Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

ایران کی امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی

ایران کی امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملے کی دھمکی

عالمی
ایران نے امریکی حملے کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے لندن سے چلائی جانے والی معروف ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اماراتی حکمران کو دھمکی دی ہے کہ اگر انکی سرزمین سے ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران جوابی حملہ متحدہ عرب امارات پر ہی کرے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق دھمکی آمیز پیغام اماراتی حکمران کے ایک نزدیکی رابطہ کار کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایرانی دھمکی سے خطے کی سیاسی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ایران نے جوہری سائنسدان فخری زادے کی موت کا ذمہ دار بھی عرب امارات کو ٹھہرایا ہے، جن کی موت گزشتہ ہفتے ایک بم دھماکے میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل ایران اس کا ذمہ دار مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کو دیا تھا، جس کے پیش نظر صیہونی انتظامیہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے...
چاند پر معدنیات کی تلاش کی دوڑ تیز: چینی خلائی جہاز کی کامیاب اترائی، آئندہ عشرے میں چاند پر تحقیقی ادارہ قائم کرنے کا اعلان

چاند پر معدنیات کی تلاش کی دوڑ تیز: چینی خلائی جہاز کی کامیاب اترائی، آئندہ عشرے میں چاند پر تحقیقی ادارہ قائم کرنے کا اعلان

علوم و فنون
چینی خلائی چینگی-5 نے چاند پر کامیاب نزول کر لیا ہے۔ چینگی-5 کا مقصد چاند سے چٹانیں اور دیگر نمونے اکٹھے کرنا ہے۔ خلائی جہاز 23 نومبر کو چاند پر اترا۔ https://twitter.com/SpaceflightNow/status/1333796634078035971?s=20 اگر چینی منصوبہ کامیاب رہتا ہے تو یہ چاند سے نمونے لانے والا دوسرا خلائی منصوبہ ہو گا، اس سے قبل 1976 میں روس نے یہ کوشش کی تھی۔ چینی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز کی انتہائی خطرناک اترائی بالکل کامیاب رہی اور اب تک یہ تمام کام بھی بخوبی کررہا ہے۔ چینی خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز چین کی سطح پر دو میٹر کی گہرائی تک سوراخ کرتے ہوئے ایک وقت میں دو کلو تک مواد نکال سکتا ہے۔ چٹانوں کے ٹکرے اور مطلوبہ نمونے لے کر خلائی جہاز واپس زمین پر آجائے گا۔ چاند پر معدنیات کی تلاش کے حوالے سے خلائی قوت رکھنے والے تمام ممالک منصوبے بھیج رہے ہیں، اور آئندہ چند سالوں...
طالبان اور غنی انتظامیہ میں امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق: پیشرفت پر تمام فریقین کا خوشی کا اظہار، زلمے خلیل زاد کا مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر زور

طالبان اور غنی انتظامیہ میں امن مذاکرات کے لیے لائحہ عمل پر اتفاق: پیشرفت پر تمام فریقین کا خوشی کا اظہار، زلمے خلیل زاد کا مذاکرات کا عمل تیز کرنے پر زور

سیاست
افغان امن مذاکرات میں طالبان اور غنی انتظامیہ کے درمیان لائحہ عمل پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دوحہ میں عالمی نشریاتی اداروں سے گفتگو میں دونوں فریقین نے اس کا اعلان کیا۔ دوحہ میں طالبان کے سیاسی امور کے نمائندہ محمد نعیم نے کہا کہ دونوں فریقین نے مذاکرات کے لیے بنیادی اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے اور اب ان اصولوں کے تحت ہی مدعوں پر بات چیت ہو گی، اس موقع پر غنی انتظامیہ کے نمائندے نادر نادرے نے بھی انہی الفاظ کو دہرایا اور کہا کہ اصولوں پر اتفاق کے بعد معاملات پر بحث جلد شروع ہو جائے گی۔ افغان امن مذاکرات کے لیے نامزد خصوصی امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد نے پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس سے عیاں ہوتا ہے کہ دونوں فریقین امن مذاکرات کو کامیاب کر سکتے ہیں، اب فریقین سیاسی توازن اور جنگ بندی کے لیے آسانی سے آگے بڑھ سکیں گے، زلمے خلیل زاد نے مذاکراتی عمل کو تیز کر...
ہیکر لیبارٹریوں کے آن لائن نظام ہیک کر کے حیاتیاتی حملہ کر سکتے ہیں: جامعہ بن گوریان کی تنبیہ

