Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

news

امریکہ نے ڈالر کی قبر خود کھودی ہے۔ ذمے داری قبول کرے۔ دمتری اورلوف

امریکہ نے ڈالر کی قبر خود کھودی ہے۔ ذمے داری قبول کرے۔ دمتری اورلوف

news, Urdu
مقبول کلب اورلوف بلاگ کے دیمتری اورلوف کا کہنا ہے کہ امریکہ مختلف ممالک پر مختلف قسم کی پابندیاں لگا رہا ہے جن کی وجہ سے لوگ ڈالر کے استعمال سے گریز کرنے لگے ہیں جبکہ روس اور چین اپنی تجارت اور سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین دونوں کی حکمت عملی یہ ہے کہ امریکہ کو ڈالر کے خاتمے کا کام خود ہی کرنے دیں۔ اورلوف آر ٹی کی کیزر رپورٹ میں بات کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ روسی نژاد امریکی سماجی تبصرہ نگار کے مطابق ، امریکہ پابندیاں متعارف کروانے اور لوگوں کو سوئفٹ ادائیگی کے نیٹ ورک سے منقطع کرنے کی دھمکی دے کر لوگوں کی ڈالروں کے لین دین تک رسائی کو محدود کررہا ہے۔ اورلوف نے مزید کہا کہ ، "وہ بنیادی طور پر جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ " اس سلسلے میں کسی کو بھی ان کی مدد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔" دریں اثنا ، روس اور چین کا م...
روس کا جدید ترین جوہری آبدوز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ

روس کا جدید ترین جوہری آبدوز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ

news, Urdu
روسی بحریہ نے جدید ترین جوہری آبدوز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل پانی کے نیچے سے داغا گیا جو روس کے انتہائی مشرق میں واقع جزیرہ نما علاقے کاماچٹکا میں اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچ گیا روسی خبر رساں ادارے رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ائک ویڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا کہ بحر ابیض میں موجود آبدوز کنیاز ولادی میر (پرنس ولادی میر) نے یہ میزائل پانی کے نیچے سے داغا جو روس کے انتہائی مشرق میں واقع جزیرہ نما علاقے کاماچٹکا میں اپنے ہدف تک کامیابی سےپہنچ گیا۔ واضح رہے کہ پرنس ولادی میر آبدوز کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ روسی آبدوز "بوری" کا پہلا ماڈل ہے جو بیلسٹک میزائل رکھتا ہے۔ اسے بحری مشقوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔اس وقت آبدوز تجرباتی طور پر کام کر رہی ہے اور رواں سال دسمبرمیں اسے روس کے شمالی بحری بیڑے میں شامل کر لیا جائے گ...
گیم اوور … امریکی اسٹاک کا بلبلہ پہلے ہی پھٹ ہوچکا۔ پیٹر شیف

گیم اوور … امریکی اسٹاک کا بلبلہ پہلے ہی پھٹ ہوچکا۔ پیٹر شیف

news, Urdu
فیڈرل ریزرو امریکی معیشت میں ہر ماہ 60 بلین ڈالر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے لیکن یہ منصوبہ بھی سست روی کا شکاردکھائی دے رہا ہے۔ اگلے ہفتے سے ریٹ کم کرنے کی تیاری بھی کی جارہی ہے اور یہ دعویٰ بھی ہے کہ سسٹم میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ یورو پیسیفک کیپیٹل کے پیٹر شیف نے بوم بسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، "ان کی باتوں کو ذرا نظر انداز کریں اور اس بات پر نظر رکھیں کہ اب وہ کرتے کیا ہیں۔" انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "وہ امریکی معیشت کے بلبلے سے ہوا کو باہر آنے سے روکنے کی شدید کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہو رہے انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ "بلبلا پہلے ہی پھٹ چکا ہے۔" شِف کے مطابق ، "اب صرف ایک سوال رہ گیا ہےاور وہ یہ ہے کہ ہوا کتنی تیز رفتاری سے نکلے گی اور جب مارکیٹ کو یہ پتہ چل جائے گا کہ کھیل ختم ہوچکا ہے تو ، سمجھھ آئے گی کہ وفاق کیا کر رہ...
سعودی عرب اور بھارت کی قربتیں۔  اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام پراتفاق ہو گیا

