Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عالمی

ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے کے لیے بائیڈن کو معاشی پابندیاں ہٹانا ہوں گی: جواد ظریف

ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے کے لیے بائیڈن کو معاشی پابندیاں ہٹانا ہوں گی: جواد ظریف

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی روک دے تو اسے پیشگی میں ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو ہٹانا ہو گا۔ ایرانی عہدے دار کا مؤقف ہے کہ یہ امریکہ تھا جو ایران امریکہ جوہری معاہدے سے باہر نکلا تھا، لہٰذا یہ امریکی ذمہ داری ہے کہ ایرانی اعتماد کے لیے معاشی پابندیوں کو ہٹائے، اگر امریکہ یہ امید لگائے بیٹھا ہے کہ ایران فوری طور پر خود ہی افزودگی روک دے گا تو اسے جان لینا چاہیے کہ ایسا قطعاً نہیں ہو گا، یہ سراسر غیر منطقی سوچ ہے۔ اصولی طور پر ہونا یہ چاہیے کہ جو شخص کسی معاہدے سے الگ ہو اسے واپسی کے لیے پہلے خود رجوع کرنا چاہیے، ہم وقت پر ضروری اقدامات ضرور کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار امریکہ کی اندرونی سیاست اور انتشار ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو یہاں تک پہنچایا، اور اب یہ امریکی ذم...
جوبائیڈن کے ساتھ اچھے تعلقات ضرور رہے لیکن ریاستی سطح پر اسکا فائدہ دیکھنا مشکل ہے: ایرانی وزیر خارجہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو – ویڈیو

جوبائیڈن کے ساتھ اچھے تعلقات ضرور رہے لیکن ریاستی سطح پر اسکا فائدہ دیکھنا مشکل ہے: ایرانی وزیر خارجہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو – ویڈیو

عالمی
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو میں ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا سوچنا غلط ہو گا کہ انکے جو بائیڈن کے ساتھ تعلقات سفارتی سطح پر کسی بڑے فائدے کا باعث بنیں گے۔ اگرچہ انکا بائیڈن کے ساتھ تعلق 20 سال پرانا ہے اور وہ تب سے رابطے میں ہیں جب جواد ظریف اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب تھے۔ لیکن دونوں ممالک کی اپنی پالیسیاں ہیں اور ایران کو جھکانے کی کوشش کرنے والا جا چکا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ملک کو معاشی دہشت گردی سے بچا سکیں۔ https://youtu.be/8asEFgIa1Ns...
چینی جنگی جہازوں کی تائیوان کی فضاؤں میں پرواز: امریکہ برہم، تائیوان سے دفاعی تعاون کا وعدہ دوہرا دیا، چین کی بھی جوابی دھمکی

چینی جنگی جہازوں کی تائیوان کی فضاؤں میں پرواز: امریکہ برہم، تائیوان سے دفاعی تعاون کا وعدہ دوہرا دیا، چین کی بھی جوابی دھمکی

عالمی
امریکہ نے ایک بار پھر تائیوان کو دفاع کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ امریکی حمایت کا اعلان چینی بمبار جہازوں کے تائیوان کی فضاؤں میں پرواز بھرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرنس نے میڈیا سے گفتگو میں چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان پر عسکری، سفارتی اور معاشی دباؤ ڈالنا بند کرے، اور اگر چاہتا ہے تو امن مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، اور تائیوان کے ساتھ کیے وعدوں کو پورا کرے گا، امریکہ خطے میں امن کے لیے تائیوان کے ساتھ کھڑا ہے۔ https://twitter.com/statedeptspox/status/1353139731224211456?s=20 تائیوان کی وزارت دفا...
نارڈسٹریم2 لائن منصوبے پر مزید پابندیاں لگانے پر جرمنی کی امریکہ کو دھمکی: امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور

نارڈسٹریم2 لائن منصوبے پر مزید پابندیاں لگانے پر جرمنی کی امریکہ کو دھمکی: امریکی گیس پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پر غور

عالمی
جرمنی کے رکن پارلیمنٹ کلاؤس ارنسٹ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کیونکہ امریکہ نارڈسٹریم لائن پر پابندیاں لگا رہا ہے لہٰذا جرمنی کو بھی امریکی گیس کی درآمد پر ٹیکس بڑھا دینا چاہیے۔ جرمنی کے سیاستدان کا مزید کہنا ہے کہ روسی گیس جرمنی کے لیے ناگزیر ہے، اور منصوبے کے خلاف امریکی رویہ ناقابل قبول ہے۔ امریکہ کی تاحال پابندیوں کے باعث منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کو زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن یہ رویہ قابل برداشت نہیں۔ امریکہ کو کوئی حق نہیں کہ صرف اپنے معاشی فائد کے لیے اپنی کمپنیوں کے مفاد کو دنیا پر تھوپے، یہاں تک کہ اپنے  اتحادیوں پر بھی مرضی کو لاگو کرے، جیسے کہ وہ اس کے غلام ہوں۔ پارلیمنٹ کی معاشی کمیٹی کے سربراہ نے حکومت کو کہا ہے کہ امریکی سفیر کو دفتر خاجہ طلب کر کے ملکی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔ امریکہ میں انتظامیہ کے بدلنے کے پیش نظر کلاؤس ارنسٹ کا کہنا تھا کہ نئی امریکی قیادت...
ترکی نے وٹس ایپ کی نجی معلومات تک رسائی کی نئی پالیسی پر تحقیقات شروع کر دیں: پالیسی ملکی قوانین کے خلاف ہے، ترک حکومت

