روس جی20 اجلاس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، کچھ ممالک اجلاس پہ اثرانداز ہونے کی کوششیں ترک کر دیں
روسی حکومت کی جانب سے ہندوستان میں ہونے والے آئندہ جی20 اجلاس میں کچھ ممالک کی جانب سے یوکرین تنازعہ پر بلاوجہ شور ڈالنے اور اجلاس کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔
دہلی میں روسی سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہندوستان میں ہونے والے جی20 اجلاس کے لیے کچھ ممالک میزبان ملک پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ یوکرین تنازعہ کو اجلاس کےایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا اس سے عالمی معاشی بحران اور دیگر اہم مسائل پہ توجہ نہیں دی جا سکے گی اور اجلاس اپنے اہداف حاصل کیے بغیر ختم ہو سکتا ہے۔ روس نہیں چاہتا کہ بین الاقوامی اجلاس پر کچھ ممالک اثرانداز ہوں اور اسے ثبوتاژ کریں۔
روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جی20 اتحاد معاشی و مالی مسائل کے لیے ہے تاہم گزشتہ برس سے دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ ممالک اس پہ بلاوجہ اثرانداز ہو کر اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کی اج...