Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

آئینی طور پر بدنظمی کی بنیاد پر انتخابی  نتائج مسترد نہیں کر سکتے: امریکی سپریم کورٹ نے 18 ریاستوں کی درخواست مسترد کر دی

آئینی طور پر بدنظمی کی بنیاد پر انتخابی نتائج مسترد نہیں کر سکتے: امریکی سپریم کورٹ نے 18 ریاستوں کی درخواست مسترد کر دی

سیاست
امریکی سپریم کورٹ نے ریاست ٹیکساس کی انتخابات میں بدنظمی کی بنیاد پر نتائج مسترد کرنے کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی ہے کہ اس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے۔ https://twitter.com/SCOTUSblog/status/1337546093102510080?s=20 جسٹس سیموئل الیتو اور کلیرینس تھامس نے کہا ہے کہ آئین کی شق نمبر 3 کے تحت درخواست کی بنیاد نہیں بنتی، درخواست میں ریاستی انتخابی قانونی معاملات میں عدالتی مداخلت کی کوئی مثال بھی نہیں دی گئی ہے کہ اس کی بنیاد پر مقدمے کو سنا جا سکے۔ عدالت نے اس کے علاوہ کسی معاملے پر گفتگو سے بھی اجتناب کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی دوسرے معاملے پر رائے دہی نہیں کریں گے۔ وہ درخواست پر پہلے بھی اعتراض لگا کر مسترد کر سکتے تھے لیکن وہ درخواست گزار کو درخواست کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھنا چاہتے تھے، تاہم درخواست کی کوئی آئینی بنیاد ضرور ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی قانون کے مط...
امریکی کانگریس میں دفاعی بل کی منظوری: بل میں روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں، افغانستان سے مشروط انخلاء، اشرف غنی اور صیہونی انتظامیہ کی بھاری مالی مدد کی شقیں بھی شامل – صدر ٹرمپ کا بل ویٹو کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں دفاعی بل کی منظوری: بل میں روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں، افغانستان سے مشروط انخلاء، اشرف غنی اور صیہونی انتظامیہ کی بھاری مالی مدد کی شقیں بھی شامل – صدر ٹرمپ کا بل ویٹو کرنے کا اعلان

عالمی
امریکی نمائندگان کے بعد سینٹ نے بھی 740 ارب ڈالر کے متنازعہ دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے، صدر ٹرمپ نے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم کانگریس نے دو تہائی سے بل کو منظور کر کے صدر کو مخالفت کا پیغام دیا ہے۔ https://twitter.com/SenateGOP/status/1337462053544603657?s=20 سینٹ سے قبل دفاعی بل کی نمائندگان کی طرف سے منظوری مل چکی ہے، سینٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کو بھیجا جائے گا۔ جو پہلے ہی بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، صدر ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ سینٹ ابلاغیات کے قانون سے شق نمبر 230 کو ختم کرنے میں تعاون کرے تاکہ سماجی میڈیا پر آزادی رائے کو تحفظ دیا جا سکے۔ دفاعی اخراجات کے بل کی اہم تفصیلات میں امریکی فوجیوں کی تنخواؤں میں اضافے اور دنیا میں فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کے علاوہ روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ روس پر پابندیوں میں روسی گیس پائ...
امریکی انتخابات کی قانونی حیثیت پر 44 ریاستوں میں واضح تقسیم، حالات خانہ  جنگی کی طرف جا سکتے ہیں – سماجی میڈیا پر بحث تیز

امریکی انتخابات کی قانونی حیثیت پر 44 ریاستوں میں واضح تقسیم، حالات خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں – سماجی میڈیا پر بحث تیز

سیاست
امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر دھاندلی اور بدنظمی کی درخواستوں پر امریکی ریاستیں شدید اور واضح تقسیم کا شکار ہو گئی ہیں۔ دو روز قبل ٹیکساس سمیت 18 ریاستوں نے اعلیٰ عدالت میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تو آج انتخابات کے نتائج کے حق میں 22 ریاستوں سے ڈیموکریٹ قانون دانوں نے نتائج کے دفاع کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف سیاسی گرما گرمی میں امریکی سماجی میڈیا پر خانہ جنگی کے حالات اور پیشن گوئیوں کی بحث شروع ہو گئی ہے۔ آج امریکی سپریم کورٹ میں ریاست مشی گن، جارجیا، پنسلوینیا اور وسکونسن نے ریاست ٹیکساس کی دائر کردہ درخواست کا جواب داخل کیا تو انکی حمایت میں 22 ریاستوں نے بھی دفاع کی عرضی ڈال دی۔ واضح رہے کہ ٹیکساس نے نتائج کا اعلان کرنے والی سؤنگ ریاستوں میں منتخب امیدواروں کی تعیناتی کو روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، اور انکا مؤقف ہے کہ ریاست...
سویڈن کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا: آئندہ ہفتے اسمبلی میں بحث متوقع

سویڈن کا نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا: آئندہ ہفتے اسمبلی میں بحث متوقع

