Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ نے مزید 14 چینی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دیں: چین کی جوابی اقدام کی دھمکی

امریکہ نے مزید 14 چینی عہدے داروں پر پابندیاں عائد کر دیں: چین کی جوابی اقدام کی دھمکی

عالمی
چین نے 14 اعلیٰ عہدے داروں پر امریکی پابندیوں کے جواب میں امریکہ کے خلاف اقدامات کرنے کی دھمکی دے دی ہے، امریکی پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے جمہوری عمل پر اعتراضات کے جواب میں لگائی گئی تھیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چُن یِنگ نے بروز منگل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اپنی خود مختاری، ترقی اور حفاظت کے لیے کسی قسم کے اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔ بروز پیر امریکہ نے مزید 14 چینی اعلیٰ عہدے داروں پر مالیاتی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں، امریکی مؤقف ہے کہ ان عہدے داروں نے ہانگ کانگ میں حزب اختلاف کو دبانے میں کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین نے ہانگ کانگ اسمبلی کو ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کا اختیار دیا ہے۔ امریکی پابندیوں کے شکار افراد میں چین کے قومی کانگریس کمیٹی کے نائب بھی شامل ہیں، جو چین کی قانون ساز اسمبلی کے اعلیٰ عہدے داروں میں شمار ہوتے ہیں۔ پ...
گوگل اور فیس بک کو مقامی میڈیا کا مواد استعمال کرنے پر ادائیگیاں کرنا ہوں گی: آسٹریلیا کا مقامی میڈیا کے تحفظ کے لیے نیا قانون متعارف – برطانیہ میں معاہدہ پہلے سے موجود

گوگل اور فیس بک کو مقامی میڈیا کا مواد استعمال کرنے پر ادائیگیاں کرنا ہوں گی: آسٹریلیا کا مقامی میڈیا کے تحفظ کے لیے نیا قانون متعارف – برطانیہ میں معاہدہ پہلے سے موجود

علوم و فنون
آسٹریلیا نے فیس بک اور گوگل کو مقامی میڈیا کا مواد استعمال کرنے پر ادئیگی کا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ہفتے اسمبلی میں پیش کیے جانے والے قانون کے مطابق گوگل اور فیس بک کو مقامی میڈیا کے ساتھ انکا مواد استعمال کرنے پر آدائیگی کا معاہدہ کرنا ہو گا۔ قانون کے مطابق اگر دونوں فریقین معاہدہ کرنے میں ناکام رہے تو حکومت کی طرف سے تعینات کردہ عہدے دار مفاہمت کا کردار ادا کرے گا۔ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے پہلے قانون پر دنیا بھر کے ٹیکنالوجی ماہرین کی نظریں ہیں۔ آسٹریلوی قانون دان اور رکن اسمبلی جوش فرائیڈنبرگ کا کہنا ہے کہ قانون کا مقصد آن لائن دنیا کو حقیقی دنیا سے روشناس کروانا ہے، اور مقامی میڈیا کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ قانون دانوں کے ساتھ مل کر قانونی مسودے کی قابل عمل شقوں کو ضرور زیر غور لائیں گے اور مقامی میڈیا کی ہر ممکن حمایت کریں گ...
ہندوستان: پراسرار مرض پھوٹ پڑا، ایک شخص ہلاک سینکڑوں بیمار، ملک بھر سے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

ہندوستان: پراسرار مرض پھوٹ پڑا، ایک شخص ہلاک سینکڑوں بیمار، ملک بھر سے طبی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

رہن سہن
ہندوستانی ریاست آندرا پردیش کے شہر ایلورو میں پراسرار مرض پھوٹ پڑا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق مرض میں مبتلا ہوکراب تک ایک شخص ہلاک اور سیکنڑوں بیمار ہو گئے ہیں۔ طبی عملے کے مطابق اب تک مرض کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔ مرض میں مبتلا ایک شخص کی کل ہلاکت ہوئی ہے، جس کی عمر 45 سال بتائی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص میں متلی اور مرگی کی علامات تھیں۔ جس کے بعد شہر میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ مرض میں مبتلا افراد کو چکر، سر درد، قہ اور مرگی کی علامات ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً آدھے شفاء یاب ہو کر جا چکے ہیں، لیکن طبی عملے کو اب تک مرض کی تشخیص میں مشکل ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضوں کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں لیکن کچھ بھی غیر معمولی دریافت نہیں ہوا۔ مریضوں کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے، جب...
تائیوان: کورونا قرنطینہ کی 8 سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی پر غیر ملکی کو پونے چھے لاکھ روپے جرمانہ – ویڈیو

تائیوان: کورونا قرنطینہ کی 8 سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی پر غیر ملکی کو پونے چھے لاکھ روپے جرمانہ – ویڈیو

