Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: خبری

برطانوی سفارت کار کی اسیری اور رہائی، ایران کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا

برطانوی سفارت کار کی اسیری اور رہائی، ایران کو عالمی سطح پر سخت تنقید کا سامنا

news, Urdu
برطانوی سفیرروب میکیئر کی گرفتاری پر ایران کو شدید عالمی ردعمل کا سامنا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق برطانوی سفارت کار مظاہرین کوہلڑبازی پر اکسا رہے تھےجس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا لیکن حقیقت معلوم ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران پے در پے مشکلات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے یوکرائن کا جہاز گرانے کی ذمہ داری قبول کرکے عالمی ردعمل کا سامنا کیا اور اگلے ہی دن مظاہرین کی تصاویر بنانے پر برطانوی سفیر کو حراست میں لے کر سفارتی جنگ چھیڑ دی۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ برطانوی سفیر نے تہران میں یونیورسٹی کے باہر پہنچ کر عوام کو ریاست مخالف احتجاج کے لئے اکسایا جبکہ ان کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے۔سیکورٹی فورسز نے سفارتی آداب اور ایران کی قومی سلامتی کے خلاف عمل کرنے پر سفیر کوحراست میں لے کر وزارت خارجہ کے حوالے کیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانو...
امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے: عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو فون

امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے: عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو فون

news, Urdu
بغداد: عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ عراق اپنی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتاہے ۔ امریکی اور ایرانی دونوں میزائل حملے عراق کی خود مختاری کے خلاف تھے۔ امریکی افواج اور جنگی سامان حکومت کی اجازت کے بغیر عراق میں داخل ہو رہا ہے جو کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔امریکی فوج عراق سے انخلاء کا طریقہ کار طےکرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹیلیفون کیا۔ گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وفد امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق اپنے ہمسائیوں اور بین الاقوامی برادری سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، حکومت عراقی سرزمین پر موجود تم...
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں غیر آئینی قرار دے  دیں

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں غیر آئینی قرار دے دیں

news, Urdu
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو اور مواصلاتی پابندیوں کے خلاف درخواستوں پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی آزادی بنیادی حق ہے اور غیر معینہ مدت تک انٹرنیٹ کی معطلی ٹیلی کام قوانین کی خلاف ورزی ہے، من مانی کرتے ہوئے بنیادی اختیارات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔لہٰذا عدالت مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کو اظہار رائے کے بنیادی حق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندی پر از نوسر جائزہ لینے کا حکم دیتی ہے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بہت زیادہ تشدد دیکھا گیا ہے۔ سلامتی کے معاملے میں انسانی حقوق اور آزادیوں کو متوازن بنانے کی کوشش کی جائے ۔ بھارتی عدالت نے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 159واں روز ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے، پانچ ماہ سے کشمیری اپنے گھروں میں ق...
ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دیدیا

ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دیدیا

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دے دیا۔ امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا ہے اورامن کا نوبیل انعام کسی اور کو دے دیا گیا، اس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔ امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے نوبیل انعام نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا، ایک ملک کو بچایا اور پھر سنا کہ ملک کو بچانے کے لیے امن کااعزاز کسی اور ملک کے سربراہ کو دیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں علم ہو کہ اصل حقدار کون ہے؟ میں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، بلکہ کئی جنگوں سے بچایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی جیوری نے نوبیل کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا ان کا ا...
ڈونلڈ ٹرمپ سے اختیارات چھین لیے گئے۔اب کانگریس سےاجازت لیے بغیرایران پر حملہ نہیں کرسکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے اختیارات چھین لیے گئے۔اب کانگریس سےاجازت لیے بغیرایران پر حملہ نہیں کرسکیں گے۔

news, Urdu
اے ایف پی کے مطابق امریکی قانون سازوں نے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس کے مطابق کانگریس سے منظوری لیے بغیر امریکی صدر ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کرسکیں گے۔ تاہم ٹرمپ کا کہنا ہے کہ : ’مجھے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘ ایک طرف قانون سازوں نے صدر کے اختیارات پر لمبی بحث و مباحثے کے بعد یہ قرارداد منظور کی دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کا اصرار ہے کہ انہیں حملے کرنے کے لیے کسی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی قانون سازوں نے ایران کے ساتھ جنگ ​​کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مخصوص طریقہ اپنایا ہے، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے اختیارات کو کنٹرول کرنا ہے۔ کانگریس میں زیادہ تر علامتی لیکن سیاسی طور پر دیے جانے والے ووٹ بڑی حد تک پارٹی پالیسی کے ساتھ تھے، جب کہ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے تین ارکان نے بھی اس اقدام کی منظوری میں ڈیموکریٹس کی حمایت کی، جس...
امریکہ نےایران کے ایک اور اہم سینئر کمانڈر پر حملہ کیا تھاجو ناکام ہوا ۔ ذرائع

