Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

معیشت

ہندوستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی محکمہ خزانہ

ہندوستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی محکمہ خزانہ

معیشت
امریکی محکمہ خزانہ کی ایک تازہ دستاویزی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سرکاری بینکوں سمیت متعدد کمرشل بینک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ترسیلات کا یہ نیٹ ورک خصوصی طور پر خطے میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے کم از کم 44 بینک اور متعدد امیر افراد انفرادی طور پر بھی مشتبہ مالی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فِن سینٹ کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 3201 مشتبہ مالی سرگرمیوں میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالر یعنی ڈھائی کھرب سے بھی زیادہ کی غیر قانونی مالی ترسیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی مالیت کی ترسیلات کی وجوہات جاننے کی کوشش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مالی بدعنوانی، خطے میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2017 کے دوران متعدد ہندوستانی اخبارات بھی اس طرف اشارہ دیتے رہے ہیں۔...
امریکہ کی 3500 کمپنیاں چینی اشیاء پر زائد ٹیکس لگانے کے خلاف عدالت چلی گئیں

امریکہ کی 3500 کمپنیاں چینی اشیاء پر زائد ٹیکس لگانے کے خلاف عدالت چلی گئیں

معیشت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیاء پر درآمدی ٹیکس یا چُنگی بڑھانے کے خلاف 3500 امریکی کمپنیوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنیوں میں ادویات، گاڑیاں بنانے کی کمپنیاں، ٹیکنالوجی اور متعدد دیگر پرچون اشیاء کی کمپنیاں شامل ہیں۔ درخواستیں نیویارک میں امریکی عدالت برائے عالمی تجارت میں دائر کی گئی ہیں۔ جن میں چینی اشیاء پر غیر قانونی درآمدی ٹیکس ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواستوں میں امریکی تجارتی نمائندہ رابرٹ لیٹائزر اور سرکاری ادارہ برائے سرحدی حفاظت اور کسٹم کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ کچھ کمپنیوں نے براہ راست صدر ٹرمپ کے انتظامی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ کمپنیوں میں امریکی سٹاک ایکسچینج کی 500 بڑی کمپنیوں میں سے بھی متعدد کمپنیاں شامل ہیں۔ جبکہ ٹیسلا، فورڈ، مرسڈیز بینز اور والوو بھی درخواستیں دے چکی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 3500 کمپنیاں درخ...
ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین

ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین

مالیات
امریکی مالیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ اگلا سال امریکی کرنسی کے لیے تباہ کن ہو گا، اور معاشی حالات بتاتے ہیں اب یہ سب بالکل بھی انوکھا یا اچانک نہیں بلکہ واضح طورپرہو گا۔ ییل یونیورسٹی کے ماہر مالیات سٹیفن روچ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اعدادوشمار اس چیز کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ خسارے تاریخی غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سٹیفن روچ کا کہنا تھا کہ امریکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو ہماری غیر متوازی بین الاقوامی تجارت کو ظاہر کرتا ہے، رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں تاریخی گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ دوسری طرف سیونگ اکاؤنٹ، جو انفرادی، کاروباری اور حکومتی اثاثہ جات کو ظاہر کرتا ہے، بھی عالمی کساد بازاری کے بعد پہلی دفعہ تاریخی بدحالی کو عیاں کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں معروف عالمی معاشی جریدے اکانومسٹ نے پیشن گوئی کی تھی ک...
بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں

بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں

مالیات
امریکا کا ایک بہت بڑا بینک برطانیہ میں اپنے سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے اب جرمنی منتقل کر رہا ہے۔ جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کے اس اقدام کو بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو ہونے والا ’پہلا بہت بڑا نقد نقصان‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی ایک ایسا امریکی بینک ہے، جو ماضی میں جے پی مورگن اور چیز مین ہیٹن بینک کے ادغام سے وجود میں آیا تھا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد اب اس بینک نے برطانوی دارالحکومت لندن سے اپنے اثاثے جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔خبروں کے مطابق نقد اثاثوں کی اس منتقلی کا مقصد امریکی بینک کا خود کو یورپی یونین سے باہر رہتے ہوئے یورپ میں کاروبار کرنے کے عمل میں نقصانات سے بچانا ہے۔ جبکہ ایسا کرنے سے بینک کو یورپ اور یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار کرنے سے فائدہ بھی ہو گا۔ ...
چین نے سفری سہولیات کو نئے عروج پر لے جانے کا عندیا دے دیا: 15 برس میں انقلاب کا منصوبہ پیش