عالمی
سویڈن نے مستقبل قریب میں نیٹو اتحاد میں شمولیت کا عندیا دے دیا ہے، سویڈن کی ڈیموکریٹ جماعت نے عسکری اتحاد میں شمولیت کی پرانی مزاحمت کو ختم کردیا ہے، جس کے باعث شمال یورپی ریاست کے اتحاد میں شامل ہونے کا رستہ ہموار ہو گیا ہے۔ ڈیموکریٹ جماعت کا کہنا ہے کہ ان کی نیٹو کے بارے میں رائے میں فرق نہیں آیا لیکن خطے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی اتحاد میں شمولیت ناگریز بن گئی ہے۔ سویڈن آئندہ ہفتے اسمبلی میں نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے بحث کرے گا۔ جماعت کے قائد کیمی ایکیسن کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے فن لینڈ کے ساتھ دفاعی اتحاد کا سوچ رہے تھے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی عملی صورت اختیار کی جائے۔ واضح رہے کہ اگرچہ سویڈن نیٹو کا باقائدہ رکن نہیں ہے لیکن یہ مغربی عسکری اتحاد کے ساتھ اکثر تعاون کرتا ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ نے 2018 میں سکینیڈیوین عسکر...
امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد مقدار خریدنا شروع کر دی – رویہ انسانی آبادی کے لیے خطرناک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل

امیر ممالک نے کورونا ویکسین کی ضرورت سے زائد مقدار خریدنا شروع کر دی – رویہ انسانی آبادی کے لیے خطرناک ہے: ایمنسٹی انٹرنیشل

عالمی
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنبیہ جاری کی ہے کہ 2021 میں مالی طور پر غریب ممالک میں 10 میں سے صرف ایک شہری کورونا ویکسین لگوا سکے گا، جبکہ دوسری طرف امیر ممالک نے فی فرد تین ٹیکوں کے لیے سفارش دے رکھی ہے۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کی سب سے زیادہ سفارش کینیڈا نے دی ہے، اور یوں تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ملک کے شہری ویکسین کے پانچ ٹیکے لگوا سکتے ہیں۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کی آبادی دنیا کی صرف 14 فیصد بنتی ہے، لیکن انہوں نے ویکسین کی آدھے سے زیادہ مقدار یعنی 53 فیصد خرید لی ہے۔ ایمنسٹی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک کے اس غیر انسانی رویے کے باعث 67 فیصد غریب ممالک ویکسین کی مناسب ترسیل سے محروم رہ سکتے ہیں، اور آئندہ سال میں ان کے حصے صرف 10 فیصد ویکسین آئے گی، لیکن اگر حکومتیں اور ادویات سازی کی کمپنیاں مل کر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں ...
لندن میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ: ناظم اعلیٰ صادق خان نے تیسرے درجے کی پابندیوں کی تنبیہ جاری کر دی

لندن میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ: ناظم اعلیٰ صادق خان نے تیسرے درجے کی پابندیوں کی تنبیہ جاری کر دی

رہن سہن
لندن میں کورونا مریضوں کے اضافے کے باعث شہری انتظامیہ نے سختی کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ نوے لاکھ آبادی والے شہر میں یومیہ اوسطاً ڈھائی ہزار افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ صورتحال پر لندن کے ناظم اعلیٰ صادق خان نے عوام سے کورونا سے متعلق قوانین کی پابندی کی درخواست کی ہے۔ صادق خان نے لندن کے 90 لاکھ افراد سے خصوصی ٹویٹ میں کہا ہے کہ سردیاں ابھی جاری ہیں، ہم میں سے کوئی نہیں چاہے گا کہ کرسمس کے دوران تیسرے درجے کی تالہ بندی کی سختیوں کا سامنا کرے، براہ کرم قوانین کا پاس رکھیں، ہماری صحت کا انحصارانہی اصولوں پر ہے۔ https://twitter.com/SadiqKhan/status/1336620584990629889?s=20 کرسمس کے باعث تالہ بندی میں معمولی نرمی کی گئی ہے لیکن متاثریں میں اچانک اضافے کے باعث اس میں دوبارہ سختی کی جا سکتی ہے۔ دوسری طرف ملک میں کورونا ویکسین کا آغاز ہو گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2020 کے اختتام تک ب...
کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا: تحقیقاتی رپورٹ

کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ریکارڈ اضافہ ہوا: تحقیقاتی رپورٹ

مالیات
امریکہ میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وباء کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ایک کھرب ڈالر سے بھی زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 651 امریکی ارب پتیوں نے مجموعی طور پر مارچ 2020 سے اب تک 9 ماہ میں 1 کھرب 6 ارب ڈالر کمائے ہیں۔ رقم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر یہ رقم 32 کروڑ 82 لاکھ امریکیوں میں تقسیم کی جائے تو فی کس 4 لاکھ 81 ہزار پانچ سو روپے بنتے ہیں، یہاں یہ واضح رہے کہ یہ کمائی صرف گزشتہ 9 ماہ کی ہے اور اس میں ان کے وباء سے پہلے کی دولت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نو ماہ میں ارب پتیوں کی دولت میں فی کس اوسطاً 36 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور یہ 4 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو 50 فیصد غریب امریکیوں کی مجموعی دولت یعنی 2 کھرب ڈالر کے برابر ہے۔ ادارہ برائے مساوی ٹیکس اور پالیسی مطالعہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ا...
رشیا ٹوڈے وہ سوال بھی بے خوف اٹھاتا ہے جو دیگر عالمی نشریاتی ادارے پوچھنے سے ڈرتے ہیں: روسی نشریاتی ادارے کے 15 سال مکمل ہونے پر صدر پوتن کا ستائشی بیان