سعودی عرب اور بھارت کی قربتیں۔ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے قیام پراتفاق ہو گیا

news, Urdu
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سطح پر قائم دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں تعلقات کو مزید خوشگوار اور مستحکم بنانے کے لیے اقدامات پر غور کیا۔ اس دوران عالمی اور علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان شراکت اور تعاون کے امکانات کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاست، معیشت، سیکورٹی، دفاع اور لیبر فورس کے شعبوں میں دو طرفہ خصوصی تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات کے آخر میں وزیراعظم مودی اور ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور بھارت کے درمیان مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ایک ’اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل‘ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔ قبل ازیں مود...
بھارت سے آزادی کا اعلان کردیا گیا ۔ مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں کا منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان

بھارت سے آزادی کا اعلان کردیا گیا ۔ مہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں کا منی پور ریاست کونسل کے قیام کا اعلان

news, Urdu
وزیراعلیٰ منی پور کونسل یمبین بائرن اور وزیرخارجہ و دفاع نارنگبم سمرجیت کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں، مودی کے شدت پسندانہ خیالات کی وجہ سے ان کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔اس موقع پر انہوں نے منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جن میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ مہاراجہ منی پور کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ مہاراجہ آف منی پور لیشمبا ساناباؤجا ہی ہماری نئی اور آزاد ریاست کے حکمران ہوں گے۔ منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منی پور کے لوگ بھارت کے جابرانہ قوانین میں رہنے پر مجبور ہیں اور وہاں پر بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جن کے باعث ریاست میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات عام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہ...
جاسوسی مہنگی پڑ گئی ۔ واٹس ایپ کا اسرائیلی کمپنی پر جاسوسی کے الزام میں مقدمہ دائر

جاسوسی مہنگی پڑ گئی ۔ واٹس ایپ کا اسرائیلی کمپنی پر جاسوسی کے الزام میں مقدمہ دائر

news, Urdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی ملکیتی کمپنی واٹس ایپ نے اسرائیل کی ایک ٹیکنالوجی فرم این ایس او گروپ پر الزام عائد کیا ہےکہ فرم نے جاسوسی میں حکومت کی مدد کرنے کے لیے دنیا بھر میں اس کے صارفین کے موبائل فون ہیک کیے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فرم نے چار براعظموں میں 1400 صارفین کے موبائل فون ہیک کیے جن میں سفارتکار، سیاسی مخالفین، صحافی اور سینئر حکومتی عہدیداران کو نشانہ بنایا گیا۔ واٹس ایپ نے سان فرانسسکو کی فیڈرل کورٹ میں مقدمہ دائرکرتے ہوئے الزام عائد کیا ہےکہ این ایس او گروپ اسرائیلی حکومت کے 20 ممالک میں جاسوسی کے عمل میں سہولت کاری کررہا ہے جن میں ابھی تک میکسیکو، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ممالک کی شناخت ہوئی ہے۔واٹس ایپ کا مزید کہنا ہےکہ سول سوسائٹی کے 100 سے زائد ممبران کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ این ایس او گروپ کی جانب سے واٹس ایپ کے الزام...
پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی۔ برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان ۔

پارلیمنٹ سے منظوری مل گئی۔ برطانیہ میں 12 دسمبر کو عام انتخابات کا اعلان ۔

news, Urdu
بین الاقوامی خبررساں ادارے آرٹی ۔ یو۔ کے کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے دی گئی الیکشن کی درخواست پر ہونے والی ووٹنگ کے حق میں 438 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں صرف 20 ووٹ پڑے۔برطانوی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف کامنز) سے پاس کردہ بل منظوری کے لیے ہاؤس آف لارڈز بھیجا جائے گا اورتوقع ہے کہ یہ بل اس ہفتے کے آخر تک قانون کا حصہ بن جائےگا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ عوام کو اس بات کا موقع ضرور ملنا چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل اور بریگزٹ کے حوالے سے فیصلہ کر سکیں۔بورس جانسن پرامید ہیں کہ نئے انتخابات کے ذریعے انہیں عوام دوبارہ سے مینڈیٹ دیں گے تاکہ وہ بریگزٹ ڈیل اور پارلیمانی ڈیڈلاک کو ختم کر سکیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم آپس میں بیٹھیں اور بریگزٹ کے مسئلے کو حل کریں۔ دوسری جانب برطانوی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کار...
ترکی یا شام: روس کس کا ساتھی ؟ کس کو دھوکہ؟

