Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

معیشت

عالمگیریت کا دور ختم، انتشار شروع: جرمن بینک کی پیشن گوئی

عالمگیریت کا دور ختم، انتشار شروع: جرمن بینک کی پیشن گوئی

مالیات
جرمن بینک نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عالمگیریت کا 40 سالہ دور ختم ہو رہا ہے اور اب انتشار کا دور شروع ہونے والا ہے۔ بینک کے مالیاتی ماہرین نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتشار کے آئندہ دس سال انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، جس میں معیشت اور سیاست دونوں ہی بدل جائیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی انقلاب کے دوسرے دور یعنی 1980 سے 2020 کے دوران ہونے والی اثاثہ جات کی مالیت میں ترقی تاریخی تھی، جو انسانی تاریخ میں کبھی بھی حاصل نہیں ہوئی۔ اور انتشار کا آنے والا دور نہ صرف یہ کہ اسے برقرار نہیں رکھ سکتا بلکہ یہ اس ترقی کو کھا جائے گا۔ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، جسے ایک نئے عظیم نظام کا چکر کہا گیا ہے۔ ماہرین نے رپورٹ میں کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اثاثہ جات کی مالیت، معیشتوں، سیاست اور یہاں تک کہ رہن سہن کو بھی بدل دے گا۔ ماہر...
پاکستان نے رواں سال سوا لاکھ ٹن آم برآمد کیے، سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

پاکستان نے رواں سال سوا لاکھ ٹن آم برآمد کیے، سعودی عرب کو آم کی برآمدات میں دوگنا اضافہ

معیشت
سعودی عرب نے رواں سال اب تک 7400 ٹن آم پاکستان سے درآمد کیے ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے البلاد کے مطابق اس سال پاکستان سے برآمد کیے گئے آموں کا حجم گزشتہ سال کی نسبت دوگنا تھا، اور اس سے پاکستان کو تقریباً 9 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان سے 3830 ٹن آم درآمد کیے تھے، جس کی مقدار رواں سال تقریباً دو گنا بڑھائی گئی ہے، اور سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستانی سفات خانے میں آم کے موسم کے استقبال میں منعقد خصوصی دعوت کی تقریب کے مناظر یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً پونے دو ملین ٹن آم کی پیداوار ہوتی ہے۔ اور یوں پاکستان دنیا بھر میں آم پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، تاہم اپنے منفرد اور اعلیٰ ذائقے کی وجہ سے پاکستانی آم کی دنیا بھر میں بھرپور مانگ پائی جاتی ہے۔ اور اسی لیے اسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ ...
ریکارڈ شرح سود اور روپے کی قدر گرانے جیسی غلط پالیسیاں قرضوں کو مجموعی قومی پیداوار سے بھی اوپر لے گئیں، عمران حکومت ہوش کے ناخن لے: ماہرین

ریکارڈ شرح سود اور روپے کی قدر گرانے جیسی غلط پالیسیاں قرضوں کو مجموعی قومی پیداوار سے بھی اوپر لے گئیں، عمران حکومت ہوش کے ناخن لے: ماہرین

پاکستان, معیشت
اندرونی و بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے دو سالوں میں 11.35 ٹریلین یعنی گیارہ ہزار ارب سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ان دو سالوں میں اندرونی اور بیرونی ذرائع سے حاصل کیے گئے قرضوں کے نتیجے میں پاکستان کے ذمہ واجب الادہ مجموعی قرضوں کا حجم 36.3 تین ٹریلین یعنی چھتیس ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس میں بیرونی قرضے کے علاوہ داخلی طور پر ادھار پر لیے گیے وہ قرضے بھی ہیں جو حکومت مالی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مرکزی بینک اور تجارتی بینکوں سے اٹھاتی رہی ہے پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کے اس بے تحاشا بوجھ کی وجہ سے ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ ملک کے ذمہ واجب الادہ قرضوں کا حجم پاکستان کی قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کو متاثر کر رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے شرح سود اور اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ کورونا وائرس اور پو...
اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا تارکین وطن کے لیے سود پر بانڈ اور کھاتے متعارف کروانے کا فیصلہ

مالیات
زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کےلیے اسٹیٹ بینک نے نئی حکمت عملی بنائی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئندہ ہفتےسے ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھول سکیں گے۔  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی بازگشت کئی روز سے سنائی دے رہی تھی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وزیراعظم عمران خان کو ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے خدوخال اور اس کے اجراء کے بارے میں بریفنگ بھی دی تھی لیکن اب عالمی جریدے کو انٹرویو میں اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کیں ہیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ آٹھ مقامی بینکوں کے ذریعے ڈالر اور پاکستانی روپے میں کھول سکیں گے۔ ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بنیادی بینکنگ سہولت کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور حکومت پاکستان کے تمسکات کی خریداری کی جاسکے گی۔ عالمی جریدے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ چند ہفتوں میں ڈالر اور روپے میں پانچ مختلف مدت کے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس جار...
روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

روس کا برکس ممالک پر ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت پر زور

