Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

فلپینی صدر دوتارت کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکہ کو دھمکی: چین کے گن  گانے لگے

فلپینی صدر دوتارت کی جوہری تنصیبات کے حوالے سے امریکہ کو دھمکی: چین کے گن گانے لگے

عالمی
فلپینی صدر رودریگو دوتارت نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فلپائن میں کسی قسم کی جوہری اسلحے کی تنصیب سے باز رہے ورنہ فلپائن ملک سے تمام امریکی فوجی نکال دے گا، فپلینی صدر کی جانب سے اہم بیان صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم معاملے کو مشرق بعید خصوصاً بحیرہ جنوبی چین میں جاری امریکہ چین کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ صدر دوتارت کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے تاہم اگر امریکہ نے فلپائن میں جوہری ہتھیار لانے کی کوشش کی تو وہ فوراً امریکہ کے ساتھ ہر طرح کے عسکری تعاون کو روک دیں گے۔ واضح رہے کہ چین نے چند روز قبل ہی فلپائن کو کورونا سے بچاؤ کی 6 لاکھ ویکسین مفت فراہم کی ہیں، ویکسین کی دستیابی کی تقریب سے خطاب میں فلپینی صدر کا کہنا تھ...
شام اور ایران کی عراقی سرحد پر امریکی حملے کی مذمت: صدر بائیڈن کہتے ہیں ایران کو اوقات یاد دلانے کے لیے حملے کا حکم انہوں نے خود دیا

شام اور ایران کی عراقی سرحد پر امریکی حملے کی مذمت: صدر بائیڈن کہتے ہیں ایران کو اوقات یاد دلانے کے لیے حملے کا حکم انہوں نے خود دیا

عالمی
شامی حکومت نے امریکہ کی جانب سے عراقی سرحد پر بمباری کی سخت مذمت کی ہے، اور اسے عالمی قوانین کی خلاف جارحانہ طاقت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ حملے کا حکم انہوں نے کود دیا تھا جس کا مقصد ایران کو اوقات یاد دلانا تھا۔ امریکہ نے حملے کی وضاحت میں کہا ہے کہ کارروائی میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروہوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جنہوں نے چند روز قبل عراق میں امریکی عسکری اڈوں پر راکٹ حملے کیے تھے۔ ایران نے امریکی الزامات کی تردید کی تھی اور اڈوں پر حملے میں ملوث ہونے یا کسی بھی قسم کے کردار کی بھی نفی کی تھی ٹیکساس میں برفانی طوفان کے باعث ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے صدر بائیڈن ٹیکساس پہنچے تو صدر بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران امریکہ کو نقصان پہنچا کر خود کو محفوظ نہیں رکھ سکتا، ایرانی ملیشیا پر حملے کا حکم انہوں...
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا اعلان

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا اعلان

سندھ و ہند
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کی جانب سے کشمیر کی سرحد پر فائرنگ بند کرنے پر اتفاق کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ مگر روائیتی حریف ممالک کے ملٹری آپریشن کے سربراہان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے مابین 2003 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم اس پر کم ہی عمل ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج خصوصاً کشمیر کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی رہتی ہیں۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان نے 2003 کے معاہدے کی 5133 بار خلاف ورزی کی، جس میں ہندوستان کے 24 فوجی ہلاک جبکہ 197 زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ معاہدے کے باوجود ہندوستان کشمیر کی متنازعہ سرحد سے فوج نہیں ہٹائے گا اور نہ ہی اس میں کمی لائی جائے گی۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ گھس بیٹھیوں کو روکنے کے لیے فوج میں کسی قسم کی ک...
ترکی کا یونان پر بحیرہ ایجین میں تحقیقاتی کاموں میں مصروف بحری جہاز کو جنگی جہاز سے ہراساں کرنے کا الزام، یونان کی تردید

ترکی کا یونان پر بحیرہ ایجین میں تحقیقاتی کاموں میں مصروف بحری جہاز کو جنگی جہاز سے ہراساں کرنے کا الزام، یونان کی تردید

