Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کبھی اسکول نہ جانے والی لاہور کی 9 سالہ نتالیہ نے ہندوستانی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ دیا

کبھی اسکول نہ جانے والی لاہور کی 9 سالہ نتالیہ نے ہندوستانی پروفیسر کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان
نو برس کی ہونہار پاکستانی طالبہ نے کیمیا کے دوری جدول (پیریاڈک ٹیبل) میں عناصر کو درست ترتیب میں رکھنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ https://youtu.be/rqI1pb0Y6R8 اٹھارہ جولائی کو لاہور کی نتالیہ نجم نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ نتالیہ نجم نے صرف دو منٹ 42 سیکنڈ میں دوری جدول کے عناصر کو برق رفتاری سے اپنی جگہ پر رکھ کر کم ترین مدت میں ان کو ترتیب کے ساتھ پیش کیا اور نتالیہ نے یہ کام گزشتہ ریکارڈ سے سات سیکنڈ کم مدت میں انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی پروفیسر میناکشی اگروال کے نام تھا۔ اس کارنامے کو انجام دینے کے بعد نتالیہ بہت خوش تھیں، جبکہ موقع پر موجود گنیز بک آف ورلڈریکارڈ کے ججوں نے ان کو سراہا۔ طالبہ نتالیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کے دیگر بچے بھی ان کے کام سے متاثر ہوکر سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اور ری...
وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات

وقت پر کھانا کھانا کتنا ضروری – نئی تحقیق کے چشم کشاء انکشافات

صحت و خوراک
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وقت بے وقت کھانا اور غذائی اوقات میں بے ترتیبی انسانی جسم کو ہمارے پچھلے تمام اندازوں سے کہیں زیادہ متاثر کرتی ہے۔ محققین کے مطابق نئی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ جسم کے ہر خلیے کے اندر بھی 24 گھنٹے کی ایک گھڑی ہوتی ہے، جو سورج کی قدرتی روشنی اور چاند کے مدوجزر کے پیش نظر ہمارے خلیات کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف اوقات میں کام کرنے والے افراد دوسروں کے مقابلے میں بہت جلد موٹاپے اور ذیابیطس وغیرہ کے شکار بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم کی اندرونی گھڑیاں ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں رہتیں۔ کیونکہ ان کے کھانے کے اوقات میں شدید بے ترتیبی ہوتی ہے۔ لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے اثرات مزید دوررس ہوسکتے ہیں کیونکہ وقت بے وقت کھانے سے جسم کے حیاتیاتی اوقات کار شدید متاثر ہوتے ہیں۔ ذیابیطس اور میٹابولزم کےمطابق ...
کشمیر: آج اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی

کشمیر: آج اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی

پاکستان, عالمی
پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے دیے گئے ویب لنک پررجسٹر ہو کر 5 اگست کو ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنا ہوگی۔ فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ساسی کی جانب سے احتجاج کا...
کورونا کا تناؤ: صحت یاب ہونے والے افراد کے بال جھڑنے لگے

کورونا کا تناؤ: صحت یاب ہونے والے افراد کے بال جھڑنے لگے

طب
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے شفا پانے والے کئی افراد نے شکایت کی ہے کہ ان کے بال بہت تیزی سے گررہے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے اسے عارضی کیفیت قراردیا ہے۔ امریکا ، برطانیہ اور یورپ سمیت کئی مرد و خواتین نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ کووڈ19 کے چنگل سے آزاد تو ہوچکے ہیں لیکن اس کے ایک دو ماہ بعد تک ان کے بالوں کے گچھے اتررہے ہیں اور وہ گنج پن کے شکار ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹروں نے اسے ایک نفسیاتی کیفیت بتایا ہے جسے ’ٹیلوجِن ایفلوویئم‘ کہتے ہیں جس میں کسی صدمے یا بیماری سےگزرنے والے تناؤ کی بدولت بال کھونے لگتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا اصرار ہےکہ یہ کیفیت عارضی ہے اور کچھ ہفتوں بعد صورتحال معمول پر آسکتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بعض افراد میں ایک طویل عرصے تک بال گرنے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس کیفیت پر فیس بک پر کئی گروپ بن چکے ہیں جن میں کووڈ 19 میں متبلا ہوکر تندرست ہونے والے افراد اپنی کیفیات کا تبادلہ ...
افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع

افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع

ستان, شخصی و ادبی
ہندوستان کے تحقیقاتی صحافی یاتش یادیو نے اپنی کتاب " را: ا ے ہزٹری آف انڈیاز کوورٹ آپریشنز" میں انکشاف کیا ہے کہ افغان جہاد کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغانستان میں تین جنگجوؤں کو خرید رکھا تھا، جن میں سے ایک احمد شاہ مسعود تھے، جبکہ دیگر دو اب بھی افغانستان میں ہندوستانی ایماء پر کام کررہے ہیں، اور سیاسی اثرورسوخ بھی رکھتے ہیں۔ ہندوستانی صحافی نے لکھا ہے کہ را افغانستان میں پاکستان کے بڑھتے اثرورسوخ سے شدید پریشان تھی جسکی بڑی وجہ پاکستان کو حاصل مکمل امریکی اعتماد تھا۔ ایسے حالات میں میں را پاکستان اور افغان مجاہدین کے درمیان بننے والے اتحاد کو ختم یا کمزور کرنا چاہتی تھی۔ صحافی نے لکھا ہے کہ را کے خیال میں پاکستان کا خطے میں کردار اس قدر بڑھ چکا تھا کہ وہ ایک تیر سے تین شکار کر رہا تھا۔ پاکستان مجاہدین کے ساتھ اتحاد قائم کر کے ہندوستان کو یہ باؤر کروا رہا تھا کہ وہ اسلا...
ملک میں حالیہ و سابقہ اعلیٰ عسکری قیادت کی اہم بیٹھک

