Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

آسٹریلیا میں شیطانیت بطور مذہب قبولیت کے قریب: اسپتالوں میں شیطانی علامت  نصب

آسٹریلیا میں شیطانیت بطور مذہب قبولیت کے قریب: اسپتالوں میں شیطانی علامت نصب

سیاست
سیکولر نظریات کے تحت مذاہب اور عقیدے سے متعلق مغربی تہذیب میں پروان چڑھنے والی سوچ کے باعث شیطانی تعلیمات کو بھی ایک مذہب کا درجہ حاصل ہو رہا ہے۔ امریکہ میں شیطان کی عبادت کے مراکز سے شروع ہونے والا سلسلہ آسٹریلیا میں اسپتالوں تک پہنچ گیا ہے۔ آسٹریلیا میں شیطانی گروہ کے ماننے والوں کی لابنگ کے باعث دائرے میں پانچ کونی ستارے یعنی شیطانی علامت کو دنیا کے بڑے مذاہب کی علامات کے ساتھ اسپتالوں میں نصب کیا جانے لگا ہے۔ معاملے پر عیسائی اور دیگر مذہبی حلقوں کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم شیطانیت کے ماننے والے حلقے اقدام کو بڑی کامیابی قرار دیے رہے ہیں۔ دوسری طرف لبرل حلقے اسے انفرادی و مذہبی آزادی قرار دیتے ہوئے اعتراضات کو مسترد کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا: کوئین لینڈ اسپتال میں شیطانیت بطور مذہب قبول آسٹریلیا میں شیطانیت کے بجاریوں کا اگلا مطالبہ ہے کہ انکے روحانی قائ...
میڈرڈ میں زوردار گیس/سلنڈر دھماکہ: 3 ہلاک متعدد زخمی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں بھی تباہ

میڈرڈ میں زوردار گیس/سلنڈر دھماکہ: 3 ہلاک متعدد زخمی، کئی عمارتیں اور گاڑیاں بھی تباہ

رہن سہن
ہسپانیہ کے دارلحکومت میڈرڈ کے مرکزی علاقے میں سلنڈر/گیس دھماکے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ جبکہ کچھ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ https://twitter.com/valleejooo_/status/1351894331087613955?s=20 دوپہر کے تین بجے ہوئے دھماکے میں عمارت کے اردگرد کھڑی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ شہریوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر شائع کی گئی تصاویر اور ویڈیوؤں میں کئی گھنٹوں تک عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/MartaCuriel_/status/1351893546895364096?s=20 شہری انتظامیہ کے مطابق امدادی عملے کے 8 گروہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/EmergenciasMad/status/1351896686772314112?s=20 مزید اطلاعات کے مطابق عمارت میڈرڈ کے کیتھولک کلیسے کے پادری کی ملکیت ہے، جبکہ...
امریکہ کے نئے صدر نے صدارت کا حلف اٹھا لیا: واشنگٹن شہر چھاؤنی میں تبدیل، دارلحکومت میں 25 ہزار فوجیوں کی موجودگی کو خانہ جنگی کے دنوں سے تشبیہ دی جانے لگی

امریکہ کے نئے صدر نے صدارت کا حلف اٹھا لیا: واشنگٹن شہر چھاؤنی میں تبدیل، دارلحکومت میں 25 ہزار فوجیوں کی موجودگی کو خانہ جنگی کے دنوں سے تشبیہ دی جانے لگی

سیاست
امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے صدارت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ کیپیٹل ہل پو ہوئی تقریب کو لوہے کی خصوصی حصار سے بند کر دیا گیا تھا اور موقع پر 25 ہزار سے زائد فوجی اہلکار تعینات تھے، اطلاعات کے مطابق ڈیموکریٹ جماعت کے متعدد سیاستدانوں نے حفاظتی جیکٹیں زیب تن کر رکھی تھیں۔ https://twitter.com/CharlieKellyPh1/status/1351940264911396872?s=20 یاد رہے کہ امریکی دارالحکومت میں اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو 1865 کی خانہ جنگی کے بعد پہلی بار دیکھا گیا۔ خصوصی حفاظت کا انتظام 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پرہوئے عوامی دھاوے کے باعث کیا گیا تھا،، حساس اداروں کو بھی اطلاعت تھیں کہ عوام کا جتھہ تقریب پر حملہ کر سکتا ہے اور ملک بھر سے کئی گروہ واشنگٹن میں جمع تھے جس کے باعث امریکی دارالحکومت چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2017 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقری...
روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایفی فینی تہوار مناتے ہوئے برفیلے پانی میں ڈبکیاں

