Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

علوم و فنون

وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں

وٹس ایپ 15 مئی تک ڈیٹا کی فیس بک کو رسائی کی اجازت نہ دینے پر صارفین کے پیغامات روک دے گا: پالیسی عیاں

فن/ٹیکنالوجی
وٹس ایپ نے گفتگو تک رسائی اور اسے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے والے صارفین کو خدمات بند کرنے کی پالیسی واضح کر دی ہے۔ مقررہ تاریخ تک معلومات تک رسائی نہ دینے والے صارفین نہ تو انہیں موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکیں گے اور نہ ہی کسی کو پیغام بھیج سکیں گے۔ واضح رہے کہ وٹس ایپ نے صارفین کی مکمل گفتگو تک فیس بک کو رسائی دینے کا مطالبہ کر رکھا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں متبادل ایپلیکیشنوں پر منتقل ہونے کا رحجان مزید تیز ہو گیا ہے۔ صارفین ٹیلی گرام، بِپ اور دیگر ابلاغی ایپلیکیشنوں کا رخ کر رہے ہیں۔ ابلاغی ٹیکنالوجی کی نشریاتی ویب سائٹ نے وٹس ایپ کی ایک ای میل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں تو صرف محل وقوع، نمبر اور نام وغیرہ کی معلومات تک رسائی لی جائے گی، تاہم فیس بک، وٹس ایپ کی مالک کمپنی مکمل گفتگو کو استعمال میں لے آئے گی۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہ...
ہوٹلوں کی تجاویز کی متعصب پالیسی: فرانس کا گوگل پر 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

ہوٹلوں کی تجاویز کی متعصب پالیسی: فرانس کا گوگل پر 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ

علوم و فنون
فرانس اور آئرلینڈ نے گوگل پر ہوٹلوں کے اشتہارات میں کچھ کو ترجیح دینے پر 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے، عدالتی کارروائی میں ثابت ہوا ہے کہ گوگل کے عمل سے صارفین کو گمراہ کیا گیا اور کچھ ہوٹلوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ فرانس کی وزارت خزانہ اور ملک میں انسداد دھوکہ کے ادارے کی جانب سے جاری نئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے ستمبر 2019 میں ہوٹلوں کی تجاویز کے حوالے سے اپنی پالیسی بدلی جس سے صارفین کو نقصان ہوا۔ امریکی کمپنی نے خود سے ہوٹلوں کی تجویز کے لیے معیار مقرر کیا اور اسی بنیاد پر صارفین کی یرہنمائی کی تاہم اس سے صارفین کو نقصان ہوا اور کچھ ہوٹلوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ فرانسیسی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ کاروباروں کے معیار کی تصدیق کا حق صرف منتخب حکومت کے بنائے اداروں کے پاس ہے، غیر ملکی نجی کمپنیاں ایسا نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھی فرانس نے گوگل پر ملکی ...
گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے

گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ فریقین کے مابین گزشتہ ایک سال سے مقدمہ چل رہا تھا جسے ختم کرنے کے لیے گوگل نے فرانسیسی میڈیا کو ادائیگی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ادائیگی 121 فرانسیسی کمپنیوں کو کی جائے گی۔ جس میں کمپنیوں کے مابین اپنے حصے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔ ادائیگی کی تفصیل کے مطابق گوگل آئندہ تین سالوں میں سالانہ 2 کروڑ 22 لاکھ کے حساب سے ادائیگی کے گا۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر آئندہ 3 سالوں کے لیے جملہ حقوق استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ نہ کرنے کی مد میں بھی ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپی اتحاد نے نئی قانون سازی میں ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقامی میڈیا کے نشریاتی مواد کو استعمال کرنے پر انہیں ادائیگی...
ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش

ہندوستان کا ڈیجیٹل صارفین کیلئے ٹویٹر اور وٹس ایپ کے بعد گوگل نقشے کا متبادل متعارف کرنے کا اعلان: صارفین کی ستائش