ہیکر لیبارٹریوں کے آن لائن نظام ہیک کر کے حیاتیاتی حملہ کر سکتے ہیں: جامعہ بن گوریان کی تنبیہ

سیاست
سائبر سکیورٹی محققین نے ہیکروں کے ممکنہ حیاتیاتی حملے کی تنبیہ جاری کی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق ہیکرلیبارٹریوں کے نظام کو ہیک کر کے تجربات میں جینیاتی تبدیلیوں اور زہریلے مواد بنانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین سے صیہونی انتظامیہ کی جامعہ بن گوریان سے شائع ہونے والے مقالے میں کہا گیا ہے کہ ہیکر اور شعبہ حیاتیات کی مہارت رکھنے والے دہشت گرد لیبارٹریوں کے آن لائن نظام کو ہیک کر کے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیبارٹریوں میں عمومی تجربات کے لیے استعمال ہونے والے ڈی این اے ایک خود کار نظام سے منسلک ہوتے ہیں، جنہیں ہیک کر کے ہیکر خطرناک جینیاتی تبدیلیاں کر سکتے ہیں، اور پھر انہیں حملے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ مقالے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کمپنیوں سے خطرناک ڈی این اے خرید کر بھی اسے حملے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ عمومی طور ...
میخرون حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے: سکیورٹی سے متعلق قانون کی متنازعہ شقیں بدلنے کی حامی بھر لی

میخرون حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے: سکیورٹی سے متعلق قانون کی متنازعہ شقیں بدلنے کی حامی بھر لی

سیاست
فرانس میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا، میخرون حکومت نے جبر پر مبنی قانون واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدارتی محل کے ترجمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کے نئے قوانین کی شق نمبر 24 پر عوام کو کچھ غلط فہمی ہوئی ہے، حکومت نے عوامی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے متنازعہ شقوں کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرسٹوفر کاسٹانر کا کہنا تھا کہ شق نمبر 24 میں پولیس کی ویڈیو بنانے سے مراد پولیس اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ نہ ڈالنا تھی، اسکے الفاظ درست کر کے قانون میں ترمیم کر دی جائے گی۔ یاد رہے کہ فرانسیسی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے سکیورٹی سے متعلق نئے قانون کی بھاری اکثریت سے منظوری دی تھی، جس کی کچھ شقوں پر شہریوں کو شدید تحفظات تھے، مثلاً شق نمبر 24 میں پولیس افسران کی ویڈیو بنانے پر ایک طرح سے پابندی لگا دی گئی تھی، قانونی لفاظی کے مطابق کوئی بھی شخص پولیس افسران کی ایسی تصویر یا ویڈیو بنانے اور شائ...
چین کے آئینہ دکھانے پر آسٹریلیا برہم: افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم پر احتساب کی ٹویٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ کر دیا – چین کا بھی بھرپور جواب

چین کے آئینہ دکھانے پر آسٹریلیا برہم: افغانستان میں آسٹریلوی فوجیوں کے جنگی جرائم پر احتساب کی ٹویٹ کرنے پر معافی کا مطالبہ کر دیا – چین کا بھی بھرپور جواب

عالمی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ٹویٹر پر نشر کردہ خصوصی پیغام نے عالمی سطح پر افغان جنگ کے دوران نیٹو افواج کی جانب سے مظالم پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پیغام میں ایک تصویر میں آسٹریلوی فوجی کو ایک نہتی افغان بچی کو دبوچے اسکی گردن پر چھڑی چلاتے دکھایا گیا ہے، اور ساتھ جنگی جرائم پر انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بظاہر اس مطالبے کا تناظر آسٹریلوی افواج کے افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا مرتکب نکلنا ہے۔ https://twitter.com/zlj517/status/1333214766806888448?s=20 چینی دفتر خارجہ کی ٹویٹ پر آسٹریلوی وزیر اعظم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چین سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چین کو ایسی ٹویٹ پر شرم کرنی چاہیے، ٹویٹ اشتعال انگیز ہے اور یہ افغانستان میں آسٹریلیا کے فوجیوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، وزیراعظم سکاٹ موریسن نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگر چین نے ٹوی...
سمندروں کی گہرائی میں نئی دلکش آبی مخلوق کی دریافت – ویڈیو

