Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

عالمی فوجداری عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی

عالمی فوجداری عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی

news, Urdu
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی۔ دی ہیگ میں قائم جرائم کی عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کو اختیار ہے وہ یکم مئی 2003 سے افغانستان میں امریکی فورسز سمیت دیگر فورسز اور افغان حکومت کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔ وقت آگیا ہے کہ افغانستان میں ہونے والے ظلم و بربریت کی تحقیقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوٹر کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات سے ایسے شواہد ملے ہیں جو افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہیں۔عدالت کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان  ایک ممبر کی حیثیت سے جرائم کی بین الاقوامی عدالت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔...
ترکی کے صدر طیب اردوگان اور روسی صدر پوتن کی طویل ملاقات، ادلب میں سیز فائر کا اعلان

ترکی کے صدر طیب اردوگان اور روسی صدر پوتن کی طویل ملاقات، ادلب میں سیز فائر کا اعلان

news, Urdu
ترک صدر رجب طیب اردوگان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتن کے درمیان روس کے دارالحکومت ماسکو میں طویل ملاقات ہوئی جو 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوگان نے شام کے تشدد زدہ صوبے ادلب میں سیز فائر کا اعلان کیا اورساتھ ہی شامی حکومت کو خبردار کیا کہ اگرترک فوجیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ترکی پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کرے گا۔ اس موقع پر روسی صدر پوتن کا کہنا تھا کہ روس اپنے ترک شراکت داروں کی پالیسیوں کے ساتھ مسلسل غیر رضا مند تھا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ ادلب کے پر امن علاقے میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بہتر بنیاد ثابت ہوگا اورعوام کی مشکلات کے خاتمے سمیت بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو بھی کم کرے گا۔ ترک اور روسی صدور کی پریس کانفرنس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ...
برطانوی اراکین پارلیمینٹ نے دہلی فسادات پر اپنی حکومت سے جواب مانگ لیا

برطانوی اراکین پارلیمینٹ نے دہلی فسادات پر اپنی حکومت سے جواب مانگ لیا

news, Urdu
دہلی میں حالیہ فسادات میں 45 افراد کی ہلاکت اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے پر برطانوی اراکین پارلیمان نے خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر (ایف سی او) پر زور دیا ہے کہ اس معاملے پر بھارتی حکومت سے کی گئی بات چیت کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔  اخبار ڈان نیوز کے مطابق سکھ اراکینِ پارلیمینٹ تنمنجیت سنگھ دیشی اور پریت گِل کور نے دہلی فسادات پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایف سی او کے نمائندوں سے سوال پوچھتے ہوئےکہا کہ دہلی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے فسادات نے ’دردناک یادیں تازہ کردی ہیں‘۔ انھوں نے کہا کہ ’جب میں بھارت میں زیر تعلیم تھا (تو) 1984 میں بطور ایک مذہبی اقلیت (میں نے) سکھوں کی نسل کشی ہوتے دیکھی ہے، اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سیکھنے کی ضرورت ہے، معاشرے کو تقسیم کرنے کے ارادے رکھنے والےمذہب کے نام پر قتل و غارت گری اور مذہبی مقامات تب...
پینٹاگان کی خاتون مترجم حزب اللہ کی  جاسوس نکل آئی

پینٹاگان کی خاتون مترجم حزب اللہ کی جاسوس نکل آئی

news, Urdu
واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت نے عراق میں تعینات ایک امریکی فوجی خاتون مترجم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ سے روابط رکھنے والے افراد کو ایسی معلومات فراہم کیں جن میں امریکی فوج کے لیے کام کرنے والے عراقی مُخبروں کے نام بھی شامل تھے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ 29 دسمبر کو ایران کی حلیف عراقی ملیشیاؤں کے مراکز پر امریکی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے ایک روز بعد مریم نے کمپیوٹر میں امریکی فوج کی خصوصی فائلوں میں گھسنا شروع کر دیا۔ ان فائلوں میں امریکی فوج کے ذرائع کی شناخت کے علاوہ ان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات بھی شامل تھیں۔ بدھ کے روز جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون مریم طہ تھامسن نے دسمبر کے وسط میں عراق کے شہر اربیل میں امریکی اسپیشل فورسز کے ساتھ بطور مترجم کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ مریم کا سیکورٹی پرمٹ انتہائی خفیہ رک...
مائیکل بلومبرگ حریف امیدوار جوبائیڈن کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبردار

مائیکل بلومبرگ حریف امیدوار جوبائیڈن کے حق میں صدارتی دوڑ سے دستبردار

news, Urdu
امریکہ کے میڈیا ٹائیکون مائیکل بلومبرگ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کی دوڑ سے دست بردار ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انھوں نے سپر منگل کے موقع پر ووٹروں کی جانب سے بے رُخی ملاحظہ کرنے کے بعد سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جو بائیڈن اس وقت صدارتی نامزدگی کے لیے ڈیمو کریٹک پارٹی کی پرائمری دوڑ میں نمایاں ہیں۔ اس سے پہلے وہ نامزدگی کی اس دوڑ میں مائیکل بلومبرگ سے بھی پیچھے تھے۔ مائیکل بلومبرگ نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ تین ماہ قبل ، میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی نیّت سے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شریک ہواتھا۔آج میں اسی بنا پر اس دوڑ سے دستبردار ہورہا ہوں کیونکہ مجھ پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ اگر میں اس دوڑ میں شامل رہتا ہوں تو اس مقصد کا حصول زیادہ مشکل ہوجائے گا یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست سے دوچار کرنا مشکل ہو سکتا ہ...
آئی ایم ایف کا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے 50 ارب ڈالرز کے امدادی پیکیج کا اعلان

