
اسرایئل ایرانی جوہری مقام پر پراسرار دھماکے میں ممکنہ طور پر ملوث
ایران نتنز کے اہم مقام پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب دینے پر مجبور ہوسکتا ہے
گذشتہ ہفتے ایک مشکوک دھماکے نے ایران کے جوہری پروگرام میں ایک انتہائی حساس اور قیمتی مقام کو بری طرح نقصان پہنچایا تھا۔ اب قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے اور ایران اس کے جواب میں کیا کرسکتا ہے۔
حملے کا شک اسرائیل کی جانب ہے جس نے ماضی میں ایرانی سرزمین پر نہ صرف خفیہ کارروائیاں کی ہیں بلکہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دستاویزات اور فائلیں بھی چوری کیں - اور اس کا مقصد تہران کی جوہری ٹیکنالوجی کی ترقی کو کم کرنا ہے۔
حساس مقام پر ایسی تخریب کاری میں اسرائیل، کسی دوسرے گروہ یا ملک کے ملوث ہونے کا مطلب ایران کے انتہائی حساس مقامات میں حفاظتی اقدامات کی کمی اور ممکنہ طور پر دشمنوں کی ان مقامات میں دراندازی ہے۔
ایران کے جوہری توانائی اتھارٹی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا کہ اس ...