Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عالمی

لبنان دھماکہ: میزائل حملے کی افواہوں کے بعد صدر عون کا بھی شبہے کا اظہار

لبنان دھماکہ: میزائل حملے کی افواہوں کے بعد صدر عون کا بھی شبہے کا اظہار

عالمی
لبنان کے صدر میشال نعیم عون نے بیروت میں ہونے والے دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا بندرگاہ پر میزائل یا بم سے کیا گیا حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر میشال نعیم عون نے بندرگاہ میں امونیم نائٹریٹ کے ذخیرے میں خوفناک دھماکے پر کسی بھی عالمی ادارے سے تحقیقات کرانے کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا کی دو بنیادی وجہ ہوسکتی ہیں یا تو حکام کی جانب سے غفلت برتی گئی یا پھر بیرون ملک سے حملہ کیا گیا ہو۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لبنانی صدر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ملک کا موجودہ نظام مفلوج ہوچکا ہے جس کی وجہ سے جلد فیصلے اور ان پر فوری عمل درآمد کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لیے اس بوسیدہ نظام پر نظر ثانی ہونی چاہیئے۔ ہماری حکومت سسٹم میں اتفاق رائے کے ساتھ مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے۔ صدر میشال عون نے عوام سے...
چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہزیمت: مودی اور حواریوں میں پھوٹ کا انکشاف

چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں ہزیمت: مودی اور حواریوں میں پھوٹ کا انکشاف

عالمی
ہندوستان کے معروف دفاعی تجزیہ کار اجے شکلا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی چین سے سرحدی تنازع پر ہزمیت کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت پر شدید برہم ہوئے ہیں۔ تاہم برطرفی اور تبادلوں جیسے صاف دکھائی دینے والے اقدامات سے صرف اس لیے گریز کیا گیا ہے تاکہ عوام کے سامنے غلطی کے باضابطہ اعتراف کے تاثر کو نہ جانے دیا جائے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار اجے شکلا نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ اپریل کے وسط میں بھارتی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے علاوہ مقامی ذرائع اور خفیہ معلومات کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ چین ہندوستان کی سرحد پر بڑی فوجی مشقیں کر رہا ہے، جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہزاروں سپاہی شریک ہیں۔ تاہم ہندوستان نے لداخ میں ریزرو فوج کو متحرک کرنے کا عمل کورونا کے باعث منسوخ کردیا تھا۔ جس کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے خوب فائدہ اٹھایا ا...
طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

طالبان نے اشرف غنی کا امن معاہدہ ناکام کرنے کا ایک اور منصوبہ فیل کر دیا

اردو نیوز, عالمی
طالبان نے غنی انتظامیہ کی جانب سے لویا جرگہ (بڑا مشاورتی اجتماع) بلانے کی مخالفت کر دی ہے۔ ترجمان افغان  طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کے لیے بلائے گئے لویا جرگے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ لہٰذا تمام فریقین کو ایسے کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے اجتناب برتنا چاہیے۔ طالبان نے لویا جرگہ میں شرکت کرنے والے افغان عمائدین کو پیغام دیا ہے کہ تمام فریقین کو امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہنا چاہیے، افغانستان کی آزادی اور اسلامی نظام نافذ کرنے کے خلاف کوئی بھی عمل ناقابل قبول ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان  فروری کو دوحہ میں تاریخی امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے طالبان کو ایک ہزار قیدی رہا کرنے ہیں۔ غنی انتظامیہ اب تک تقریباً 4600 طالبان قیدی رہا کرچکی ہے اور اب 400 اہم طالبان قیدیوں کی رہا...
صدر ٹرمپ کا نومبر تک افغانستان سے 4 ہزار فوجی نکالنے کا عندیا

