Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سیاست

جاگو استعماریت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: سی این این کی افغان جنگ کی طوالت کے لیے شروع مہم پر صارفین کا ردعمل

جاگو استعماریت دوبارہ سر اٹھا رہی ہے: سی این این کی افغان جنگ کی طوالت کے لیے شروع مہم پر صارفین کا ردعمل

ابلاغ
امریکی لبرل ٹی وی نیٹ ورک سی این این کی افغانستان سے فوجی انخلاء کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر شہریوں کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے، صارفین نے اسے استعماری مہم کا نام دیا ہے۔ سی این این کا مؤقف ہے کہ امریکی انخلاء سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو دھچکہ لگے گا، مہم میں ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امریکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے متعدد افراد کو بھی بطور ھوالہ پیش کیا جا رہا ہے جو امریکی انخلاء کو غلطی قرار دے رہے ہیں۔ سی این این کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ہر طرح کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے افغانستان میں قیام کرنا چاہیے اور انخلاء کیلئے کسی قسم کی تاریخ بھی نہیں دینی چاہیے۔ سی این این مہم میں بار بار خواتین اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے امریکہ کو اسکا علمبردار قرار دے رہا ہے اور صدر بائیڈن کے یکم مئی کو مکمل انخلاء کے فیصلے کو در...
کیلیفورنیا میں سفید فام نسل پرست اور سیاہ فام گروہوں کا بیک وقت جلوسوں کا اعلان: تصادم کے پیش نظر پولیس متحرک

کیلیفورنیا میں سفید فام نسل پرست اور سیاہ فام گروہوں کا بیک وقت جلوسوں کا اعلان: تصادم کے پیش نظر پولیس متحرک

سیاست
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نسل پرست گروہوں کے ممکنہ تصادم کے پیش نظر ریاستی پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاست میں تاریخی سفید فام نسل پرست گروہ کو کلکس کلین نے ایک جلوس کا اعلان کیا ہے، جس کا نام سفید فاموں کی زندگی اہم ہے رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کو کلکس کلین ایک کالعدم گروہ ہے جس کے سر لاکھوں سیاہ فام امریکیوں کا قتل اور نسل کشی کا الزام ہے۔ جلوس کے اعلان کے جواب میں سیاہ فام افراد نے بھی جلوس نکالنے کا اعلان کیا ہے ، جس کے باعث پولیس نے ممکنہ تصادم کے خطرے کے پیش نظر حکمت عملہ وضع کرنا شروع کر دی ہے۔ https://twitter.com/CMTYCtrlPolice/status/1380774149484769280?s=20 سماجی میڈیا پر اشتہارات کے مطابق جلوس اتوار کے روز شام کے وقت ریاست کے مشغول سمندری کنارے ہنٹنگٹن کے مقام پر نکالے جائیں گے۔ https://twitter.com/strychninelove/status/1380903360186966021?s=20 ...
دفاعی بجٹ بڑھانے پر صدر بائیڈن سخت تنقید کی زد میں: امریکی سیاسی جماعتیں اسلحہ ساز کمپنیوں کے چنگل میں اور فوج میں بدعنوانی کی چہ مگوئیاں پھر عروج پر

دفاعی بجٹ بڑھانے پر صدر بائیڈن سخت تنقید کی زد میں: امریکی سیاسی جماعتیں اسلحہ ساز کمپنیوں کے چنگل میں اور فوج میں بدعنوانی کی چہ مگوئیاں پھر عروج پر

سیاست
امریکی صدر جوبائیڈن کو فوج کا بجٹ بڑھانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے اور اب یہ تنقید خود انکی اپنی جماعت کے ارکان کانگریس کی جانب سے بھی آرہا ہے۔ صدر بائیڈن نے اگلے مالی سال کے لیے فوج کا بجٹ 753 ارب ڈالر کرنے کی تجویز دی ہے، جس میں سے 715 ارب براہ راست پینٹاگون کو دیا جائے گا۔۔ https://twitter.com/RBReich/status/1380611623128158209?s=20 یاد رہے کہ اضافہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 740 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے، جو خود ایک بڑے اضافے کے نتیجے میں کیا گیا تھا۔ کانگریس ارکان کا کہنا ہے کہ وباء کے دوران دفاعی بجٹ میں اتنا بڑا اضافہ کسی صورت قابل ستائش نہیں۔ وباء کے دوران ہمیں بڑھتی طبقاتی تقسیم کو کم کرنے پہ کام کرنا چاہیے، عام امریکیوں کو آسانی مہیا کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے ناکہ انکے لیے مزید مشکلات کا باعث بنیں۔ https://twitter.com/SenMarkey/status/1380624512522317826?s=20 اس کے علاوہ ...
والدین کے بغیر بچوں کے امریکہ میں داخلے میں حددرجہ اضافہ، مارچ میں 19 ہزار ننھے پھول امریکی نظام کے رحم و کرم پر چھوڑے گئے، کیمپوں میں بچوں سے جنسی زیادتی وبیماریوں میں بھی اضافہ: بائیڈن خاموش

