Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ٹرمپ انتظامیہ کی ممکنہ ناراضگی کے باوجود امریکی کمپنی ٹک ٹاک خریدنے پر بضد

ٹرمپ انتظامیہ کی ممکنہ ناراضگی کے باوجود امریکی کمپنی ٹک ٹاک خریدنے پر بضد

فن/ٹیکنالوجی
امریکی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود وہ معروف چینی ایپ ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے قومی سلامتی کے خدشے کے پیشِ نظر ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی حساس ادارہ ٹک ٹاک کے ذریعے امریکیوں کی جاسوسی کر سکتا ہے۔ بیان کے بعد امریکی ذرائع ابلاغ میں چہ مگوئیاں گردش مین تھیں کہ شاید اب ٹرمپ کی تنبیہ کے بعد مائیکرو سافٹ کا ٹک ٹاک کو خریدنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ جائے تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سی ای او نے صدر ٹرمپ سے بات کی ہے اور دونوں میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔  اور اس سلسلے میں قومی سلامتی سے متعلق صدر ٹرمپ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔...
آیا صوفیہ: حق داروں کو حق مل گیا

آیا صوفیہ: حق داروں کو حق مل گیا

معاون مواد/مہمان تحریریں
اکرم سہگل - مپمان تحریر آبنائے باسفورس کے کنارے، جہاں بحیرۂ مرمر اور بحیرۂ اسود ملتے ہیں اور اسے یورپ و ایشیا کی سرحد کہا جاتا ہے، آیا صوفیا کی یہ عظیم الشان عمارت واقع ہے۔ استنبول کا شمار یوریشیا کے اہم ترین شہروں میں ہوتا ہے جس کی حدود دو براعظموں میں ہیں اور اس کی آبادی آج ڈیڑھ کروڑ ہوچکی ہے۔ 660قبل مسیح میں یہ شہر ’’بازنطین‘‘ کے نام سے آباد ہوا اور 330ء میں جب رومی شہنشاہ قسطنطین نے اسے سلطنت روما کا پایۂ تخت بنایا تو اس کا نام قسطنطنیہ ہوگیا۔ قسطنطین نے اس شہر اور اپنی سلطنت کو عیسائیت کا مرکز بنایا۔ جدید استنبول پر ہزار سالہ تاریخ کے نقوش آج بھی باقی ہے۔ 537ء میں رومی سلطنت کے دارالحکومت میں آیا صوفیا کے گرجے کی تعمیر ہوئی۔ یہ مشرقی روم کے بڑے گرجا گھروں میں شمار ہوتا تھا۔ 1935میں اسے مصطفی کمال اتاترک کی قائم کردہ جدید ترکی ریاست کے سیکیولرازم کی علامت کے طور پر عجائب گھربنا ...
امریکی انتظامیہ نے چینی محققین اور طلباء کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، چین کی بھی دھمکی

امریکی انتظامیہ نے چینی محققین اور طلباء کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، چین کی بھی دھمکی

عالمی
چین نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چینی محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ چينی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امريکہ ميں چينی طلبہ اور محققين کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہيں مسلسل ہراساں کيا جا رہا ہے، امریکی انتظامیہ نے 3 چینی محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے اور انکی ضمانت میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کی غرض سے امریکہ میں مقیم چ...
جلال آباد جیل پر داعش کا حملہ، 8 حملہ آوروں سمیت 29 ہلاک، 50 زخمی، 1700 فرار قیدیوں میں سے 700 واپس گرفتار

جلال آباد جیل پر داعش کا حملہ، 8 حملہ آوروں سمیت 29 ہلاک، 50 زخمی، 1700 فرار قیدیوں میں سے 700 واپس گرفتار

