Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سیاست

فیس بک نے کووڈ-19 کا علاج تجویز کرنے پر وینزویلا کے صدر کا کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا

فیس بک نے کووڈ-19 کا علاج تجویز کرنے پر وینزویلا کے صدر کا کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا

سیاست
فیس بک کی غیرلبرل سیاسی رہنماؤں کی آواز دبانے کی متعصب پالیسی جاری ہے، امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی کا نیا شکار وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو بنے ہیں، جن کے کھاتے کو فیس بک نے 1 ماہ کے لیے کسی بھی قسم کی اشاعت سے روک دیا ہے۔ وینزویلا کے صدر کا فیس بک کھاتہ کورونا وباء کے خلاف ایک ممکنہ علاج تجویز کرنے پر عارضی طور پر منجمند کیا گیا ہے۔ صدر مادورو نے کارواتیویر نامی ایک جڑی بوٹی کو کووڈ-19 کے خلاف مؤثر تجویز کیا تھا۔ جسے فیس بک نے فوری تلف کر دیا اور صدر کا فیس بک کھاتہ ایک ماہ کے لیے منجمند کر دیا۔ فیس بک کا مؤقف ہے کہ صدر مادورو نے غلط معلومات شائع کیں۔ فیس بک نے اپنی وضاحت میں مزید کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت کی تجاویز کے علاوہ کسی کو درست نہیں مانتے، اور عالمی ادارے نے تاحال کوئی علاج تجویز نہیں کیا ہے۔ لہٰذا غلط معلومات شائع کرنے پر صدر مادورو کا کھاتہ ایک ماہ تک کسی قسم کا م...
ٹرمپ کے سخت ترین ناقد برنی سینڈر بھی سابق صدر کے سماجی میڈیا کھاتوں پر پابندی کے خلاف بول پڑے، کہا؛ نجی کمپنیوں کو یہ طاقت نہیں دی جاسکتی، سماجی میڈیا پالیسیوں میں توازن لائے

ٹرمپ کے سخت ترین ناقد برنی سینڈر بھی سابق صدر کے سماجی میڈیا کھاتوں پر پابندی کے خلاف بول پڑے، کہا؛ نجی کمپنیوں کو یہ طاقت نہیں دی جاسکتی، سماجی میڈیا پالیسیوں میں توازن لائے

سیاست
امریکی سینٹر برنی سینڈر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سماجی میڈیا کھاتوں پر پابندی کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مخالف آواز کو دبانے کا رحجان شروع ہو جائے گا۔ مقامی پاڈ کاسٹ سے گفتگو میں سینٹر برنی کا کہنا تھا کہ وہ اس سوچ سے غیرمطمئن ہیں کہ چند سماجی میڈیا کمپنیوں کے پاس طاقت ہو کہ وہ زندگی سے متعلق مختلف نقطہ نظر رکھنے والے کی آواز دبا سکیں۔ گفتگو میں برنی سینڈر نے معاملے پر ایک متوازی سوچ کی ضرورت پر زور دیا۔ ماضی میں سابق صدر کے شدید ناقد ہونے کے باوجود امریکی سینٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ انکے پاس فی الحال کوئی متوازی حل نہیں ہے جس سے آن لائن پروان چڑھنے والے ابلاغی رویے کو درست کر سکیں لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ شیطان انسان کو تفصیل میں گمراہ کر دیتا ہے۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ آج ڈونلڈ ٹرمپ ہے، کل کو کوئی اور ہوگا جسکا منہ مختلف رائے رکھنے پر منہ بند کر د...
برطانوی اسکول میں بھی استاد نے کلاس کے دوران محمدﷺ کے کارٹون دکھا دیے: مقامی مسلم آبادی سراپا احتجاج، ہیڈماسٹر کی معافی بھی مسترد، استاد کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ

برطانوی اسکول میں بھی استاد نے کلاس کے دوران محمدﷺ کے کارٹون دکھا دیے: مقامی مسلم آبادی سراپا احتجاج، ہیڈماسٹر کی معافی بھی مسترد، استاد کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ

سیاست
برطانیہ میں اسکول کے استاد کی جانب سے کلاس کے دوران پیغمبر محمدﷺ کے کارٹون دکھانے پر درجنوں مسلمان شہری احتجاج کر رہے ہیں۔ واقع مغربی یارک شائر کے بیٹلی گرامر اسکول میں پیش آیا جہاں بروز پیر دینیات کے درس کے دوران استاد نے بچوں کو فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے شائع کردہ محمدﷺ کے کارٹون دکھائے۔ جس پر بچوں کے والدین اور مقامی مسلمانوں نے اسکول کے سامنے مظاہرہ کیا۔ واقع کو رفع دفع کرنے کے لیے اسکول کے ہیڈماسٹر نے والدین سے بلامشروط معافی مانگی تاہم والدین نے گستاخ استاد کے ملازمت سے نکالے جانے تک معافی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ استاد اس سے پہلے بھی گستاخی کر چکا ہے، اسے مزید موقع نہیں دیا جا سکتا۔ https://twitter.com/Majstar7/status/1375047049171898368?s=20 مقامی مسجد کے امام نے ہیدماسٹر سے بات کی ہے اور اطلاعات کے مطابق انہیں استاد کے خلاف کارروائی کی یقی...
مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے محلوں میں قائم خفیہ فوجی اڈوں کی فہرست آن لائن نقشے پہ شائع کر دی، شہری نالاں، قابض فوجی بھی حماس کے راکٹ حملوں کے خوف میں مبتلا

مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے محلوں میں قائم خفیہ فوجی اڈوں کی فہرست آن لائن نقشے پہ شائع کر دی، شہری نالاں، قابض فوجی بھی حماس کے راکٹ حملوں کے خوف میں مبتلا

سیاست
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے ملک بھر میں بغیر اندراج کے قائم خفیہ چیک پوسٹوں اور فوجی کیمپوں کی تفصیل آن لائن شائع کر دی ہے۔ غلطی کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے قائم مراکز کی نشاندہی کرنے والے آن لائن نقشے پر کی گئی، جسے بطور حوالہ ایک مقامی اخبار نے اپنے تازہ شمارے میں شائع بھی کر دیا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی آن لائن نقشے سے خفیہ فوجی کیمپوں میں قائم مراکز کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی غلطی پر واقعے میں ملوث افراد کی سرزنش کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقشے میں جگہوں کا انتخاب محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا گیا تھا، اور ہر ممکنہ علاقے میں ایک مرکز قائم کرنے کی پالیسی کو اپنایا گیا تاہم خفیہ عسکری کیمپوں کی نشاندہی ہونے پر جہاں شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا، وہیں فوجی اہلکاروں نے بھی حملے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گلی محلو...
برطانیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی بدل دی: درخواست نمٹنے تک دور دراز جزیروں پر رکھنے کی تجویز بھی زیر غور

برطانیہ نے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے پناہ کی پالیسی بدل دی: درخواست نمٹنے تک دور دراز جزیروں پر رکھنے کی تجویز بھی زیر غور

سیاست
برطانیہ نے ملک میں پناہ دینے کے قانون میں بڑی تبدیلی کر دی ہے، اب غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو آسانی سے پناہ نہیں ملے گی۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کے داخلی نظام پر پناہ لینے والوں کا بہت دباؤ ہے، جن میں بڑی تعداد غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کی ہے، نئے قانون کے تحت قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کو ترجیح دی جائے گی اور تمام متبادل رستوں کو روکا جائے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی رستوں سے ملک میں آنے والے نہ صرف اپنی جان بلکہ برطانوی ساکھ کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں، ہم نے ماضی کی غلط پالیسی کو بدلتے ہوئے قانونی رستے میں آسانی پیدا کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پریتی پٹیل کا کہنا تھا کہ نئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن صورت اختیار کی جائے گی، جیسے کہ غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو دور دراز ج...
مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ کے انتخابات ایک بار پھر غیر واضح نتائج پر ختم، 2 برسوں میں 5ویں انتخابات کی توقع، عوام کا شدید غم وغصے کا اظہار، کیپیٹل ہل کی طرز پر پارلیمنٹ پر حملے کی اطلاعات، کنیسٹ کی سکیورٹی سخت

مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ کے انتخابات ایک بار پھر غیر واضح نتائج پر ختم، 2 برسوں میں 5ویں انتخابات کی توقع، عوام کا شدید غم وغصے کا اظہار، کیپیٹل ہل کی طرز پر پارلیمنٹ پر حملے کی اطلاعات، کنیسٹ کی سکیورٹی سخت

سیاست
مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ کی پارلیمنٹ پر حملے کے خوف نے نیندیں حرام کر رکھی ہیں، قابض صیہونی انتظامیہ کو خفیہ اطلاعات ہیں کہ انتخابی نتائج سے ناخوش افراد امریکی کیپیٹل ہل پر دھاوے کی طرز پر پارلیمنٹ ہر حملہ کر سکتے ہیں۔ گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے چوتھے انتخابات کے باعث اس وقت مقبوضہ علاقے میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے، جس میں کورونا وباء نے جلتی پر تیل کا کردار ادا کیا ہے، اور انتظامیہ بڑھتے عوامی غم و غصے کے باعث سخت پریشان ہے۔ صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج سے نالاں سیاسی گروہ امریکی کیپیٹل ہل کی طرز پر کنیسٹ پر حملہ کر سکتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ سکیورٹی اور فوج نے تربیتی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج سے ناخوش صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر ہلہ بول دیا تھا جس کے باعث دنیا بھر میں امریکہ کی جگ ہنسائی ...
گرین پارٹی نارڈسٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی سرمایہ داروں کی ایماء پر کرتی ہے، اسے جرمنی کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں: جرمنی کی حکمران جماعت کے معاشی مشیر کا بڑا بیان

گرین پارٹی نارڈسٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی سرمایہ داروں کی ایماء پر کرتی ہے، اسے جرمنی کے مفادات کی کوئی پرواہ نہیں: جرمنی کی حکمران جماعت کے معاشی مشیر کا بڑا بیان

سیاست
جرمنی کی حکمران جماعت کے مرکزی سیاستدان اور چانسلر انجیلا میرکل کے معاشی مشیر میکس اوٹ نے سیاسی افق پر ابھرتی نئی سیاسی جماعت گرین پارٹی پر امریکی آلہ کار ہونے کا الزام لگایا ہے۔ رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں میکس اوٹ کا کہنا تھا کہ گرین پارٹی نارڈ سٹریم2 منصوبے کی مخالفت امریکی اشارے پر کر رہی ہے، اسے جرمنوں کے مفاد کا کوئی خیال نہیں۔ https://youtu.be/KLOFvFsOZB4 تازہ عوامی سروے کے مطابق حکمران کرسچن ڈیموکریٹ جماعت کی مقبولیت میں شدید کمی ہوئی ہے اور گرین پارٹی اس کی سب سے بڑی مدمقابل بن کر ابھری ہے۔ ایک سروے کے مطابق رواں برس 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں گرین پارٹی کم ازکم 20٪ تک ووٹ لے سکتی ہے اور حکمران جماعت کے اتحاد بنانے میں ناکامی کی صورت میں اقتدار کی سیڑھیاں بھی چڑھ سکتی ہے۔ گرین پارٹی نے حکومت میں آنے پر نارڈسٹریم2 منصوبہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کی مدد سے سست...
ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث تنظیم سے تعلق کے شبہے میں مزید 203 فوجی اہلکار گرفتار

ترکی: 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث تنظیم سے تعلق کے شبہے میں مزید 203 فوجی اہلکار گرفتار

سیاست
ترکی میں 2016 میں فوجی بغاوت کے سرغنہ فتح اللہ گولین سے تعلق کے الزام میں مزید 203 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے سائیپرس سمیت ملک کے 53 صوبوں میں کارروائی کرتے ہوئے ان فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترک حکام نے گرفتاری کی وضاحت میں کہا ہے کہ گرفتار فوجیوں کے گولین کی تنظیم کے ساتھ رابطے پکڑے گئے تھے، جن کی مکمل تحقیقات کے بعد یک لخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی فتح اللہ گولین کو 2016 میں فوجی بغاوت کا ذمہ دار مانتا ہے، فتح اللہ گولین عرصہ دراز سے امریکہ میں مقیم ہے، اور ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ ترک حکام امریکہ سے گولین کی واپسی کا باقائدہ مطالبہ بھی کر چکے ہیں لیکن امریکہ تاحال تعاون سے انکاری ہے۔ یاد رہے کہ فوجی بغاوت میں 251 افراد ہلاک اور 2734 زخمی ہوئے تھے، جبکہ بغاوت کی ناکامی نے ترک سیاست کا رخ ہی بدل دیا تھا۔ ترک حکومت نے گولین کی...
آسٹریلوی پارلیمنٹ یا جنسی تسکین کا اڈہ؟ نئے ویڈیو سکینڈل نے حکومت ہلا دی، عوامی غم وغصہ عروج پر، ارکان کا واقعات میں ملوث عملے کو برطرف کرنے کا مطالبہ

آسٹریلوی پارلیمنٹ یا جنسی تسکین کا اڈہ؟ نئے ویڈیو سکینڈل نے حکومت ہلا دی، عوامی غم وغصہ عروج پر، ارکان کا واقعات میں ملوث عملے کو برطرف کرنے کا مطالبہ

سیاست
آسٹریلوی حکومت اہم عہدوں پر تعینات اہلکاروں اور سیاستدانوں کے جنسی سکینڈلوں سے بری طرح ہل گئی ہے۔ جاری لہر میں پارلیمنٹ میں جنسی عمل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ویڈیو سکینڈل میں سامنے آیا ہے کہ ملکی پارلیمنٹ کے اندر کام کرنے والا اہم عملہ نہ صرف عمارت کے اندر ہی جنسی عمل کو معمول بنائے ہوئے ہے بلکہ اسکی فلمیں بنا کر آپس میں ایک دوسرے کو بھی بھیجتا رہتا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق انہیں اندر کے ایک بندے نے درجنوں ایسی ویڈیو اور تصاویر دی ہیں جن میں عہدے دار نہ صرف آپس میں جنسی عمل کرتے دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ خواتین و مرد باہر سے جسم فروش مردوں اور عورتوں کو بھی پارلیمنٹ میں لا کر جنسی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ ویڈیو دینے والے شخص نے خود بھی پارلیمنٹ میں جنسی عمل کا اعتراف کیا ہے اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اس کے ویڈیو سامنے لانے کا مقصد اس عمل ...
عالمی فوجداری عدالت کا فلسطینیوں کے خلاف روا جرائم کی تحقیقات کا حکم: وکیل سے ملاقات پر قابض صیہونی انتظامیہ برہم، فلسطینی وزیر خارجہ کو دھر لیا، سفری دستاویزات چھین لیے

عالمی فوجداری عدالت کا فلسطینیوں کے خلاف روا جرائم کی تحقیقات کا حکم: وکیل سے ملاقات پر قابض صیہونی انتظامیہ برہم، فلسطینی وزیر خارجہ کو دھر لیا، سفری دستاویزات چھین لیے

سیاست
فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کو عالمی فوجداری عدالت میں ایک اہم ملاقات سے واپسی پر زبردستی دھر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی انتظامیہ نے فلسطینی وزیر خارجہ کو مغربی کنارے جاتے ہوئے روکا، پوچھ تاچھ کی اور انکا مقبوضہ علاقے کا راہگیری ویزہ بھی منسوخ کر دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق قابض صیہونی انتظامیہ کے حساس اداروں نے آدھے گھنٹے تک وزیر خارجہ سے سوال جواب کیے اور انکے ساتھ شریک سفر افراد سے بھی لمبی پوچھ تاچھ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق علاقائی ممالک کی جانب سے تشویش پر صیہونی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کو چھوڑ دیا ہے تاہم انکا مقبوضہ علاقوں سے آزادانہ گزرنے کا خصوصی اجازت نامہ ان سے چھین لیا گیا ہے، واضح رہے کہ تاحال قابض انتظامیہ نے کچھ نہیں بتایا کہ آیا اجازت نامہ واپس ملے گا یا نہیں۔ صیہونی انتظامیہ نے تمام کارروائی کی کوئی باقائدہ وجہ بھی نہیں ب...

Contact Us