والدین کے بغیر بچوں کے امریکہ میں داخلے میں حددرجہ اضافہ، مارچ میں 19 ہزار ننھے پھول امریکی نظام کے رحم و کرم پر چھوڑے گئے، کیمپوں میں بچوں سے جنسی زیادتی وبیماریوں میں بھی اضافہ: بائیڈن خاموش

سیاست
گزشتہ تین ماہ میں کولمبیا سے امریکہ میں والدین کے بغیر داخل ہونے والے بچوں کی تعداد میں حددرجہ اضافہ ہوا ہے، امریکی سرحدی پولیس کا کہنا ہے کہ صرف مارچ کے مہینے میں 19 ہزار بچے امریکہ میں داخل ہوئے یعنی یومیہ 633 سے زائد بن ماں باپ بچے امریکہ میں داخل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن سابق صدرٹرمپ کو؛ ان بچوں کو کیمپوں میں رکھنے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور یہ مدعہ انکی انتخابی مہم کا اہم حصہ تھا، صدر بائیڈن ان کیمپوں کو جرمنی کے نازی کیمپوں سے تشبیہ دیتے تھے اور صدر ٹرمپ کو ظالم کا خطاب دیتے تھے۔ ڈیموکریٹ جماعت اسے نسلی تعصب سے شبیہ دیتے ہوئے سہولیات بہتر بنانے پر زور دیتے تھے اور خود منتخب ہوتے ہی ان بچوں کو قانونی دستاویزات دینے کا اعلان کرتے نظر آتے تھے۔ لیکن اب فتح تو درکنار خلف اٹھائے بھی 4 ماہ ہو گئے ہیں لیکن کوئی عملی قدم یا پالیسی سامنے نہیں آئی۔ مقامی پولیس کا مختلف...
دوسروں کو نصیحت خود میاں وصیت: ناروے وزیراعظم کورونا تالہ بندی کے دوران سالگرہ مناتی پکڑی گئیں، پولیس نے 360 ہزار جرمانہ کر دیا

دوسروں کو نصیحت خود میاں وصیت: ناروے وزیراعظم کورونا تالہ بندی کے دوران سالگرہ مناتی پکڑی گئیں، پولیس نے 360 ہزار جرمانہ کر دیا

سیاست
ناروے پولیس نے کورونا تالہ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم ایرنا سولبرگ کو 20 ہزار کرونا جرمانہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم خود اپنے بنائے تالہ بندی کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ منا رہی تھیں جس میں اہل خانہ اور دوستوں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ جس پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے سکیویڈیوین ملک کی وزیراعظم کو ڈائی ہزار ڈالر کے قریب جرمانہ کر دیا۔ پولیس نے جرمانے کی اطلاع باقائدہ پریس کانفرنس میں دی ہے۔ پولیس نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اگرچہ زیادہ تر واقعات میں جرمانہ نہیں کیا جاتا لیکن وزیراعظم کو جرمانہ کر کے ایک مثال بنائی گئی ہے۔ وزیراعظم کو قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جرمانے سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔ وزیراعظم کے دفتر سے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا، البتہ ایک معافی نامی ضرور شائع کیا گیا ہے۔ معافی نامے میں وزیراعظم نے لکھ...
فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قابض صیہونی انتظامیہ کا عالمی فوجداری عدالت سے تعاون سے انکار

فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے قابض صیہونی انتظامیہ کا عالمی فوجداری عدالت سے تعاون سے انکار

سیاست
عالمی فوجداری عدالت کے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے منصوبے پر قابض صیہونی انتظامیہ نے جواب دائر کیا ہے کہ عدالت کی مجاز ہی نہیں ہے۔ صیہونی میڈیا نے نیتن یاہو، قابض انتظامیہ کے سرغنہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عالمی عدالت پر واضح کیا جائے گا کہ فلسطین عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں، اور اگر کبھی ضرورت پڑے گی تو انتظامیہ خود تحقیقات کروا لے گی۔ یاد رہے کہ 9 مارچ کو جاری ہونے والے حکمنامے میں عدالت نے قابض انتظامیہ کو پابند کیا تھا کہ 9 اپریل تک جواب داخل کرے کہ کیا وہ آزاد یعنی مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی بیت المقدس میں جنگی جرائم کی تحقیقات کروائے گی یا عدالت تحقیقات کروائے؟ واضح رہے کہ اگرچہ یہ علاقے براہ راست اور مکمل طور پر صیہونی کنٹرول میں نہیں ہیں لیکن قابض صیہونی غنڈے مغربی ممالک کی حمایت اور عسکری طاقت کے بل بوتے پر ان علاقوں میں بھی بہت زیادہ مداخلت کرتے ہیں اور ی...
روم میں کورونا تالہ بندی کے خلاف پر تشدد احتجاج: دسیوں گرفتار، کئی افراد زخمی – ویڈیو

