہن کا پسند کی شادی پر چھوٹی بہن کا قتل

پاکستان
قصور کے نواحی گاؤں خوشحال سنگھ میں بڑی بہن نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق چھوٹی بہن گاؤں کے نوجوان سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔ جس کے لیے مقتولہ عدالت میں شادی کے لیے جارہی تھی کہ بڑی بہن نے پسٹل سے فائرنگ کرکے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تاہم ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلہ کو جلد گرفتار کرلیں گے۔...
سری لنکا: جیل میں منشیات پہنچانے کے لیے بلی کا استعمال، گرفتار بلی چکما دے کر فرار

سری لنکا: جیل میں منشیات پہنچانے کے لیے بلی کا استعمال، گرفتار بلی چکما دے کر فرار

دلچسپ و عجیب
سری لنکا کی ایک جیل میں مبینہ طور پر منشیات اور موبائل فون سِم کارڈز اسمگل کرنے کے الزام میں قید بلی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔  عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ویلی کاڈا جیل سے ایک ایسی بلی فرار ہوگئی ہے جسے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ثبوت کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بلی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے تاہم بلی کو حراست میں نہیں لیا جا سکا ہے۔ بلی کو گزشتہ روز ہی کولمبو پولیس کے ایک آفیسر نے گرفتار کیا تھا، بلی کے گردن کے گرد ایک تھیلی بندھی ہوئی تھی جس کے اندر دو سم کارڈز، دو گرام ہیروئن اور ایک میموری چپ موجود تھی۔ بلی کو جیل کے اندر داخل ہونا تھا اور ایک قیدی اس بلی کو پکڑ کو یہ تھیلی لے لیتا تاہم اس سے قبل ہی بلی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سری لنکا کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کو منشیات اور موبائل ...

Contact Us