Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

چینی جنگی جہازوں کی تائیوان کی فضاؤں میں پرواز: امریکہ برہم، تائیوان سے دفاعی تعاون کا وعدہ دوہرا دیا، چین کی بھی جوابی دھمکی

چینی جنگی جہازوں کی تائیوان کی فضاؤں میں پرواز: امریکہ برہم، تائیوان سے دفاعی تعاون کا وعدہ دوہرا دیا، چین کی بھی جوابی دھمکی

عالمی
امریکہ نے ایک بار پھر تائیوان کو دفاع کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ امریکی حمایت کا اعلان چینی بمبار جہازوں کے تائیوان کی فضاؤں میں پرواز بھرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرنس نے میڈیا سے گفتگو میں چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان پر عسکری، سفارتی اور معاشی دباؤ ڈالنا بند کرے، اور اگر چاہتا ہے تو امن مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، اور تائیوان کے ساتھ کیے وعدوں کو پورا کرے گا، امریکہ خطے میں امن کے لیے تائیوان کے ساتھ کھڑا ہے۔ https://twitter.com/statedeptspox/status/1353139731224211456?s=20 تائیوان کی وزارت دفا...
سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی تحریک زور پکڑنے لگی، نمائندہ وزیر نیکولا سٹرجن نے رواں سال انتخابات جیت کر ریفرنڈم کا اعلان کر دیا

سکاٹ لینڈ میں خودمختاری کی تحریک زور پکڑنے لگی، نمائندہ وزیر نیکولا سٹرجن نے رواں سال انتخابات جیت کر ریفرنڈم کا اعلان کر دیا

سیاست
برطانیہ میں سکاٹ لینڈ کی نمائندہ وزیر نیکولا سٹرجن نے سکاٹ لینڈ کی خودمختاری کے لیے ایک بار پھر ریفرنڈم کے اسرار کو دوہرایا ہے اور کہا ہے کہ انکی جماعت مئی میں عام انتخابات جیت کر خودمختاری کے فیصلے کے لیے عوام کے پاس جائے گی، جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ آئندہ ریفرنڈم 2055 سے قبل نہیں ہونا چاہیے۔ نیکولا سٹرجننے بی بی سی سے گفتگو میں وزیراعظم کو ڈرپوک چوہا قرار دیتے ہوئے کہا بورس جانسن جمہوریت سے ڈرتے ہیں، اس لیے عوامی رائے کو نظرانداز کرتے ہوئے کم از کم 50 سال کا وقت مانگ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سکاٹ لینڈ میں خودمختاری/علیحدگی کے لیے 2014 میں ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 55 فیصد شہریوں نے علیحدگی کو ناپسند کیا تھا تاہم یورپی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد سکاٹ لینڈ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی ہے۔ اور عوامی سروے میں بھی علیحدگی کے حامیوں میں اضافے کے اشارے ملے ہیں۔ ...
چینی یوآن جلد امریکی ڈالر کی جگہ عالمی تجارتی کرنسی بن جائے گا، 21ویں صدی چینی صدی ہو گی: عالمی کاروباری رحجانات کے ماہر گیرالڈ کلنٹ کی پیشنگوئی

چینی یوآن جلد امریکی ڈالر کی جگہ عالمی تجارتی کرنسی بن جائے گا، 21ویں صدی چینی صدی ہو گی: عالمی کاروباری رحجانات کے ماہر گیرالڈ کلنٹ کی پیشنگوئی

معیشت
دنیا بھر میں کاروباری رحجانات کے معروف ماہر گیرالڈ کلنٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ کورونا وباء کے بعد چین جلد عالمی تجارت میں امریکہ کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔ ٹرینڈ جرنل میں کے بانی و مدیر نے رشیا ٹوڈے کے اقتصادی معاملات کے پروگرام قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ چین رواں سال دنیا کی تجارت پر بڑی اور نمایاں قوت رہے گا، اور اسکا یہ رحجان اکیسویں صدی میں جاری رہے گا، جیسے دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ رحجان ساز بنا رہا۔ https://youtu.be/lxJGWiHJFeA امریکی کاروباری رحجانات پر کئی درست پیشنگوئیاں کرنے والے سماجی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ اکیسویں صدی چین کی صدی ہو گی، امریکہ جنگوں میں دلچسپی کے سلسلے کو جاری رکھے گا اور چین کاروباری دنیا پر چھایا رہے گا۔ تاریخی مثال دیتے ہوئے امریکی ماہر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت پہلی جنگ کے بعد کے برطانیہ کے طرز پر کام ک...
جیسے ریپبلکن ٹرمپ کی شکست ماننے سے قاصر ہیں ایسے ہی لبرل امریکہ کو دہشت گرد ریاست قبول کرنے سے انکاری ہیں: پروفیسر چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے مکمل گفتگو نشر

جیسے ریپبلکن ٹرمپ کی شکست ماننے سے قاصر ہیں ایسے ہی لبرل امریکہ کو دہشت گرد ریاست قبول کرنے سے انکاری ہیں: پروفیسر چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے مکمل گفتگو نشر

