Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عالمی

صدر بائیڈن کا یمن جنگ سے علیحدگی کا  اعلان: سعودی خودمختاری اور ایرانی حملوں سے دفاع میں ساتھ رہنے کی یقین دہانی

صدر بائیڈن کا یمن جنگ سے علیحدگی کا اعلان: سعودی خودمختاری اور ایرانی حملوں سے دفاع میں ساتھ رہنے کی یقین دہانی

عالمی
امریکہ نے یمن میں جنگ سے ہاتھ کھینچتے ہوئے سعودی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ صدر جوبائیڈن نے یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی خودمختاری کے دفاع میں عرب اتحادی کے ساتھ رہے گا تاہم اب ہم یمن جنگ کا حصہ نہیں ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے اتحادیوں کو اسلحے کی فراہمی روکی جائے گی اور سفارت کاری سے مسئلے کے حل کی کوشش پر زور دیا جائے گا۔ تاہم امریکی انتظامیہ نے القائدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سعودی مدد جاری رکھنے کا ارادہ دوہرایا ہے۔ جس کے لیے اسلحہ بھی فراہم ہوتا رہے گا۔ صدر بائیڈن نے ٹی وی خطاب میں سعودی عرب کی خود مختاری اور ایرانی حملوں سے دفاع میں ساتھ رہنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ یمن جنگ کے باعث 1 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی ...
ترک وزیر داخلہ کا امریکہ پر 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام: امریکہ نے بیان مسترد کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

ترک وزیر داخلہ کا امریکہ پر 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام: امریکہ نے بیان مسترد کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

عالمی
ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ 2016 میں فوجی بغاوت کے پیچھے اسکا ہاتھ تھا۔ ترک وزیر داخلہ سے پروگرام میں پوچھا گیا کہ کیا جولائی 2016 میں فوجی بغاوت گولین نے خود کی یا اس کے ساتھ اور ہاتھ بھی ملوث تھے؟ جس پر سلیمان سوئیلو کا کہنا تھا کہ اس سازش میں امریکہ کا بھی ہاتھ تھا۔ بغاوت فتح اللہ گولین نے ضرور کی پر اسکا ہدائیتکار امریکہ تھا: سلیمان سوئیلو ترکی کے اعلیٰ عہدے دار کی جانب سے امریکہ کا نام لینے پر امریکی دفتر خارجہ نے باقائدہ ردعمل میں الزام کی تردید کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ کا 2016 میں ترکی میں ہونے والی بغاوت میں کوئی ہاتھ نہیں تھا، ترک اعلیٰ عہدے دار کا دعویٰ غلط ہے۔ امریکی دفتر خارجہ نے اپنی وضاحت میں مزید کہا کہ ایک نیٹو اتحادی اور سٹریٹجک اتحادی کا الزام غیر ذمہ دارانہ ہے...
آزربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ خطرے میں: آزربائیجان کا کاراباخ میں آرمینیائی فوجیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

آزربائیجان اور آرمینیا میں امن معاہدہ خطرے میں: آزربائیجان کا کاراباخ میں آرمینیائی فوجیوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

عالمی
کاراباخ میں امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا۔ آرمینیائی افواج نے کئی ماہ بعد ایک بار پھر جنگ بند کی خلاف ورزی شروع کر دی ہے۔ آزربائیجان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امن معاہدے کے ثالثوں سے مداخلت کا کہا ہے۔ آزربائیجان کی سرحدی فوج نے خصوصی اعلامیے میں کہا ہے کہ آرمینیا کے ساتھ سرحد پر جھڑپیں بڑھ رہی ہیں۔ بروز منگل آرمینیا کی فوج نے سرحد پر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 20 مشین گنوں سے کاراباخ کی حفاظتی چوکی پر گولیاں برسائیں۔ تاہم آرمینیا کے وزیر دفاع نے الزامات کی تردید کی ہے، اور اپنے یورپی اتحادیوں پر آزربائیجان کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یورپی کمیشن جنگی قیدیوں، شہریوں اور علاقہ خالی کرنے والے متاثرہ آرمینیائی افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں دونوں فریقین نے روس کی ثالثی ...
چین کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی پر امریکہ کو دھمکی: علاقائی مسائل میں مداخلت سے اشتعال نہ دلایا جائے ورنہ سخت ردعمل اور تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں

چین کی ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی پر امریکہ کو دھمکی: علاقائی مسائل میں مداخلت سے اشتعال نہ دلایا جائے ورنہ سخت ردعمل اور تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں

عالمی
چین نے امریکہ کو تنبیہ کی ہے کہ تائیوان اور چینی پانیوں سے دور رہے ورنہ چین سخت ردعمل سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وینبن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اپنی حدود میں امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ چین کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، اسے نہ روکا گیا تو چین سختی سے جواب دے گا، خود مختاری اور علاقائی حدود پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو علاقائی سلامتی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ عدم استحکام کے حالات پیدا کرنے کی۔ واضح رہے کہ چینی ردعمل چینی حدود کے قریب امریکی جنگی بحری جہازوں کی سرگرمیوں کے باعث سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز چینی علاقے میں نہیں تھا، امریکہ بحیرہ ہند و الکاہل کے علاقے کو کسی قومی حق سے آزاد سمجھتا ہے، امریکی جہاز معمو...
عالمی عدالت نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایرانی مقدمہ سننے کی درخواست منظور کر لی

عالمی عدالت نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایرانی مقدمہ سننے کی درخواست منظور کر لی

عالمی
عالمی عدالت انصاف نے ایران کی جانب سے امریکی معاشی پابندیوں کے خلاف سنوائی کے اختیار کا فیصلہ سنایا ہے۔ بروز بدھ 16 رکنی ججوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت مقدمے کو سننے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔ https://twitter.com/CIJ_ICJ/status/1356984975439060995?s=20 ایران نے عالمی عدالت سے 2018 میں رجوع کیا تھا جس میں امریکی صدر کے دوستانہ معاہدے کو توڑنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی اور مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ امریکہ نے یک طرفہ طور پر بین الاقوامی معاہدے کو توڑا اور ایران پر معاشی پابندیاں بھی لگائیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے افسران نے ایران کے معاہدے کے پابند ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ایرانی درخواست کے جواب میں واشنگٹن کا کہنا تھا کہ ایرانی مؤقف بے بنیاد ہے، اور امریکہ اس کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔ امریکہ نے عالمی عدالت کے اختیار کو بھی زیر بحث لایا تھا اور کہا تھا کہ عدالت اسے سننے...
یورپی ہوائی اڈوں پر جعلی کووڈ-19 سرٹیفکیٹ بیچنے والے گروہ کی نشاندہی، جعلساز گروہ فی سرٹیفکیٹ 3 سے 400 ڈالر میں بیچ رہا: پولیس

یورپی ہوائی اڈوں پر جعلی کووڈ-19 سرٹیفکیٹ بیچنے والے گروہ کی نشاندہی، جعلساز گروہ فی سرٹیفکیٹ 3 سے 400 ڈالر میں بیچ رہا: پولیس

عالمی
یورپی یونین کی پولیس نے تمام یورپی ممالک میں تنبیہ جاری کی ہے کہ کچھ مجرم گینگ ہوائی اڈوں پر :کووڈ-19 کے جعلی سرٹیفکیٹ بیچ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جعلی سرٹیفکیٹ 3 سو سے 400 ڈالر میں بیچے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بروز پیر فرانسیسی اور برطانوی ہوائی اڈوں پر متعدد افراد کو جعلی سرٹیفکیٹ بیچتے پکڑا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جعلساز نقلی سرٹیفکیٹ کا دھندہ ہسپانیہ اور نیدرلینڈ سے بذریعہ ایس ایم ایس چلا رہے تھے۔ یورپی پولیس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے لیے کووڈ-19 منفی کا سرٹیفکیٹ تقریباً پوری دنیا میں لازم ہے، اس لیے مسافروں کو جعلسازوں سے محتاط رہنا چاہیے اور صرف مصدقہ اداروں سے خود سرٹیفکٹ حاصل کرنا چاہیے۔ پولیس نے فرانس سے گرفتار ملزم چارلس ڈی گاؤلے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسکے پورے گروہ تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب تک گروہ کے ارکان کی بر...
برطانوی محکمہ صحت میں ادارہ جاتی نسلی تعصب: تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایک 80 سالہ سفید فام شخص کی صحت اقلیتوں کے 60 سالہ فرد کے برابر

برطانوی محکمہ صحت میں ادارہ جاتی نسلی تعصب: تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایک 80 سالہ سفید فام شخص کی صحت اقلیتوں کے 60 سالہ فرد کے برابر