فن/ٹیکنالوجی
ہندوستان کے خلائی تحقیق کے مرکز نے ایک مقامی کمپنی میپ مائی انڈیا کے ساتھ ایک منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت ملک میں ڈیجیٹل صارفین کو گوگل نقشے کے بجائے اپنے بنائے رہنما نقشے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے وٹس ایپ اور ٹویٹر کی متبادل ویب سائٹ "کو" اور "سندیس" بھی متعارف کروا دی ہیں۔ بروز جمعہ گوگل کے متبادل نقشے کی سہولت کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اگرچہ اسکی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم ہندوستانی خلائی تحقیق کے مرکز کا کہنا ہے کہ اس سے ملک میں ڈیجیٹل صارفین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ میپ مائی انڈیا کے مالک نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا بنایا سہولت کار نقشہ گوگل کی نسبت زیادہ تفصیلی اور بہتر ہو گا اور اس کے علاوہ اس سے صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ روہن ورما کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کمپنی کی سہولیات استعما...
ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

ٹویٹر کو 2020 میں 1.13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

فن/ٹیکنالوجی
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی ٹویٹر نے بروز بدھ اپنی 2020 کی آمدنی عیاں کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کمپنی کی کمائی میں گزشتہ سال 2019 کی نسبت 1 اعشاریہ 13 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جبکہ مجموعی نقصان 1 اعشاریہ 14 ارب ڈالر کا ہوا۔ کمپنی کے مطابق اسکی آمدنی میں ایک سال میں 31 فیصد کی کمی ہوئی۔ کمپنی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس نے گزشتہ سال 3 اعشاریہ 72 ارب ڈالر کمائے جبکہ ٹیکس اور دیگر اخراجات کی صورت میں 3 اعشاریہ 69 ارب ڈالر خرچ کیے۔ کمپنی نے 2021 کے پہلے چوتھائی حصے میں 94 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک آمدنی کی توقع کا اظہار کیا ہے۔ ...
فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

فیس بک کی ایک اور جارحانہ و متعصب پالیسی: صارفین کووڈ-19 کی حقیقت پر سوال نہیں اٹھا سکتے، ویکسین کے حق میں عالمی سطح پر مہم چلانے کا اعلان

فن/ٹیکنالوجی
فیس بک نے آزادی رائے پر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات پر مزید روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ اب ان تمام پیغامات کو تلف کر دے گی جن میں وباء کو غیرطبی یا لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سماجی میڈیا ویب سائٹ نے عالمی سطح پر ویکسین کے حق میں بڑی مہم چلانے کا آغاز بھی کیا ہے۔ معاشرتی تحفظ کی پالیسی کے نام پر شروع کی گئی مہم کے تحت فیس بک ایسے تمام پیغامات کو متا دے گا جن میں کووڈ-19 کو لیبارٹری میں تیار کیے جانے کا دعویٰ ہو یا اسے سازش قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ ادویات ساز کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسین کے غیر مؤثر ہونے یا ویکسین کے ذریعے دیگر سازشی مقاصد حاصل کرنے کے پیغامات کو بھی ویب سائٹ تلف کر دے گی۔ سماجی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے انتہائی جارحانہ پالیسی اپنانے پر بہت سے حلقوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ...
مصنوعی ذہانت کے حقیقی خطرات کیا ہیں؟

مصنوعی ذہانت کے حقیقی خطرات کیا ہیں؟

فن/ٹیکنالوجی
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مغربی تہذیبی اقدار کے بڑھتے اثر اور اس کے نتیجے میں ہونے والی خاص عسکری بڑھوتری کے باعث انسانی تہذیب کو خطرے میں مانا جا رہا ہے۔ خود مغربی سکالر شعبے میں ترقی کی حدود کو طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور خاص حد سے بڑھنے کی صورت میں شدید تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں سائبر سکیورٹی کے ماہر مورگان رائٹ نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں شعبے کے مستقبل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں برتری اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہے، ممالک شعبے میں کم ازکم دشمنوں کی نسبت برتری چاہتے ہیں۔ گفتگو میں مورگان کا کہنا تھا کہ شعبے میں کام کو اس وقت دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، ایک عمومی مصنوعی ذہانت اور دوسرا محدود مصنوعی ذہانت۔ مصنوعی ذہانت میں بنیادی طور پر مشین کو سوچنے اور دی گئی تربیت یا ہدایت کے مطابق کام کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے، مشینیں اسی تربی...
فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا متعصب اور غیرجمہوری رویہ: ٹیلیگرام 2021 کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن بن گئی

