Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

فرانس: پیرس سمیت ملک کے 70 شہروں میں نئے قوانین کے خلاف ہنگامے جاری، پولیس سے جھڑپیں، نجی و سرکاری املاک نذرآتش – ویڈیو

فرانس: پیرس سمیت ملک کے 70 شہروں میں نئے قوانین کے خلاف ہنگامے جاری، پولیس سے جھڑپیں، نجی و سرکاری املاک نذرآتش – ویڈیو

بصری مواد
فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے 70 شہروں میں پرتشدد ہنگامے جاری ہیں۔ شہری میخرون حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے نئے قوانین کے تحت شہری آزادیوں پر قدغن لگانے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ پولیس کے تشدد کے باعث مظاہرین اشتعال میں آکر نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ نئے قانون میں تشدد کرتے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے پر پابندی جیسی شقیں شامل ہیں جس پر صحافی و شہری میخرون کو آمر حکمران قرار دے رہے ہیں اور قانون کو واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں مختلف ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد مظاہروں میں شریک ہیں۔ https://youtu.be/ouxjwQNOzB8 مزید...
کووڈ-19 وائرس کے چین سے بھی پہلے ہندوستان میں موجود ہونے کے ثبوت سامنے آ گئے

کووڈ-19 وائرس کے چین سے بھی پہلے ہندوستان میں موجود ہونے کے ثبوت سامنے آ گئے

عالمی
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ کووڈ-19 وباء کا آغاز چین کے شہر وہان سے پہلے ہندوستان میں ہو چکا تھا۔ چینی ماہرین نے نئی تحقیق کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ 2019 میں گرمیوں میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کے باعث انسانوں نے جنگلوں کا رخ کیا جس دوران انکا جنگلی جانوروں سے رابطہ بڑھا، اور وہ کورونا وائرس کو انسانوں میں منتقل کرنے کا باعث بنے۔ ماہرین کے مطابق جنگل میں پانی کے وسائل پر بندروں سے کووڈ-19 وائرس انسانوں میں منتقل ہوا۔ تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے کا عوامی رحجان، ناقص صحت کا نظام، مرطوب موسم اور نوجوانوں کی بڑی آبادی نے وائرس کے تیزی سے پھیلنے میں مدد کی۔ چینی سائنسدانوں کو تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہندوستان میں کووڈ-19 کے انسانوں سے انسانوں میں پھیلاؤ کا آغاز جولائی سے ہو گیا تھا۔ اس سے قبل بھی مختلف تحقیقوں میں کووڈ-19...
کورونا کے باعث روسی معیشت میں ساڈھے 4 فیصد گراوٹ، غرباء کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ

کورونا کے باعث روسی معیشت میں ساڈھے 4 فیصد گراوٹ، غرباء کی تعداد میں دس لاکھ کا اضافہ

روس
روسی محکمہ مالی احتساب کے سربراہ الیکسے کردن نے ملکی معیشت کے بارے میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ-19 کے اثرات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، ملکی پیداوار میں 4 اعشاریہ 5 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے جبکہ غرباء کی تعداد میں مزید 10 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ روسی حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ انہیں آئندہ ایک سال میں بھی حالات کے بہتر ہونے کی امید نہیں، اس لیے غرباء کی دیکھ بھال کے لیے حکومت کو منصوبے بنانا ہوںگے۔ کردن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ملک کے بڑے شہروں کے علاوہ بیشتر علاقوں میں لوگوں کے رہن سہن کے معیار میں کمی آئی ہے، اور کووڈ-19 نے اس رفتار کو مزید بڑھا دیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے ملکی معیشت میں 4 اعشاریہ 5 فیصد کی گراوٹ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مغربی یورپ کے متعدد ممالک کی نسبت کم ضرور ہے لیکن روسی معاشرے کے لیے اس کے دیر پا اثرات ہوں گے۔ ب...
شیل کو نائیجیریا کے آبی وسائل آلودہ کرنے پر ہرجانہ ادا کرنا ہی ہو گا: مقامی عدالت عالیہ کا حکم

شیل کو نائیجیریا کے آبی وسائل آلودہ کرنے پر ہرجانہ ادا کرنا ہی ہو گا: مقامی عدالت عالیہ کا حکم

