Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

روس

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب: نیٹو کو منافقوں کا ٹولہ قرار دے دیا، بڑے پالیسی اعلانات

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب: نیٹو کو منافقوں کا ٹولہ قرار دے دیا، بڑے پالیسی اعلانات

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور شہریوں سے سالانہ خطاب کیا ہے۔ صدر پوتن نے خطاب کا آغاز یوکرین کے ساتھ سرحدی علاقوں میں جاری عسکری کارروائی اور نیٹو پر تنقید سے کیا۔ روسی صدر نے یوکرین کو حاصل نیٹو امداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے یوکرین کو ڈرون فراہم کیے جس سے روسی جوہری صلاحیتوں کے قریب حملے کیے گئے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ مغرب ان حملوں میں براہ راست ملوث ہے اور جانتے بوجھتے جوہری صلاحیت کے حامل ہوائی جہاز کے اڈے کے انتہائی قریب حملہ کیا گیا۔ ڈرون کو مغربی ماہرین اڑا رہے تھے، روس ان تمام معاملات پر نظر جمائے ہوئے ہے۔ اس موقع پر صدر پوتن نے امریکہ کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کو عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس، نیٹو کی جارحیت کے نتیجے میں سٹارٹ معاہدہ ختم کرتا ہے اور اب روس کسی کو اپنی جوہری تنصیبات کا مع...
صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات

صدر پوتن کا افریقی براعظم کے ساتھ تعاون اور تجارت بڑھانے پر زور، افریقی یونین اجلاس میں بڑے اعلانات

روس دنیا میں
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے افریقی ممالک کے ساتھ بڑھتے تعاون اور اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مزید بڑھانے کا عندیا دیا ہے۔ افریقی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ براعظمی اتحاد نے اندرونی تنازعات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی براعظم میں استحکام اور خوشحالی لائے گا۔ روسی صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ روس اور افریقی ممالک دنیا میں اہم اتحادی ہیں اور یہ اتحاد دنیا کو غیر منصفانہ اجارہ داری سے آزاد کر کے ایک کثیر القوت کا حامل نظام دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ خطاب میں صدر پوتن نے عالمی قوانین میں برادری لانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تعصب، کسی بھی بنیاد پر اقوام و معاشروں کو تقسیم کرنے، اور ممالک میں آمریت کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ کچھ ممالک کی جانب سے من مرضی کرتے ہوئے سخت معاشی پابندیاں عائد کرنے کے رویے پر سخت تنقید کی۔ ...
روس کی مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ (اسرائیل) کو دھمکی

روس کی مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ (اسرائیل) کو دھمکی

روس
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) پر قابض صیہونی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ جو کوئی یوکرین کو ہتھیار بھیجے وہ جلتی پر تیل پھینکنے کا کردار ادا کرے گا۔ روسی عہدے دار کا بیان قابض صیہونی انتظامیہ کے سرغنہ، نیتن یاہو کی جانب سے یوکرین کو دفاعی میزائل نظام دینے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ روسی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین تنازعہ میں آنے والے ہتھیاروں کو روس پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ان ہتھیاروں کو قانونی ہدف سمجھ کر انہیں ترسیل سے قبل ہی نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی امداد سے چلنے والا اسرائیلی دفاعی میزائل نظام، جسے امریکہ سالانہ ۱ ارب ڈالر مہیا کرتا ہے، قابض انتظامیہ کی اپنی ضرورت کے لیے بھی پورا نہیں ہے، تاہم قابض انتظامیہ کا اسے آگے یوکرین کو دینے کی خواہش کا اظہار یوکرین تنازعہ کو طول دینے اور مسئلے میں مزید پیچیدگی پیدا کر ...
یوکرین: مغربی ممالک سے آئے 180 سے زائد جنگجو ہوائی حملے میں ہلاک، روس کی مغربی ممالک کو تنبیہ، سب نشانے پر ہیں، چُن چُن کر ماریں گے

یوکرین: مغربی ممالک سے آئے 180 سے زائد جنگجو ہوائی حملے میں ہلاک، روس کی مغربی ممالک کو تنبیہ، سب نشانے پر ہیں، چُن چُن کر ماریں گے

روس
مغربی ممالک کی جانب سے شہریوں کو یوکرین میں روس کے خلاف لڑنے کے لیے ورگلانے کی مہم تیز ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں روس نے اعلان کیا ہے کہ اسکی افواج اس سارے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ایسے افراد کو چن چن کر مارا جائے گا۔ گزشتہ روز یاووروو کے علاقے میں روس نے ایک کیمپ پر حملے میں مغربی ممالک سے آکر جمع ہوئے 180 سے زائد جنگجوؤں کو نشانہ بنایا اور سب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملے میں 3 برطانوی جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ روسی فوج کے ترجمان میجر جنرل لگور کوناسینکوو نے اپنے بیان میں کہا کہ مغربی ممالک سے روس کے خلاف لڑنے کے لیے آنے والے جنگجوؤں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ جنگجوؤں پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا، انہیں یوکرین میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، وہ اپنی موت کے خود زمہ دار ہوں گے۔ فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک ک...
صدر بائیڈن کی تقریر جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں تھی: یوکرین تنازعہ میں عملی طور پر کچھ نہ کرنے پر مغربی حمایت یافتہ یوکرینی سیاستدان بھی مغربی ممالک سے نالاں

صدر بائیڈن کی تقریر جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں تھی: یوکرین تنازعہ میں عملی طور پر کچھ نہ کرنے پر مغربی حمایت یافتہ یوکرینی سیاستدان بھی مغربی ممالک سے نالاں

روس
یوکرین کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے کانگریس سے خطاب میں کوئی حفاظتی یا بڑا امدادی اعلان نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور روسی صدر ولادیمیر پوتن پر خوب تنقید کی، لیکن عملی طور پر کسی امداد کا اعلان نہ کیا۔ البتہ امید کے عین مطابق یوکرین کے ان ارکان اسمبلی کی اس خطاب سے بہت امیدیں وابستہ تھیں، جو اب تک نیٹو کی ایماء پر روس کے خلاف ہو ابنائے ہوئے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ امریکی صدر کسی سخت ردعمل، حفاظتی حصار یا امداد کا اعلان کریں گے، تاہم ایسا کچھ نہ ہوا۔ رکن پارلیمنٹ اولیگزینڈرا اوستینووا نے امریکی ٹی وی این بی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن کا خطاب پوری یوکرینی قوم نے دیکھا لیکن انہیں مایوسی ہوئی کہ اس میں یوکرین کی عملی مدد کے لیے کوئی اعلان نہ تھا۔ صدر بائیڈن یوں تو روس کے خلاف اور یوکرین کی حمای...
یوکرین: نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی، 20 لاکھ شہری روس سمیت پولینڈ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف ہجرت کر گئے، اندرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

یوکرین: نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ ہو گئی، 20 لاکھ شہری روس سمیت پولینڈ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف ہجرت کر گئے، اندرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی

روس
یوکرین سے جنگ کے بعد ہجرت کرنے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق پہلے ہفتے 10 لاکھ جبکہ اب تک 20 لاکھ سے زائد یوکرینی شہریوں نے مختلف ہمسایہ ممالک میں پناہ لی ہے۔ یوکرینی شہریوں کو قبول کرنے والے ممالک میں پولینڈ سر فہرست ہے اور اب تک وہاں 12 لاکھ 4 ہزار سے زائد شہری پناہ لے چکے ہیں، ہنگری تقریباً 2 لاکھ، سلواکیا ڈیڑھ لاکھ جبکہ روس میں پناہ لینے والے شہریوں کی 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ ملک کے اندر امداد کے متلاشی افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے، اور فوری امداد نہ بھیجی گئی تو انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے۔ یوکرینی حکومتی اعدادو شمار کے مطابق تناسب کے لحاظ سے ملک کی 4 فیصد آبادی ملک سے ہجرت کر گئی ہے جبکہ اندرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد کئی گناء زیادہ ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کے الزامات...
حقِ آزادی رائے اور مغرب کا دوہرا معیار: یورپی کونسل نے روسی نشریاتی اداروں پر پابندی لگا دی

حقِ آزادی رائے اور مغرب کا دوہرا معیار: یورپی کونسل نے روسی نشریاتی اداروں پر پابندی لگا دی

روس
یورپی کونسل نے اتحادی ممالک میں روسی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ اب یورپی شہری رشیا ٹوڈے، سپوتنک یا دیگر روسی ذرائع ابلاغ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ کونسل نے روسی اداروں پر پابندی لگانے کی وجہ کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یوکرین میں جنگ کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ کونسل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ پابندی یوکرین میں جنگ کے خاتمے تک برقرار رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی اداروں کو یورپی اتحادیوں کے خلاف جھوٹ پھیلانے سے باز رہنا چاہیے۔ برسلز سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رشیا ٹوڈے اور سپوتنک یوکرین جنگ کا اہم ہتھیار ہیں، اور اس کے لیے روسی حمایت حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ کونسل نے ان اداروں کو مغربی ممالک کے خلاف عالمی ہوا بنانے کا بڑا مرکز قرار دیا ہے، جہاں سے یورپی مفاد کے خلاف پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی مدیر اینا ب...
روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور بیلا روس میں جاری: فریقین چہ مگوئیاں روکنے کے لیے پیش رفت بتانے سے انکاری

روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور بیلا روس میں جاری: فریقین چہ مگوئیاں روکنے کے لیے پیش رفت بتانے سے انکاری

روس
روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور بیلا روس میں جاری ہے۔ یوکرینی صدر کے ترجمان نے بھی مذاکرات کے جاری رہنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے البتہ وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کی جانب سے کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گے۔ دوسرے دور کے لیے مذاکرات کہاں کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے تاحال دونوں فریقین کی جانب سے معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔ تاہم ایک مقامی نشریاتی ادارے نے خبر دی ہے کہ مذاکرات بیلوویز کے جنگلات میں ہو رہے ہیں، یہ جنگلات بیلا روس اور پولینڈ کے سرحدی علاقے میں ہیں۔ نباتاتی جنگل کی سوویت یونین کی تاریخ میں بڑی اہمیت ہے، اسی مقام پر سن 1991 میں یوکرین اور روسی قیادت نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت سوویت یونین کے ٹوٹ گئی۔ روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوو نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بیان جاری کرنے سے انکار کیا ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کو میڈیا جنگ کا حصہ ن...
ڈنمارک اور برطانیہ کی شہریوں کو یوکرین جا کر روس کے خلاف لڑنے کی اجازت، اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کی جانب سے مہم تیز

ڈنمارک اور برطانیہ کی شہریوں کو یوکرین جا کر روس کے خلاف لڑنے کی اجازت، اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کی جانب سے مہم تیز

روس
ڈنمارک نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روس کے خلاف لڑنے کے لیے یوکرین کی اعلان کردہ اتحادی فوج میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم میتے فریدیرِکسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ شہریوں کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ڈنمارک میں رہنے والے یوکرینی شہری بلکہ دیگر لوگ بھی چاہیں تو اس تنازعے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جا کر لڑنے والوں کو کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔ وزیراعظم میتے نے بروز اتوار کوپن ہیگن میں ماسکو کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھی شرکت کی اور دارالحکومت میں روسی سفارت خانے کے سامنے لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب میں لوگوں کو اشتعال دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ڈینیشی شہریوں بلکہ پورا تمام یورپی شہریوں کو روس سے خطرہ لاحق ہے۔ ڈینیشی وزیراعظم کا شہریوں کو یوکرین میں جا کر روس کے خلاف لڑنے کی اجازت کا بیا...
روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع

روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع

روس
روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج بیلا روس میں گفتگو کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ہفتے نیٹو کے ساتھ کشیدگی اور علاقائی سیاسی صورتحال کی وجہ سے یوکرین پر چڑھائی کر دی تھی، جس کے باعث دونوں ہمسایہ اور تاریخی تعلقات کے حامل ممالک کے مابین کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔ اس وقت روسی افواج یوکرین کے دارلحکومت کیف میں موجود ہیں جبکہ دوسری طرف نیٹو کی یوکرین کو اسلحے کی فراہمی اور سرحدوں پر بڑے ہتھیاروں کی تنصیب اور خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی جاری ہے۔ یوکرین کی جانب سے وفد میں وزیر دفاع، الیکژے ریزنیکوف، نائب وزیر خارجہ نیکولائے توچِتسکی اور حکمران جماعت کے سربراہ دیودآراہامیا نمایاں ہیں۔ یوکرین نے اپنے مقاصد میں جلد از جلد جنگ بندی اور روسی افواج کو ملک سے نکالنے کو اہم قرار دیا ہے۔ دوسری طر...

Contact Us