آئی ایم ایف کا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے 50 ارب ڈالرز کے امدادی پیکیج کا اعلان

news, Urdu
عالمی مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے 50 ارب ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ ہی خبردار کیا ہےکہ وباء کی وجہ سے رواں سال عالمی معاشی ترقی گزشتہ سال کے مقابلے کم ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ وہ متوسط، صحت کا کمزور نظام رکھنے والے اور کم آمدن والے ممالک کے لیے فنڈز کی دستیابی یقینی بنارہا ہے۔ مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے رواں سال مضبوط معاشی ترقی کی امیدوں کو ختم کردیا ہے جس کے باعث 2020 میں عالمی ترقی کی شرح 2008 کے معاشی بحران کے بعد کم ترین ہوگی۔ واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 80 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس سے دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔...
یورپ میں مہاجرین کا ایک نیا بحران سر اٹھانے والا ہے

یورپ میں مہاجرین کا ایک نیا بحران سر اٹھانے والا ہے

news, Urdu
یورپ میں مہاجرین کے ایک نئے بحران کا خدشہ ہے۔آسٹریا کے چانسلر سباستیان کُرس نے لزام عائد کیا ہے کہ ترکی اپنی سرحدوں کو مہاجرین کے لیے کھول کر یورپی یونین کو بلیک میل کر رہا ہے اور وہ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے بھی ترکی کے اس اقدام کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا ۔ یورپی یونین کے مہاجرین کے امور کے کمشنر مارگاریٹس شناس نے کہا کہ کوئی بھی ’’یورپی یونین کو بلیک میل یا دھمکا نہیں سکتا۔‘‘ واضح رہے کہ رجب طیب ایردوآن نے شام کے شہر ادلب میں شامی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران یہ اقدام کیا، جس کے بعد انقرہ اور برسلز کے درمیان پناہ گزینوں کے تنازعے میں مزید شدت پیدا ہوئی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے صورتحال مزید بگڑنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری کارروائی کے ذریعے ایک نئے انسانی بحران کو روکا جائے۔ یورپی یونین میں داخلے کے خواہش مند ہزارہا تارکین وطن یونانی سرحدی علا...
دہلی فسادات کے خلاف مسلم ممالک کا سخت رد عمل

دہلی فسادات کے خلاف مسلم ممالک کا سخت رد عمل

news, Urdu
بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے متنازع شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کوبھارتی حکومت کی ہلاشیری سے پولیس اور بی جے پی کے غنڈے مل کر جس قسم کے تشدد اور ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں اس کے خلاف نہ صرف بھارت کے اندر سے بلکہ باہر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔ ترکی، پاکستان اور انڈونیشیا کے بعد ایران ایسا چوتھا مسلم ملک ہے جس نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں ہونے والے فسادات کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارتی ظلم کے خلاف اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ایران بھارتی مسلمانوں کے خلاف تشدد کی منظم لہر کی مذمت کرتا ہے۔ ایران صدیوں سے بھارت کا دوست رہا ہے۔ ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ بھارت کے تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور بے حس شرپسند عناصر کو غالب نہ آنے دیں۔ مستقبل کا راستہ پرامن بات چیت اور اور قانون کی حکمرانی...
جرمنی میں نسل پرستانہ حملوں پر کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، میرکل

جرمنی میں نسل پرستانہ حملوں پر کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں، میرکل

news, Urdu
جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خود کو محفوظ محسوس کرے۔ ان کا یہ بیان حالیہ شدت پسندانہ حملوں کے بعد نسل پرستی سے نمٹنے کے لیے کابینہ کے اراکین اور تارکین وطن کے گروپوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر سامنے آیا ۔ انجیلا میرکل نے پیر کے روز بات کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی، اسلامو فوبیا اور سامیت مخالفت کے خلاف جرمنی کی کوششیں حکومت کے لیے 'انتہائی اہم معاملات‘ ہیں۔ ۔ حالیہ شدت پسندانہ حملوں کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات کا مقصد شہریوں کو دائیں بازو کی شدت پسندی سے محفوظ رکھنے کے طریقوں پر غور کرنا تھا۔ جرمن چانسلر کے مطابق ان کی حکومت گذششتہ برس جرمن شہر ہالے میں ایک شخص کے یہودیوں کی عبادت گاہ پرمسلح حملے کے بعد سےشدت پسندی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر چکی ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جرمنی میں ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے رنگ یا مذہب س...
افغان امن معاہدے کی اہم شرائط

افغان امن معاہدے کی اہم شرائط

news, Urdu
گزشتہ روز قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین افغان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی تھی جس میں 50 ممالک کے سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ امن معاہدے پر امریکہ کے معاون خصوصی برائے افغان امن عمل زالمے خلیل زاد اور طالبان کے سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اس موقع پر امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو بھی موجود تھے۔ معاہدے سے متعلق منعقدہ تقریب کے موقع پر ملا برادر نے ناروے، ترکی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے روس، انڈونیشیا اور دیگر پڑوسی ممالک کے سفرا سے بھی ملاقات کی تھی۔ چار صفحات پر مشتمل افغان امن معاہدہ 4 مرکزی حصوں پر مشتمل ہے۔ طالبان افغانستان کی سرزمین کسی بھی ایسی تنظیم، گروہ یا انفرادی شخص کو استعمال کرنے نہیں دیں گے جس سے امریکا یا اس کے اتحادیوں کو خطرہ ہوگا۔ افغانستان سے امریکی...

Contact Us