Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

امریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکی

امریکہ، برطانیہ اور ترکی کا مختلف وجوہات کے بہانے کابل میں 1000 سے زائد فوجی تعینات رکھنے کا عندیا: امارات اسلامیہ افغانستان کی معاہدے کی خلاف ورزی پر نتائج کی دھمکی

عالمی
افغان طالبان نے ملک کی اندرونی سیاست پر جاری دنیا بھر کے منفی پراپیگنڈے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فی الحال کابل، امارات اسلامیہ افغانستان کے نشانے پر نہیں ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ اگر ستمبر میں معاہدے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج ملک سے نہ نکلیں تو انہیں قابض کے طور پر دیکھا جائے گا اور اسی کے مطابق طالبان کا ردعمل بھی ہو گا۔ بیان کی مزید وضاحت کرتے ہوئے سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ غیر ملکی افواج میں فوجی، ٹھیکیدار اور وہ تمام عملہ شامل ہے جو حملے کا معاون ہے یا ہو سکتا ہے۔ ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور افغان عوام کو اس پر جوابی کارروائی کا مکمل حق ہو گا، عوام ملکی قیادت کے فیصلے کو ہی آخری مانے گی۔ غیر ملکی سفارتی عملے اور غیر ملکی سرکاری تنظیموں کے...
سینکڑوں امریکی و یورپی کمپنیوں پر سائبر حملہ: ہیکروں کا ڈیٹا لوٹانے کے لیے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ

سینکڑوں امریکی و یورپی کمپنیوں پر سائبر حملہ: ہیکروں کا ڈیٹا لوٹانے کے لیے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ

عالمی
بیشتر آن لائن کمپنیوں پر سائبر حملہ کرنے والے مجرموں نے کمپنیوں سے 7 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ حملہ آوروں کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں اپنا ڈیٹا واپس لینا چاہتی ہیں تو انہیں رقم ادا کرنا ہو گی۔ مطالبہ خفیہ نیٹ پہ ایک تحریر کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ حملہ آور گزشتہ کچھ ماہ میں امریکہ اور یورپ کے متعدد بڑے آن لائن کاروباروں کو نشانہ بنا چکے ہیں، جن میں گوشت اور دیگر اشیا خوردونوش، فرنیچر اور کریانے کے کاروبار زیادہ نمایاں ہیں۔ سائبر حملوں کی زد میں متعدد کاروباد مکمل بند ہو گئے ہیں، جن میں سے کچھ تو ہزاروں شاخوں پر مبنی بین الابراعظمی وسیع کاروبار تھے۔ امریکی صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ متاثرہ کاروباروں کی معاونت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ صدر جو بائیڈن نے روس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے، انکا کہنا تھا کہ ماضی...
موساد کے سابق سربراہ کا ایرانی جوہری سائنسدان اور مرکز پر سائبر حملے کا اعترافی اشارہ: ایرانی سائنسدانوں کو منصوبہ چھوڑنے پر معاونت کی پیشکش کر دی

موساد کے سابق سربراہ کا ایرانی جوہری سائنسدان اور مرکز پر سائبر حملے کا اعترافی اشارہ: ایرانی سائنسدانوں کو منصوبہ چھوڑنے پر معاونت کی پیشکش کر دی

عالمی
موساد کے سابق سربراہ نے ریٹائر ہونے کے بعد ایک انٹرویو میں اشارہ دیا ہے کہ ایرانی جوہری مرکز میں ہونے والے دھماکے اور ایک ایٹمی سائنسدان کے قتل کے پیچھے قابض صیہونی انتظامیہ کا ہاتھ تھا۔ یوسی کوہن نے انٹرویو میں ایران کو انتباہ بھی جاری کیا۔ گذشتہ سال جولائی میں ایران کے  نطنز جوہری مرکز پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں زیر زمین جوہری تنصیب میں موجود بجلی کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا اور جوہری مرکز نے کام چھوڑ دیا تھا۔ نومبر 2020 میں ایران کے جوہری پروگرام کو ایک اور دھچکا لگا جب اس کے ایک اعلیٰ جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو ایک خودکار مشین گن کے ذریعے سڑک پر شہید کردیا گیا، ایران نے ایک بار پھرموساد پر حملے کا ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ ان دونوں واقعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کوہن نے اشارہ دیا کہ انکی سربراہی میں موساد نے یہ دونوں حملے کیے۔ یاد رہے کہ...
کاراباخ آزادی جنگ: جنگی قیدی چھڑوانے کے لیے آرمینی وزیراعظم کی آزربائیجان کو بیٹے کی حوالگی کی پیشکش

کاراباخ آزادی جنگ: جنگی قیدی چھڑوانے کے لیے آرمینی وزیراعظم کی آزربائیجان کو بیٹے کی حوالگی کی پیشکش

