Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

بصری مواد

دوسری جنگ عظیم کے یادگار خطوط جدید میڈیا ٹیکنالوجی کی مدد سے مکالمے کی شکل میں پیش: روسی طلباء کا منصوبہ یورپ بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا

دوسری جنگ عظیم کے یادگار خطوط جدید میڈیا ٹیکنالوجی کی مدد سے مکالمے کی شکل میں پیش: روسی طلباء کا منصوبہ یورپ بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا

بصری مواد
رشیا ٹوڈے کے تخلیقی مرکز نے دوسری جنگ عظیم کی یادوں کو جمع کرتے ہوئے ایک ویب سائٹ متعارف کی ہے جس میں جنگ کے دوران اپنے پیاروں کو لکھے خطوط کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر مکالمے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اینڈ لیس لیٹرز یعنی کبھی وقعت نہ کھونے والے مکالمے کا منصوبہ روسی گرافک ڈیزائننگ کے طلباء نے بنایا ہے۔ منصوبے کو نازی جرمنی کے خلاف 75ویں سالگرہ کے جشن کے موقع پر شہریوں کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ منصوبے پر 40 طلباء و طالبات نے کام کیا ہے جبکہ اس میں 7000 سے زائد خطوط کو پیش کیا گیا ہے، پہلے ہی دن ویب سائٹ کا 20 لاکھ سے زائد افراد نے دورہ کیا ہے۔ https://vimeo.com/452535627 ...
تائیوان ریسٹورنٹ میں نامعلوم افراد سینکڑوں کاکروچ چھوڑ کر فرار: نجی رنجش کا بدلہ لگتاہے، پولیس

تائیوان ریسٹورنٹ میں نامعلوم افراد سینکڑوں کاکروچ چھوڑ کر فرار: نجی رنجش کا بدلہ لگتاہے، پولیس

بصری مواد
تائیوان کے دارالحکومت تائیپی کے ایک ریسٹورنٹ میں دو نامعلوم افراد نے سینکڑوں کاکروچ چھوڑ دیے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں البتہ ریسٹورنٹ کے مالک کو شبہہ ہے کہ یہ کسی جرائم پیشہ گروہ کا کام ہے جو ریسٹورنٹ میں گزشتہ روز ہوئی پولیس پارٹی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا چاہ رہا ہے۔ تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ یہ مالک خود ایک گروہ کا رکن ہے اور واقع کسی نجی رنجش کے انتقام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ریسٹورنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے لباس میں ملبوس دو افراد بھاگتے ہوئے ہاتھ میں پکڑے شاپر سے زمین پر کچھ پھینکتے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/ambermywang/status/1389436189501919236?s=20 پولیس نے ایک خاتون سمیت 5 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے، جبکہ ریسٹورنٹ میں صفائی کروا دی گئی ہے۔ ...
کابل: گیس اسٹیشن پر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 14 زخمی، آسماں سرخ – ویڈیو

کابل: گیس اسٹیشن پر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 14 زخمی، آسماں سرخ – ویڈیو

بصری مواد
افغان دارالحکومت کے ایک مقامی گیس اسٹیشن پر زور دار دھماکہ ہو ا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے سے اسٹیشن پر کھڑے متعدد پیٹرول ٹینک بھی تباہ ہو گئے اور حادثے کے بعد آسمان سرخ ہو گیا۔ https://twitter.com/khaama/status/1388556491741872133?s=20 https://twitter.com/LNajafizada/status/1388542566577197058?s=20 https://twitter.com/SaraWahedi/status/1388540993704808450?s=20 دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ https://twitter.com/azzam_muhajir/status/1388541365122895875?s=20 حادثے میں 7 افراد کے جاں بحق جبکہ 14 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کے باعث شہر میں بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ...
چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں طوفان نے تباہی مچا دی: 11 افراد کے جاں بحق، 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات – ویڈیو

چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں طوفان نے تباہی مچا دی: 11 افراد کے جاں بحق، 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات – ویڈیو

بصری مواد
چین کے مشرقی شہر نانتونگ میں آندھی نے تباہی مچا دی ہے۔ تیز طوفان اور ہوا کے بھگولے اپنے ساتھ درخت اکھاڑ کر کے گئے جبکہ متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مختلف حادثات میں 11 افراد کے جاں بحق جبکہ 102 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ https://twitter.com/PDChina/status/1388202743358271499?s=20 مقامی میڈیا پر نشر ایک ویڈیو میں طوفان کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں طوفان ہوائی اڈے پر کھڑے جہاز کو موڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://twitter.com/PDChina/status/1388323539292344320?s=20
آئس لینڈ آتش فشاں 1 ماہ بعد دوبارہ لاوا اگلنا لگا: دور دور سے سیاح آگ کا دریا دیکھنے پہنچنے لگے – ویڈیو

آئس لینڈ آتش فشاں 1 ماہ بعد دوبارہ لاوا اگلنا لگا: دور دور سے سیاح آگ کا دریا دیکھنے پہنچنے لگے – ویڈیو

بصری مواد
آئس لینڈ میں فاغرادالسفجال آتش فشاں نے ایک ماہ بعد دوبارہ لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے۔ آگ کے دریا کے منظر کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔ https://www.youtube.com/watch?v=Y8M0tsgPqpc روسی ویڈیو نشریاتی ادارے رپٹلی کی شائع کردہ ویڈیو کے مناظر آن لائن لوگوں کو اپنے سحر میں لے رہی ہے۔
برطانیہ میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی حالات کی مشق: اسپتال کا ہیلی پیڈ ہوا کی نظر – ویڈیو

