Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

امریکہ کا جدید میزائل شکن دفاعی نظام کا تجربہ ناکام: ناکامی کی وجوہات کا جائزہ جاری

امریکہ کا جدید میزائل شکن دفاعی نظام کا تجربہ ناکام: ناکامی کی وجوہات کا جائزہ جاری

عالمی
امریکہ کے فضائی دفاعی نظام کا تجربہ ناکام ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایجس جہاز سے دو میزائل شکن ایس ایم-6 میزائل داغے گئے لیکن وہ درمیانے فاصلے کے بیلسٹک ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے، تجربے کی ناکامی کی خبر سب سے پہلے روسی میڈیا پر سامنے آئی جس کی بعد میں امریکہ نے بھی تصدیق کی۔ معمولات کے مطابق تجربے کا مقصد جدید میزائل شکن نظام کو جانچنا تھا، تجربہ ایجس جہاز کے داغے گئے درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل کا پتہ لگانے، اس کی رفتار اور دیگر اہم معلومات کا تعین کرنے، اسے مشغول کرنے اور روکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ امریکی عہدیدار ابھی اس ناکامی کی وجوہ کا تعین کرنے کے لیے جائزہ لے رہے ہیں، اور فوری طور پر کسی قسم کی معلومات دینے سے منع کیا جارہا ہے۔  امریکہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ اس تجربے میں کون سا ایجس جنگی جہاز ملوث تھا یا وہ عین علاقہ جہاں یہ تجربہ ...
امریکہ عرصہ دراز سے ڈنمارک کے تعاون سے یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کر رہا: یورپی میڈیا کا الزام، اتحادی ممالک کا سخت برہمی کا اظہار، تحقیقات شروع

امریکہ عرصہ دراز سے ڈنمارک کے تعاون سے یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کر رہا: یورپی میڈیا کا الزام، اتحادی ممالک کا سخت برہمی کا اظہار، تحقیقات شروع

عالمی
یورپی ذرائع ابلاغ میں امریکہ پر یورپی سیاستدانوں کی جاسوسی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ناجائز امریکی سائبر سرگرمیوں سے متعلق انکشافات کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن نے بھی خبروں کی تصدیق کی ہے بلکہ سی آئی اے کی اس سرگرمی میں ڈنمارک کی معاونت کا انکشاف بھی کیا ہے، سنوڈن کے بقول صدر جو بائیڈن بھی اس بارے میں اچھی طرح آگاہ ہیں۔ یورپی تحقیقاتی اداروں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل اور صدر فرینک والٹر اسٹین میئر فہرست میں اول نمبر پر ہیں جن کی امریکی قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے جاسوسی کی گئی اور اس میں ڈنمارک کی دفاعی سروس (ایف ای ای) کی معاونت شامل رہی۔ ایڈورڈ اسنوڈن کے مطابق امریکہ نہ صرف اپنے شہریوں بلکہ دیگر ممالک کے رہنماؤں کی جاسوسی بھی کرتا ہے، سنوڈن نے خاص طور پر انکشاف کیا ہے کہ انجیلا میرکل کے نجی فون تک پر امریکہ کو مکمل رسائی...
امریکی مشیر کی تائیوان میں خصوصی کمانڈو بھیجنے اور چین کے خلاف تربیت دینے کی تجویز

امریکی مشیر کی تائیوان میں خصوصی کمانڈو بھیجنے اور چین کے خلاف تربیت دینے کی تجویز

عالمی
امریکہ کی چین کے خلاف شرانگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک نئی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے جوبائیڈن کے مشیر برائے خصوصی افواج کرسٹوفر مائر نے تجویز رکھی ہے کہ امریکہ کو تائیوان میں امریکی کمانڈو تعینات کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے، اور تائیوانی فوج کے نصاب میں چین کے ممکنہ حملے کو روکنے کے طریقوں کی تربیت کو شامل کرنا چاہیے۔ کرسٹوفر مائیر کو خصوصی کارروائیوں اور کم شدت کے تنازعات کے لیے معاون سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تائیوان میں خصوصی کمانڈو بھیجنے کی تجویز دی ہے، مائیر کا کہنا ہے کہ یہ کمانڈو نہ صرف تائیوان کی فوج کو چینی حملے کی صورت میں دفاع کے لیے تربیت دیں گے بلکہ ایک توانا مزاحمت کے لیے ذہن سازی بھی کریں گے۔ مائیر نے چین کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں عکسکری کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہا کہ خصوصی افواج کا اس میں کلیدی کردار ہو گا۔ واضح رہے کہ ...
جرمنی کا نوآبادیاتی دور میں نامیبیا میں نسل کشی کا اعتراف، کفارے کی پیشکش: مقامی قبائل کا رقم لینے سے انکار