عالمی, مالیات
روس کے وزیر برائے تجارت ڈینس مانتروو نے برکس ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کے بجائے مقامی کرنسی میں کاروبار کریں۔ وزرائے خارجہ کی ایک ویڈیو کانفرنس ملاقات میں روسی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی مالیاتی پالیسیوں کے اثرات سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ پانچوں ممالک کا اتحاد امریکی ڈالر میں تجارت نہ کرے بلکہ اتحادی ممالک کے فائدے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دیں۔ برکس چین، ہندوستان، جنوبی افریقہ، برازیل اور روس کا مشترکہ اتحاد ہے جس میں اتحادی ممالک تجارتی و دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو بڑھا رہے ہیں، اتحاد 2006 میں قائم کیا گیا تھا جبکہ اسکا مشترکہ بینک 'نیو ڈویلپمنٹ بینک' 2014 میں متعارف کروایا گیا۔ برکس ممالک دنیا کی 40 فیصد آبادی اور 21 ٹریلین ڈالر کی پیداوار کے حامل ممالک ہیں۔ ...
پاکستان: 84٪ شہری گھریلو آمدنی میں کمی پر پریشان

پاکستان: 84٪ شہری گھریلو آمدنی میں کمی پر پریشان

معیشت
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں پاکستانیوں کی معاشی مشکلات کا اندازہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سروے کے مطابق 84 فیصد پاکستانی گھریلو آمدنی میں کمی پر شدید فکر مند ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 16 فیصد نے آمدنی میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا ہے جب کہ  10 فیصد نے اخراجات پورے کرنے کے لیے جمع پونجی استعمال کرنے کا کہا ہے۔ سروے کے مطابق حکومتی اداروں اور این جی اوز سے مدد لینے کا کہنے والے افراد کی شرح 6 فیصد کمی کے بعد 03 فیصد ہوئی ہے جبکہ آمدنی بڑھانے پر غور کرنے کا بھی 11 فیصد افراد نے بتایا ہے۔ ...
عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

عمران حکومت نے مودی اورعالمی دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک دیے: افغان طالبان اور ہندوستان مخالف گروہوں پر مزید پابندیاں عائد

پاکستان, مالیات
پاکستان نے جمعہ کی شب ہندوستان اور مغربی ممالک کو ناپسند درجنوں افراد پر مالی، سفری اور دیگر پابندیاں عائد کی ہیں، فہرست میں طالبان کے وہ رہنما بھی شامل ہیں جو افغان امن مذاکرات میں شامل ہیں، اور ماضی میں طالبان حکومت میں وزراء اور اضلاع کے گورنر رہ چکے ہیں۔ نمایاں افراد میں ملا عبدالغنی برادر اور حقانی نیٹ ورک کے موجودہ سربراہ سراج الدین حقانی سمیت گروہ کے 88 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ پابندی کا شکار افراد کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں، ان کے کھاتے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جبکہ ہتھیار رکھنے اور خریدنے پر بھی پابندی ہو گی۔، مختلف عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کا اقدام فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس (یف اے ٹی ایف) کی طرف سے ممکنہ طور پر سیاہ فہرست میں ڈالے جانے سے بچنے کی کوشش میں کیا گیا ہے۔ پیرس میں قائم ادارے کی سیاہ فہرست میں شامل ہونے کا...
ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

عالمی, معیشت
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں، جو ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 3 سال تک ترک عوام کو ان ذخائر سے گیس ملنا شروع ہو جائے گی۔ صدرایردوان نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے مثال دولت کا دروازہ کھول دیا ہے، مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کیلئے سرگرمیاں رواں سال کے آخر تک مزید تیز کی جائیں گی۔ ...
دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟

دنیا میں کس کے پاس کتنا سونا ہے؟

عالمی, معیشت, نظامت
ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے ممالک کے سونے کے ذخائر کی تفصیل جاری کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020 میں سونے کا سب سے بڑے ذخیرہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس ہے۔ امریکہ کے پاس 8133.5 ٹن سونا ہے، جو اس کے مجموعی خزانے کا 79 فیصد ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر جرمنی ہے جس کے پاس 3363.6 ٹن سونا ہے جو ملکی خزانے کا 75.6 فیصد بنتا ہے، اٹلی کے پاس 2451.8 ٹن، خزانے کا 71.3 فیصد، فرانس کے پاس 2436 ٹن خزانے کا 65.5 فیصد، روس کے پاس 2299.9 ٹن، خزانے کا 23.0 فیصد، چین کے پاس 1948.3 ٹن سونا ہے جو خزانے کا 3.4 فیصد ہے۔  یوں سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن، جو ملکی خزانے کا 6.5 فیصد بنتا ہے جبکہ جاپان کے پاس 765.2 ٹن، خزانے کا 3.2 فیصد، بھارت کے پاس 657.7 ٹن، جو ملکی خزانے کا 7.5 فیصد، نیدرلینڈز کے پاس 612.5 ٹن، جس کا ملکی خزانے میں 71.4 فیصد حصہ بنتا ہے، ترکی کے پاس 583.0 ٹن سونا ...
ماہ جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ ترسیلات زر کیوں آئیں؟

ماہ جولائی میں پاکستان میں ریکارڈ ترسیلات زر کیوں آئیں؟

معیشت
جولائی 2020 میں پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ پونے تین بلین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ تھیں۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اس کی بنیادی وجہ کورونا کے باعث تارکین وطن کا عید الاضحیٰ پر وطن واپس نہ آ پانا تھا۔ یوں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے کی نسبت زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جناب سے روز بروز سخت ہوتی پالیسیوں نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اب لوگ باقائدہ بینکوں کے ذریعے ترسیلات رقوم کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ ...

Contact Us