Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

عید پر قربانی کا گوشت کھائیں، مگر ایسے۔۔۔

عید پر قربانی کا گوشت کھائیں، مگر ایسے۔۔۔

طب
ڈاکٹر آصف محمود جاہ - مہمان تحریر عید الاضحی کا تہوار مسلمانوں کے لیے بڑا اہم ہے۔ استطاعت رکھنے والے مسلمان حج کے لیے جاتے ہیں اور اللہ کے حکم پر سنت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے اور انکا گوشت تقسیم کرتے ہیں۔ ایسے میں ہر امیر غریب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید پر قر بانی کا گوشت جی بھر کے کھائے۔ عیدکے دنوں میں ڈاکٹروں کے پاس مریضوں کا بھی رش ہوتا ہے۔ زیادہ تر مریض زیادہ گوشت کھانے کی وجہ سے بد ہضمی، تیزابیت، معدے میں جلن، پیٹ میں اپھارہ، قبض یا ڈائریاکا شکار ہو کر ڈاکٹروں کے پاس آتے ہیں۔ قربانی ہونے کے ساتھ ہی گھروں میں کلیجی پکائی جاتی ہے۔ قربانی کی کلیجی بہت لذیذ ہوتی ہے۔ مگر اسے کھاتے وقت احتیاط لازم ہے۔ ایک تو کلیجی بڑے اچھے طریقے سے پکی ہونی چاہیے۔ یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ کلیجی سو فیصد کولسٹرول اور چربی پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس لیے دل اور بلڈ پریشر کے مریض تو کلیج...
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 12 سال قید، 5 کروڑ ڈالر جرمانہ

مشرق بعید
ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم نجیب عبد الرزاق کو بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات پر 12 سال قید اور چار کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ نجیب رزاق پر ملائیشیا برہیڈ ڈویلپمنٹ (ون ایم ڈی بی) کے سرکاری منصوبے پر ایک ارب ڈالر کی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جبکہ مالی بدعنوانی میں بھی سابق وزیراعظم کے براہ راست ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔ گھپلے کا حتمی فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ان پر فردِ جرم عائد کی تاہم 67 سالہ نجیب کو حکم امتناعی پر آزاد قرار دیتے ہوئے انہیں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ کوالالمپور ہائی کورٹ سے جاری فیصلے کے بعد نجیب رزاق نے کہا کہ وہ صرف ایک جج کے اس فیصلے سے مطمئن نہیں اور اپنی نیک نامی ثابت کرنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں ضرور جائیں گے۔ دوسری جانب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع تھی ...
عدالت عظمیٰ نے نیب کی قلعی کھول دی: ‘نیب مقدمات میں تاخیر’ کے مقدمے کے فیصلے میں ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے

عدالت عظمیٰ نے نیب کی قلعی کھول دی: ‘نیب مقدمات میں تاخیر’ کے مقدمے کے فیصلے میں ادارے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے

پاکستان, سیاست
عدالت عظمیٰ، پاکستان نے 'نیب مقدمات میں تاخیر' کے اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اپنے تحریری حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کی وجہ نیب خود ہے، نیب کے پاس نہ تو صلاحیت ہے نہ ہی  تحقیقات کا تجربہ، حتیٰ کہ نیب کے پاس کسی کے خلاف مقدمہ بنانے کا کوئی باقائدہ پیمانہ بھی نہیں ہے۔ فیصلے کی تفصیل میں عدالت نے لکھا ہے کہ نقائص پر مبنی تحقیقات کو ریفرنس میں بدل دیا جاتا ہے، چئیرمین نیب شاید خود بھی مرتب کردہ ریفرنسوں کا جائزہ نہیں لیتے، نیب 30 روز میں کسی بھی ریفرنس پر فیصلہ کو یقینی بنا سکتی ہے، تاہم تاخیر کی وجہ نیب خود ہے۔ چیئرمین کو چاہیے کہ تحقیقات کے ماہرین اور اچھے وکلاء کو مقدمات دیں، اگر تسلی نہ ہو تو انہیں بدل دیں۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ نیب ریفرنس کے لیے پیمانہ بنائے اور اسے آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سیکرٹری قانون کے جاری کردہ ب...
ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

