Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

نظامت

جیلوں میں وباء پھیلنے کا خوف: برطانیہ میں عدالتیں جنسی جرائم اور تشدد میں ملوث مجرموں کو بھی کم سزا دے رہی ہیں

جیلوں میں وباء پھیلنے کا خوف: برطانیہ میں عدالتیں جنسی جرائم اور تشدد میں ملوث مجرموں کو بھی کم سزا دے رہی ہیں

نظامت
برطانوی عدالتیں کورونا کے دباؤ کے باعث مجرموں کو کم سزا دے رہی ہیں۔ نشریاتی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق ان مجرموں میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرم بھی شامل ہیں، اور یہ سلسلہ اپریل 2020 سے جاری ہے۔ ٹِم لاؤٹن نامی رکن اسمبلی نے پھبتی کستے ہوئے کہا ہے کہ ہلکی سزائیں گرمیوں کی خصوصی سیل کی طرح ضرور ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو کووڈ19 کا بونس بھی مل رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسے افراد کہ جن پر جنسی ہراسگی جیسے الزامات ہیں، انہیں بھی رحم کے نام پر چھوڑا جا رہا ہے۔ ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جریدے نے لکھا ہے کہ ایک دولہے کو جو مقررہ عمر سے کم عمر کی لڑکی سے شادی کرنے والا تھا کو نظرثانی کی درخواست میں رحم کی بنیاد پر چھوڑ دیا گیا، جبکہ اس سے قبل جولائی میں اسے 20 ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق تشدد اور دیگر شدید جرائم میں ملوث مجرموں کے ساتھ بھی رعایت بڑتی جا رہی ہے۔...
پادری فرانسس کا انسانیت کے نام کھلا خط: نیو لبرل عالمی نظام پر کڑی تنقید، انسانی اقدار پر زور

پادری فرانسس کا انسانیت کے نام کھلا خط: نیو لبرل عالمی نظام پر کڑی تنقید، انسانی اقدار پر زور

نظامت
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پادری فرانسس کی جانب سے موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کیتھولک کلیسے کے سربراہ نے اپنے گردشی خط میں فلسفہِ آزاد مارکیٹ، نجی املاک، نسل/قوم پرستی اور سماجی ناہمواریوں کو سخت تنیقد کا نشانہ بنایا ہے۔ خط میں پادری فرانسس کا کہنا ہے کہ کووڈ19 وباء نے ثابت کر دیا ہے کہ صرف بازاروں تک آزاد رسائی کی پالیسی سماجی فوائد کا باعث نہیں بن سکی، جیسا کہ اس کے پرچارک نیو لبرلزم کا یہ عقیدہ ہم پر مسلط کرنے کے لیے ڈھنڈورا پیٹتے تھے۔ بھائیوتمام نامی گردشی خط میں کیتھولک پادری کا کہنا ہے کہ معاشی خوشحالی کے فوائد کے نیچے تک جانے کا دعویٰ مطلوبہ نتائج نہیں دے سکا، نہ تو معاشی ناہمواریاں ختم ہوئی ہیں اور نہ معاشرتی، بلکہ انسانی معاشرہ انتشار اور تشدد میں مزید گر گیا ہے۔ پادری فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسی معاشی فکر کو اپنانا چاہ...
امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج جسٹس ایمی کونی بیڑٹ کی نامزدگی کر دی

امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج جسٹس ایمی کونی بیڑٹ کی نامزدگی کر دی

نظامت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے نئے جج کینامزدگی کر دی ہے۔ خاتون جج جسٹس ایمی کونی بیڑٹ چند روز قبل وفات پانے والی جج رتھ بدر گنزبرگ کی جگہ خدمات سرانجام دیں گی۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک خاتون جج کو نامزد کریں گے۔ نامزدگی سرائے ابیض کے باغِ گلاب میں کی گئی، جہاں خاتون جج بھی امریکی صدر کے ساتھ موجود تھیں۔صدر نے جسٹس بیڑٹ کی اب تک کی قانونی خدمات کو سراہا اور انہیں سب سے موزوں کردار قرار دیا۔ اس موقع پر جسٹس بیڑٹ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ امریکی آئین کی حفاظت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گی، جبکہ انہوں نے فوت شدہ جج رتھ بدر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بیڑٹ کی عمر 48 سال ہے اور وہ شکاگو میں 7ویں سرکٹ کورٹ برائے نظرثانی میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ آپ 7 بچوں کی ماں اور مختلف جامعات میں پروفیسر بھی رہ چکی ہیں۔ ...
صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست

صدر ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے تیسرے جج کی تعیناتی اور امریکہ کی آئندہ سیاست

اداریہ, نظامت
امریکی سپریم کورٹ کی جج جسٹس رتھ بدر گنسبرگ کی موت نے آئندہ امریکی انتخابات اور سیاست کو اہم موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔ خاتون جج کی تدفین سے بھی قبل نہ صرف دونوں صدارتی امیدوار بلکہ کانگریس ارکان اور عوام میں بھی نئے جج کی تعیناتی کو لے کر مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے، ریپبلکن اسے بطورموقع دیکھ رہے ہیں اور فوری تعیناتی چاہتے ہیں، تو ڈیموکریٹ تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں باقی چند ہفتوں سے قبل تعیناتی کو طاقت کا استعمال قرار دے رہے ہیں۔ امریکہ میں سپریم کورٹ کا جج کیوں اہم ہے؟ امریکی سپریم کورٹ کا جج تاحیات قاضی کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے، اور انہیں ہٹانا بھی نسبتاً ناممکن ہوتا ہے لہٰذا انکی نامزدگی یا تعیناتی انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ صدر ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جنہیں چار سالوں کے دور حکومت میں سپریم کورٹ کے تیسرے جج کو نامزد کرنے کا موقع ملا ہے، اور اگر وہ تعیناتی م...
جرمن پولیس میں بھرتی نازی شدت پسندوں کے نئے گروہ کا انکشاف، 29 گرفتار، تعداد سینکڑوں میں ہونے کا امکان، تحقیقات تیز

جرمن پولیس میں بھرتی نازی شدت پسندوں کے نئے گروہ کا انکشاف، 29 گرفتار، تعداد سینکڑوں میں ہونے کا امکان، تحقیقات تیز

نظامت
جرمنی کی پولیس میں قوم پرست شدت پسند اہلکاروں کے نئے جال کا انکشاف ہوا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی رائن ویسٹ فیلیا کی ریاست میں ہولیس نے 29 ایسے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے جن پر شبہہ ہے کہ وہ غیرقانونی تنظیموں کے باقائدہ رکن یا ان کے لیے کام کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارروائی میں 200 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ہے، جس میں 34 تھانوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان کے قبضے سے ہٹلر اور نازی جماعت کے حق میں پراپیگنڈا مواد برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست اہلکار سماجی میڈیا پر نازی پراپیگنڈے میں مشغول تھے۔ 14 کے خلاف اس وجہ سے بھی قانونی کارروائی کیجائے گی کہ وہ پابندی کی شکار تنظیموں کے رکن ہیں، جبکہ دیگر 15 کے خلاف ناکافی ثبوت ہونے کےباعث ادارہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جرمنی پولیس کے ادارہ برائے ابلاغ عامہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اہل...
ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

عالمی, نظامت
ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول کی تاریخی حیثیت کے حامل ہزار سال پرانے کاریہ کلیسے کوعجائب گھر سے دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کاریہ کلیسا 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو عجائب گھر بنا دیا گیا، تاہم اب دوبارہ اس عجائب گھر کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آیا صوفیہ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کوبھی بطور مسجد بحالی کا حکم نومبر 2019 میں دیا تھا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ بازنطینی دور کے چرچ میں پہلی نماز کب ادا کی جائیگی تاہم مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ...
مقبوضہ فلسطین: صہیونی صدر کی امارات کے ولی عہد کو بیت المقدس کے دورے کی دعوت، اہم معاہدات کی تیاری، عمان کا بھی رابطہ

مقبوضہ فلسطین: صہیونی صدر کی امارات کے ولی عہد کو بیت المقدس کے دورے کی دعوت، اہم معاہدات کی تیاری، عمان کا بھی رابطہ

عالمی, نظامت
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی قابض انتظامیہ کے سربراہ، اسرائیلی صدر رووین ریولین نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کو بیت المقدس کے سرکاری دورے کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ ولی عہد ابوظہبی کو عربی زبان میں لکھے خط میں لکھا گیا ہے کہ میں بہت پرامید ہوں کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات شروع ہونے سے خطے کے عوام کے مابین باہمی اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ دوسری طرف قابض انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ عرب امارات کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ جلد ہماری پروازیں عرب امارات کے لیے شروع ہو جائیں گی۔ صہیونی وزیر اعظم نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقبوضہ صہیونی انتظامیہ کو امارات تک رسائی کے لیے سعودی علاقے سے گزرنا پڑے گا، جس کے لیے سعودیہ نے 2018 میں ہندوستانی ہوائی کمپنی کو ا...
افریقی مسلم ملک مالی میں فوجی جتھے کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت

افریقی مسلم ملک مالی میں فوجی جتھے کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت

عالمی, نظامت
مغربی افریقی ملک مالی میں فوج نے بدعنوانی کے نام پر منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے۔ ملک میں خون خرابے کو روکنے کے لیے صدر ابراہیم ابوبکر کیٹا اور کابینہ اراکین نے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم تمام سیاسی رہنماؤں کو باغی فوجیوں نے حراست میں لیا گیا ہے۔ چند ہفتے قبل مالی میں اچانک بدعنوانی اورشہریوں کی زندگی غیر محفوظ ہونے کے نام پر مظاہرے شروع ہوئے جس کی آڑ میں آج صبح فوج نے مداخلت کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ فوج کی جانب سے بغاوت کے چند گھنٹوں بعد ہی صدر ابراہیم ابوبکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی اور کہا کہ وہ ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے۔ https://youtu.be/mrzVQPgDs5E فوجی بیس سے اپنے پیغام میں مستعفی صدر ابراہیم ابو بکر کیٹا نے مزید کہا کہ اگر کچھ باغی فوجی منتخب حکومت کے خلاف ہتھیار اٹھا کر مداخلت کر چکے ہیں تو وہ کیا کر سکتے ہیں؟ وہ اپنے اقتدار کے لیے...
دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟

دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟

عالمی, معیشت, نظامت
ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے ممالک کے سونے کے ذخائر کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 میں سونے کا سب سے بڑے ذخیرہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس ہے۔ امریکہ کے پاس 8133.5 ٹن سونا ہے، جو اس کے مجموعی خزانے کا 79 فیصد ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن سونا ہے جو ملکی خزانے کا 75.6 فیصد بنتا ہے، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن، خزانے کا 71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن خزانے کا 65.5 فیصد، روس کے پاس 2299.9 ٹن، خزانے کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن سونا ہے جو خزانے کا 3.4 فیصد ہے۔  یوں سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن، جو ملکی خزانے کا 6.5 فیصد بنتا ہے جبکہ جاپان کے پاس 765.2 ٹن، خزانے کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن، جو ملکی خزانے کا 7.5 فیصد، نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن، جس کا ملکی خزانے میں 71.4 فیصد حصہ بنتا ہے، ترکی کے پاس 583.0 ٹن سونا ...
غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

غیر منصفانہ معاشی نظام: 25 خاندانوں کی دولت میں کورونا کے باوجود ریکارڈ اضافہ

نظامت
دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی مشترکہ دولت ایک اعشاریہ 4 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور کورونا کی عالمی وبا کے باعث ہونے والی کساد بازاری بھی ان کی دولت میں اضافے کو روک نہیں سکی ہے۔   معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ  25 خاندان مختلف صنعتوں جن میں ذرائع ابلاغ، زرعت، اور کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے منافع بخش کاروباروں سے وابستہ ہیں۔ فہرست میں پہلے نمبر پر 215 ارب ڈالرکے ساتھ امریکہ کا 'والٹن' خاندان ہے جو وال مارٹ سپر اسٹوروں کا مالک ہے۔ بلوم برگ کے مطابق والٹن خاندان کی اب تیسری نسل دنیا بھر میں پھیلے 11 ہزار سے زائد سپر اسٹوروں کی مالک ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکہ کی 'مارس' فیملی ہے جو کہ مارس کے نام سے مشہور چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کی مالک ہ...

Contact Us