چین نے سفری سہولیات کو نئے عروج پر لے جانے کا عندیا دے دیا: 15 برس میں انقلاب کا منصوبہ پیش

ذرائع آمدورفت
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ 15 سالوں میں سفری سہولت کو نئے عروج پر لے جائیں گے۔ چینی سائنس اکیڈمی سے وابستہ محقق باؤ ویمین کا کہنا ہے کہ ملکی خلائی ادارہ ایسے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس میں دنیا میں کوئی کہیں بھی جانا چاہے، صرف ایک گھنٹے میں ایسا ممکن ہو جائے گا۔ فوزہو میں چینی خلائی کانفرنس میں خطاب کے دوران باؤ ویمین کا کہنا تھا کہ خلائی سفر کی ٹیکنالوجی میں جس رفتار سے ترقی ہورہی ہے، اور جیسے ہائپر سانک ٹیکنالوجی پوری طرح سے عملی شکل اختیار کر چکی ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب انسان دنیا میں کہیں بھی سفر کر سکے گا، اور ایسا صرف ایک گھنٹے میں ممکن ہو گا۔ باؤ ویمین کا مزید کہنا تھا کہ 2045 تک خلائی سفر ایسے کیا جا سکے گا جیسے ہم اب ہوائی جہاز سے سفر کرتے ہیں، اور یومیہ ہزاروں مسافر خلائی دورہ کر سکیں گے۔ ہم اب دوبارہ استعمال کرنے کے قابل خلائی جہاز بنانے کے قابل ہیں، رفتار پر ب...
امریکہ: جارج فلائیڈ ہنگاموں کے نتیجے میں بیمہ کمپنیوں نے 3 کھرب 33 ارب کی تاریخی ادائیگیاں کیں، تفصیلی رپورٹ جاری

امریکہ: جارج فلائیڈ ہنگاموں کے نتیجے میں بیمہ کمپنیوں نے 3 کھرب 33 ارب کی تاریخی ادائیگیاں کیں، تفصیلی رپورٹ جاری

معیشت
امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہنگاموں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ ملک کی بیمہ کمپنیوں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اس کی بھرپائی کے لیے کمپنیوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ بھرپائی کی ہے۔ امریکی بیمہ صنعت کی تنظیم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بیمہ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی بیمہ ادائیگی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 مئی سے 8 جون یعنی محض 13 دنوں میں امریکی سڑکوں پر 2 ارب ڈالر، جو تقریباً 3 کھرب 33 ارب روپے بنتے ہیں کی لوٹ مار کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بھرپائی تاریخ کی سب سے بڑی بھرپائی تھی، جس میں لوٹ مار، جلاؤگھیراؤ اور املاک کو پہنچنے والے ہر طرح کے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سمندری طوفانوں میں 1 ارب ڈالر کی بھرپائی کی گئی، تاہم جلاؤگھیراؤ کی مد میں ہونے والے نقصان نے تمام ریکارڈ توڑ...
امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

تجارت, روس
جرمنی نے روسی نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے سے پابندی اٹھانے کے بدلے امریکہ کو ایل این جی منصوبے پر ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جرمن اخبار دی زیت کے مطابق جرمن چانسلر نے امریکی وزارت خزانہ کو خصوصی خط میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ روسی گیس پائپ لائن کے منصوبے اور گیس کی فراہمی کے منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالے تو جرمنی امریکی ایل این جی کی خریداری کے لیے اپنی بندرگاہ پردو ٹرمینل خود لگانے کو تیار ہے۔ روس، جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سمندری گیس لائن بچھا رہا ہے جس پر امریکہ کو اعتراضات ہیں، اور اسکا مؤقف ہے کہ اس سے نیٹو اتحاد کو نقصان پہنچے گا لہٰذا یورپی ممالک کو اتحاد کی سکیورٹی کی خاطر روسی گیس کے بجائے امریکی گیس کو خریدنا چاہیے۔ تاہم یورپی اقوام کا مؤقف ہے کہ وہ گیس کی فراہمی کے لیے ایک سے زائد ماحذ پر انحص...
چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف فیصلہ جیت گیا

چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف فیصلہ جیت گیا

تجارت
امریکہ کی جانب سے چینی اشیاء پر چنگی ٹیکس بڑھانے کے خلاف چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں درخواست دے رکھی تھی، جس پر تنظیم نے سنوائی کے بعد فیصلہ چین کے حق میں دے دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی اشیاء پر قدغنیں لگائیں، تاہم عالمی ادارے کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ امریکی اقدامات غلط ہیں، اور امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ چینی نمائندے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ عالمی تنظیموں کو اپنے مفاد میں استعمال کرتا ہے جبکہ چین نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ چین نے امریکی قدغنوں پر عالمی ادارے سے رجوع کیا اور اب فیصلے نے بھی چینی مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کی فیصلہ ساز کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے مؤقف کے دفاع میں زیادہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا، امریکی چنگی ٹیکس غیر منص...
ہندوستان کی معیشت 9 سے 11 ٪ سکڑے گی: عالمی مالیاتی اداروں کی پیش گوئی

ہندوستان کی معیشت 9 سے 11 ٪ سکڑے گی: عالمی مالیاتی اداروں کی پیش گوئی

معیشت
مالیاتی تجزیات کے معروف ادارے ایس اینڈ پی نے آئندہ مالی سال میں ہندوستان کی معیشت کے 9 فیصد تک سکڑ جانے کی رپورٹ جاری کی ہے۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ملکی معیشت اندازوں سے بھی زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ رپورٹ میں ایس اینڈ پی نے اندازہ لگایا تھا کہ معیشت میں گراوٹ کا یہ سفر 5 فیصد تک رہے گا تاہم نئی معلومات کے مطابق یہ سکڑاؤ 9 فیصد سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔ اپنی نئی شائع کردہ رپورٹ میں ایس اینڈ پی نے کہا ہے کہ اپریل سے جون کے دوران ہندوستان کی معیشت 24 فیصد سکڑی ہے۔ لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے، سرمایہ کاری رک گئی ہے جبکہ برآمدات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوئا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون میں تالہ بندی کے نرم ہونے پر معیشت کے بحال ہونے کی امید تھی تاہم کورونا کے پھیلاؤ کو نہ روک پانے اور دوبارہ تالہ بندی کے امکان نے معیشت کو لے کر خدشات کو بڑھا دیا ہے۔ ماہرین کے مطاب...
معاشی ناہمواریاں اور کورونا: مزید 18 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: نمائندہ اقوام متحدہ

معاشی ناہمواریاں اور کورونا: مزید 18 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے: نمائندہ اقوام متحدہ

معیشت
کووڈ19 کی وجہ سے عالمی معاشی بدحالی 1930 کی عظیم کساد بازاری کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ماہر برائے خاتمہِ غربت اولیور ڈی شٹر نے حکومتوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کساد بازاری کے خلاف کیے گئے اقدامات ناکافی ہیں۔ لوگوں کے اس کے بدترین اثرات سے بچانے کے لیے تمام حکومتوں کو مزید اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے، جس میں غربت کے خاتمے اور ناہمواریوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات پہلی ترجیح ہونے چاہیے۔ بیجیلم نژاد ماہر ڈی شٹر کا کہنا ہے کہ سماجی تحفظ کی چادر میں سینکڑوں سوراخ ہیں، اور لوگوں میں تحفظ کا احساس نہ ہونے کے برابر ہے۔ کچھ حکومتوں کے اٹھائے گئے اقدامات انتہائی وقتی ہیں، جاری کیے گئے حکومتی امدادی چندے بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایسے میں دنیا کی بڑی آبادی کساد بازاری سے متاثر ہو گی۔ عالمی ادارے کے نمائندہ نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے موجود غرباء کے علاو...

Contact Us