جرمنی کا نوآبادیاتی دور میں نامیبیا میں نسل کشی کا اعتراف، کفارے کی پیشکش: مقامی قبائل کا رقم لینے سے انکار

عالمی
بالآخر جرمنی نے بھی افریقہ میں مقامی آبادی کی نسل کشی کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے، نوآبادیاتی دور میں افریقی ملک نامیبیا میں جرمنی کی افواج کے ہاتھوں مقامی آبادی کی نسل کشی کی گئی تھی، جس کا جرمنی نے اب باضابطہ اعتراف کیا ہے اور اسکا کفارہ ادا کرنے کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے، اطلاعات کے مطابق جرمنی ابتدائی طور پر 1 ارب 34 کروڑ ڈالر مختص کرے گا۔ وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اپنے حالیہ ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی نے 1904 سے 1908 کے درمیان ہیرو اور نامہ کے لوگوں کے خلاف نوآبادیاتی افواج کے ذریعے مظالم ڈھائے، جرمنی متاثرین کو بھولنا نہیں چاہتا اور مفاہمت کے لیے عملی طور پر کچھ کرتے ہوئے مشترکہ راستہ تلاش کرنے کا خواہشمند ہے۔ یوں جرمنی کے وزیر خارجہ کی جانب سے سرکاری طور پر واقعے کو نسل کشی مان لیا گیا ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امدادی رقم متاثرہ برادریوں کو عمومی س...
ٹوکیو-2020 اولمپک کھیلوں کے نقشے میں متنازعہ جزائر کو جاپان کا حصہ دکھانے پر جنوبی کوریا ناراض: کھیلوں میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دے دی

ٹوکیو-2020 اولمپک کھیلوں کے نقشے میں متنازعہ جزائر کو جاپان کا حصہ دکھانے پر جنوبی کوریا ناراض: کھیلوں میں حصہ نہ لینے کی دھمکی دے دی

عالمی
جنوبی کوریا نے جاپان پر اولمپکس-2020 کے دستاویزات میں متنازعہ جزیروں کو اپنا علاقہ ظاہر کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ معاملے پر جنوبی کوریا کی سیاسی قیادت کی برہمی کا یہ عالم ہے کہ نقشہ درست نہ کرنے پر کھیلوں میں حصہ نہ لینے کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔  جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ یوئی یون نے متنازعہ جزائر کے کوریائی نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ان حرکات کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، حکومت ہر ممکن طریقے سے اس مسئلے سے نمٹے گی۔ واضح رہے کہ بحیرہ مشرق/بحیرہ جاپان میں دو چھوٹے غیر رہائشی جزیرے ہیں جن پر دونوں ہمسایہ ممالک حق کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اگرچہ جنوبی کوریا نے یہاں کچھ پولیس اہلکار تعینات کرکے اس پر قبضہ جما رکھا ہے لیکن جاپان ان جزیروں کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔ جنوبی کوریا کی سیاسی قیادت کو اعتراض ہے کہ اولمپک مشعل کے دورے کے لیے جاری جاپان کے نقشے میں ان جزیروں ک...
شیاؤمی کی سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی کام کر گئی: امریکیوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کی قدغن ختم، عدالت نے بھی کمپنی کے حق میں فصلہ سنا دیا

شیاؤمی کی سرمایہ کاری نکالنے کی دھمکی کام کر گئی: امریکیوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کی قدغن ختم، عدالت نے بھی کمپنی کے حق میں فصلہ سنا دیا

عالمی
چینی مواصلاتی کمپنی شیاؤمی میں سرمایہ کاری کرنے پر امریکی حکومتی پابندی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام تھا کہ شیاؤمی چینی فوج کی معاون کمپنی ہے، اس لیے امریکی شہریوں پر کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے یا اس کے حصص خریدنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ شیاؤمی نے پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا اور ریاست کولمبیا کی ضلعی عدالت سے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس موقع پر شیاؤمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملازمین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کمپنی پہ اعتماد کیا اور اسکی حمایت کی۔ کمپنی نے اپنی قابل اعتماد مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے اوراعلیٰ معیاری خدمات کو پوری ایمانداری کے ساتھ مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھنے کی پالیسی پر گامزن رہنے کے ارادے کا اظہار بھی کیا ہے۔ امریکی حکومت ن...
بحیرہ روم میں ہر سال جاں بحق ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کی موت کی ذمہ دار یورپی یونین ہے: اقوام متحدہ

بحیرہ روم میں ہر سال جاں بحق ہونے والے ہزاروں تارکین وطن کی موت کی ذمہ دار یورپی یونین ہے: اقوام متحدہ

عالمی
اقوام متحدہ کے  شعبہ حقوق کی ایک تازہ رپورٹ میں غیر روائیتی سمندری رستوں سے ہجرت کے دوران مارے جانے والے انسانوں کی ہلاکت کا ذمہ دار یورپی یونین، اس کے ارکان ممالک اور دیگر منسلک اداروں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ ہزاروں تارکین وطن کی موت یورپی سیاسی اشرافیہ کی جانب سے معاملے پہ غیر سنجیدہ رویہ اور ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کے کی وجہ سے ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے "جان لیوا نظر اندازی" کے عنوان سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں غیر روائیتی طریقوں سے ہجرت کرنے والوں کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگوں اور غربت سے خود کو بچانے کےلیے سالانہ لاکھوں افراد افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے یورپ کا سفر کرتے ہیں، جن مین سے ہزاروں کی رستے میں یا سرحد پر پہنچ کر موت واقع ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مش...
کورونا کی برطانوی قسم 149، جنوبی افریقی 102، برازیلی 59 اور ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کی حکومتوں سے اصولوں پر کاربند رہنے کی درخواست

کورونا کی برطانوی قسم 149، جنوبی افریقی 102، برازیلی 59 اور ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت کی حکومتوں سے اصولوں پر کاربند رہنے کی درخواست

عالمی
عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ہندوستانی قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے، جبکہ کچھ دیگر اداروں نے 60 ممالک کا دعویٰ کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ صحت کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی قسم عالمی سطح پر وبا سے متاثر ہونے اور اموات کی شرح میں کمی کے باوجود پھیل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چار ہفتوں کے دوران کورونا سے متاثر ہونے کے عمومی عالمی رجحان میں کمی کے باوجود کچھ ممالک میں اموات کی تعداد بڑھی ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیماروں کی تعداد میں 14 فیصد اور اموات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے عالمی سطح پر 41 لاکھ نئے متاثرین اور 84 ہزار اموات کا اندراج ہوا۔ عالمی ادارہ صحت وائرس کی ہندوستانی قسم کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کی تحقیقات کر رہا ہے، اب تک کی تحقیقات ...
جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے، بڑے تنازعات حل ہو چکے، اب صرف معمولی نوعیت کے معاملات اور عملدرآمد پر اتفاق باقی ہے: ایرانی صدر

جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں ایران کو برتری حاصل ہے، بڑے تنازعات حل ہو چکے، اب صرف معمولی نوعیت کے معاملات اور عملدرآمد پر اتفاق باقی ہے: ایرانی صدر

عالمی
ایران اور امریکہ کے مابین جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات میں ایران نے برتری کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ویانا میں مغربی طاقتوں کے ساتھ جاری بات چیت میں ایران کا پلڑا بھاری ہے۔ صدر حسن روحانی نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ 2013 کی نسبت اب معاملات مختلف ہیں امریکہ کے ماضی میں معاہدے سے نکلنے کے باعث اب مذاکرات میں ایرانی مؤقف کو اخلاقی برتری حاصل ہے۔ صدر روحانی نے معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم اور بنیادی امور پر 5 + 1 کے ساتھ اتفاق رائے ہوا ہے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے علاوہ جرمنی بھی شامل ہے۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ 2018 میں صرف امریکہ معاہدے سے الگ ہوا تھا لہٰذا اب امریکہ کو ہی ایرانی شرائط پر واپس آنا پڑ رہا ہے، اور اسی پر تمام نقصان کی ذمہ داری عائد ہوتی...
عراق سے 2003 سے اب تک 150 ارب ڈالر سمگل ہونے کا انکشاف، حکومت قانون سازی کے لیے سرگرم: سماجی حلقوں کا حکومتی سنجیدگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار

عراق سے 2003 سے اب تک 150 ارب ڈالر سمگل ہونے کا انکشاف، حکومت قانون سازی کے لیے سرگرم: سماجی حلقوں کا حکومتی سنجیدگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار

عالمی
عراق سے 2003 سے لے کر اب تک تقریباً 150 ارب ڈالر کی غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔ عراقی صدر برھم صالح نے ملک میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے نیا قانون متعارف کرواتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک عراق تیل سے حاصل ہونے والی کل کمائی ایک کھرب ڈالر کے قریب تھی جس میں سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 150 ارب ڈالر غیر قانونی طریقوں سے مگربی ممالک میں منتقل کیا گیا، اور اسکا کوئی سراغ بھی نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔ انہوں نے عراقی پارلیمنٹ سے نئے قانون پر جلد عملدرآمد کروانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسیع پیمانے پر ہونے والے خسارے سے بچا جاسکے گا۔ صدر نے پارلیمنٹ میں جو قانونی مسودہ پیش کیا ہے اس کے مطابق 5 لاکھ  ڈالر سے زائد رقم کی لین دین اور 10 لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت والے بینک کھاتوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ایک مقامی سکیورٹ...

Contact Us