افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی
افغان حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اشرف غنی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پیر کو شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان کے دارالخلافہ ایبک میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ افغانستان کے مرکزی خفیہ ادارے این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) کے دفتر کے قریب تھا۔
گورنر صوبہ سمنگان کے ترجمان محمد صادق عزیزی نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ حملہ تھا جس کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا، اور پھر حملہ آوروں نے فوجیوں ہر فائرنگ شروع کر دی۔
صوبائی ذمہ دار محکمہ صحت خلیل مصدق نے کہا ہے کہ حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ 43 افراد زخمی ہیں، جن میں متعدد فوجی اہلکار ہیں۔
حملے کے عینی شاہد ایک سرکاری ملازم حسیب نے بتایا کہ یہ ایک بڑا دھماکا تھا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے...