Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس

روسی بحریہ میں ایک اور جدید ترین آبدوز کازان شامل

روسی بحریہ میں ایک اور جدید ترین آبدوز کازان شامل

روس
روسی بحریہ کے شمالی بیڑے میں جوہری اسلحے سے لیس جدید ترین آبدوز کازان کا اضافہ کر دیا گیا ہے، آبدوز روسی یاسن-ایم آبدوز کی جدید قسم ہے۔ بحریہ کے مطابق آبدوز میں مزید جدت کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ روس کی شمالی بندرگاہ سیویرود ونسک میں بروز جمعہ آبدوز کی حوالگی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں اعلیٰ افسران سمیت بحریہ کے سربراہ اور شمالی بیڑے کےکمانڈر نے بھی شرکت کی۔ جدید ترین آبدوز میں روس کے تمام بحری میزائل نصب کیے جا سکتے ہیں، جن میں جدید ترین کالیبر اور جہاز شکن اونکس بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 533ملی میٹر ہومنگ تارپیڈو بھی آبدوز سے وار کیا جا سکتا ہے۔ یاسن-ایم آبدوز پر جدید ترین زرکون ہائپر سونک کروز میزائل بھی نصب کیا جا سکے گا جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے، منصوبے پر کام کرنے والے محققین کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ روس یاسن-ایم کی ...
روس: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن، ماسکو میں فوجی پریڈ کا انعقاد – براہ راست ویڈیو

روس: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کا جشن، ماسکو میں فوجی پریڈ کا انعقاد – براہ راست ویڈیو

روس
روس میں آج دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف فتح کی 76ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ماسکو کے لال چوک میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پریڈ میں 12 ہزار فوجی، 190 جنگی گاڑیاں، 76 جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=wLR_PBWh9mk
روس کی ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بجائے سونے اور چینی یوآن میں سرمایہ کاری کی پالیسی جاری، بڑے اہداف حاصل

روس کی ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بجائے سونے اور چینی یوآن میں سرمایہ کاری کی پالیسی جاری، بڑے اہداف حاصل

روس
روس نے اپنے قومی خزانے میں ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی مقدار کم کر کے سونے، یوآن اور دیگر پیسوں میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، 2020 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق روس نے یورو کی مقدار میں 29 اعشاریہ 2٪، امریکی ڈالر میں 21 اعشاریہ 2٪ اور برطانوی پاؤنڈ میں 6 اعشاریہ 3٪ کی کمی کی ہے۔ اسی دوران روس کے سونے کے ذخائر میں 23.3% کا اضافہ درج کیا گیا، جو گزشتہ 19.5% رہا تھا۔ چینی یوآن میں روس نے 12.8٪ کی سرمایہ کاری بڑھائی ہے جبکہ دیگر پیسوں میں بھی 7.2٪ کا اضافہ کیا گیا ہے، جن میں جاپانی ین 3.9% اور آسٹریلوی ڈالر 2.5% کے ساتھ زیادہ نمایاں ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2020 میں روس کا کل زرمبادلہ 588 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ یاد رہے کہ روس نے مغربی ممالک کے پیسے میں کاروبار کرنے اور قومی خزانے میں ان کی مقدار کو کم کرنے کی پالیسی 2014 کے بعد متعارف کروائی تھی، جس کی فوری وجہ روس پر امریکہ کی معاشی پ...
امریکی پابندیوں اور وباء کے باوجود روسی زرمبادلہ میں اضافے کا رحجان جاری: ایک ہفتے میں 5.8 ارب ڈالر کا  اضافہ، خزانے کا حجم 589.5 ارب ہو گیا

امریکی پابندیوں اور وباء کے باوجود روسی زرمبادلہ میں اضافے کا رحجان جاری: ایک ہفتے میں 5.8 ارب ڈالر کا اضافہ، خزانے کا حجم 589.5 ارب ہو گیا

روس
شدید امریکی معاشی پابندیوں اور کورونا وباء کے باوجود روسی معیشت میں مثبت اشارے جاری ہیں۔ روسی مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 16 سے 23 اپریل کے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ (سونے اور غیر ملکی کرنسی کے زخائر) میں 5 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی قومی خزانہ 589 اعشاریہ 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ بینک رپورٹ کے مطابق بڑھوتری بجٹ میں طے کردہ توانائی کی برآمدات سے حاصل ہونے والی کمائی کو قومی خزانے میں جمع کروانے کی پالیسی کے باعث ہوئی۔ روسی زرمبادلہ کے زخائر میں پچھلے تین ہفتے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں زرمبادلہ میں 15 ارب ڈالر داخل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ خزانے میں موجود تمام وسائل (سونے، غیر ملکی کرنسی و بانڈ) کو مشترکہ دکھایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے محض غیر ملکی کرنسی میں زرمبادلہ کے زخائر 500 ارب ڈالر تک لے جان...
روس برآمدات میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کرنے میں کامیاب

روس برآمدات میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کرنے میں کامیاب

روس
روس نے اپنی تجارت میں ڈالر پر انحصار کو 50٪ تک کم کر کے نیا رحجان اور بحث شروع کر دی ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ڈالر پر انحصار کو ختم کرنے کی پالیسی کے تحت 2020 کے آخری چوتھائی حصے میں روس 50٪ برآمدات امریکی ڈالر کے بجائے دیگر سکوں/کرنسیوں میں کیں۔ تفصیل کے مطابق اس میں اہم حصہ چین کے ساتھ تجارت جبکہ تین چوتھائی حصہ یورو میں تجارت کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے روس اور چین باہمی تجارت کے لیے مقامی سکے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ 2014 تک دونوں ممالک کے مابین تجارت کا صرف 2٪ مقامی سکے میں ہوتا تھا جبکہ اب یہ 25٪ سے بھی بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ روس نے اپنے مالیاتی ذخائر کو بھی ڈالر کے بجائے سونے اور یورو میں منتقل کرنا شروع کر رکھا ہے۔ امریکی محکمہ مالیات کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق روس کے خزانے میں اب صرف 6 ارب 14 کروڑ کے اثاثے امریکی ڈالر کی...
روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی محاذآرائی پر پہنچ گئی، بائیڈن و پوتن کیوبا میزائل کرائسس کے دور کی قیادت سے سبق لیں اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچائیں: سابق روسی صدر

روس اور امریکہ کے مابین کشیدگی محاذآرائی پر پہنچ گئی، بائیڈن و پوتن کیوبا میزائل کرائسس کے دور کی قیادت سے سبق لیں اور دنیا کے امن کو تباہی سے بچائیں: سابق روسی صدر

روس
سابق روسی صدر دیمتری میدویدیو نے متنبہ کیا ہے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی سرد جنگ کے زمانے کی صورتحال اختیار کرگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھمکی اور پابندی کا نتیجہ مستقل عدم استحکام کی صورت میں نکلے گا۔ میدویدیو، جو اب ملکی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ ہیں نے نیوز ایجنسی آر آئی اے نوستی کے لئے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ حالیہ برسوں میں روس اور امریکی تعلقات مخالفت سے محاذ آرائی کی طرف منتقل ہوگئے ہیں، بلکہ سرد جنگ کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کچھ ممالک کی جانب سے پابندیوں کا دباؤ، دھمکیاں، محاذ آرائی، حریصانہ مفادات کا دفاع، یہ سب مل کر دنیا کو عدم استحکام کی مستقل دلدل میں پھنسا رہے ہیں۔ سابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف امریکہ کی منظم پراپیگنڈا مہم، نارڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کی مخالفت اور یوکرین کے حوالے سے امریکی رویہ تعلقات کو بگاڑ رہے ہیں۔ انہوں نے 1962 م...
دنباس میں علیحدگی کی جنگ: یوکرینی صدر کے الزامات کے جواب میں صدر پوتن نے ہم منصب کو ماسکو میں ملاقات کی پیشکش کر دی

دنباس میں علیحدگی کی جنگ: یوکرینی صدر کے الزامات کے جواب میں صدر پوتن نے ہم منصب کو ماسکو میں ملاقات کی پیشکش کر دی

روس
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ ماسکو میں کسی بھی مناسب وقت پر اپنے یوکرینی ہم منصب وولڈی میئر زیلنسکی کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ روسی صدر کی جانب سے بیان یوکرین کی جانب سے تباہ حال مشرقی شہر دنباس میں ملاقات کی پیش کش کے بعد سامنے آیا ہے۔جمعرات کے روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے بات کرنے سے قبل بیان دیتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ زیلینسکی کو کسی تیسرے ملک کے نمائندوں سے بات کرنے سے پہلے خود اعلان کردہ ڈونیٹسک اور لوگنسک عوامی جمہوریہ کے سربراہان کے ساتھ دونباس کے مسائل پر بات چیت کرنی چاہیے۔ صدرپوتن کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں باہمی تعلقات میں ترقی کی بات کرنی ہے تو وہ یوکرین کے صدر کا ماسکو میں کسی بھی مناسب وقت پر استقبال کرنے کو تیار ہیں۔ اگر صدر زلینسکی واقع تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں تو روس اس کا ضرور خیر مقدم کرے گا۔روس کے ساتھ جاری کشیدگی پر اس سے قبل یوکرینی...
روس نے 122 غیرملکیوں پر ملک میں انتشار پھیلانے اور غیرقانونی مظاہروں میں شریک ہونے کے جرم میں پابندی لگا دی: افراد 40 سال تک روس میں داخل نہ ہو سکیں گے

روس نے 122 غیرملکیوں پر ملک میں انتشار پھیلانے اور غیرقانونی مظاہروں میں شریک ہونے کے جرم میں پابندی لگا دی: افراد 40 سال تک روس میں داخل نہ ہو سکیں گے

روس
روس کی داخلہ وزارت نے 122 غیر ملکیوں کو اس سال ماسکو میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرنے کی پاداش میں  ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ ان افراد کا ملک میں 40 سال تک داخلہ ممنوع قرار پایا ہے۔ ماسکو پولیس کے شعبہ ہجرت کے سربراہ نے  سکیورٹی سے متعلق منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا کہ ان سب لوگوں پر طویل عرصے تک پابندی لگائی جائے گی جو عوامی تنظیم و تحفیظ کے لئے خطرہ بنیں گے۔ ڈمیرٹری سیرگینکو نامی آفسر نے کہا کہ "امیگریشن محکمے نے ایک فیصلے کے تحت 122 غیر ملکی شہریوں، جو ماسکو میں ایک ممنوعہ احتجاج میں شریک ہوئے تھے، پر 40 سال کے لئے ملک میں داخلے کی پابندی لگائی ہے۔" اگرچہ  مذکورہ آفیسر نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ان لوگوں نے کس احتجاج میں شرکت کی تھی، تاہم اندازہ یہ لگایا جارہا ہے اس سال جنوری میں سماجی کارکن الیگژے ناونلے کی جیل سے رہائی کے حق میں ہونے والے جلوس م...
روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ارکان پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ارکان پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روسی ارکان پارلیمنٹ سے سالانہ خطاب کیا ہے۔ رواں برس خطاب کو عالمی کشیدگی کے باعث کافی اہمیت حاصل تھی اور اکثر ممالک میں اسکا انتظار کیا جا رہا تھا۔ سالانہ خطاب میں روسی صدر ملک کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے قانون دانوں کو آگاہ کرتے ہیں اور آئندہ سال کے لیے پالیسی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ تقریب میں دونوں ایوانوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ صوبوں کے گورنر، سرکاری عملہ اور دیگر اعلیٰ عہدے دار بھی شریک ہوتے ہیں۔ رواں برس سالانہ خطاب کی تقریب میں شرکت کے خواہشمند ارکان اور عملے کیلئے کورونا کے تین ٹیسٹ جمع کروانا لازم قرار دیا گیا تھا۔ https://youtu.be/nWFhDcrzUas رواں برس خطاب میں صدر پوتن نے اندرونی مسائل پر زیادہ توجہ دی، نئے سماجی ترقی کے منصوبے اور تعمیراتی ڈھانچے کو مزید وسعت دینے کی پالیسی کا اعلان کیا۔...
بحیرہ اسود میں عسکری سرگرمیاں و کشیدگی: امریکی جہاز کے گشت کا منصوبہ تَرک، برطانوی جہاز روانہ، روسی جنگی مشق کا منصوبہ برقرار

بحیرہ اسود میں عسکری سرگرمیاں و کشیدگی: امریکی جہاز کے گشت کا منصوبہ تَرک، برطانوی جہاز روانہ، روسی جنگی مشق کا منصوبہ برقرار

روس
برطانیہ کے دو درمیانے بحری جہاز بحیرہ اسود میں گشت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاز روسی بحری حدود کے قریب یوکرین کے پانیوں میں گشت کریں گے۔ مغربی ممالک اور روس کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں دفاعی ماہرین کی جانب سے اس عسکری سرگرمی کو انتہائی محتاط نظروں سے دیکھا جا رہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روانہ بحری جہازوں میں ایک طیارہ کش ٹائپ 45 اور ایک آبدوز کش ٹائپ 23 بحری جہاز شامل ہیں، دونوں جہاز برطانوی شاہی بیڑے سے بحیرہ روم میں پہنچ کر الگ ہو جائیں گے، کیونکہ عالمی قوانین کے تحت بیڑے کو بحیرہ اسود میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ کسی قسم کی بدمزگی کی صورت میں دونوں جہازوں کو رسد پہنچانے کے لیے مزید جہاز بھی تیار ہوں گے۔ واضح رہے کہ برطانوی گشت کا اعلان روسی جنگی مشق کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، روسی بحری بیڑہ ایڈمرل ماکاروو گزشتہ ہفتے سفر کے لیے روانہ ہو گیا تھا۔ روسی جنگی مشقوں میں جن...

Contact Us