عالمی
افغانستان کے شہر جلال آباد میں جیل پر داعش کے حملے میں 29 افراد ہلاک، 50 زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان فوج نے 18 گھنٹوں کی لڑائی میں 8 حملہ آوروں کو مار گرایا ہے۔ دفاعی عمل مکمل کرنے کے بعد علاقے کو بھی کھول دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد افغان فوج کے سپہ سالار ضیاء یٰسین نے علاقے کا دورہ کیا ہے اور افواج کی بہادری پر انہیں سراہا ہے۔ یاد رہے کہ افغان طالبان اور کرزئی انتظامیہ میں عید پر جنگ بندی کا اعلان تھا، تاہم طالبان نے شرپسند عناصر کو کسی قسم کے موقع سے فائدہ نہ اٹھانے دینے کے پیش نظر حملے کی تردید اور مذمت کی ہے۔ طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ جلال آباد حملے کے پیچھے ان کا گروپ ملوث نہیں ہے۔ ہم نے جنگ بندی کی ہے اور ہم ملک میں اس طرح کے کسی بھی حملے میں ملوث نہیں۔ علاوہ ازیں طالبان نے جمعرات کی رات میں مشرقی صوبے لوگر میں ہونے والے خودکش ح...
بیٹریاں موت بیچنے لگیں، ہر تین میں سے ایک بچےمیں سیسے کی خطرناک مقدار کا انکشاف، اقوام متحدہ کی تنبیہ

بیٹریاں موت بیچنے لگیں، ہر تین میں سے ایک بچےمیں سیسے کی خطرناک مقدار کا انکشاف، اقوام متحدہ کی تنبیہ

طب
اقوامِ متحدہ کے تحت بچوں کے عالمی ادارے یونیسیف نے یہ پریشان کن انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر تیسرے بچے کے خون میں سیسے کی مقدار خطرناک حد تک زیادہ ہے، یعنی دنیا میں 80 کروڑ بچوں کے خون میں سیسے کی مقدار 5 مائیکروگرام فی ڈیسی لیٹر یا اس سے زائد دیکھی گئی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پوری دنیا میں سیسے کی اتنی زیادہ آلودگی سے لاکھوں کروڑوں بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ سیسے کی آلودگی ذہنی اور جسمانی طور پر بہت نقصاندہ ثابت ہوتی ہے اوربعد ازاں اس کے اثرات کم بھی نہیں کئے جاسکتے۔ یونیسیف اور ایک ماحولیاتی گروپ پیورارتھ نے مشترکہ طور پر کئی ممالک میں سروے کےبعد یہ انکشاف کیا ہے کہ خون میں پانچ مائیکروگرام فی ڈیسی لیٹر سیسے کی مقدار محفوظ پیمانے سے بہت زیادہ ہے ۔ اس کیفیت میں بچوں کے دماغ، اعصابی نظام، دل اور جگر جیسے اعضا کو نقصان ہوسکتا ہے جن میں سے بعض کا ازالہ ممکن بھی ...
بانکے رام سے محمد ضیاء الرحمٰن بننے والے عظیم عالم – جامعہ مدینہ کے مدرس وفات پا گئے

بانکے رام سے محمد ضیاء الرحمٰن بننے والے عظیم عالم – جامعہ مدینہ کے مدرس وفات پا گئے

نظامت
ہندوستانی شہر اعظم گڑھ کے ایک امیر گھرانے میں پید ہونے والے بانکے رام جو اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر ہندو مت سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور عظیم عالم محمد ضیا الرحمٰن اعظمی ٹھہرے، 77 سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے ہیں۔ ضیا الرحمان اعظمی 1943ء میں پیدا ہوئے، 16 برس کی عمر میں ہندی میں ترجمہ کی گئی کتاب ’دینِ حق‘ سے اسلام کے مطالعے کا آغاز ہوا اور یوں جماعت اسلامی، خصوصاً علامہ مودودی اور دیگر علماء کی کتابوں سے متاثر ہو کر بالآخر 1960ء میں اسلام قبول کرلیا۔ اہل خانہ نے جادو کہہ کر علاج معالجے بھی کروائے سختیوں کے پہاڑ توڑتے، ذدوکوب کیا اور گھر بدر بھی کیا تاہم حق کو پانے کے بعد اس سے منہ پھر لینا ان کی طبیعت میں نہ تھا۔ یوں یہ سفر سوالات اٹھانے والے ایک جوان سے معروف عالم دین پر جا کر ختم ہوا۔ علامہ اعظمی کو قریب سے جاننے والے کہتے ہیں کہ وہ ایک ہندو گھرانے ...
عمران حکومت نے بھارت نوازی میں حد پار کر دی: کلبھوشن یادیو کے دفاع کیلئے عدالت سے انوکھی درخواست