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ایفی فینی تہوار مناتے ہوئے برفیلے پانی میں ڈبکیاں

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آرتھوڈاکس عیسائیت کے تہوار ایفی فینی پر ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر اسے منایا۔ https://youtu.be/abkTDBI_5JA ایفی فینی تہوار مشرقی یورپ کے آرتھوڈاکس عیسائی مناتے ہیں، جو ان کے عقیدے کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اردن کے دریا میں ڈبکی کی یادگار ہے۔ مقامی سطح پر کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس غسل سے انکے گناہ معاف ہو جاتے ہیں تاہم آرتھوڈاکس چرچ اسکا حامی نہیں ہے، اور وہ اسے صرف ایک تہوار کے طور پر دیکھتا ہے۔ مختلف حوالوں کے مطابق تہوار منانے کا آغاز 1525 عیسوی میں ہوا، پر سوویت دور میں مذاہب پر پابندی ہونے کے باعث اسے منایا نہیں جاتا تھا، تاہم سرخ ریاست کے زوال کے بعد تہوار کو دوبارہ منایا جاتا ہے اور اب صدر پوتن بھی گزشتہ کچھ سالوں سے اسے اعلانیہ مناتے ہیں۔ ماسکو انتظامیہ نے کورونا وباء کے باعث شہر بھر میں 220 سے زائد مراکز قائم کیے ہیں جہاں ای...
جاپان: شدید برف باری کے باعث 130 گاڑیوں کی ٹکر، 1 شخص ہلاک 10 زخمی – ویڈیو

جاپان: شدید برف باری کے باعث 130 گاڑیوں کی ٹکر، 1 شخص ہلاک 10 زخمی – ویڈیو

موسم و ماحولیات
جاپان میں شدید برف باری کے باعث توہوکو شہر کی مرکزی سڑک پر 130 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے حادثے کے باعث ایک شہری کے جان بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ 10 شدید زخمی ہونے کے باعث اسپتال داخل ہیں۔ https://youtu.be/80wnXlHZZ04
ایران کا خلیج فارس میں اقتدار99 جنگی مشقوں کا آغاز

ایران کا خلیج فارس میں اقتدار99 جنگی مشقوں کا آغاز

سیاست
ایرانی فوج نے خلیج فارس کے علاقے میں بڑی عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مشقوں میں خصوصی کمانڈو اور چھاتہ بردار فوج حصہ لے رہی ہے۔ مشقوں کو اقتدار-99 کا نام دیا گیا ہے، جس میں قومی فضائیہ اور شعبہ ہوابازی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ https://twitter.com/HAbdolhossein/status/1351506005851566086?s=20 مشقوں کی خبر دیتے ہوئے فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادراس کا کہنا تھا کہ ایران کی زمینی فوج نے آج ڈرون اور میزائل کے شعبے میں ایک اہم تکنیکی صلاحیت حاصل کی ہے، فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ اقتدار-99 مشقوں میں کرے گی۔ ایرانی فوج قوم کی ایماء پر جنگ کے لیے تیار ہے۔ مشقوں کی جاری کردہ تصاویر اورویڈیو میں فوجی اہلکاروں کو اڑن کھٹولوں سے چھلانگ لگاتے اور صحرا میں اترتے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ جنگی سازو سامان اتارنے کی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔ https://t...
صدر ٹرمپ کے حامی امریکہ میں سیاسی تعصب کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور روسی شہریت میں دلچسپی لے رہے ہیں: روسی ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کے حامی امریکہ میں سیاسی تعصب کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور روسی شہریت میں دلچسپی لے رہے ہیں: روسی ترجمان دفتر خارجہ

روس
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہے اور وہ روسی شہریت لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ملک میں ممکنہ متعصب سیاسی رویے کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور ان سے سماجی میڈیا پر آج کل سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست کا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں صدر ٹرمپ سمیت ایک لاکھ سے زائد ٹویٹر کھاتوں کو مخالف آواز ہونے کے باعث تشدد کے نام پر بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی تمام لبرل سماجی میڈیا ویب سائٹیں صدر ٹرمپ پر مستقل پابندی لگا چکی ہیں اور کئی غیر لبرل ایپلیکیشنوں کو ایپل اور گوگل اسٹور سے ہٹایا گیا ہے۔ روسی ترجمان نے گفتگو میں مزید کہا کہ روس امریکہ کی اندرونی صورتحال پر تبصرہ نہ کرتا کیونکہ امریکہ روس پ...
ٹیکنالوجی اور بزرگوں کا رویہ بھی آبادی میں کمی کا موجب ہے: روسی ماہر شماریات