سیاست
رشیا ٹوڈے نے معروف امریکی مفکر اور ناقد نوم چومسکی کا مکمل انٹرویو نشر کر دیا ہے۔ روسی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں چومسکی کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکی معاشرے میں حقیقت سے نظریں چُرانے کا رویہ اپنے عروج پر ہے، لبرل اشرافیہ بشمول گروہ کے نظریاتی رہنما خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن امریکی لبرل یہ ماننے کو تیار ہی نہیں کہ امریکہ ایک دہشت گرد ریاست ہے، انکا رویہ بالکل ایسا ہے جیسے روایت پسند ریپبلک جماعت انتخابات میں صدر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ https://youtu.be/Nv4MMbpPksQ ڈاکٹر چومسکی کا کہنا ہے کہ امریکہ شروع سے ہی ایک دہشت گرد ریاست رہی ہے، اس کے خلاف اٹھنے والی مزاحمت کو کچلنے کا آغاز صدر ریگن نے وسط امریکی اور جنوبی افریقہ سے کیا تھا، بلکہ یہ صدر ریگن کی خارجہ پالیسی تھی۔ 2008 تک نیلسن منڈیلا امریکہ کے لیے ...
کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ایک شہری پر رکن اسمبلی الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹز کے قتل کی کوشش کا الزام بھی دھر دیا گیا

کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ایک شہری پر رکن اسمبلی الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹز کے قتل کی کوشش کا الزام بھی دھر دیا گیا

سیاست
امریکی محکمہ انصاف نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے ایک شہری پر ایوان نمائندگان کی رکن الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹز کے قتل کی کوشش کا الزام بھی لگایا ہے۔ ٹیکسس سے تعلق رکھنے والے گیریٹ ملر پر اس کے علاوہ پانچ مزید الزامات بھی لگائے گئے ہیں، جن میں اختیار کے بغیر ممنوعہ عمارت میں داخلے کا الزام بھی شامل ہے۔ رکن اسمبلی کے قتل کے الزام کی وجہ ملر کے سماجی میڈیا پر شائع کردہ کچھ پیغامات بنے ہیں۔ جن میں سے ایک میں ملر نے براہ راست "الیگزینڈریا کو مارو" کا پیغام لکھا تھا۔ https://twitter.com/AOC/status/1352768483101200385?s=20 اس کے علاوہ ملر نے اس پولیس آفیسر کو مارنے کی دھمکی بھی دی تھی جس نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر گولی چلائی اور نتیجے میں ایشلی ببت نامی خاتون ہلاک ہو گئی۔ ملر نے ساجی میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ببپ کو مارنے والے آفیسر کو مرنا ہو گا، اور وہ ز...
امریکہ شدید بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی اشرافیہ حقیقی مدعوں پر بات ہی نہیں کرتی، ذرائع ابلاغ سب اچھا کا راگ الاپتا رہتا: نوم چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے گفتگو

امریکہ شدید بحرانوں کا شکار ہے، سیاسی اشرافیہ حقیقی مدعوں پر بات ہی نہیں کرتی، ذرائع ابلاغ سب اچھا کا راگ الاپتا رہتا: نوم چومسکی کی رشیا ٹوڈے سے گفتگو

نظامت
امریکہ کے معروف سیاسی و سماجی مفکر نوم چومسکی نے امریکہ میں بڑھتی تقسیم پر رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا ہے کہ ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے لیکن امریکی میڈیا صبح شام سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے۔ ملکی اشرافیہ مسائل کو ماننے سے انکاری ہے، انکا حل کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔ https://youtu.be/90Uz4HHUXHA معروف امریکی سکالر کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو خوش گمانی ہے کہ انکا ملکی نظام خود کو سدھارنے کی صلاحیت کا حامل ہے، کیپیٹل ہل واقعے پر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جیسے اس پر ملکی سیاسی اشرافیہ نے ردعمل دیا، یہ امریکی جمہوری نظام کی خوداحتسابی کی بہترین مثال ہے۔ نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ نیولبرل اشرافیہ کا مظبوط نظام کا ایمان حقیقت کے منافی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے ماہر نوم چومسکی کہتے ہیں کہ خود کو دھوکا دینے والے خیالات امریکیوں نے واٹر گیٹ اسکینڈل کے دور میں بھ...
نارڈسٹریم2 لائن منصوبے پر مزید پابندیاں لگانے پر جرمنی کی امریکہ کو دھمکی: امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور

نارڈسٹریم2 لائن منصوبے پر مزید پابندیاں لگانے پر جرمنی کی امریکہ کو دھمکی: امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور

عالمی
جرمنی کے رکن پارلیمنٹ کلاؤس ارنسٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کیونکہ امریکہ نارڈسٹریم لائن پر پابندیاں لگا رہا ہے لہٰذا جرمنی کو بھی امریکی گیس کی درآمد پر ٹیکس بڑھا دینا چاہیے۔ جرمنی کے سیاستدان کا مزید کہنا ہے کہ روسی گیس جرمنی کے لیے ناگزیر ہے، اور منصوبے کے خلاف امریکی رویہ ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کی تاحال پابندیوں کے باعث منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔ امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ صرف اپنے معاشی فائد کے لیے اپنی کمپنیوں کے مفاد کو دنیا پر تھوپے، یہاں تک کہ اپنے  اتحادیوں پر بھی مرضی کو لاگو کرے، جیسے کہ وہ اس کے غلام ہوں۔ پارلیمنٹ کی معاشی کمیٹی کے سربراہ نے حکومت کو کہا ہے کہ امریکی سفیر کو دفتر خاجہ طلب کر کے ملکی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔ امریکہ میں انتظامیہ کے بدلنے کے پیش نظر کلاؤس ارنسٹ کا کہنا تھا کہ نئی امریکی قیادت...
امریکہ میں بائیں بازو کے معروف جریدے نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو بطور مسیحا پیش کر دیا: روایت پسندوں اور مذہبی حلقوں کا سخت ناراضگی کا اظہار، لبرل خوش

امریکہ میں بائیں بازو کے معروف جریدے نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو بطور مسیحا پیش کر دیا: روایت پسندوں اور مذہبی حلقوں کا سخت ناراضگی کا اظہار، لبرل خوش

بصری مواد
امریکہ میں بائیں بازو کے معروف جریدے جیکوبِن کے آئندہ جریدے کے سرورق پر نومنتخب صدر جوبائیڈن کو جگہ دی گئی ہے۔ سرورق پر مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سرورق کے خاکے میں جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کو موضوع بنایا گیا ہے, جس میں جوبائیڈن کے سر کے گرد خدائی چکر کی شبیہ ہے اور اوپر ڈرون طیاروں کو بطور فرشتے دکھایا گیا ہے۔ سرورق کو مذہبی اور روایت پسند حلقے ایک طنزیہ فن پارے کے طور پر نہیں دیکھ رہے۔ https://twitter.com/StoopToRise/status/1352031431623585800?s=20 کچھ افراد نے رائے دہی میں کہا ہے کہ یہ امریکہ کی اپنے سیاسی رہنماؤں کو خدائی اوتار سمجھنے کی عادت کی عکاسی ہے، جبکہ کچھ نے جیکوبن کے سروق کو عیسائی نظریات کے مطابق بیان کردہ مفروضوں کی طرز پر بائیڈن کو بطور مسیحا دکھانے کی کوشش کہا ہے۔ https://twitter.com/bipedaltaurus/status/135204236503745...
تین سال کے بعد بغداد پھر دھماکوں سے گونج اٹھا: دو خودکش حملوں میں 32 افراد جاں بحق، 110 زخمی

تین سال کے بعد بغداد پھر دھماکوں سے گونج اٹھا: دو خودکش حملوں میں 32 افراد جاں بحق، 110 زخمی

سیاست
آج عراقی دارلحکومت بغداد کے مرکزی بازار میں دوخودکش بم دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 32 افراد کے جاں بحق اور 110 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک کسی گروہ یا ملک نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت نے داعش پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ یاد رہے کہ عراق میں گزشتہ تین سالوں میں یہ پہلا بم دھماکہ ہے۔ https://twitter.com/thestevennabil/status/1352165286984617985?s=20 https://twitter.com/AlArabiya_Brk/status/1352174315236716564?s=20 https://twitter.com/thestevennabil/status/1352163515583197189?s=20...
امریکی وفاقی بینک چھوٹے کاروباروں کے لیے قاتل بنا ہوا ہے: روسی معاشی تجزیہ کار

امریکی وفاقی بینک چھوٹے کاروباروں کے لیے قاتل بنا ہوا ہے: روسی معاشی تجزیہ کار

معیشت
رشیا ٹوڈے کے معروف پروگرام قیصر رپورٹ کے میزبان میکس قیصر اور سٹیسی ہربرٹ نے کورونا وباء کے دوران چھوٹے کاروباروں کا جائزہ لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا وفاقی بینک اور اسکی پالیسیاں امریکہ کے چھوٹے کاروباروں کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہیں۔ میزبانوں کا کہنا ہے کہ امریکہ سیاہ دور سے گزر رہا ہے، جہاں کوئی بدعنوان جتنا چاہے لوٹ مار کرے، غیر قانونی طور پر پیسہ چھاپے، اسے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ روسی معاشی تجزیہ کاروں نے امریکی وفاقی بینک کی نوٹ چھاپنے کی پالیسی کا موازنہ امریکہ کے بدنام زمانہ مجرم چارلس مینسن سے کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ بینک کی درمیانے درجے کے کاروباروں کے حوالے سے پالیسی ایسے ہی ہے جیسے 20 سال تک مینسن نے جرائم کا بازار گرم رکھا اور اسے کوئی روکنے والا نہ تھا۔ امریکی وفاقی بینک بھی امریکیوں کے لیے سب سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے والے طبقے کے لیے چارلس مینسن بنا...

Contact Us