روم میں کورونا تالہ بندی کے خلاف پر تشدد احتجاج: دسیوں گرفتار، کئی افراد زخمی – ویڈیو

سیاست
اٹلی کے دارالحکومت روم میں ڈھابوں اور شراب خانوں کے سینکڑوں مالکان نے کورونا پابندیوں کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا ہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی کا استعمال کیا جس پر شہریوں اور پولیس میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے دسیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرین نے شہری آزادیوں اور کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ یورپ کے بیشتر ممالک کی طرح اٹلی میں بھی شام کو مکمل تالہ بندی چل رہی ہے، جبکہ ریسٹورنٹوں کو دن کے وقت بھی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ڈھابوں اور شراب خانوں کے مالکان نے حکومت کے خلاف خوب نعرے لگائے اور فوری کاروبار کھولنے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اب انکے لیے کام کے بغیر جینا ناممکن ہے، وہ ہر قیمت پر اپنے کاروبار کھولیں گے۔ کچھ مالکان نے خود کو زنجیر باندھ کر احتج...
برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہروں پر پابندی کا قانون: شہری سڑکوں پر نکل آئی، درجنوں گرفتار، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں 10 اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی

برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہروں پر پابندی کا قانون: شہری سڑکوں پر نکل آئی، درجنوں گرفتار، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی میں 10 اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی

سیاست
برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے خلاف مظاہروں پر پابندی کے جواب میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ قانون پر عملدرآمد کے لیے پولیس سختی کر رہی ہے لیکن شہری کسی قیمت جھکنے پر راضی نہیں ہیں۔ پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں درجنوں شہری جبکہ 10 پولیس افسران کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق تشدد پر اب تک 25 سے زائد شہریوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جبکہ بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔ https://youtu.be/k3er_egNSsY مظاہرین قانون کو قتل کر دو کے نعرے لگا رہے ہیں۔...
اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت ناکام: شہزادے سمیت 20 افراد گرفتار، علاقائی و عالمی طاقتوں کا پوری حمایت کا اعلان

اردن میں شاہ عبداللہ کے خلاف بغاوت ناکام: شہزادے سمیت 20 افراد گرفتار، علاقائی و عالمی طاقتوں کا پوری حمایت کا اعلان

سیاست
اردن میں سکیورٹی اداروں نے مبینہ بغاوت کو کچلتے ہوئے شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو نظر بند اور دیگر شاہی خاندان کے افراد سمیت 20 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے مطابق کارروائی ہفتے کی رات کی گئی جس میں شاہی خاندان کے رکن شریف حسن بن زید اور باصم عواداللہ، سابق وزیر مالیات اور شاہی عدالت کے سربراہ سمیت متعدد اہم افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی طور پر شہزادہ حمزہ بن حسین کے بارے میں بھی سمجھا جا رہا تھا کہ وہ بھی سکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں لیکن فوج کے سپہ سالار نے وضاحت میں بتایا ہے کہ شہزادے کو صرف اپنے گھر پر رہنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ باغیوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ اردن سے بڑھ کر کچھ نہیں، ملکی استحکام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ شہزادہ حمزہ کی جانب سے بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزادے کا کہنا ہے ک...
امریکی انتخابی نظام تیسری دنیا کا بوسیدہ نظام ہے اور یہاں میڈیا قطعاً آزاد نہیں، 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑوں گا: صدر ٹرمپ کا صدارت کے بعد پہلا باقائدہ انٹرویو نشر

امریکی انتخابی نظام تیسری دنیا کا بوسیدہ نظام ہے اور یہاں میڈیا قطعاً آزاد نہیں، 2024 میں دوبارہ انتخاب لڑوں گا: صدر ٹرمپ کا صدارت کے بعد پہلا باقائدہ انٹرویو نشر

سیاست
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 2024 میں صدارتی انتخاب لڑنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے تمام لبرل سماجی میڈیا پر سابق صدر کی آواز بندی کی پالیسی تاحال جاری ہے اور ان کے انٹرویو کو فوری تمام ویب سائٹوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ لارا ٹرمپ کو دیا انٹرویو سابق صدر کا صدارت سے علیحدگی کے بعد پہلا باقائدہ انٹرویو ہے جس میں وہ نہ صرف امریکی میڈیا کے حوالے سے اپنے خیالات کا روائیتی انداز میں اظہار کرتے نظر آئے بلکہ مستقبل کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ انٹرویو میں سابق صدر کے صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد کی زندگی پر بھی گفتگو ہوئی اور صدر ٹرمپ نے اپنی مصروفیات کے بارے میں بات کی۔ سابق امریکی صدر نے امریکی انتخابی نظام کو بوسیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی تیسری دنیا کے انتخابی نظام کی بہترین مثال ہے جس کے خلاف وہ مزاحمت کرتے رہیں گے اور جلسوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ اپنے حامیوں ک...

Contact Us