ٹیکنالوجی اور بزرگوں کا رویہ بھی آبادی میں کمی کا موجب ہے: روسی ماہر شماریات

روس
روس کے ماہر شماریات الیکسی راکشاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی آبادی میں تیزی سے ہوتی کمی کی وجوہات میں دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ والدین کا جوانوں سے بچوں کی پیدائش کے لیے اسرار نہ کرنا اور ٹیکنالوجی کے آلات بھی شامل ہیں۔ یار رہے کہ روس یورپ کے متعدد ممالک کی طرح آبادی میں گراوٹ کے مسئلے کا شکار ہے، جس پر ایک مقامی ماہر شماریات نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اس کے حل کے لیے باقائدہ پالیسی مرتب کی جائے، ٹیکنالوجی کے بے جا استعمال خصوصاً ننگی فلموں تک رسائی کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے اور بزرگوں کے لیے خصوصی سماجی تعلیم اور خاندانی نظام کی مظبوطی کا بندوبست کیا جائے۔ یاد رہے کہ روس 2018 سے آبادی میں گراوٹ کے رحجان کا سامنا کر رہا ہے، جبکہ کورونا وباء کے باعث اس میں اچانک مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق روس میں کورونا کے باعث 2020 میں 3 لاکھ اموات ہوئی تھیں جبکہ 2021 میں ص...
چین اب تک لگائے اندازوں سے بھی قبل دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا: اکانومسٹ تحقیقاتی رپورٹ

چین اب تک لگائے اندازوں سے بھی قبل دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا: اکانومسٹ تحقیقاتی رپورٹ

معیشت
دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی گزشتہ سال مجموعی مقامی پیداوار 8 اعشاریہ 2 فیصد رہی، جس نے امریکہ سمیت تمام مدمقابل معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اکانومسٹ کی تیار کردہ نئی تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ چینی معیشت دنیا کی واحد معیشت ہے جو وباء کے باوجود گراوٹ سے بچی رہی۔ رپورٹ میں معاشی ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ صورتحال چین کے حق میں ہے اور چین آئندہ 8 سالوں میں ہی امریکہ کو کاٹتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔ معاشی ماہرین اس سے قبل چین کے قوت بننے کے لیے 2030 کا سال تجویز کرتے تھے تاہم دنیا خصوصاً امریکہ کی کورونا کے دوران زبوں خالی کے بعد اور چین کے حالات کو انتہائی حیران کن تیزی سے منظم رکھنے کی صلاحیت نے چین کی برتری کو مزید نزدیک کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اکیسویں صدی میں تاحال چین دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرتی معیشت ہے، جبکہ گزشتہ سال دنیا کی پیداو...
گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون کی طلب میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی: ڈیجی ٹائمز رپورٹ

گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون کی طلب میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی: ڈیجی ٹائمز رپورٹ

معیشت
ٹیکنالوجی کے بارے میں چین کے معروف نشریاتی ادارے ڈیجی ٹائمز کی نئی تحقیق کی مطابق سال 2020 میں دنیا بھر میں موبائل فون کی فروخت میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں میں ہونے والی رکاوٹ کو کمی کا باعث قرار دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فروخت میں سب سے زیادہ گراوٹ 2020 کے پہلے 4 ماہ میں دیکھی گئی، اس دوران موبائل فونوں کی طلب میں 20 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی۔ دوسرے حصے میں 10 فیصد سے زیادہ جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران 10 فیصد سے کم گراوٹ ہوئی۔ سال کے آخری ایک چوتھائی حصے میں گراوٹ کا سلسلہ بالآخر رک گیا اور وباء سے پہلے کی صورتحال بحال ہو گئی۔ ڈیجی ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں مجموعی طور پر سوا ارب موبائل فروخت ہوئے، جو تناسب میں 2019 کی نسبت 8 اعشاریہ 8 فیصد کم تھے۔ رپورٹ میں موبائل فونوں کے حوالے سے رحجانات پر بھی بات کی گئی ...

Contact Us