وینس سیلاب میں ڈوب گیا
گذشتہ دنوں اٹلی میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے باعث سطح سمندر بلند ہونے سے خوبصورت شہر وینس پانی میں ڈوب گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وینس میں 50 سال کے دوران یہ سب سے بڑی سیلابی صورتحال ہے جس سے شہر کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور شہر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے۔
لہروں کی مانیٹرنگ کرنیوالے سینٹر کے مطابق سمندر کی سطح 6 فٹ تک بلند ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں منگل کے روز بھی موسلا دھار بارشیں ہوئیں اور آئندہ چند دنوں میں بھی خراب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وینس شہر 100 سے زائد جزیروں کے درمیان اٹلی کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ہے
وینس کا نشیبی علاقہ سینٹ مارکس اسکوائر سیلابی پانی سے بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ اس سے پہلے یہ علاقہ 1200 سال میں چھ مرتبہ سیلاب کی زد میں آچکا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیلسٹرینا جزیرے پر سیلاب سے دو افراد کے ...