ترکی یا شام: روس کس کا ساتھی ؟ کس کو دھوکہ؟

news, Urdu
ترکی اور روس نے کرد فورسز کو ترکی سے ملحقہ شام کی سرحد سے دور رکھنے کے معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیا ہے۔اس دس نکاتی معاہدے کے تحت روسی اور شامی افواج اس بات کی نگرانی کریں گی کہ کرد فورسز وہاں سے فوری نکل جائيں۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ ہفتے ترکی اور روس کا سرحد کی مشترکہ نگرانی کا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہاس معاہدے کا اعلان منگل کو ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان بحر اسود کے شہر سوچی میں چھ گھنٹے کی بات چیت کے بعد کیا گیا جس کے تحت کرد جنگجوؤں کو بدھ کی دوپہر سے 150 گھنٹے دیے گئے ہیں کہ وہ سرحد سے 30 کلومیٹر دور پیچھے ہٹ جائيں یعنی کہ منبج کے مشرق میں دریائے فرات کے تقریباً تمام حصے کو خالی کرکے عراق کی سرحد کی طرف چلے جائیں۔ ترکی کے ساتھ معاہدے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتن نے شام کے صدر بشارالاسد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انھیں اس معاہدے کی تفصیلات...
صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات پر ڈیموکریٹس کی جانب سے پہلی باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان کر دیا گیا

صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات پر ڈیموکریٹس کی جانب سے پہلی باقاعدہ ووٹنگ کا اعلان کر دیا گیا

news, Urdu
امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات پر موجودہ ہفتے پہلی باضابطہ ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوانِ نمائندگان کی سپیکر اور ڈیموکریٹک رہنما نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ یہ ووٹنگ 'صدر اور ان کے وکیل کے لیے آئندہ ہونے والی کاروائی کے حقوق کا تعین کرے گی۔ جبکہ صدر اور ان کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ پورے ایوان کی طرف سے ووٹ نہ ملنے پر تحقیقات غیر قانونی ہو جائیں گی ۔ واضح رہے کہ ایوان نمائندگان ان دعوؤں کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ آیا صدر ٹرمپ نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف تحقیقات شروع کروانے کے لیے یوکرین کی حکومت پر دباؤ استعمال کیا تھا یا نہیں۔ نینسی پلوسی اور دیگر ڈیموکریٹ رہنماؤں کی جانب سے آئندہ جمعرات کو پلان کی گئی ووٹنگ صدر کے مواخذے کے لیے نہیں بلکہ مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات کے لیے بنیادی اصول و ضوابط بنانے کے لیے ہے۔اس اعلان سے قبل طاقت...
ابوبکر البغدادی کے خلاف امریکا کے آپریشن کے حوالے سے کوئی معتبر اور ٹھوس ثبوت موجود نہیں،روسی وزارت دفاع

ابوبکر البغدادی کے خلاف امریکا کے آپریشن کے حوالے سے کوئی معتبر اور ٹھوس ثبوت موجود نہیں،روسی وزارت دفاع

news, Urdu
روس نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی امریکی آپریشن کے دوران ہلاکت پر شکوک وشبہات ظاہر کرتے ہوئے سوالات اٹھادیے ہیں۔روس کے سرکاری ٹیلی وژن آر ٹی نیوز کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف امریکہ کے آپریشن کے حوالے سے کوئی معتبر اور ٹھوس شواہد موجود نہیں۔روسی وزارت دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی افواج نے ادلب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ایک دہشت گرد ابوبکر البغدادی کو ہلاک کردیا ہے۔ تاہم اب روس کا کہنا ہے کہ داعش سربراہ کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کی متضاد تفصیلات بھی اس کارروائی کی کامیابی پر شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں۔روسی حکام کی جانب سے ڈو...

Contact Us