عالمی
نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے شیل کمپنی کی 467 ملین ڈالر ہرجانے کی سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پہلے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ 50 سال قبل ایجاما ایبوبو نامی دریائی شہر میں شیل کے بحری ٹینکر سے تیل کے بہاؤ کے باعث مقامی آبادی کو شدید نقصان پہنچا تھا، جس کے خلاف ہرجانے کی درخواست دی گئی پر نصف صدی گزر جانے کے باوجود مقامی آبادی کو کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں ہوا اور نہ ہی علاقے کی بہبود کے لیے کچھ کیا گیا۔ سن 1970 میں ہونے والے حادثے کے خلاف مقامی آبادی نے درخواست دی کہ شیل کے تیل ٹینکر لیک کے باعث انکا علاقہ آلودہ ہو گیا ہے اور پانی استعمال کے قابل نہیں رہا، تاہم کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس نے علاقے کی صفائی کروا دی تھی، اور اب وہ ہرجانہ ادا کرنے کی روادار نہیں ہے، لیکن عدالت نے ماحولیاتی رپورٹوں پر انحصار کرتے ہوئے کمپنی کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کمپن...
چین کا مکمل طور پر مقامی اور نئی طرز کا ایٹمی بجلی گھر تیار، پیداوار شروع، جلد ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کا آغاز

چین کا مکمل طور پر مقامی اور نئی طرز کا ایٹمی بجلی گھر تیار، پیداوار شروع، جلد ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کا آغاز

معیشت
چین نے ایٹمی توانائی کا مکمل طور پر مقامی اور نئے طرز کا بجلی گھر بنا لیا ہے۔ ملک کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ہوالونگ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ملک کے پہلے مقامی ساختہ بجلی گھر کو بروز جمعہ قومی گرڈ سے جوڑا گیا۔ چین اگلے قدم پر ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، منصوبے کے سربراہ کے مطابق کچھ تجربات کے بعد جلد ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر متعارف کروا دیا جائے گا۔ چین کے قومی ادارہ برائے ایٹمی توانائی تعاون کے مطابق نئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ بجلی گھر 60 سال تک بلا تعطل بجلی پیدا کر سکتا ہے اور یہ دنیا کی محفوظ ترین ٹیکنالوجی ہے۔ منصوبے کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، اور اب اس کے 6 منصوبے چین کے دیگر شہروں میں جاری ہیں۔ اس ماہ کے آغاز پر ہوالونگ ٹیکنالوجی کو یورپی یونین کے متعلقہ ادارے سے بھی محفوظ ہونے کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جس کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ جل...
برطانیہ کا اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے 25 لاکھ شدید کمزور شہریوں کو مفت وٹامن ڈی کی گولیاں فراہم کرنے کا منصوبہ

برطانیہ کا اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم کرنے کیلئے 25 لاکھ شدید کمزور شہریوں کو مفت وٹامن ڈی کی گولیاں فراہم کرنے کا منصوبہ

سیاست
برطانوی حکومت نے شہریوں کی صحت سے متعلق موجود معلومات کے تحت جسمانی طور پر شدید کمزور افراد کو مفت وٹامن ڈی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے، وٹامن ڈی کی گولیاں شہریوں کو انکے دروازے پر پہنچائی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 25 لاکھ افراد کو وٹامن ڈی کی گولیاں فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ صحت کے مطابق منصوبے سے سردیوں میں وباء اور دیگر بیماریوں سے بچنے میں مدد ملے گی، اور اسپتالوں پر مریضوں کے دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق اولڈ ایج ہوم کو سب سے پہلے وٹامن ڈی کی ترسیل کی جائے گی جبکہ ملکی ادارہ شماریات اور محکمہ صحت کے پاس موجود معلومات کے تحت شدید کمزور افراد کو بھی جنوری سے وٹامن ڈی کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے گا۔ منصوبہ چار ماہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ وٹامن ڈی جسم کے لیے ضروری کیلشیم کی مقدار کو ہڈیوں اور عضلات میں محفوظ کرنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ مختلف...
ایرانی ایٹم بم منصوبے کے بانی پروفیسر محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ایرانی ایٹم بم منصوبے کے بانی پروفیسر محسن فخری زادہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

