Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

چین کا سورج سے بھی دس گنا زیادہ حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل جوہری منصوبے کا افتتاح

چین کا سورج سے بھی دس گنا زیادہ حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل جوہری منصوبے کا افتتاح

علوم و فنون
چین نے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سورج سے بھی 10 گنا زیادہ حرارت پیدا کرنے والے جوہری منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ منصوبے کو اس کی ہیت کے اعتبار سے مصنوعی سورج قرار دیا جا رہا ہے۔ چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق منصوبہ سورج ہی کی طرح آلودگی سے پاک توانائی پیدا کرے گا۔ منصوبہ سورج کی طرز پر کیمیائی عمل کے دوہرانے کے کلیے کے تحت کام کرتا ہے، جسے عمومی طبعیات میں فیوژن کہا جاتا ہے۔ ایچ ایل-2ایم توکاماک جوہری منصوبہ چین کا سب سے بڑا اورجدید جوہری منصوبہ ہے۔ منصوبہ چین کے جنوبی صوبے سیچوان میں لگایا گیا ہے، اسے پچھلے سال مکمل کر لیا گیا تھا۔ منصوبے میں طاقتور مقناطیسی قوت گرم پلازمہ کا امتزاج کرواتی ہے جس کے نتیجے میں 15 کروڑ سیلسیئس درجہ حرارت پیدا ہوتا ہے، جو سورج کے مرکز سے بھی 10 گنا زیادہ ہے۔ چین نے منصوبے کو نہ صرف اسکی توانائی کی ضرورت کے لیے اہم قرار دیا ہے بلک...
صدر ٹرمپ کا امریکی جنگیں ختم کرنے کی  پالیسی کا تسلسل: صومالیہ سے 700 سے زائد فوجی نکالنے کا حکم جاری

صدر ٹرمپ کا امریکی جنگیں ختم کرنے کی پالیسی کا تسلسل: صومالیہ سے 700 سے زائد فوجی نکالنے کا حکم جاری

عالمی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالیہ سے 700 سے زائد فوجیوں کو واپس بلانے یا کسی دوسرے اڈے میں تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق حکم پر عملدرآمد 2021 کے آغاز تک مکمل ہو جائے گا۔ https://twitter.com/benpershing/status/1334961519981957120?s=20 پینٹاگون کے مطابق کتنے فوجیوں کو واپس بلانا ہے اور کتنے کو کینیا، جبوتی یا افریقہ کے دیگر فوجی اڈوں پر بھیجنا ہے ابھی اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ تاہم یہ تاثر دینا غلط ہے کہ امریکہ مشرقی افریقہ سے فوجیں ہٹا رہا ہے۔ امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے خطے میں موجودگی کو قائم رکھے گا۔ واضح رہے کہ امریکی فوجی گزشتہ 13 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صومالیہ میں تعینات تھے، اور اب بھی اس کی کچھ اہلکار ملک میں ہی رہیں گے، تاہم انکی تعداد کو بڑی حد تک کم کر دیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق صدر ٹرمپ کا اقدام امریکہ کی نہ ختم ہونے وا...
کووڈ-19 کی ویکسین لگوانا گناہ نہیں: برطانوی کیتھولک کلیسے کا ویکسین کی حمایت میں بیان جاری

کووڈ-19 کی ویکسین لگوانا گناہ نہیں: برطانوی کیتھولک کلیسے کا ویکسین کی حمایت میں بیان جاری

رہن سہن
برطانوی کیتھولک کلیسے نے عوام میں ابھرنے والی ایسی تمام افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کووڈ-19 ویکسین کو عیسائیت کی مذہبی تعلیمات کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے۔ کیتھولک پادری کی جانب سے بروز جمعرات جاری کی جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کلیسا ویکسین کی پوری حمایت کرتا ہے۔ فتوے میں کلیسے نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وباء کی ہلاکت خیزیوں کو ہم دیکھ چکے ہیں، اور یہ جواز ویکسین لگوانے پر گناہ نہ ہونے کے لیے کافی ہے۔ برطانوی سماجی میڈیا پر کچھ عرصے سے یہ افواہیں سرگرم ہیں کہ جامعہ آکسفورڈ اور ملحقہ تحقیقی اداروں نے ویکسین بنانے میں اسقاط حمل سے ضائع کردہ بچوں کے خلیوں کو استعمال کیا ہے۔ کیتھولک پادری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دوا بنانے کے مراحل اور چاہتے ہوئے کوئی گناہ کرنے میں اخلاقی فرق ہوتا ہے۔ ہم پر پہلے یہ فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کو بیماری، اس کے خوف اور موت سے بچائیں، ...
کیا میں آپ کی جگہ صدر بن سکتا ہوں؟ مصنوعی ذہانت سے لیس ربوٹ کا صدر پوتن سے سوال، روسی صدر کا دلچسپ جواب