برطانیہ میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی حالات کی مشق: اسپتال کا ہیلی پیڈ ہوا کی نظر – ویڈیو

بصری مواد
امریکی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سی وی 22 اوسپرے تلتروتر نے برطانوی کیمبریج اسپتال میں ہنگامی حالات کے دوران بطور ایمبولینس مشق کی ہے، غلط اندازوں کے باعث ہیلی کاپٹر کے پرواز بھرتے ہی اسپتال کا ہیلی پیڈ ہوا کی نظر ہو گیا اور ہیلی کاپٹر کو کہیں اور اترنا پڑا۔ https://twitter.com/itvanglia/status/1385211979426578433?s=20
برسلز: اپریل فول پر شہریوں اور پولیس میں جھڑپیں – ویڈیو

برسلز: اپریل فول پر شہریوں اور پولیس میں جھڑپیں – ویڈیو

بصری مواد
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یکم اپریل کو اپریل فول مناتے ہوئے ایک سماجی میڈیا کھاتے نے تقریباً 5000 لوگوں کو بے وقوف بنایا اور انہیں جنگل میں اکٹھا کر دیا۔ پولیس نے کورونا تالہ بندی کے تناظر میں لوگوں کو فوری منتشر ہونے کا کہا تاہم حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر پرامن شہریوں پر پانی والی بندوقوں سے حملہ کر دیا، پولیس کے تشدد پر شہری ضد میں آگئے اور رات گئے تک شہریوں کی بڑی تعداد نے جنگل میں ہی قیام کیا۔ https://rumble.com/embed/vco8tz/?pub=4 https://twitter.com/rosiex_/status/1377722791840071685?s=20 https://twitter.com/LesNews24/status/1377653120516382725?s=20 https://twitter.com/CovidBelgium/status/1377696513481183232?s=20 ...
انڈونیشیا: تیل ریفائنری میں آگ بھرک اٹھی، 5 افراد زخمی، 1000 سے زائد نقل مکانی کر گئے – ویڈیو

انڈونیشیا: تیل ریفائنری میں آگ بھرک اٹھی، 5 افراد زخمی، 1000 سے زائد نقل مکانی کر گئے – ویڈیو

بصری مواد
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں تیل ریفائنری میں آگ بھرک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اردگرد کے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث لوگوں کو جان بچانے کے لیے علاقہ چھوڑنا پڑا۔ مقامی انتطامیہ کے مطابق کم از کم 1000 افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ https://twitter.com/banananih/status/1376268497857118211?s=20 بالوگان نامی تیل ریفائنری پرتامینا کمپنی کی ملکیت ہے جہاں خام تیل کی صفائی کی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ بروز پیر لگی، اور فوری آگ کے شعلے انتہائی بلند ہو گئے۔ لوگوں نے جان بچانے کے لیے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ پانچ افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم انکی جانیں خطرے سے باہر ہیں۔ آگ کے شعلوں کو 5 کلومیٹر تک دیکھا جا سکتا تھا۔ آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ مقامی افراد کے مطابق آگ سے قبل زور دار دھماکہ سنا گیا تھا۔ انتظامیہ نے خراب موسم اور آسمانی بجلی کے وا...
روسی سماجی میڈیا پر پالتو شیرنی کے چرچے – ویڈیو

روسی سماجی میڈیا پر پالتو شیرنی کے چرچے – ویڈیو

بصری مواد
روسی دارالحکومت ماسکو کے مضافاتی دیہہ میں ایک گھر کی چھت پر بیٹھی شیرنی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر نشر کرنے پر دو ہمسائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔ ویڈیو میں شیرنی کو چھت پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، پر شیرنی کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کوئی غیر معمولی منظر نہ تھا جسے ہمسائے نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شائع کر دیا، اور انکے لیے مصیبت بنانے کی کوشش کی۔ https://www.instagram.com/p/CM4JVbcINaV/?utm_source=ig_web_copy_link شیرنی کے مالک کا کہنا ہے کہ انکا اپنا چڑیاگھر ہے، جہاں کئی جانور رہتے ہیں، اور ہمسایہ اس سب سے بخوبی واقف ہے، ہمیں نہیں معلوم اس منظر کو یوں نشر کرنے کے پیچھے ہمسائے کا کیا مقصد تھا۔ مالک نے مزید وضاحت کی کہ اس شیرنی کے انکے پاس مکمل دستاویزات ہیں اور اسکی اچھے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے، اسے بچپن میں چڑیاگھر سے لیا گیا تھا کیونکہ اسکی ماں اسے دودھ نہیں پلاتی تھی۔ ...
رپٹلی نے آئس لینڈ میں لاوا اگلتے آتش فشاں کی دلکش ڈرون ویڈیو نشر کر دی

رپٹلی نے آئس لینڈ میں لاوا اگلتے آتش فشاں کی دلکش ڈرون ویڈیو نشر کر دی

بصری مواد
روسی ویڈیو نشریاتی ادارے رپٹلی نے آئس لینڈ میں لاوا اگلتے آتش فشاں کے ڈرون سے عکس بند کیے دل لبھا لینے والے مناظر شائع کر دیے ہیں۔ https://youtu.be/DL9eDZKtDW0 https://youtu.be/wZI2TwBSdDw مقامی میڈیا کے مطابق جزیرہ نما دارالحکومت ریکجانس پر 781 سال بعد آتش فشاں پھٹا ہے، جبکہ فاگرادالسفجال نامی پہاڑ نے 6000 سال بعد لاوا اگلا ہے۔

Contact Us