سیاست
ایرانی ایٹمی منصوبے کے بانی اور معروف سائنسدان محسن فخری زادہ ماہاوادی تہران میں ایک قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محسن فخری زادہ ماہاوادی ایرانی وزارت دفاع کے مطابق حملہ تہران سے باہر ایٹمی سائنسدان کی کار پر ہوا جس کے نتیجے میں فخری ذادہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہیلی کاپٹر سے اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر بم دھماکہ بھی ہوا ہے تاہم ابھی تفصیلی رپورٹ سامنے آنا باقی ہے۔ ایرانی ایٹمی ایجنسی کے ترجمان نے پہلے فخری ذادہ کی ہلاکت کی تردید کی اور کہا کہ انکے تمام سائنسدان محفوظ ہیں تاہم بعد میں وزارت دفاع اور وزیر خارجہ نے شدید غم و غصے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے یورپی اتحادیوں سے مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔ https:/...
آسٹریلیا: ماسک کے بغیر شراب خانے میں داخلے پر سکیورٹی اہلکار نے گاہک کا گلا گھونٹ دیا – ویڈیو

آسٹریلیا: ماسک کے بغیر شراب خانے میں داخلے پر سکیورٹی اہلکار نے گاہک کا گلا گھونٹ دیا – ویڈیو

بصری مواد
آسٹریلیا میں شراب خانے میں ماسک کے بغیر داخل ہونے پر سکیورٹی گارڈ نے گاہک کا گلا دبا کر بے ہوش کر دیا، گھسیٹ کر باہر پھینک دیا۔ واقع کی دنیا بھر میں سخت مذمت کی جا رہی ہے۔ https://youtu.be/l7BB8DCd3Cc
کورونا وباء کے باوجود چین اور روس کے مابین تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

کورونا وباء کے باوجود چین اور روس کے مابین تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

روس
کووڈ-19 وباء کے باوجود روس اور چین کے مابین باہمی تجارت کا حجم رواں سال 100 ارب ڈالر تجاوز کر جائے گا۔ چینی تارکین وطن کی تجارتی تنظیم کے مطابق اگرچہ وباء نے تجارت خصوصاً ترسیل کو نقصان پہنچایا ہے لیکن سال کے دوسرے حصے میں دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ زراعت میں روس کی تیار کردہ نامیاتی اور جینیاتی تبدیلیوں کے بغیر قدرتی خوراک کی چین میں بہت طلب ہے، جبکہ چنیی اشیاء کی روس میں طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 2019 میں دونوں ممالک نے ہر شعبے میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے رکاوٹوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا اور 2024 میں باہمی تجارت کو 200 ارب ڈالر تک لے جانے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے۔ روس میں چینی سفیر نے امریکہ سے تجارتی جنگ کے دوران قدرتی خوراک کی درآمد میں روس کی مدد کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لیے مستقبل میں مزید تجارتی اضافے کے لیے مثبت قراردیا ہے۔ چینی سفیر...
یورپ: ایک سال کے دوران نسلی تعصب، مہاجرین اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کے واقعات کی درج شکایات کی تعداد 6649

یورپ: ایک سال کے دوران نسلی تعصب، مہاجرین اور اقلیتوں کے خلاف نفرت کے واقعات کی درج شکایات کی تعداد 6649

سیاست
یورپ میں گزشتہ ایک سال کے دوران نفرت پر مبنی رویے کے خلاف 6649 شکایات درج کی گئیں۔ ان میں سب سے زیادہ شکایات نسلی تعصب اور مہاجرین سے نفرت کے اظہار کے واقعات پر مبنی تھیں۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر یہودیوں کے خلاف نفرت جبکہ تیسرے نمبر پر جنسی تفریق کی شکایات درج ہوئیں۔ یورپی تحقیقاتی اداروں کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دورانیے میں مجموعی طور پر 6694 شکایات میں سے 3033 نسلی تعصب اور مہاجرین کے خلاف تعصب کے واقعات پر مبنی تھیں جبکہ 1704 یورپ میں یہودیوں کے ہولو کاسٹ یا ان سے نفرت کے حوالے سے درج کروائی گئیں۔ جنسی تفریق کے خلاف اور دیگر اقلیتوں کے خلاف متعصبانہ رویوں کی شکایات بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھیں۔ تحقیق میں 39 ممالک کو شامل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ شکایات فرانس اور جرمنی میں نسل پرست گروہوں کے خلاف درج ہوئیں، جن میں سے خصوصاً کورونا کے پھیلاؤ میں مہا...

Contact Us