عرب و فارس
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک منفرد مشق کر کے امریکہ کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔ امریکی سیٹلائٹ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق ایران نے دنیا کی اہم تجارتی راہداری آبنائے ہرمز میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی مشق کی ہے۔ امریکی طیارہ بردار بحری بیرے کے نمونے پر حملے کی ایرانی مشق کے مصنوعی سیارے سے مناظر مشق پر قطر میں موجود امریکی بحری بیڑے، جو دنیا میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ بھی کہلاتا ہے کی خاتون ترجمان ریبیکا ریبریخ نے تصدیق کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق مشق میں استعمال کیے جانے والے میزائل اور دیگر اسلحے سے پیدا ہونے والا ارتعاش اس قدر زیادہ تھا امریکہ کو خطے میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو خبردار کرنا پڑا۔ امریکی اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ پر خوب تشہیر کے بعد ایران نے بھی مشق کی تفصیل جاری ...
ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین  اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

عرب و فارس
ایران نے ملکی جیلوں میں مختلف معمولی جرائم میں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے انہیں تفتان کے سرحدی دروازے پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی مقام تفتان پر ایرانی حکام نے 14 پاکستانی قیدیوں کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے مطابق رہا ہونے والے افراد ایران میں مختلف معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ ایرانی سرحد پر ہونے والی دیگر نقل و حرکت میں 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ جنہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔ سرحدی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور پھر ہی انہیں شہری آبادی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس سے قبل مارچ اور اپریل میں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے متعدد زائرین کی کورونا ٹیسٹ کے بغی...
دنیا ایک بڑی اور مختلف سرد جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟

دنیا ایک بڑی اور مختلف سرد جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے؟

معاون مواد/مہمان تحریریں
نفیس صدیقی - مہمان تحریر ایک طرف چین اور امریکا کے مابین سرد جنگ اور تجارتی جنگ تیز ہو رہی ہے ۔ اس سے دنیا میں نہ صرف نئی صف بندی ہو رہی ہے بلکہ مختلف خطوں اور علاقوں میں تصادم کے واضح آثار پیدا ہو گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان کی معیشت اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ خراب ہو رہی ہے کہ پاکستان بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات میں خود مختاری کے ساتھ فیصلے کرنے کی پوزیشن کھو رہا ہے اور اس سے زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ پاکستان کو ایک جمہوری ریاست بنانے کی بجائے سکیورٹی اسٹیٹ کے طور پر برقرار رکھنے کی کوششوں میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خدانخواستہ پاکستان کو اس خطے میں ایک مرتبہ پھر تصادم کا مرکز بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔ اس صورت حال سے ملک کو نکالنے کی واحد امیدایک قومی حکومت ہے جس میں تمام وفاقی پارٹیوں کے نمائندے ہوں اور اس قومی حکومت کو ملک کے سیاسی، معاشی ...
پاکستان کو عالمی بینک سے ساڑھے پچاس کروڑ ڈالر موصول: عمران حکومت 29 بلین ڈالر کے ریکارڈ قرضے لے چکی

پاکستان کو عالمی بینک سے ساڑھے پچاس کروڑ ڈالر موصول: عمران حکومت 29 بلین ڈالر کے ریکارڈ قرضے لے چکی

مالیات
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق بینک کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1288014670280916993 ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ عمران حکومت پہلے ہی عرب ممالک سے رعایات اور آئی ایم ایف سے2019 میں 6 بلین ڈالر کے دیوالیہ سے بچنے کے منصوبے کا پیکیج لے رکھا ہے۔ جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے علاوہ مقامی بینکوں سے بھی بڑے قرضے لے رکھے ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق صرف 2020 میں عمران حکومت نے اب تک مجموعی طور پر 13 بلین ڈالر کے مجموعی قرضے لیے ہیں، جبکہ گزشتہ دو سالوں میں اب تک 29 بلین ڈالر کا ریکارڈ قرضہ لیا جا چکا ہے۔...
ترکی میں سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے لیے قانون سازی: عالمی کمپنیوں کو تعاون کا پابند کر دیا گیا