ترکی نے وٹس ایپ کی نجی معلومات تک رسائی کی نئی پالیسی پر تحقیقات شروع کر دیں: پالیسی ملکی قوانین کے خلاف ہے، ترک حکومت

عالمی
ترک حکومت نے فیس بک اور وٹس ایپ کے خلاف صارفین پر نجی معلومات کے حوالے سے نئی پالیسی تھوپنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق صارفین کو وٹس ایپ کو اجازت دینا ہو گی کہ وہ 8 فروری تک اپنی تمام تر معلومات فیس بک کو دے سکے، اور وٹس ایپ اجازت نہ دینے والے صارفین کا کھاتہ بند کرنے کا مجاذ ہو گا۔ ترکی کے بورڈ برائے مارکیٹ مقابلہ نے کمپنی کو لکھا ہے کہ حکومتی ادارے کی تحقیقات ختم ہونے تک معیاد کو بڑھایا جائے۔ ترک بورڈ کا کہنا ہے کہ معلومات کا دیگر کمپنیوں کے ساتھ تبادلہ نجی معلومات کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے اور ایسا مکی قوانین کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ ترک صدر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ڈیجیٹل فاشسٹ کا لقب دے چکے ہیں، اور انہوں نے حکومتی اہلکاروں پر وٹس ایپ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی ایک مقامی ایپ بپ کے استعمال کے لیے ابھار رہے ہیں...
کورونا ویکسین کے اثرات سے موت پر قانونی استثنیٰ مانگنے کی شرط: بیشتر جنوبی امریکی ممالک نے فائزر کمپنی سے ویکسین کا سودا روک دیا

کورونا ویکسین کے اثرات سے موت پر قانونی استثنیٰ مانگنے کی شرط: بیشتر جنوبی امریکی ممالک نے فائزر کمپنی سے ویکسین کا سودا روک دیا

عالمی
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کی حکومت اور فائزر کمپنی کے مابین کووڈ-19 ویکسین کو لے کر توقف آگیا ہے، معاہدے پر گفتگو بند گلی میں پہنچنے کی وجہ فائزر کی انتہائی غیر مناسب شرائط بنی ہیں۔ امریکی کمپنی کا مطالبہ ہے کہ شہریوں پر ویکسین کے مضر اثرات کی صورت میں کوئی بھی کمپنی کے خلاف مقدمہ نہیں کر سکے گا، جسے حکومت نے مسترد کرتے ہوئے شرط کو ملک کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔ پیرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ گرمیوں سے کمپنی کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم گزشتہ ماہ بات چیت کا سلسلہ تب رک گیا جب کمپنی نے مقدمات سے استثنیٰ کا مطالبہ پیش کیا، اس کے علاوہ کمپنی پیرو انتظامیہ سے ترسیل کے لیے الگ سے معاوضہ بھی طلب کر رہی ہے، جس پر بھی ابھی اتفاق ہونا باقی ہے۔ وزیر صحت پلر مازیتی کا کہنا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ شہریوں کو ویکسین درکار ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا، اس شرط کو ق...
صدر ٹرمپ کی ایک اور عالمی سفارتی ثالثی کامیاب: قطر اور خلیجی ممالک میں 3 سال سے جاری کشیدگی ختم، تعلقات بحال

صدر ٹرمپ کی ایک اور عالمی سفارتی ثالثی کامیاب: قطر اور خلیجی ممالک میں 3 سال سے جاری کشیدگی ختم، تعلقات بحال

عالمی
خلیج تعاون کونسل کے حالیہ اجلاس میں قطر اور خلیجی ممالک کے مابین پچھلے تین سال سے جاری کشیدگی ختم ہو کر علاقائی ممالک میں سفارتی تعلقات پھر بحال ہو گئے ہیں۔ اگرچہ تعلقات میں بحالی بھی یوں اچانک ہوئی ہے جیسے کہ اس میں کشیدگی آئی تھی البتہ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکہ میں سیاسی قیادت کی تبدیلی ہے۔ علاقائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے امیر قطر تمیم بن حماد التھانی سعودی عرب پہنچے تو انکا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا اور قطر کے لیے زمینی، فضائی، بحری اور تجارتی تمام راستے کھولنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ قطر پر دہشت گردوں کی مدد کے الزام کے ساتھ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 3 سال قبل سفارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں، جسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔ تاہم اب خلیجی ممالک میں آپسی کشیدگی کو ختم کرنے میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی ثالثی کا کردار ادا کی...
وزیر صاحب ماپنا ہی ہے تو امریکہ سے بحیرہ جنوبی چین کا فاصلہ ناپیں: چینی صحافی کا پومپیو کی ٹویٹ پر تہذیب دار مگر کراڑہ جواب