ملک میں حالیہ و سابقہ اعلیٰ عسکری قیادت کی اہم بیٹھک

پاکستان
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کی طرف سے جاری کی گئی خبر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈ کوارٹرز میں سینئر سرونگ افسران سے ملاقات کی ہے۔ لاہور کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ جہاں سینئر سرونگ افسران میں جنرل (ر) جہانگیرکرامت، جنرل (ر) راحیل شریف، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بیٹھک میں آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور اور خطے میں سکیورٹی صورتحال اور امن و استحکام پرگفتگو کی، اور ملک کو درپیش چیلنجز اور مواقع سے متعلق سابقہ قیادت سے مشاورت بھی کی۔ شرکا نے آرمی چیف کو اپنی آرا سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں ۔...
روسی محققین نے کورونا وائرس کی کمزوری دریافت کر لی

روسی محققین نے کورونا وائرس کی کمزوری دریافت کر لی

روس, طب
روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کمزوری تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس وقت دنیابھر میں 160 سے زیادہ گروہ اور ادارے کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 کی ویکسیین کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ماہرین کورونا وائرس سے متعلق نئی سے نئی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ایسے موقع پر جب کورونا کی ویکسین کے لیے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں، روسی سائسندانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی ایک کمزوری بھی تلاش کر لی ہے۔ روس میں ریسرچ کے ادارے ویکٹر اسٹیٹ ریسرچ سینٹر آف وائرولوجی اینڈ بائیو ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمرے کے درجہ حرارت والےپانی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو درحقیقت قابو کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معمولی درجہ حرارت کے پانی میں کورونا وائرس کے 90 فیصد زرے 24 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں جبکہ 99.9 فیصد ذرے 72 گھنٹوں میں مرجاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کی بنیاد پ...
شدید معاشی بدحالی: عید الاضحیٰ 1441 میں قربانی میں 26 فیصد کمی

شدید معاشی بدحالی: عید الاضحیٰ 1441 میں قربانی میں 26 فیصد کمی

پاکستان
اعداد و شمار کے مطابق موجودہ سال پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی خریداری گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد کم رہی، جبکہ قربانی کی شرح میں 25 اعشاریہ 9 فیصد تک کی ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔ ماہرین کے مطابق اسکی وجہ مہنگائی، پاکستانیوں کی قوت خرید میں کمی، بے روزگاری اور کچھ حد تک کورونا وائرس ہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیےگئے اعدادو شمار کے مطابق اس سال 20 لاکھ گائیں، 31 لاکھ 40 ہزاربکرے، 8 لاکھ بھیڑیں، 60 ہزار اونٹ قربان کیے گئے، جبکہ کمی کے باوجود کھالوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 242 ارب روپے مالیت کے جانور خریدے تھے، جو اس سال کم ہو کر 174 ارب روپے تک رہے۔ پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے مطابق اس سال 60 لاکھ جانوروں کی قربانی دی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر قرب...
متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی

متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی

عالمی
عرب دنیا کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے متحدہ عرب امارات میں کام شروع کردیا۔ اس بات کا اعلان عالمی ایجنسی برائے ایٹمی توانائی (آئی اے ای اے) میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے حماد الکعبی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کیا ہے https://twitter.com/hamadnuke/status/1289473881351192577 چار یونٹوں پر مشتمل اس ایٹمی بجلی گھر کا پورا نام ’’محطۃ براکۃ للطاقۃ النوویۃ (براکہ ایٹمی بجلی گھر) ہے جس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 5600 میگاواٹ ہے جبکہ ہر یونٹ انفرادی طور پر 1400 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔ فی الحال ان میں سے پہلے یونٹ نے بجلی بنانی شروع کی ہے جبکہ باقی تین یونٹ بھی تکمیل کے قریب ہیں۔ مکمل طور پر فعال ہوجانے کے بعد یہ ایٹمی بجلی گھر، متحدہ عرب امارات میں بجلی کی ضرورت کا 25 فیصد پورا کرسکے گا۔ براکۃ ایٹمی بجلی گھر ابوظہبی میں ’’غربیہ‘‘ کے علاقے میں ساحلی پٹی کے قریب تعمیر کیا گیا ہے جس پر...
کلیم خان پر سی ڈی اے کی نوازشات: اسلام آباد ہائیکوٹ میں طلبی، سرزنش، جواب طلب

کلیم خان پر سی ڈی اے کی نوازشات: اسلام آباد ہائیکوٹ میں طلبی، سرزنش، جواب طلب

پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر علیم خان کی نجی ریائشی سکیم کے سرکاری اراضی پر مبینہ قبضے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جس پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دوران سماعت میں کہا کہ؛ الزام ہے ریاست کی زمین نجی رہائشی منصوبے کے لیے دی گئی، جبکہ علاقے سے لوگوں کو بھی زبردستی بے دخل کرنے کا الزام ہے۔ کیسے کسی کے کاروباری منصوبے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ریاستی زمین پر سڑک جیسے سہولیاتی منصوبے کی اجازت دے دی گئی؟ جسٹس اطہر من اللہ نے مزید پوچھا کہ نجی ریائشی منصوبے کے اکثریتی شیئرز کا مالک کون ہے؟ جس پر وکیل منصوبہ نے بتایا کہ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اکثریتی شیئر علیم خان کی اہلیہ کے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ علیم خان کون ہیں؟ وکیل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیم خان اتنے بااثر ہیں ک...

Contact Us