ترکی میں سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے لیے قانون سازی: عالمی کمپنیوں کو تعاون کا پابند کر دیا گیا

فن/ٹیکنالوجی
ترک پارلیمان نے ملک میں تمام سماجی ذرائع ابلاغ کو منظم کرنے کے قانونی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ 29 جولائی کو منظور ہونے والے قانون میں عالمی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے دفاتر کھولیں اور وہاں باقائدہ نمائندگان کا تقرر کریں۔ کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کی طرف سے دائر ہونے والی شکایات کا 48 گھنٹوں میں آزالہ کریں۔ بل کے تحت نجی زندگی اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق درخواستوں کو مسترد کرنے پر اسکا جواز دینا بھی لازم ہو گا۔ اور ایسا نہ ہونے پر حکومت کارروائی کا حق محفوظ رکھے گی۔ ایسے معاملات میں جرمانوں کی مقدار پندرہ ہزار ڈالر سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ سے پندرہ لاکھ ڈالر کر دیا گیا ہے۔ قانون کے تحت اگر کوئی کمپنی اپنا مقامی نمائندہ مقرر کرنے سے انکار کرتی ہے تو اس پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا جا سکے گا بلکہ اس کے اشتہارات پر بھی پابندی ہو گی، اور عدا...
بھارتی جاسوس (کلبھوشن یادیو) اور فروغ نسیم

بھارتی جاسوس (کلبھوشن یادیو) اور فروغ نسیم

معاون مواد/مہمان تحریریں
حامد میر - مہمان تحریر کسی کو اچھا لگے یا برا لیکن سچ تو یہ ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کا ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے۔ اگر یہ قومی مسئلہ نہ ہوتا تو صدر عارف علوی اس جاسوس کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دلوانے کے لئے ایک خصوصی صدارتی آرڈیننس جاری نہ کرتے۔ عمران خان کی حکومت کے وزراء کا دعویٰ ہے کہ صدارتی آرڈیننس جاری کرنا ایک مجبوری تھی کیونکہ عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر نظرثانی کی جائے۔ عمران خان کی حکومت کے دو سال میں تین مرتبہ وزیر قانون کا حلف اٹھانے والے سینیٹر فروغ نسیم نے تو یہاں تک کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے صدارتی آرڈیننس جاری نہ کیا جاتا تو بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے پاکستان پر پابندیاں لگوا دیتا لیکن ہم نے صدارتی آرڈیننس جاری کرکے بھارت کے ہاتھ کاٹ دیے۔ ...
اگر ٹرمپ ہار گئے۔۔۔

اگر ٹرمپ ہار گئے۔۔۔

معاون مواد/مہمان تحریریں
سلیم صافی - مہمان تحریر اگر آزاد میڈیا، آزادی اظہار ، سرکاری رازوں کا افشا اور مختلف النوع نظریات اور خیالات کے اظہار سے کوئی ملک کمزور ہوتا یا ٹوٹتا تو امریکہ دنیا کی سپر پاور نہ رہتا بلکہ کب کا ٹوٹ چکا ہوتا ۔ہم دیکھتے ہیں کہ آج سی آئی چیف ریٹائرڈ ہوجاتا ہے اور کل کتاب لکھ بیٹھتا ہے۔ جرنیلوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ابھی نارمل زندگی شروع نہیں کی ہوتی کہ ان کی کتاب سامنے آجاتی ہے ۔ دوسری طرف ہمارے ہاں کتاب لکھنا جرم قرار پاتا ہے جس کا یہ نقصان اپنی جگہ کہ قوم حقائق جاننے سے محروم رہ جاتی ہے لیکن دوسری طرف افغانستان ، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پرپاکستان کا بیانیہ بھی سامنے نہیں آتا ۔ امریکہ میں اس روش کی تازہ ترین مثال ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی مشیر جان بولٹن (John Bolton) کی شائع ہونے والی کتاب دی روم وئیر اٹ ہیپنڈ ( The room where it happened) ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے ٹرمپ کے سات...

Contact Us