وزیر صاحب ماپنا ہی ہے تو امریکہ سے بحیرہ جنوبی چین کا فاصلہ ناپیں: چینی صحافی کا پومپیو کی ٹویٹ پر تہذیب دار مگر کراڑہ جواب

عالمی
چین اور امریکہ کے مابین تجاری و سفارتی جنگ اب لفاظی میدان میں بھی اپنے عروج پر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے انٹارکٹکا کے معاملات میں متحرک ہونے پر طنزیہ ٹویٹ داغا تو چینی لفاظی گولہ باری کے ماہربھی پیش پیش نظر آئے۔ مائیک پومپیو نے اپنی اشتعال انگیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم چین کو اس خیالی دنیا سے نکالنا چاہتے ہیں کہ وہ انٹارکٹکا سے نزدیکی قوم کے کے ناطے اس کے معاملات میں حصہ لینے کا حقدار ہے۔ چین براعظم انٹارکٹکا سے 900 میل دور ہے، چیونٹی خور کی ناک سے مشابہت والا یہ ملک اپنی اوقات سے باہر بہت باہر نکل گیا ہے، ہم غیر ضروری حاضرین کے ساتھ وہی کرتے ہیں جو ہم اب کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/SecPompeo/status/1345837338333646848?s=20 امریکی وزیر کی ٹویٹ پر چینی حکومتی نشریاتی ادارے گلوبل ٹائمز کے سربراہ ہو ژنجن نے جوابی وار میں کسی بدتہذیبی کا مظاہرہ کیے بغیر کہا ہے...
مالی میں 3 دنوں میں 5 فرانسیسی فوجی ہلاک: شمال مغربی افریقی ممالک میں بڑھتی فرانسیسی مداخلت کے خلاف مقامی مزاحمت بڑھنے لگی

مالی میں 3 دنوں میں 5 فرانسیسی فوجی ہلاک: شمال مغربی افریقی ممالک میں بڑھتی فرانسیسی مداخلت کے خلاف مقامی مزاحمت بڑھنے لگی

عالمی
افریقی ملک مالی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو فرانسیسی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پیر کے روز بھی ایسے ہی ایک حملے میں الگ سے 3 فوجی مارے گئے تھے۔ القائدہ نے فرانسیسی فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق 2013 سے اب تک مالی میں 50 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور ان میں سے بڑی تعداد ساحل نامی شہر میں حملوں کا نشانہ بنی۔ صحارا صحرا کے جنوب میں واقع ساحل شہر میں سن 2011 سے بے امنی کا دور دورہ ہے، یاد رہے کہ 2011 میں نیٹو نے لیبیا کے سابق حکمران معمرقذافی کی حکومت گرانے کے لیے شمال افریقی ملک پر حملہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ فرانس کی 2013 سے اپنی گزشتہ کالونیوں میں مداخلت کا سلسلہ بڑھانے اور براہ راست فوجیں اتارنے کے باعث بھی خطے میں مزاحمتی جنگجو گروہ پروان چڑھ رہے ہیں اور اب مسلح مزاحمت اپنے عروج پر ہے۔ فرانسیسی سرکاری اعدا...
دنیا کو امریکہ ثانی کی ضرورت نہیں، چین ترقی پا کر امریکہ جیسا نہیں بنے گا، امریکہ مقابلے اور سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلے، چین خود ٹھیک نظر آئے گا: چینی وزیر خارجہ

دنیا کو امریکہ ثانی کی ضرورت نہیں، چین ترقی پا کر امریکہ جیسا نہیں بنے گا، امریکہ مقابلے اور سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلے، چین خود ٹھیک نظر آئے گا: چینی وزیر خارجہ

عالمی
چینی وزیر خارجہ وینگ ژی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کا جائزہ لے، اور صرف مقابلے کے رحجان سے باہر نکلے۔ چین اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے دونوں ممالک کو تعاون اور خود احتسابی کرنا ہو گی۔ قومی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں چینی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مسائل موجود ہیں، لیکن اسکا ذمہ دار امریکہ ہے جو چین کو دبا کر دوسری سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ ایسا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، یہ حکمت عملی اور ٹکراؤ سب کچھ تباہ کر دے گی۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کی تیزی سے ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اور امریکہ خود کوبہتر کرنے کے بجائے چین کو نیچا دکھانے میں جت گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا واضح کہنا تھا کہ چین ترقی پاکر امریکہ ثانی نہیں بنے گا۔ ہمیں دنیا میں ایک اور امریکہ کی ضرورت نہیں ہے، یہ نہ تو س...

Contact Us