ٹرمپ ‘صدی کی ڈیل’ میں کیا اہم اعلانات کرنے والے ہیں: اہم انکشافات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے 'سنچری ڈیل' کا باقاعدہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے سےآگاہی رکھنے والے سفارت کاروں نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ سنچری ڈیل کے ذریعے اسرائیل کے لیے فلسطینی علاقوں پر 'ڈی فیکٹو' کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی سیکیورٹی کے لیے اراضی کے الحاق کی حمایت کریں گے۔امریکہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں سے قطع نظر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی موجودہ حیثیت اور قبضے کو جوں کا توں تسلیم کرنے کا اعلان کررہا ہے۔
اس کے بدلے میں امریکی انتظامیہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین مذاکرات کا آغاز کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ یہ پیش رفت فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔
البتہ یہ امریکی میکانزم اب تک ہونے والے تمام مذاکرات، ان میں ہونے والی پیش رفت اور امن اقدا...