عالمی
ترکی نے یونان پر بحریہ ایجین میں اسکے تحقیقی بحری جہاز کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ترک بحریہ کا کہنا ہے کہ یونان کے 4 ایف-16 طیاروں نے ترک تحقیقی بحری جہاز کے انتہائی قریب پرواز کی اور اطراف میں کچھ میزائل بھی داغے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک بحیرہ ایجین میں حدود کے حوالے سے تنازعے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اسکا اگلا دور جلد ممکن ہے۔ یونان نے ترکی کے الزام کی تردید کی ہے تاہم علاقے میں ترک جہاز کی موجودگی پر ناپسندیدگی کے اظہار کو دوہرایا بھی ہے۔ ترک بحریہ کا کہنا ہے کہ یونانی جنگی جہازوں نے جزیرہ لیمنوس کے پاس توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ میزائل گرائے جس پر فوری ترک بحریہ چوکنا ہو گئی۔ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ترک بحریہ کا جوابی ردعمل بالکل قدرتی اور ضروری تھا۔ واقعے پر ایک رکن اسمبلی نے ردعمل میں کہا ہے کہ یونان کا تحقیقاتی مقاصد میں مشغول جہا...
چین نے گزشتہ سال ہندوستان کے ساتھ ہوئی سرحدی جھڑپ کی ویڈیو جاری کر دی – ویڈیو

چین نے گزشتہ سال ہندوستان کے ساتھ ہوئی سرحدی جھڑپ کی ویڈیو جاری کر دی – ویڈیو

عالمی
چین نے گزشتہ سال جون میں ہندوستان کے ساتھ سرحد پر ہوئی جھڑپ کی ویڈیو نشر کر دی ہے۔ چین کے قومی ذرائع ابلاغی ادارے پر نشر ویڈیو میں ہندوستانی سپاہیوں کو چینی چوکیوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ہمالیہ کی وادی گیلوان میں ہوئی جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے جبکہ چین نے اس حوالے سے اس وقت تفصیلی معلومات جاری نہیں کیں تھیں، البتہ اب ویڈیو نشر کرنے کے بعد چین نے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ https://youtu.be/KlrY0LmL2Ps
چین امریکہ تجارتی جنگ: چین نے ایف-35 سمیت اسلحے کی صنعت میں استعمال ہونے والی نایاب مٹی کی ترسیل روکنے کا عندیا دے دیا، امریکہ کے اوسان خطا

چین امریکہ تجارتی جنگ: چین نے ایف-35 سمیت اسلحے کی صنعت میں استعمال ہونے والی نایاب مٹی کی ترسیل روکنے کا عندیا دے دیا، امریکہ کے اوسان خطا

عالمی
چین نے امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف امریکہ کو بڑا دھچکہ دینے کی ٹھان لی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین نے امریکی اسلحہ ساز صنعت کو قیمتی دھاتوں اور نمکیات سے بھرپور مٹی کی فروخت بند کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ فائنانشل ٹائمز کے مطابق چینی حکومت نے قیمتی مٹی کھودنے اور برآمد کرنے والی مقامی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور مغربی ممالک کو مٹی کی فروخت روکنے کے حوالے سے حکومتی ادارے سے آگاہ کیا ہے۔ چینی حکومت نے نایاب مٹی کی ترسیل روکنے سے یورپ اور امریکہ کی دفاعی صنعت کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کمیٹی بھی بنا دی ہے۔ کمیٹی حکومت کو امریکی صلاحیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرے گی، امریکہ کو متبادل ذرائع ڈھونڈنے میں کتنی دیر لگ سکتی ہے یا خودمختاری کے لیے کن اشیاء کی ضرورت ہو گی، تمام تفصیل سے حکومت کو اگاہ کیا جائے گا، اور ممکنہ طور پر چینی حکومت اسی کے مطابق وار کرے گی۔ امریکی نشریاتی ا...
چین نے بی بی سی کی ملک میں نشریات بند کر دیں

چین نے بی بی سی کی ملک میں نشریات بند کر دیں

عالمی
چین نے برطانوی ادارے بی بی سی کی نشریات کو ملک میں بند کر دیا ہے، چین کے قومی ریڈیو اور ٹی وی سے نشر ہونے والی خبر کے مطابق بی بی سی کو بند کرنے کی وجہ برطانوی ادارے کی چین سے متعلق متعصب اور غلط خبریں ہیں۔ حکومتی وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ بی بی سی چین کے مفاد اور اتحاد کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف تھا جسکے باعث اسکی نشریات کو ملک میں بند کر دیا گیا ہے۔ چین کے معروف عالمی جریدے نے ایک تحریر میں حکومتی اقدام پر تبصرہ لکھتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی نے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے حوالے سے غلط اور متعصب خبریں نشر کیں۔ حکومت کے برطانوی طرز پر شدت پسندی کے خلاف قائم تعلیمی اسکولوں کو جیل دکھایا، اور چین کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ یہاں تک کہ حکومت پر نسل کشی کا الزام بھی لگایا گیا۔ لیکن چین خاموش رہا، اب برطانوی حکومت کی جانب سے چینی ٹی وی سی جی ٹی این کی نشریات بند کرنے پر چین نے...
ایس-400 خریدنے کا فیصلہ ایک رات میں نہیں کیا تھا، امریکہ معاملے کو سمجھے: ترجمان ترک صدر  ابراہیم کلن