عالمی
آرمینیا کے قائم مقام وزیر اعظم نیکول پشینین نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگی قیدیوں کے تبادلے میں آذربائیجان کو ان کا بیٹا پیش کردے۔ آرمینی وزیراعظم کا بیان ملک کے شمالی گاؤں میٹس منٹاش میں اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران سامنے آیا ہے، جو کچھ ہی دیر میں خطے مین سماجی میڈیا پر انتہائی مقبول ہو گیا۔ واضح رہے کہ آذربائیجان نے گذشتہ سال جنگ کے دوران آرمینیا کے سینکڑوں فوجی جنگی قیدی بنا لیے تھے، جن کی آزادی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور جنگ ہاری قیادت قیدیوں کی رہائی کے ذریعے اپنی ساکھ بچانے کی کوشش میں ہے۔ قائم مقام وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنے متعلقہ حکام کو باضابطہ طور پر آزربائیجان کی طرف یہ تجویز بھیجنے کی ہدایت کی ہے کہ وہ جنگی قیدیوں کے بدلے میرا بیٹا پیش کر دیں، آرمینیا کا یہ بی دعویٰ ہے کہ قیدیوں میں بیشتر عام شہری بھی ہیں۔ اپنے بیٹے کو یرغمال بھیجنے کی تجویز اصل می...
ایرانی رویہ جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ بلنکن

ایرانی رویہ جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کا باعث بن سکتا ہے: امریکی وزیر خارجہ بلنکن

عالمی
امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی میں تعطل کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی قانون سازوں سے گفتگو میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری بم کی تیاری میں وقفے کے دورانیے کو ہفتوں تک کم کرنا چاہتا ہے، لیکن دوسری طرف امریکہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ امریکی معاشی پابندیاں مذاکرات میں رکاوٹ ہیں۔ بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات جاری ہیں اور دوسری طرف ایران جوہری منصوبے کو بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا واضع طور پر کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ ایران معاہدے میں واپسی کی شرائط کی تعمیل کے لیے تیار ہے یا نہیں۔ دراصل امریکہ اس مدت کے تعین میں مشکل کا شکار ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے میں کتنا وقت لگے گا، اس سلسلے میں صدر اوباما کے دور میں لگائے تخمینے اور آج کے دور میں نمایاں فرق ہے۔ 2015 میں معاہدے سے قبل ماہرین کا خیال تھا کہ ایران کو جوہری ہتھ...
امریکہ نے یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کے دعوے کی تردید کر دی، یوکرین کا بھی غلطی کا اعتراف، وضاحت جاری

امریکہ نے یوکرین کے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کے دعوے کی تردید کر دی، یوکرین کا بھی غلطی کا اعتراف، وضاحت جاری

عالمی
یوکرین کو امریکہ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کی پیشکش کا دعویٰ واپس لینا پڑ گیا ہے، یوکرینی عہدیداروں کے لیے معاملہ انتہائی حفت آمیز رہا جب انہیں جوش میں آکر دیے اپنے بیان کو واپس لینا پڑا۔ یہ غلط فہمی یوکرین کے صدر اور اس کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے مابین ہونے والی گفتگو کے بعد پیدا ہوئی تھی۔ صدر بائیڈن کے ساتھ گفتگو کے بعد یوکرینی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر نے نیٹو کی رکنیت کے طریقہ کار اور اسکے یوکرین کے لیے فوائد پر بات چیت کی ہے۔ جس پر روس کی طرف سے نہ صرف شدید مزاحمت سامنے آئی بلکہ روس نے عملی طور پر بھی بہت سے اقدامات کیے۔ تاہم واشنگٹن میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یوکرینی حکام نے گفتگو کو غلط سمجھا، صدر بائیڈن نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ جس پر یوکرین کو بھی اپنے جاری کردہ بیان میں تبدیلی کرنا پڑی۔ یوکرینی حکام نے مزید وضاحت میں کہا کہ...
یوگوسلاویہ جنگی جرائم مسند عدالت: بوسنیا اور دیگر لسانی گروہوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث سرب جرنل کی عمرقید کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد

یوگوسلاویہ جنگی جرائم مسند عدالت: بوسنیا اور دیگر لسانی گروہوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث سرب جرنل کی عمرقید کی سزا پر نظرثانی کی درخواست مسترد

