امریکہ شام میں مستقل فوجی تعینات رکھے گا۔ سیکریٹری دفاع مارک ایسپر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں جنگ کو ’ناختم ہونے والی لڑائی‘ قرار دے کر امریکی فوجیوں کے انخلا کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے باوجود امریکی سیکریٹری دفاع نے شمالی شام میں 600 فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔
مارک ایسپر نے ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا انخلا اب بھی جاری ہے لیکن 600 کے قریب امریکی فوجی تیل تنصیبات کی نگرانی کے لیے وہاں مستقل موجود رہیں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ یورپی اتحادیوں کی جانب سے شام میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اچانک شام سے تمام فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس پر ناقدین کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے شدت پسند تنظیم داعش کو دوبارہ پروان چڑھنے ...









