روس اور چین کو ملانے والا پہلا ریلوے پل تجارت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا
،طویل مدت کے انتظار کے بعد بالآخر روس اور چین کے درمیان چلنے والی ریلوے لائن کے پل کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک ختم ہوجائے گی۔ اس پل پر کام کا آغاز ابتدائی طور پر 2020 کے پہلے نصف میں مکمل ہونا تھا لیکن مشکلات کی وجہ سے ابتدائی منصوبے کو دوبارہ ڈیزائن کرنا پڑا۔
مشرق بعید کی فیڈرل ڈسٹرکٹ میں روسی صدر کے مندوب ، یوری ٹروتنیف کے مطابق
ہمیں ایک نیا پروجیکٹ شروع کرنا پڑے گا ، کیونکہ جہاں ہماری (روسی) جانب پل تعمیر ہورہا ہے ، اور ستون پہلے ہی نصب ہیں ، وہاں دریا اس پیمائش سے کہیں زیادہ گہرا ہے جو پل کے ڈیزائن کی لیے ضروری تھی۔
ٹروتنیف نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ منصوبے کو معروضی طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اضافی وفاقی بجٹ فنڈز کی ڈیمانڈ کیے بغیر منصوبے میں تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔
روس کے مشرق وسطیٰ کو چین کے شمالی صوبے ہیلونگ جیانگ سے جوڑنے والی 2،209 م...