سمندروں کی گہرائی میں نئی دلکش آبی مخلوق کی دریافت – ویڈیو

بصری مواد, علوم و فنون
سائنسدانوں کو گہرے سمندر میں تحقیق کے دوران ایک نئے جاندار کی دریافت ہوئی ہے۔ 2015 میں 3900 میٹر گہرائی میں غوطہ لگاتے محققین کو ایک مختلف طرز کا جانور دکھائی دیا، جسکی پانچ سال تک معیاری کیمرے سے تفصیلی ویڈیو سے شبیہ، حرکات و سکنات اور جینیاتی مطالعے کے بعد محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ ایک نئی قسم کا آبی جانور ہے۔ ٹینوفور نامی خاندان سے تعلق تکھنے والا یہ آبی جانور 6 سینٹی میٹر لمبا ہے اور دیکھنے میں جیلی فش نما لیکن روشنی پیدا کرتا چمکیلے جانور ہے۔ https://youtu.be/o0nkwCKpaRA https://youtu.be/98OB_bjtlI8...
یورپ کے متعدد بڑے شہروں میں کووڈ-19 تالہ بندی کے خلاف مظاہرے، پولیس سے ہاتھا پائی، درجنوں گرفتار – ویڈیو

یورپ کے متعدد بڑے شہروں میں کووڈ-19 تالہ بندی کے خلاف مظاہرے، پولیس سے ہاتھا پائی، درجنوں گرفتار – ویڈیو

بصری مواد
برطانیہ، جرمنی، پولینڈ سمیت یورپ کے متعدد ممالک کے بڑے شہوں میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے پیش نظر کی گئی تالہ بندی کے خلاف شہریوں نے مظاہرے کیے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر لندن پولیس نے 150 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ جرمنی اور پولینڈ کی سرحد پر مظاہرین نے متحد ہو کر حکومتی پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ https://www.youtube.com/watch?v=0ymopnQsE4E مزید
ترک عدالت نے 2016 میں فوجی بغاوت کے جرم میں متعدد اعلیٰ افسران اور ہوابازوں سمیت 475 غداروں کو پھانسی/عمرقید کی سزا سنا دی

ترک عدالت نے 2016 میں فوجی بغاوت کے جرم میں متعدد اعلیٰ افسران اور ہوابازوں سمیت 475 غداروں کو پھانسی/عمرقید کی سزا سنا دی

سیاست
ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی بغاوت کے دوران پولیس اسٹیشنوں اور پارلیمنٹ پر بمباری کے جرم میں فوجی کمانڈروں اور ہوابازوں کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے 475 باغی فوجیوں میں سے 365 گرفتارشدہ کو سزا سنائی ہے۔ جن میں سے 79 کو پھانسی جبکہ دیگر کو جرم کے مطابق عمر قید یا دیگر سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ایک سابق بریگیڈیئر جنرل کو بمبار طیارے میں تیل فراہم کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ متعدد دیگر بریگیڈیئر جنرلوں کو ہوابازوں کو حساس مقامات کی تفصیلات بتانے اوربمباری کی ہدایات دینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ایف -16 کے متعدد ہوابازوں کو پولیس اسٹیشنوں، قومی اسمبلی اور ٹی وی چینل کی عمارت پر بمباری کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ جبکہ ایک ہواباز کو صدارتی محل کے قریب 15 شہریوں پر بمباری کے جرم میں 16 بار پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے...
افغانستان: غزنی اور زابل میں دو خود کش حملے، 30 فوجی ہلاک 24 زخمی

افغانستان: غزنی اور زابل میں دو خود کش حملے، 30 فوجی ہلاک 24 زخمی

سیاست
افغانستان کے شہر غزنی میں فوجی چھاؤنی پر خود کش حملے میں 30 فوجی ہلاک، 24 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق خود کش بمبار نے ہموی گاڑی میں بارود بھر رکھا تھا جسے اس نے چھاؤنی سے ٹکرا دیا۔ کسی بھی گروہ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ https://twitter.com/TOLOnews/status/1332948822339760137?s=20 آج دوسرا خود کش حملہ صوبہ زابل کے شہر قلات میں ہوا ہے، جس میں تین شہریوں کے جاں بحق ہونے اور 23 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زابل میں ہونے والے حملے کا ممکنہ نشانہ شہری کونسل کے سربراہ عطا جان حق بیان تھے، جو حادثے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان میں ایک ہی روز میں دو بڑے اور اہم حملے چند ماہ کے وقفے سے دیکھنے میں آئے ہیں، خصوصاً امریکہ سے معاہدے کے بعد ان میں نمایاں کمی آئی تھی۔ دوسری طرف دوحہ میں اشرف غنی انتظامیہ اور طالبان ...

Contact Us