رشیا ٹوڈے وہ سوال بھی بے خوف اٹھاتا ہے جو دیگر عالمی نشریاتی ادارے پوچھنے سے ڈرتے ہیں: روسی نشریاتی ادارے کے 15 سال مکمل ہونے پر صدر پوتن کا ستائشی بیان

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے رشیا ٹوڈے کی نشریات کے 15 سال پورے ہونے پر ادارے کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر صدر پوتن کا کہنا تھا کہ آر ٹی نے عالمی منظر نامے میں پیشہ ورانہ صحافت کے نئے معیار مقرر کیے ہیں، 10 دسمبر 2005 کو اپنے پہلے پروگرام کے وقت ہم نے سوچا نہیں تھا کہ اتنے کم وقت میں رشیا ٹوڈے عالمی ایجنڈے کو نیا رخ دینے اور خبروں کی دنیا میں اتنی اہم جگہ حاصل کر لے گا۔ پندرہ سال کے مختصر دورانیے میں ایک چھوٹے سے چینل سے رشیا ٹوڈے آج کئی زبانوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جس کا اپنا وقار اور اثرورسوخ ہے۔ دنیا بھر میں لاکھوں افراد عالمی ایجنڈے کو سمجھنے کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ رشیا ٹوڈے عالمی تناظر میں اسلیے بھی اہم ہے کہ یہ سچ بولتا ہے اور یہ ایسے سوالات اٹھانے کی ہمت بھی رکھتا ہے جنہیں اٹھانے سے دیگر عالمی نشریاتی ادارے ڈرتے ہیں۔ رشیا ٹوڈے کو صاف، معیاری...
امریکہ: 18 ریاستوں کی جوبائیڈن کی چار ریاستوں میں مشکوک فتح کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

امریکہ: 18 ریاستوں کی جوبائیڈن کی چار ریاستوں میں مشکوک فتح کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سیاست
متحدہ ہائے امریکہ کی اٹھارہ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ٹیکساس کی درخواست کی حمایت میں انفرادی درخواستیں دائر کر دی ہیں، درخواستوں میں انتخابات کے نتائج کا جوبائیڈن کے حق میں اعلان کرنے والی ریاستوں میں بدنظمی اور آئین کی خلاف ورزی کا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ درخواست دائر کرنے والی ریاستوں میں میسوری، الباما، آرکنساس، انڈیانہ، کنساس، لوزیانہ، مسیسپی، مونٹانہ، نبراسکا، شمالی ڈکوٹہ، اوکلاہومہ، جنوبی کیرولینا، جنوبی ڈکوٹہ، ٹنسس، اوٹہ، ایریزونا اور مغربی ورجینیا شامل ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریاستیں نہیں چاہتیں کہ انکے شہریوں کی رائے اور آئینی حق کو دوسری ریاستوں کی بدنظمی کے باعث نقصان پہنچے، 30 صفحاتی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ انکے شہریوں کے ڈالے گئے آئینی ووٹ اور دیگر ریاستوں میں غیر مصدقہ ووٹوں کی وقعت برابر نہیں ہو سکتی، یہ ا...
امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو تلف کر دیا جائے گا: یوٹیوب کی نئی پالیسی

امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو تلف کر دیا جائے گا: یوٹیوب کی نئی پالیسی

سیاست
یو ٹیوب نے امریکی انتخابات سے متعلق دھاندلی کے دعوؤں کی ویڈیوؤں کو ہٹانے کی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پالیسی پر آزادی اظہار اور قانونی ماہرین کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آرہا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پالیسی آزادی رائے کے قوانین کے بھی خلاف ہے تاہم اس سے بھی اہم یہ ہے کہ تاحال امریکی اعلیٰ عدالت نے دھاندلی سے متعلق دعوؤں پر فیصلے نہیں سنائے ہیں۔ یو ٹیوب کا مؤقف ہے کہ بیشتر ریاستوں نے انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، اور ان سے اگلے صدر کا واضح ادراک ہو جاتا ہے، ایسے میں صدارتی انتخابات سے متعلق مواد کو نئی پالیسی کے تحت جانچا اور اسکی اجازت دی جائے گی۔ https://twitter.com/TeamYouTube/status/1336676707554758657?s=20 یو ٹیوب کی نئی پالیسی کے مطابق ویب سائٹ اب صرف اس معلومات کو درست مانے گا جو حکومت یعنی بائیڈن یا ڈیموکریٹ کی طرف سے جاری ہو گی، اور غیر مصدقہ م...

Contact Us