امریکہ کا ایف-35 لڑاکا طیارے کا منصوبہ تکنیکی بنیادوں پر ناکام قرار: پونے دو کھرب ڈالر اور 20 سال انتظار کے بعد منصوبے کی ناکامی پر شہریوں کا شدید غم و غصے کا اظہار
امریکی فضائیہ کی جانب سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کے ناکام ہونے کے اعتراف نے شہریوں میں غم و غصے کی نئی لہر کو پیدا کیا ہے۔ معروف امریکی جریدے فوربز نے بروز جمعرات ایک تحریرمیں دعویٰ کیا ہے کہ ایف-35 لڑاکا طیارے تکنیکی طور پر ایک ناکام منصوبہ ثابت ہوا ہے۔ امریکی فضائیہ کے پانچویں درجے کے جدید ترین سٹیلتھ لڑاکا طیارے کے منصوبے پر ناکامی پر شہریوں نے سماجی میڈیا پر تنقید میں کہا ہے کہ اس پر خرچ ہونے والے کھربوں ڈالر شہریوں کی زندگی بہتر کرنے پر لگ سکتے تھے لیکن عسکری اسٹیبلشمنٹ نے ایسا نہ ہونے دیا۔
https://twitter.com/Forbes/status/1364309072665837569?s=20
شہریوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکام عسکری منصوبے کے بجائے ملکی وسائل کو شہریوں کے قرض اتارنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق منصوبے پر پونے دو کھرب ڈالر اخراجات آئے ہیں، اور اب ا...