فیس بک، وٹس ایپ اور دیگر امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا متعصب اور غیرجمہوری رویہ: ٹیلیگرام 2021 کے پہلے ماہ میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن بن گئی

فن/ٹیکنالوجی
رابطے کے لیے معروف ایپلیکیشن ٹیلیگرام کو جنوری 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کیا گیا۔ ایپلیکیشن کے بانی پاول دوروو کا کہنا ہے کہ کا ماہ کے دوران ٹیلیگرام کے صارفین میں 40 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور بہت سے صارفین نے وٹس ایپ، ٹویٹر کو ترک کرتے ہوئے ٹیلیگرام کا استعمال شروع کیا ہے۔ ٹیلی گرام چینل پر دوروو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ساڈھے سات سالوں میں ہم مسلسل صارفین کی معلومات کے تحفظ کو پہلی ترجیح بنائے ہوئے ہیں، ٹیلیگرام سب سے زیادہ محفوظ خدمات فراہم کرنے والی ایپلیکیشن ہے اور ہم ایپلیکیشن میں مزید بہتری بھی لاتے رہتے ہیں۔ ٹیلیگرام ہرشعبے کے صارف کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک میں بھی ٹیلیگرام کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ معروف ایپلیکیشنوں وٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر کا سیاسی تعصب بن رہا ہے۔ صارفین بڑی ابلاغی کمپنیوں کے رویے کو جمہوری روایات کے خلاف قر...
چہرہ شناسی کے علم کو سائنسی بنانے کی کوشش: ماہرین چہرے سے سیاسی نظریات کی 72٪ تک درست نشاندہی کرنے والا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

چہرہ شناسی کے علم کو سائنسی بنانے کی کوشش: ماہرین چہرے سے سیاسی نظریات کی 72٪ تک درست نشاندہی کرنے والا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب

علوم و فنون
امریکی جامعہ سٹینفورڈ کے پروفیسر مائیکل کوسنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایسا الگورتھم تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے مصنوعی ذہانت سے لیس مشین کے ساتھ استعمال سے شہریوں کے چہرے سے انکی سیاسی وابستگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ پروفیسر کا دعویٰ ہے کہ مشین نے تجربے میں لبرل اور روایت پسندوں کی 72 فیصد تک درست نشاندہی کی ہے۔ اپنی تحقیق کے بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر مائیکل نے لکھا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی دس لاکھ سے زائد پروفائل تصویروں کو بطور نمونہ استعمال کیا ہے۔ جس میں زیادہ صارفین امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے تھے۔ نئی تحقیق کی خاص بات تیار کردہ الگورتھم کی عمر، جنس اور لسانی تفریق کے بغیر شناخت کی صلاحیت ہے۔ تحقیق میں چہرے کے تاثرات میں سے سر کے رخ اور چہرے پر جذبات کے اظہار کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ لبرل نظریات کے حامی افراد براہ راست کیمرے کیط...
نئے سال کے پہلے تینوں روز چار درمیانے حجم کے شہاب ثاقب زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے: ناسا

نئے سال کے پہلے تینوں روز چار درمیانے حجم کے شہاب ثاقب زمین کے انتہائی قریب سے گزریں گے: ناسا

علوم و فنون
ناسا کے مطابق نئے سال کے پہلے تینوں دن زمین کے انتہائی قریب سے چار درمیانے قطر کے شہاب ثاقب گزریں گے۔ جن میں سے سب سے بڑا 220میٹر بڑا ہو گا اور جنوری 3، 2021 کو زمین سے 69 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ یوں یکم جنوری 2021 کو 15 میٹر لمبائی کا شہاب ثاقب 64 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا ہے، اور 2 جنوری کو 15 ور 21 میٹر حجم کے دو شہاب ثاقب 15 لاکھ اور 21 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزریں گے۔ گزشتہ سال کا آخری شہاب ثاقب دسمبر 2020 میں زمین سے 61 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا، جس کا کل حجم 365 میٹرریکارڈ کیا گیا تھا۔ ...

Contact Us