صدر ٹرمپ کا نومبر تک افغانستان سے 4 ہزار فوجی نکالنے کا عندیا

عالمی
امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نومبرمیں صدارتی الیکشن تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہزار تک کر دی جائیگی۔ انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم افغانستان سے بڑی حد تک نکل چکے ہیں، اور جلد مزید فوجیں نکالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ افغان طالبان سے امن معاہدے پر قائم ہیں اور گفتگو کے ذریعے افغانستان میں موجود آٹھ ہزار امریکی فوجیوں کو نصف کر دیں گے۔باقی ماندہ فوج نکالنے کے لیے انہوں نے کوئی وقت نہیں دیا تاہم اس پر گفتگو جاری ہے کا اظہار ضرور کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال فروری میں امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے کے تحت امریکہ افغانستان سے مکمل فوج نکالنے کا پابند ہے۔ ...
لبنان میں پر اسرار دھماکہ، دسیوں ہلاک، ہزاروں زخمی، بیروت شہر کی صورت ہی بدل گئی، چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری

لبنان میں پر اسرار دھماکہ، دسیوں ہلاک، ہزاروں زخمی، بیروت شہر کی صورت ہی بدل گئی، چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری

عالمی
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہولناک دھماکے سے اب تک کم از کم 78 افراد کے ہلاک اور4 ہزار سے زائد کی زخمی ہونے کیہ تصدیق ہوئی ہے۔ تاہم ہلال احمر نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔  https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1290932675973222402?s=20 خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب  بیروت کی بندرگاہ  کے علاقے میں ہولناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گردو نواح کے علاقے  لرز گئے اور شہر کے مختلف علاقوں کی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والی عمارتوں میں لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کا گھر بھی شامل ہے تاہم سعد حریری محفوظ ہیں۔ دنیا بھر میں افواہوں کے بعد مقامی انتظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ساحل پر ایسے گودام میں ہوا ہے جہاں ایک سال قبل ایک جہاز سے ضبط کیا گیا دھماکا خیز م...
بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد : مودی کی پراشتعال تقریر

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد : مودی کی پراشتعال تقریر

عالمی
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پر اشتعال تقریر کی اور اشاروں کنایوں میں ہندتوا کی تحریک کو آگے بڑھانے کا عندیا دیا۔ https://twitter.com/narendramodi/status/1290921136276910080 ہندوستانی ذرائع ابلاغ کی جگہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی بنیاد رکھنے سے قبل مودی نے ہنومان گڑھی مندر میں بھومی پوجن کی رسومات بھی ادا کی تھیں۔ رپورٹوں کے مطابق ایودھیا میں رام مندر 161 فٹ بلند ہو گا، اور اسکی تعمیر میں دو سال 8 ماہ لگیں گے۔ بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندر کا خاکہ تقریب پہ خوف زدہ ہندوستانی انتظامیہ نے ایودھیا میں سخت سیکیورٹی نافذ کر رکھی تھی، اور جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات کیے گئے تھے جب کہ مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں صرف 175 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ اس دو...
کشمیر: آج اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی

کشمیر: آج اقوام متحدہ کے گرد ڈیجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی

پاکستان, عالمی
پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اقوام متحدہ کے گرد ڈجیٹل انسانی زنجیر بنائی جائے گی۔ ہندو انتہا پسند پانچ اگست کو نیویارک میں بابری مسجد کی شہادت کا جشن منائیں گے جس کے ردعمل میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کے گرد انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (اکنا) کی کونسل فار جسٹس کی جانب سے اس زنجیر کا اہتمام کیا گیا جس میں شمولیت کے لیے دیے گئے ویب لنک پررجسٹر ہو کر 5 اگست کو ویب سائٹ، یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست نشریات میں شرکت کرنا ہوگی۔ فارم پر کرنے والے ہر شخص کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط بھیجا جائے گا جس میں کشمیریوں پر بھارت کے مظالم کی سخت مذمت کی جائے گی اور بھارتی قبضے کو ختم کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ٹائمز اسکوائر نیویارک میں بھی ساسی کی جانب سے احتجاج ک...
افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع

افغان جہاد کے دوران پاکستان و مجاہدین ہندوستان کے اعصاب پر سوار تھے: بھارتی صحافی کی انکشافات سے بھرپور کتاب شائع

ستان, شخصی و ادبی
ہندوستان کے تحقیقاتی صحافی یاتش یادیو نے اپنی کتاب " را: ا ے ہزٹری آف انڈیاز کوورٹ آپریشنز" میں انکشاف کیا ہے کہ افغان جہاد کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغانستان میں تین جنگجوؤں کو خرید رکھا تھا، جن میں سے ایک احمد شاہ مسعود تھے، جبکہ دیگر دو اب بھی افغانستان میں ہندوستانی ایماء پر کام کررہے ہیں، اور سیاسی اثرورسوخ بھی رکھتے ہیں۔ ہندوستانی صحافی نے لکھا ہے کہ را افغانستان میں پاکستان کے بڑھتے اثرورسوخ سے شدید پریشان تھی جسکی بڑی وجہ پاکستان کو حاصل مکمل امریکی اعتماد تھا۔ ایسے حالات میں میں را پاکستان اور افغان مجاہدین کے درمیان بننے والے اتحاد کو ختم یا کمزور کرنا چاہتی تھی۔ صحافی نے لکھا ہے کہ را کے خیال میں پاکستان کا خطے میں کردار اس قدر بڑھ چکا تھا کہ وہ ایک تیر سے تین شکار کر رہا تھا۔ پاکستان مجاہدین کے ساتھ اتحاد قائم کر کے ہندوستان کو یہ باؤر کروا رہا تھا کہ وہ اسل...
متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی

متحدہ عرب امارات کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی

عالمی
عرب دنیا کے پہلے ایٹمی بجلی گھر نے متحدہ عرب امارات میں کام شروع کردیا۔ اس بات کا اعلان عالمی ایجنسی برائے ایٹمی توانائی (آئی اے ای اے) میں متحدہ عرب امارات کے مستقل نمائندے حماد الکعبی نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھی کیا ہے https://twitter.com/hamadnuke/status/1289473881351192577 چار یونٹوں پر مشتمل اس ایٹمی بجلی گھر کا پورا نام ’’محطۃ براکۃ للطاقۃ النوویۃ (براکہ ایٹمی بجلی گھر) ہے جس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 5600 میگاواٹ ہے جبکہ ہر یونٹ انفرادی طور پر 1400 میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔ فی الحال ان میں سے پہلے یونٹ نے بجلی بنانی شروع کی ہے جبکہ باقی تین یونٹ بھی تکمیل کے قریب ہیں۔ مکمل طور پر فعال ہوجانے کے بعد یہ ایٹمی بجلی گھر، متحدہ عرب امارات میں بجلی کی ضرورت کا 25 فیصد پورا کرسکے گا۔ براکۃ ایٹمی بجلی گھر ابوظہبی میں ’’غربیہ‘‘ کے علاقے میں ساحلی پٹی کے قریب تعمیر کیا گیا ہے جس پ...
امریکی انتظامیہ نے چینی محققین اور طلباء کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، چین کی بھی دھمکی

امریکی انتظامیہ نے چینی محققین اور طلباء کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، چین کی بھی دھمکی

عالمی
چین نے امریکی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ چینی محققین اور طلبہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ چينی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امريکہ ميں چينی طلبہ اور محققين کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہيں مسلسل ہراساں کيا جا رہا ہے، امریکی انتظامیہ نے 3 چینی محققین کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے اور انکی ضمانت میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ رياست کيلي فورنيا ميں ايک چينی نژاد محقق يوآن ٹينگ کی ضمانت پر رہائی کی درحواست کو بھی حال ہی ميں مسترد کر دیا گیا ہے جس سے امریکا کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ چین اپنے طلبہ اور محققین کی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ہر ضروری قدم اُٹھائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کی غرض سے امریکہ میں مقیم ...

Contact Us