عمران حکومت نے بھارت نوازی میں حد پار کر دی: کلبھوشن یادیو کے دفاع کیلئے عدالت سے انوکھی درخواست

اداریہ
عمران خان حکومت نے عالمی عدالت انصاف کا بہانہ بنا کر ہندوستانی جاسوس اور عدالت سے ثابت دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو خصوصی وکیل دفاع دینے کی درخواست دی ہے۔ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے جس کی سماعت 3 آگست کو عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی۔ حکومت نے درخواست میں عالمی عدالت انصاف کا نام لے کر بھارتی دہشت گرد کو اپنی جانب سے خصوصی وکیل دینے کی اجازت طلب کی ہے۔ کیونکہ کلبھوشن یادیو خود اسے دی گئی سزا کے خلاف درخواست نہیں دینا چاہتا۔ حکومت نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے سزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا ہے، کلبھوشن یادیو بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا جب کہ بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عال...
طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید پر  جنگ بندی کا اعلان

طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید پر جنگ بندی کا اعلان

ستان
افغان طالبان کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا جس کے جواب  میں افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عیدالضحیٰ کے موقع پر 3 دن کی جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر طالبان کسی قسم کی شدت پسند کارروائی نہیں کریں گے البتہ اپنا دفاع ضرور کریں گے اور اس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1288105972523646978 غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے 3 دن کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان حکومت نے بھی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے طالبان کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھی فورسز کو جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان عیدالفطر پر بھی 3...
خطبہ حج شیخ عبداللہ المنیع دیں گے

خطبہ حج شیخ عبداللہ المنیع دیں گے

نظریات و شخصیات
 اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی۔  العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے اس سال میدان عرفات سے  حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دے دی ہے۔  یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔ اس سال دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔  شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔ شیخ عنبداللہ نے 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور آپ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ عبداللہ بن سلیمان المنیع الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان ک...
دارچینی کا استعمال ذیابطیس سے بچانے میں بھی کارآمد: نئی تحقیق

دارچینی کا استعمال ذیابطیس سے بچانے میں بھی کارآمد: نئی تحقیق

طب
گزشتہ 25 برس سے ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے لئے جادوئی مصالحے دارچینی کی افادیت مسلم ہوچکی ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کی سرحد یعنی پری ڈائبیٹیس کیفیت کے شکار ہیں اگر آج ہی وہ دارچینی کا استعمال بڑھادیں تو بڑٰی حد تک اس مرض سے خود کو دور رکھ سکتے ہیں۔ جدید طب بھی یہ اعتراف کرچکی ہے کہ دارچینی کا سفوف معمولی مقدار میں استعمال کرنے سے بھی خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اب ماہرین کہہ رہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے قریب ہیں تب بھی دارچینی کا استعمال اس مرض کو آپ سے دور کرسکتا ہے۔ تحقیق جرنل آف اینڈوکرائن سوسائٹی کے تحقیقی جریدے میں شائع ہو چکی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی آبادی ٹائپ ٹو ذیابیطس کی شکار ہے اور خود پاکستان میں بھی ہرسال لوگوں کی بڑی تعداد ذیابیطس کی مریض بن رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت بڑی آبادی دھیرے دھیرے ذیابیطس کی جانب بڑھ رہی ا...

Contact Us