ایس-400 خریدنے کا فیصلہ ایک رات میں نہیں کیا تھا، امریکہ معاملے کو سمجھے: ترجمان ترک صدر ابراہیم کلن

عالمی
ترک صدر کے ترجمان ابراہم کلن نے واضح کیا ہے کہ امریکی معاشی پابندیوں کے خوف میں ترکی روس سے خریدا ہوا فضائی دفاعی نظام ترک نہیں کرے گا، البتہ نیٹو اتحادیوں کے ساتھ بات چیت سے مسائل اور اعتراضات کو دور کیا جا سکتا ہے۔ قومی ٹی وی ت ر ت سے گفتگو میں ابراہیم کلن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو سمجھنا چاہیے کہ ترکی نے ایس-400 لینے کا فیصلہ ایک رات میں نہیں کیا، اس فیصلے کی ذمہ داری سابق امریکی صدر پر بھی آتی ہے، صدر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے گزشتہ ہفتے فون پر گفتگو کے دوران ایس-400 پر بھی بات ہوئی اور آئندہ کچھ روز میں دوبارہ اس مسئلے پر بات ہو گی۔ واضح رہے کہ ترکی کے روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ سخت ناراض ہے، امریکی مؤقف ہے کہ ایس-400 خرید کر ترکی نے نیٹو اتحاد کے مخالف عسکری گروہ کے ساتھ تعلقات استوار کیے ہیں، جو عسکری ا...
صدر بائیڈن ٹرمپ سے عبرت پکڑیں، تعاون کی کھڑکی تیزی سے بند ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ کی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کی دھمکی

صدر بائیڈن ٹرمپ سے عبرت پکڑیں، تعاون کی کھڑکی تیزی سے بند ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ کی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کی دھمکی

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا عندیا دیا ہے، میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ اور یورپ نے جوہری معاہدے پر جلد واپسی نہ کی تو ایران جوہری توانائی کی ایجنسی سے تعاون بالکل ختم کر دے گا۔ جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن میں نئی انتظامیہ کے آنے سے امریکہ کے پاس موقع ہے کہ وہ نئی راہیں تلاش کرے، ورنہ ایران کی اب تک کھلی کھڑکی بند ہو جائے گی اور پھر ایران اپنے مفاد میں فیصلے لے گا، ایسے حالات میں ایران بحق ہو گا کہ جوہری معاہدے میں قبول کی گئی تمام شرائط سے بھی پیچھے ہٹ جائے۔ یاد رہے کہ ایران نے مالی فوائد لے کر 2015 میں امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت اپنا جوہری منصوبہ بند کر دیا تھا تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے شرائط پر پورا نہ اترنے پر امریکہ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔ معاہدے پر واپسی کے لیے ...
چین اور ہندوستان نے سرحدی جھڑپیں ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے

چین اور ہندوستان نے سرحدی جھڑپیں ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے

عالمی
چین اور ہندوستان نے سرحدی متنازعہ علاقے میں جھٹرپیں ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ آج بروز بدھ ہوئے معاہدے کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے 9 ادوار میں متفقہ سمجھوتہ طے کیا تھا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو قنگ نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک متفقہ امن معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب فوجیں بتدریج پیچھے ہٹ جائیں گی۔ واضح رہے کہ خطہ ہمالیہ کی سائنو ہند سرحد پر گزشتہ ایک سال سے کئی عسکری جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں متعدد ہندوستانی فوجی ہلاک بھی ہوئے ہیں، اور اس دوران دونوں ممالک نے متنازعہ علاقے میں کئی عسکری تنصیبات بھی کی ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج سرحد پر ہنگامی صورت میں کھڑی ہیں جس کے باعث چھوٹی جھڑپوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا تھا۔ اس سے قبل جنوری میں بھی دونوں افواج نے جھڑپوں کو ختم کرن...

Contact Us