عالمی
برطانیہ میں صحت کی ناقص اور متعصب سہولیات کے باعث ملک میں مقیم غیر ملکیوں کی صحت مقامی افراد کی نسبت کم بہتر پائی گئی ہے۔ برطانیہ میں گئی ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ ملک میں مقیم پاکستانی، بنگالی، ہندوستانی، عرب اور دیگر اقوام کی 60 سال میں صحت مقامی اینگلو سیکسن افراد کی 80 سال کی صحت کے برابر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ادارہ صحت ملک میں مقیم تمام لسانی گروہوں کو صحت کی مساوی سہولیات پہنچانے سے قاصر ہے۔ تحقیق میں شامل جامعہ مانچسٹر کے ڈاکٹر رتھ واٹکنسن کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کو ادارہ جاتی نسلی تعصب ختم کرنے کے لیے فوری کام کرنا ہو گا، جس کے باعث ملک میں مقیم دیگر لسانی گروہ مساوی سماجی و معاشی فوائد حاصل نہیں کر پاتے، اور انکی صحت سفید فام افراد کی نسبت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ برطانیہ میں اس وقت 12 فیصد نوجوان اقلیتی لسانی گروہوں سے تعلق رکھتے ہیں، تحقیق میں نوجوانوں سے...
ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے کے لیے بائیڈن کو معاشی پابندیاں ہٹانا ہوں گی: جواد ظریف

ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے کے لیے بائیڈن کو معاشی پابندیاں ہٹانا ہوں گی: جواد ظریف

عالمی
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی روک دے تو اسے پیشگی میں ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو ہٹانا ہو گا۔ ایرانی عہدے دار کا مؤقف ہے کہ یہ امریکہ تھا جو ایران امریکہ جوہری معاہدے سے باہر نکلا تھا، لہٰذا یہ امریکی ذمہ داری ہے کہ ایرانی اعتماد کے لیے معاشی پابندیوں کو ہٹائے، اگر امریکہ یہ امید لگائے بیٹھا ہے کہ ایران فوری طور پر خود ہی افزودگی روک دے گا تو اسے جان لینا چاہیے کہ ایسا قطعاً نہیں ہو گا، یہ سراسر غیر منطقی سوچ ہے۔ اصولی طور پر ہونا یہ چاہیے کہ جو شخص کسی معاہدے سے الگ ہو اسے واپسی کے لیے پہلے خود رجوع کرنا چاہیے، ہم وقت پر ضروری اقدامات ضرور کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار امریکہ کی اندرونی سیاست اور انتشار ہے، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو یہاں تک پہنچایا، اور اب یہ امریکی ذ...
جوبائیڈن کے ساتھ اچھے تعلقات ضرور رہے لیکن ریاستی سطح پر اسکا فائدہ دیکھنا مشکل ہے: ایرانی وزیر خارجہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو – ویڈیو

جوبائیڈن کے ساتھ اچھے تعلقات ضرور رہے لیکن ریاستی سطح پر اسکا فائدہ دیکھنا مشکل ہے: ایرانی وزیر خارجہ کا رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو – ویڈیو

عالمی
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ انٹرویو میں ایرانی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا سوچنا غلط ہو گا کہ انکے جو بائیڈن کے ساتھ تعلقات سفارتی سطح پر کسی بڑے فائدے کا باعث بنیں گے۔ اگرچہ انکا بائیڈن کے ساتھ تعلق 20 سال پرانا ہے اور وہ تب سے رابطے میں ہیں جب جواد ظریف اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب تھے۔ لیکن دونوں ممالک کی اپنی پالیسیاں ہیں اور ایران کو جھکانے کی کوشش کرنے والا جا چکا ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ ملک کو معاشی دہشت گردی سے بچا سکیں۔ https://youtu.be/8asEFgIa1Ns ...
چینی جنگی جہازوں کی تائیوان کی فضاؤں میں پرواز: امریکہ برہم، تائیوان سے دفاعی تعاون کا وعدہ دوہرا دیا، چین کی بھی جوابی دھمکی

چینی جنگی جہازوں کی تائیوان کی فضاؤں میں پرواز: امریکہ برہم، تائیوان سے دفاعی تعاون کا وعدہ دوہرا دیا، چین کی بھی جوابی دھمکی

عالمی
امریکہ نے ایک بار پھر تائیوان کو دفاع کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ امریکی حمایت کا اعلان چینی بمبار جہازوں کے تائیوان کی فضاؤں میں پرواز بھرنے کے واقعے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اسے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرنس نے میڈیا سے گفتگو میں چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان پر عسکری، سفارتی اور معاشی دباؤ ڈالنا بند کرے، اور اگر چاہتا ہے تو امن مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ امریکی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ تائیوان کے دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، اور تائیوان کے ساتھ کیے وعدوں کو پورا کرے گا، امریکہ خطے میں امن کے لیے تائیوان کے ساتھ کھڑا ہے۔ https://twitter.com/statedeptspox/status/1353139731224211456?s=20 تائیوان کی وزارت دف...

Contact Us