کیا میں آپ کی جگہ صدر بن سکتا ہوں؟ مصنوعی ذہانت سے لیس ربوٹ کا صدر پوتن سے سوال، روسی صدر کا دلچسپ جواب

روس, علوم و فنون
اس میں شک نہیں کہ آئندہ کچھ دہائیوں تک ٹیکنالوجی کا مطلب مصنوعی ذہانت ہو گا لیکن اس پر سیاسی قیادت کے لیے اعتماد نہیں کیا جا سکتا، کم از کم فی الحال نہیں، ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک ربوٹ کے سوال کے جواب میں کیا ہے۔ روسی بینک سبیر کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر منعقد کردہ کانفرنس میں بینک میں کام کرنے والے ایک معاون ربوٹ ایتھینا نے صدر پوتن سے پوچھا کہ کیا ایک ربوٹ صدر بن سکتا ہے؟ جواب میں صدر پوتن نے کہا کہ نہیں، کم از کم فی الحال نہیں، کیونکہ کسی بھی دوسری مصنوعی چیز کی طرح مصنوعی ذہانت میں بھی دل نہیں ہے، روح نہیں ہے، جذبات نہیں ہیں، ضمیر نہیں ہے۔ اور انسانوں کے لیے یہ تمام عناصر ضروری ہیں، اور ان لوگوں میں بھی جو انکے لیے فیصلے کریں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ اکثر سیاسی قیادتیں غیر منطقی اور جذباتی فیصلے کرتی ہیں، کیونکہ وہ جیتے جاگتے انسان ہوتے ہیں، مصنوعی ذہ...
امریکہ: ٹرمپ ٹیم کی جانب سے ریاست جارجیا میں دھاندلی کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

امریکہ: ٹرمپ ٹیم کی جانب سے ریاست جارجیا میں دھاندلی کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ٹیم نے اپنی ایک نئی ٹویٹ میں ریاست جارجیا میں صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ جارجیا میں جو بائیڈن کو صرف 12 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور یہ برتری ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی برقراررہی تھی۔ https://twitter.com/TeamTrump/status/1334569329334083586?s=20
امریکی حساس ادارے کے اہلکار کا امریکی سیاستدانوں پر چین سے رشوت لینے اور بلیک میل ہونے کا الزام: چین کو امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

امریکی حساس ادارے کے اہلکار کا امریکی سیاستدانوں پر چین سے رشوت لینے اور بلیک میل ہونے کا الزام: چین کو امریکی طاقت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

عالمی
امریکی قومی حساس ادارے کے سربراہ جان ریٹ کلف نے چین کے خلاف مغرب کی روائیتی خوف پھیلانے کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جگہ عالمی قوت بننا چاہتا ہے، اور اس وقت امریکہ کو صرف اور صرف چین سے خطرہ لاحق ہے۔ https://twitter.com/ODNIgov/status/1334571188362862593?s=20 ایک مقامی اخبار میں لکھی تحریر میں ریٹ کلف کا کہنا تھا کہ اس وقت چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والا عالمی نظام، آزادیاں اور جمہوریت سب خطرے میں ہے۔ ہماری اس نسل کو صرف چین پر توجہ دیتے ہوئے اس کے خلاف مزاحمت کھڑی کرنی ہو گی، تاکہ چین عالمی نظام پر اجارہ داری قائم کرتے ہوئے اسے تبدیل نہ کر سکے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں ریٹ کلف نے کہا ہے کہ چین معاشی، عسکری اور ٹیکنالوجی تینوں میدانوں میں امریکہ کی برتری کو للکار رہا ہے، چین امریکی ٹیکنالوجی چُرا رہا ہے، اور امریک...
چین کا ہندوستان سے 1 لاکھ ٹن چاول خریدنے کا سودا: ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا چاول برآمد کنندہ بن گیا

چین کا ہندوستان سے 1 لاکھ ٹن چاول خریدنے کا سودا: ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا چاول برآمد کنندہ بن گیا

