Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

کورونا وائرس ; جرمنی میں کساد بازاری کا خدشہ۔ جرمن ماہر اقتصادیات

کورونا وائرس ; جرمنی میں کساد بازاری کا خدشہ۔ جرمن ماہر اقتصادیات

news, Urdu
کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں کسادبازاری کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےاور یہ وائرس عالمی سطح پربھی معاشی بحران کا سبب ہو سکتا ہے ۔ جرمن ماہر اقتصادیات اور انسٹیٹیوٹ فار اکنامک ریسرچ کے سربراہ کلینز فوئسٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی تجارت اور مالیاتی منصوبے مندی کا شکار ہیں جس کا اثر جرمن معیشت پر براہ راست پڑ رہا ہے۔کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی یہ صورت حال جرمنی میں کسادبازاری کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر معاشی بحران بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ منگل کے روز جرمن نشریاتی ادارے ایس ڈبلیو آر سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درست اقدامات کیے، مگر اس سلسلے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔...
اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اٹلی کے آرمی چیف بھی کورونا وائرس میں مبتلا

news, Urdu
اٹلی کے چیف آف آرمی اسٹاف سیلواتور فرینہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے۔آرمی چیف کو اس وقت تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا جب تک وہ صحتیاب نہیں ہو جاتے۔ خیال رہے کہ اٹلی کے آرمی چیف میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد جنرل فیڈیریکو بوناٹو کو قائم مقام آرمی چیف کے عہدے پرتعینات کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے خطرناک صورت حال پیدا ہوتی جا رہی ہےجہاں مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ روز مہلک وائرس نے 133 افراد کی جان لے لی تھی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میںکرونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 366 تک جاپہنچی ہے۔حکامکے مطابق 1492 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7375 ہو گئی ہے۔ اس خطرناک صورتحال کے بعد اطالوی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے شمالی اٹلی اور د...
سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار: عرب میڈیا

سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار: عرب میڈیا

news, Urdu
سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ عرب میڈیا سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد سازش کا حصہ بننے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بتایا گیاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔...
آنگ سان سوچی”فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں، تاریخی اعزازسے محروم کر دیا گیا

آنگ سان سوچی”فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں، تاریخی اعزازسے محروم کر دیا گیا

news, Urdu
لندن سٹی کارپوریشن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو جمہوریت کے لیے جدوجہدپر دیا گیا اعزازفریڈم آف لندن تین سال بعد واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر آنگ سان سوچی کو سٹی آف لندن کارپوریشن کمیٹی نے تاریخی اعزازسے محروم کردیا۔روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی رہنماکی ساکھ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، لندن سٹی کارپوریشن کے منتخب نمائندگان نے ووٹنگ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میانمارکی نوبیل انعام یافتہ سیاستدان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہیں لہذاوہ "فریڈم آف لندن" کے لائق نہیں ہیں۔ آٹھ سوسال پرانا یہ اعزاز جمہوریت کے لیے جدوجہد پر آنگ سان سوچی کو دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے"فریڈم آف لندن"ایوارڈ برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل، افریقی رہنما نیلسن منڈیلا اور مشہورزمانہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو بھی مل چکا ہے۔۔...
امریکی صدارتی انتخابات میں’خون کی ندیاں’ بہ سکتی ہیں: جوبائیڈن

امریکی صدارتی انتخابات میں’خون کی ندیاں’ بہ سکتی ہیں: جوبائیڈن

news, Urdu
ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے متوقع صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں پرائمری صدارتی انتخابات خونی معرکے میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ جو بائیڈن نے میری لینڈ فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار بیرنی سینڈرز کی طرف سے کہے گئے تنقیدی جملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پارٹی کو توڑ سکتے ہیں اور نہ ہی ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کا موقع دے سکتے ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب کی بار پرائمری انتخابات میں خون کی ندیاں بہہ سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ دونوں صدارتی امیدوار برنی سینڈرز اور جوبائیڈن منگل کے روز ایدھاو، مسی سیپی، میزوری، واشنگٹن، نارتھ ڈاکوٹا اور مشی گن میں انتخابی معرکے میں مد مقابل ہوں گے تاہم مشن گن میں جوبائیڈن کی کامیابی برنی سینڈرز کی امیدوں پرپانی پھیرسکتی ہے۔ اور برنی سینڈرز نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کےاہم حریف ہوسکتے ہیں۔ 29 فرور...
دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

news, Urdu
دنیا بھر میں آج صنف نازک کی صلاحیتوں، خدمات اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔  یوم خواتین کے سلسلے میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے شہروں میں تقریبات، سیمینار اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جن میں خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل اجاگر کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مرد و خواتین کے مساوی حقوق کے لیے خواتین کی جدوجہد کا آغاز تقریباً ایک صدی پہلے امریکہ سے ہوا، 1908 میں ہزاروں خواتین صنفی امتیاز کے خلاف اور خواتین کے حق رائے دہی اور مساوی تنخواہوں کے مطالبات لے کر نیویارک کی سڑکوں پر نکلیں، جس کے بعد 28 فروری 1909 کو امریکہ میں یوم خواتین منایا گیا۔ امریکہ سے شروع ہونے والی خواتین کی مساوی حقوق کی جدوجہد سالوں کا سفر طے ک...
اسپیس ایکس کا ڈریگن کارگو شپ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے ری سپلائی مشن پر روانہ ہوگیا۔