عالمی
 ہیگ میں اقوام متحدہ کی عدالت نے سرب جنرل ریتکو ملادچ کے خلاف عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ مذکورہ جنرل کو 2017 میں بوسنیا مسلمانوں کی نسل کشی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ سابق سرب فوجی کمانڈر کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نسل کشی، انسانیت سوز جرائم اورجنگی قوانین کی خلاف ورزی کے جرم میں قصوروار پایا تھا۔ سابق افسر نے فوجداری عدالت کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دی تھی، جسے عالمی عدالت نے مسترد کردیا گیا ہے۔ یوگوسلاویہ کی خونی تقسیم کے دوران ہونے والے جنگی جرائم پر مقدمے کی سماعت میں آخری بڑا نام ملادچ ہی تھا۔ اور اب یہ درخواست اس سزا کو ختم کرنے کا بھی آخری موقع تھا، لہذا اب 79 سالہ انسان دشمن سرب جنرل باقی زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔ سابق جنرل نے یوگوسلاویہ جنگ کے دوران سرب افواج کی سربراہی کی تھی۔ اس کو بوسنیا کے مسلمانوں، کروشیاؤں اور د...
یورپی پولیس کی منشیات و غیر قانونی اسلحے کے مافیا کے خلاف بڑی کارروائی: 16 مغربی ممالک سے 800 مشتبہ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات و اسلحہ ضبط

یورپی پولیس کی منشیات و غیر قانونی اسلحے کے مافیا کے خلاف بڑی کارروائی: 16 مغربی ممالک سے 800 مشتبہ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات و اسلحہ ضبط

عالمی
یوروپول نے ٹروجن شیلڈ / گرین لائٹ نامی کارروائی میں مختلف مغربی ممالک سے سینکڑوں مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کا دائرہ ایف بی آئی کی تیار کردہ ایک ایپلیکیشن پر محیط تھا جسے جرائم پیشہ افراد آپس میں رابطے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ آسٹریلیا کی پولیس کے ساتھ تعاون میں ایف بی آئی نے خفیہ طور پر ایک ایپلیکیشن اے این او ایم تیار کی جسے پراپیگنڈے کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے گروہوں میں مقبول کیا گیا، مجرموں کو اندازہ ہی نہ ہوا کہ انکی ساری گفتگو اور نیٹ ورک کب بین الاقوامی تحیققاتی اداروں کی نظر مں آگیا۔ خفیہ کاروائی کے نتیجے میں اب تک 16 ممالک سے 800 سے زائدافراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/Europol/status/1402200741125758983?s=20 یوروپول کے مطابق 100 ممالک میں بدنام زمانہ اطالوی مافیا کے 300 مجرم 12 ہزار موبائل فونوں میں اس ایپلیکیشن کو...
شام میں ایرانی ملیشیا پر صیہونی میزائل حملے: دمشق و حمص دھماکوں سے گونج اٹھے

شام میں ایرانی ملیشیا پر صیہونی میزائل حملے: دمشق و حمص دھماکوں سے گونج اٹھے

عالمی
شام میں فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ نے میزائل حملے کیے ہیں، جواب میں شامی فضائیہ بھی متحرک ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/VanessaBeeley/status/1402366909962723338?s=20 صنعا نامی نشریاتی ادارے کے مطابق حملہ لبنانی ہوائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے، جس میں دمشق اور حمص کو نشانہ بنایا گیا۔ https://twitter.com/SanaAjel/status/1402368492662411269?s=20 فوری طور پر حملے کا ہدف اور ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا البتہ آدھی رات کو ہوئے اس حملے میں شام میں قائم ایرانی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق لاتاکیا اور تارتوس میں بھی صیہونی میزائل گرے ہیں۔ واضع رہے کہ یہ دونوں علاقے روسی فوج کے زیر انتظام ہیں، اور یہاں روسی فضائی اور بحری چھاؤنیاں قائم ہیں۔ واضع رہے کہ قابض صیہونی انتظامیہ اکثرو بیشت...
امریکی سینٹروں کے وفد کا دورہ تائیوان، مزید تعاون کی پیشکش: چین نے اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا، باقائدہ احتجاج بھی درج

امریکی سینٹروں کے وفد کا دورہ تائیوان، مزید تعاون کی پیشکش: چین نے اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا، باقائدہ احتجاج بھی درج

عالمی
چینی وزارت خارجہ نے امریکی حکومتی اہلکاروں کے تائیوان کے دورے کے خلاف باضابطہ شکایت درج کردی ہے۔ گزشتہ روز تین امریکی سینیٹروں نے دو طرفہ دورے کے دوران تائیوان کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور حکومت کو اپنی پوری حمایت کا یقین دلایا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سینیٹروں کا جزیرے کا دورہ اشتعال انگیزی ہے، چین اس اقدام کی مذمت کرتا ہے۔ دورے میں ڈیموکریٹک جماعت کے سینیٹر ٹمی ڈک وارتھ، کرسٹوفر کوونس اور ریپبلک جماعت کے ڈین سلیون شامل تھے، تائیوان حکومت کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے آئے وفد نے جزیرے پر تین گھنٹے گزارے اور حکومت کو کورونا وبا کے مقابلے کے لیے مفت کووڈ ویکسین کی پیش کش کی۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹروں کا وفد فوجی طیارے میں تائیوان پہنچا تھا، وفد کے سربراہ ڈک وارتھ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ امریکہ ...

Contact Us