بصری مواد
تائیوان میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے مزدور کے قرنطینہ کی 8 سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے اسے ایک لاکھ تائیوانی ڈالر یعنی 5 لاکھ 76 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص کوئی ضروری چیز سامنے کمرے میں موجود دوست کے دروازے پر رکھنے جاتا ہے، اور اس میں صرف آٹھ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے اسےقرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے بھاری جرمانے کی سزا دی ہے۔ https://youtu.be/K2eVbkpbwzo یاد رہے کہ تائیوان دنیا کے کم ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جس کی ایک وجہ حکومت کا انتہائی سخت رویہ ہے، 2 کروڑ 30 لاکھ آبادی والے ملک میں صرف 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔...
ساٹھ٪ برطانوی شہریوں کا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت پر بداعتمادی کا اظہار، حکومت کو ملک کی جگ ہنسائی کا باعث قرار دے دیا

ساٹھ٪ برطانوی شہریوں کا وباء سے نمٹنے کے حوالے سے حکومت پر بداعتمادی کا اظہار، حکومت کو ملک کی جگ ہنسائی کا باعث قرار دے دیا

سیاست
برطانیہ میں کیے ایک نئے سروے کے مطابق شہریوں نے کورونا وباء سے نمٹنے میں حکومت کو مکمل طور پر ناکام قرار دیا ہے اور حکومت پر بداعتمادی کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق حکومت دوسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تحقیق دو معروف اداروں کی جانب سے کی گئی ہے جس میں 16 سے 75 سالہ افراد سے نومبر 20 سے 24 کے درمیان گفتگو کی گئی، 2244 افراد کے نمونے سے کیے گئے سروے کے مطابق57 فیصد افراد حکومت پر اعتماد نہیں کرتے، 64 فیصد کے خیال میں حکومت کورونا وباء کی دوسری لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ تحقیق کے مطابق حکومت پر بداعتمادی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد میں 8 ماہ کے دوران دو گنا کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آٹھ ماہ قبل دس میں سے سات افراد حکومت پر کسی حد تک اعتماد کا اظہار کر رہےتھے لیکن اب دس میں سے 6 افراد بد اعتمادی ہیں۔ لوگوں کے مطابق حکومتی رویہ تذبذب ک...
اقوام متحدہ کا وباء سے نمٹنے اور مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے عالمی قیادت کو محتاط فیصلوں کا مشورہ: تفصیلی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کا وباء سے نمٹنے اور مستقبل کو محفوظ رکھنے کے لیے عالمی قیادت کو محتاط فیصلوں کا مشورہ: تفصیلی رپورٹ جاری

عالمی
اقوام متحدہ نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا وباء کے باعث ہونے والی معاشی گراوٹ دنیا بھر میں مزید 20 کروڑ ستر لاکھ افراد کو شدید غربت میں گرا دے گی، اور اگر وباء لمبے عرصے تک قائم رہی تو 2030 تک ایک ارب تک افراد کو معاشی طور پر شدید متاثر کرے گی۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کی جانے والی تحقیق کے مطابق اگر وباء کا نقصان شدید تر ہوا تو لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی بچاؤ منصوبہ لانا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق وباء کے باعث ہونے والا معاشی بحران ایک عشرے تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ وباء سیاسی قیادتوں کے لیے ایک بڑا امتحان ہے، اس وقت کیے فیصلے دنیا کو ایک نئے رخ پر لے جائیں گے۔ ہمیں درست سمت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، جو نہ صرف لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکے بلکہ مستقبل کو بھی روشن رکھے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت کیے درست فیصلے اور درست سمت میں...
تیل کی حدِ درجہ فروخت کا زمانہ گیا: روس کا بھی مشرق وسطیٰ کی طرح تیل پر انحصار کم کرنے کا ارادہ، آئندہ سال 1/3 کمی متوقع

تیل کی حدِ درجہ فروخت کا زمانہ گیا: روس کا بھی مشرق وسطیٰ کی طرح تیل پر انحصار کم کرنے کا ارادہ، آئندہ سال 1/3 کمی متوقع

روس
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تیل کی فروخت کی نئی حدود قائم کرنے کا زمانہ گزر چکا ہے، اور اس رحجان کے باعث روسی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ وزیر خزانہ ولادیمیر کولیچیو کا کہنا تھا کہ نامیاتی وسائل سے توانائی کے حصول کی صنعت کا عروج ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اب تو اسکے کم ترین فروخت کے اندازے بھی غلط ثابت ہوتے نظر آرہے ہیں۔ روسی مرکزی بینک کی آئندہ تین سال کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق اگر کووڈ-19 وباء کا تسلسل جاری رہا تو 2021 میں روسی تیل کی طلب میں کمی سے فی بیرل قیمت 25 ڈالر تک گر سکتی ہے، یعنی تیل کی موجودہ قیمت سے 50 فیصد کم، جبکہ 2023 میں یہ قیمت زیادہ سے زیادہ 35 ڈالر فی بیرل تک جائے گی۔ روسی صدر نے بھی رواں ماہ ایک کانفرنس میں خطاب سے کہا تھا کہ آئندہ پانچ سالوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی طلب میں زیادہ سے زیادہ ایک فیصد کا اضافہ ممکن ہے، اس لیے روس قومی بجٹ میں تیل پر ان...
واشنگٹن میں انتیفا اور صدر ٹرمپ کے حامی آمنے سامنے: لاٹھیوں، لاتوں گھونسوں، آنسو گیس اور آتشی اسلحے کا استعمال – ویڈیو

واشنگٹن میں انتیفا اور صدر ٹرمپ کے حامی آمنے سامنے: لاٹھیوں، لاتوں گھونسوں، آنسو گیس اور آتشی اسلحے کا استعمال – ویڈیو

سیاست
امریکہ میں بعد از انتخابات ہنگامے وقفے وقفے سے جاری ہیں، واشنگٹن میں ڈیموکریٹ کی حامی انتیفا اور صدر ٹرپ کے حامیوں میں ہوئی نئی چپکلش میں مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے برسائے، آنسو گیس کے گولے پھینکے اور پولیس کے مطابق آتشی اسلحہ بھی استعمال کیا۔ تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ https://twitter.com/NDpendentPDX/status/1335338301285257217?s=20 https://twitter.com/NDpendentPDX/status/1335328818890899461?s=20 https://twitter.com/NDpendentPDX/status/1335382424767791105?s=20 https://twitter.com/R3volutionDaddy/status/1335324965592158208?s=20...
نیٹو کو سائبر سکیورٹی مہیا کرنے والی کمپنی کے کمپیوٹروں سے 10 گیگا بائٹ حساس معلومات چوری: 5 سال بعد اٹلی سے دو ہیکر گرفتار

نیٹو کو سائبر سکیورٹی مہیا کرنے والی کمپنی کے کمپیوٹروں سے 10 گیگا بائٹ حساس معلومات چوری: 5 سال بعد اٹلی سے دو ہیکر گرفتار

عالمی
اٹلی کی پولیس نے سائبر سکیورٹی مہیا کرنے والی معروف کمپنی کے کمپیوٹروں سے نیٹو کے حساس دستاویزات اور معلومات چوری کرنے کے جرم میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اٹلی کے شہر روم سے کام کرنے والی کمپنی لیونارڈو سائبر سکیورٹی اور فضائی صنعت سے وابستہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، تاہم کمپنی کے سابق ملازمین کی جانب سے کمپنی کے سکیورٹی نظام کو توڑتے ہوئے نیٹو کے حساس دستاویزات چوری ہونے کے بعد اسکی ساکھ کو دھچکا لگا ہے۔ ایک لمبی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے کہ دو ہیکروں نے 2015 سے 2017 کے دوران نیٹو کی حساس معلومات کو چُرایا، لیکن ان کی گرفتاری کل بروز ہفتہ عمل میں آئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے یو ایس بی کے ذریعے کمپنی کے کمپیوٹر میں خصوصی طور پر تیار کردہ ٹروجن وائرس داخل کیا، جو کمپنی نیٹ ورک کے ذریعے دیگر شہروں سمیت کمپنی کے اہم کمپیوٹروں تک پھیل گیا۔ مجموعی ...
فخری زادے صرف سائنسدان نہیں قاسم سلیمانی کی طرح پاسدران انقلاب کا عہدے دار تھا: موساد کے سابق سربراہ نے سی آئی اے کے ہم منصب کا تبصرہ مسترد کر دیا

فخری زادے صرف سائنسدان نہیں قاسم سلیمانی کی طرح پاسدران انقلاب کا عہدے دار تھا: موساد کے سابق سربراہ نے سی آئی اے کے ہم منصب کا تبصرہ مسترد کر دیا

عالمی
ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل پر تبصرے اور اس کے ردعمل میں کارروائی اب تک زیر بحث ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں خفیہ ادارے کے سربراہ جان برینن نے اسے مجرمانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے خطرناک اقدام قرار دیا ہے تو سابق موساد سربراہ افراہیم حلوے نے اسے مجرمانہ ماننے سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ امریکہ ہمیشہ سے ملکی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ بننے والے افراد کا قتل کرواتا رہا ہے۔ امریکی اہلکار نے امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے مخالفین پر تبصرے میں کہا کہ دہشت گردوں کے قائدین اور معاونین کی ہلاکت اور ایرانی سائنسدان کی ہلاکت مختلف چیزیں ہیں، جس پر قابض صیہونی انتظامیہ کے سابق اہلکار نے کہا کہ فخری زادے قطعاً دہشت گردوں کے معاونین سے مختلف نہیں تھا، وہ ویسے ہی ایرانی پاسدران انقلاب فوج کا اعلیٰ عہدے دار تھا جیسے قاسم سلیمانی تھا، لہٰذا اسکے قتل کو بطور...

Contact Us