اسپیس ایکس کا ڈریگن کارگو شپ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے ری سپلائی مشن پر روانہ ہوگیا۔

news, Urdu
اسپیس ایکس فیلکن 9 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کانورال کے ائیرفورس اسٹیشن پر قائم اسپیس لانچ کمپلیکس 40 سے خلاء میں بھیجا گیا۔ اس اسپیس کرافٹ میں خلائی اسٹیشن کے لیے سائنسی تجربوں کی چیزیں اور دیگر سامان سمیت تقریباً 1977 کلوگرام سپلائی بھیجی گئی ہے امریکی خلائی ادارے ناسا کےمطابق اسپیس ایکس مدار میں پہنچ گیا ہے اور 9 مارچ کی صبح انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچ جائے گا۔ ناسا کے مطابق اسپیس اسٹیشن پہنچنے پر کارگو ایکس فیلکن 9 سے خلانورد جیسیکا میئر خودکار نظام کے ذریعے سپلائی وصول کریں گی۔ واضح رہے کہ یہ اسپیس کرافٹ ایک ماہ تک خلاء میں رہے گا اور اسپیس سٹیشن سے 1600 کلوگرام سے زائد کارگو کا سامان واپس زمین پر بھی لائے گا جو کہ زمینی موسمی حالات اور سائنسی تحقیقات کے مکمل ہونے پر منحصر ہے۔اس کے علاوہ ڈریگن اسپیس کرافٹ زمین پر واپسی پر کچھ ہارڈویئرز اور متعدد سائنسی تجربوں کےنتائج بھی ل...
امریکی الزام کاحقائق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں: چین نے امریکی بیڑے کو نشانہ بنانے کا الزام مسترد کردیا

امریکی الزام کاحقائق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں: چین نے امریکی بیڑے کو نشانہ بنانے کا الزام مسترد کردیا

news, Urdu
بیجنگ نے امریکی بحریہ کے اس الزام کی تردید کی ہے کہ ایک چینی جنگی جہاز نے امریکہ کے پی۔8 اے پوسیڈن نگرانی کے طیارے پر بحیرہ جنوبی چین میں " فوجی گریڈ" لیزر فائر کیا تھا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ چین کی وزارت دفاع نے اپنے وی چیٹ اکاؤنٹ پر ، گزشتہ ہفتے امریکی فوج کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ کے دعوے "حقیقت کے مطابق نہیں ہیں"۔ چینی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ چینی افواج علاقے میں معمول کی مشق کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ بحر الکاہل میں تعینات امریکی بحری بیڑے نے چین پرالزام عائد کیا تھا کہ جب امریکہ کا پوسیڈن نگران جہاز 17 فروری کو گام سے کوئی 380 میل مغرب میں "بین الاقوامی پانیوں" کے اوپر پرواز کر رہا تھا اس وقت چینی بحریہ نے لیزر کے ذریعے اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی۔ امریکی بحریہ کے دعوے کے مطابق یہ لیزر "انسانی آنکھ کودکھائی نہیں دے رہا...
روس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کو مسترد کردیا۔ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

روس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کو مسترد کردیا۔ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

news, Urdu
ماسکو نے تیل کی پیداوار میں اضافی کٹوتیوں کے حوالے سے اوپیک کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ صرف موجودہ کٹوتیوں میں توسیع کرنے پر رضامند ہوگا ، روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس نے جمعہ کے روز ویانا میں غیر رسمی مشاورت کے دوران اضافی پیداوار میں کٹوتیوں پر کسی بھی پیش کش کو مسترد کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ماسکو طویل عرصے سے یہ اشارہ دے رہا ہے کہ وہ موجودہ معاہدے میں توسیع کی حمایت کرے گا لیکن نئی کٹوتی نہیں۔ ایرانی وزیر تیل بیجن زنگانے ، جن کا ملک اوپیک کا رکن ہے لیکن اسے کسی بھی قسم کی روک تھام سے استثنیٰ حاصل ہے ، نے کہا کہ اوپیک ابھی بھی روس اور دیگر اوپیک ریاستوں کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اوپیک نے جمعرات کو اس سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کی پیداوار میں 15 لاکھ بیرل روزانہ (بی پی ڈی) کٹوتی ...
کورونا وائرس 2 مختلف اقسام میں تبدیل ہوگیا، نیشنل سائنس ریویو چائنہ کی تحقیق

کورونا وائرس 2 مختلف اقسام میں تبدیل ہوگیا، نیشنل سائنس ریویو چائنہ کی تحقیق

news, Urdu
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس 2 مختلف حصوں میں تقسیم ہوگیا جن میں سے ایک زیادہ جارحانہ رویے کا حامل ہے۔یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں مشکلات ہو سکتی ہیں۔ اس ابتدائی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ وائرس کی زیادہ جارحانہ قسم ووہان میں 70 فیصد کیسز میں دریافت ہوئی جبکہ باقی 30 فیصد کم جارحانہ قسم کے وائرس سے شکار ہوئے۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر جامع تحقیق کی ضرورت ہے جس میں جینوم ڈیٹا، وبائی ڈیٹا اور مریضوں کی علامات کے چارٹ ریکارڈز کا جائزہ لیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس ارتقائی مراحل سے گزر کر 2 حصوں ایل اور ایس ٹائپس کی شکل اختیار کرگیا۔ واضح رہے کہ پیکینگ یونیورسٹی اسکول آف لائف سائنسز اور انسٹیٹوٹ آف...

Contact Us