معیشت
چین نے تین عشروں کے بعد ہندوستان سے چاولوں کی درآمد شروع کر دی ہے۔ چین میں چاول بہت پسند کیے جاتے ہیں، اسکی سالانہ کھپت 40 لاکھ ٹن ہے۔ تاہم اسکا معیاری ہونا شرط ہے۔ تیس سال قبل ہندوستانی چاولوں کے معیار کو کم تر گردانتے ہوئے چین نے ہندوستان سے چاولوں کی درآمد بند کر دی تھی۔ جو اب بہتر ہونے پر چین نے دوبارہ ہندوستان سے چاول خریدنا شروع کر دیے ہیں۔ ہندوستان اس وقت دنیا میں چاولوں کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ اورمختلف رپورٹوں کے مطابق ہندوستان چین کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے باقی دنیا کی نسبت سستے دام چال بیچ رہا ہے۔ فی الحال چین نے جنوری سے فروری کے لیے 1 لاکھ ٹن توٹا چاول کا سودا کیا ہے، جسے نوڈل اور مقامی وائن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ رشا ٹوڈے کے مطابق سودا 300 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق چین اور ہندوستان میں جاری سرحدی چپکلش کے دوران نئے تجارتی سودے ...
روسی شہر تیومین میں رات گئے آسمان سے دلکش و انوکھی روشنیوں کی بارش: کسی نے خلائی مخلوق کا رابطہ کہا تو کسی نے قدرت کا شاہکار – ویڈیو

روسی شہر تیومین میں رات گئے آسمان سے دلکش و انوکھی روشنیوں کی بارش: کسی نے خلائی مخلوق کا رابطہ کہا تو کسی نے قدرت کا شاہکار – ویڈیو

بصری مواد
کل رات روسی شہر تیومین میں آسمان سے انوکھی اور انتہائی دلکش روشنیوں کے ستون دیکھے گئے۔ نیلی اور نارنجی رشنیوں کے ستونوں نے جہاں سائنسدانوں کو حیرانگی میں مبتلا کر رکھا ہے وہیں دنیا بھر میں اس پر افواہیں بھی اڑ رہی ہیں۔ کوئی انہیں خلائی مخلوق کے رابطے کی کوشش کہہ رہا ہے اور کوئی قدرت کا ایک نیا شاہکار۔ دیر رات کو شروع ہونے والا سلسلہ صبح صادق تک جارہ رہا اور شہری جی بھر کر اس سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ https://youtu.be/599M8XqE1Xo
امریکہ: نجی چھوٹا طیارہ حادثاتی طور پر موٹر وے پر اتر گیا، کار سے ٹکر – ویڈیو

امریکہ: نجی چھوٹا طیارہ حادثاتی طور پر موٹر وے پر اتر گیا، کار سے ٹکر – ویڈیو

بصری مواد
امریکی ریاست منی سوٹا میں چھوٹا نجی طیارہ ایمرجنسی میں موٹروے پر اتر گیا۔ اترائی کے دوران ایک گاڑی سے جا ٹکرایا، تاہم حادثے میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ https://twitter.com/MN_CRIME/status/1334340274949074944?s=20 https://youtu.be/521PdZhGer4
قاسم سلیمانی کی برسی: سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکہ نے بغداد میں سفارتی عملہ کم کر دیا

قاسم سلیمانی کی برسی: سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکہ نے بغداد میں سفارتی عملہ کم کر دیا

عالمی
امریکی حملے میں مارے جانے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر ممکنہ ردعمل کے تناظر میں امریکہ نے بغداد سفارت خانے سے اپنا عملہ نکالنا شروع کر دیا ہے۔ متعدد امریکی نشریاتی اداروں کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹوں میں بغداد میں امریکی سفارتی عملے کو بطور حوالہ بیان کیا گیا ہے۔رپورٹوں میں حساس اداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایرانی ملیشیا قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کی کوشش کر سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عملے کا خروج عارضی اور ایک محدود حد تک ہے، 3 جنوری کے بعد دوبارہ صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ واضح رہے کہ بغداد میں امریکی سفارت خانہ دنیا کا سب سے بڑا سفارت خانہ ہے، سینکڑوں اہلکاروں پر مبنی عملے میں معمولی کمی جا رہی ہے۔ خبر کی عراقی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اقدام سکیورٹی خطرے کے پیش نظر اٹھایا جا ر ہا ہے۔ خطرہ ٹل جانے کے بعد دوبارہ عملے کی واپسی مع...

Contact Us