امریکہ نےایران کے ایک اور اہم سینئر کمانڈر پر حملہ کیا تھاجو ناکام ہوا ۔ ذرائع

news, Urdu
واشنگٹن: عرب میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر پر بھی حملہ کیا تھا جو کہ ناکام ہوگیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے روز ہی پاسداران انقلاب کے ایک اور انتہائی اہم سینئر کمانڈر عبدالرضا شہلائی پر یمن میں حملہ کیا گیا تھا جو ناکام ہوگیا۔ امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ عبدالرضا شہلائی پر فضائی حملہ کیا گیا لیکن امریکہ کا یہ مشن ناکام ہوا۔ جبکہ پینٹاگون نے اس قسم کے کسی انتہائی مخصوص آپریشن پر بات کرنےہسے انکار کردیا۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ یمن دہشت گردوں اور امریکہ کے دیگر دشمنوں کے لیے محفوظ مقام ہے، ہم نے 2 جنوری کو یمن میں فضائی حملوں کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن امریکی محکمہ دفاع خط...
یوکرینی مسافر طیارے کو مار گرانا”انسانی غلطی” تھا ۔  ایران

یوکرینی مسافر طیارے کو مار گرانا”انسانی غلطی” تھا ۔ ایران

news, Urdu
ایران کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ’غیر ارادی طور پر‘ یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک بیان میں ایرانی فوج نےکہا ہےکہ ’یہ ایک انسانی غلطی کی بنا پر اس وقت ہوا جب طیارے نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک حساس مقام کے قریب پرواز کی۔ البتہ اس حادثے میں ملوث افراد کا احتساب کیا جائے گا۔‘  واضح رہے کہ یوکرین کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز پی ایس 752 بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران سے پرواز کے چند ہی منٹ بعد گِر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا اور پرواز کے محض آٹھ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس کے گرنے کی اطلاعات اسی دوران آئی تھیں جب ایران جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جو...
داعش کی جانب سے سلیمانی کی موت کا خیر مقدم ۔

داعش کی جانب سے سلیمانی کی موت کا خیر مقدم ۔

news, Urdu
شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ جو کہ داعش کے نام سے بھی معروف ہے نے ایران کی  القدس فورس کے سربراہ کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی موت کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں داعش کے ترجمان نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو ایک ’خدائی مدد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دولت اسلامیہ اور جہادیوں کو فائدہ ہوا ہے۔ یہ شدت پسندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ عراقی پارلیمان نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں فوری طور پر ملک بھر سے امریکی فوجوں کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سلیمانی کی موت کے بعد سے امریکہ نے عراق میں فوجیوں کو تربیت دینے اور داعش کے خلاف کاروائیاں کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور ڈنمارک بھی انھیں اب تربیت نہیں دے رہے۔ دولت اسلامیہ کے لیے یہ بھی ایک خوشی کی خبر تھی کہ امریکی صدرٹرمپ نے جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ کیا اوریہ ان کے لیے اپنے ایک دشمن (ٹر...
چین کوقابو کرنے کے لیے بحراوقیانوس ميں خصوصی امريکی ٹاسک فورس تعينات کی جائے گی۔بلوم برگ

چین کوقابو کرنے کے لیے بحراوقیانوس ميں خصوصی امريکی ٹاسک فورس تعينات کی جائے گی۔بلوم برگ

news, Urdu
امريکی فوج بحراوقیانوس کے خطے ميں اپنی ايک خصوصی ٹاسک فورس تعينات کرنا چاہتی ہے۔ اس بارے ميں اطلاع بلوم برگ کی جانب سے جمعے کو دی گئی ہے۔ يہ ٹاسک فورس معلومات، اليکٹرانک، سائبر اور ميزائل آپريشن سر انجام دينے کی اہل ہو گی اور اسے چين کے بڑھتے ہوئے عسکری اثر و رسوخ کے تناظر ميں تعينات کيا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ يہ فورس فلپائن اور تائيوان کے جزائر پر تعينات کی جائے گی۔ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ ميں مزيد لکھا ہے کہ کسی ممکنہ مسلح تنازعے کی صورت ميں يہ فورس زمين، فضا اور سمندر ميں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحيت کی حامل بھی ہو گی۔ اس پيش رفت پر فی الحال بيجنگ حکومت کا رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔...
اقتصادی پابندیوں سے ایرانی سیکیورٹی ادارے کے مرکزکو نشانہ بنا رہے ہیں: مائیک پومپیو

اقتصادی پابندیوں سے ایرانی سیکیورٹی ادارے کے مرکزکو نشانہ بنا رہے ہیں: مائیک پومپیو

news, Urdu
   امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایران کی جانب سے کی جانے والی جوابی کاروئی میں ایران نے عراق میں دو فوجی اڈوں پرحملہ کیا۔ امریکہ نے اس ایرانی حملے کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں سے وابستہ کئی شخصیات پر اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن کی طرف سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا مقصد ایران کو مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے سے روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے سے باز آجائے۔ امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر ایران امریکی اہداف پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ نے بھی ایران میں اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رکھی ہے۔ ہم بھی ایران کے مخصوص...

Contact Us