Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Urdu

Translated Posts

ترکی میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

ترکی میں زلزلے سے 18 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

news, Urdu
ترکی کے مشرقی حصوں میں آنے والے 8۔ 6 شدت کے طاقتور زلزلے سے 18 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ترکش میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے شدید سرد موسم کے باوجود فلاحی کام شروع کر دیا ہے جب کہ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے لیے فوج بھی اسٹینڈ بائی ہے۔زلزلے کے باعث سیکڑوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ترکی کے وزیر صحت نے زلزلے کے باعث 18 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جب کہ 553 افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جس وقت زلزلہ آیا تو ترکی کے وزیر داخلہ زلزلوں سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ڈیزاسٹر اینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی6 ...
ایرانی حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں.17 فوجی اب بھی زیر علاج: پینٹاگون کا اعتراف

ایرانی حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں.17 فوجی اب بھی زیر علاج: پینٹاگون کا اعتراف

news, Urdu
پینٹاگون نے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں 34 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا۔بی بی سی کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جنرل سلیمانی کے قتل کے بدلے ایران کے 8 جنوری کے حملے میں 34 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں۔حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 17 فوجی اب بھی زیر علاج ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملے کے دنوں میں امریکی وزیر دفاع کو فوری طور پر زخمیوں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ حملے میں زخمی ہونے والے 8 فوجیوں کو مزید علاج کے لیے امریکہ بھیج دیا گیا ہے جب کہ دیگر 9 زخمی جرمنی میں زیر علاج ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ 16 فوجیوں کو عراق اور ایک کو کویت میں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ یہ فوجی اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ جب صدر ٹرمپ سے ایرانی حملے میں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہیں لیک...
مسلمان اور يہودی رہنماؤں کا آؤشوٹس کا مشترکہ تاریخی دورہ

مسلمان اور يہودی رہنماؤں کا آؤشوٹس کا مشترکہ تاریخی دورہ

news, Urdu
پولینڈ میں سابقہ نازی دور کے اذیتی کيمپ آؤشوٹس میں مسلم ورلڈ لیگ کےرہنماؤں کے ایک وفد نے پہلی مرتبہ وہاں کے یہودی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ مسلم اور یہودی رہنماؤں کی یہ دعائیہ تقریب آؤشوٹس کے سابقہ اذیتی کيمپ کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ہوئی۔ دونوں مذاہب کے رہنماؤں نے اس دورے کو تاریخی قرار دیا ہے۔ مسلم رہنماؤں نے اس دورے کو ایک ’مقدس فریضہ اور غیر معمولی اعزاز‘ بھی قرار دیا۔  دونوں مذاہب کے رہنما جمعرات کے روز سابقہ نازی دور کے اس اذیتی کيمپ پہنچے۔ اس دورے کی قیادت مسلم ورلڈ لیگ کے رہنما محمد بن عبدالکریم العیسی اور امریکن جیوش کمیٹی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ ہیرس کر رہے تھے۔ مسلم ورلڈ لیگ دنیا بھر میں ایک بلین مسلمانوں کی نمائندہ تنظيم ہے۔ خیال رہے آؤشوٹس کے سابقہ اذیتی کيمپ میں نازیوں نے 1.1 ملین افراد کو قتل کیا تھا جن کی بھاری اکثریت یہو...
لیبیا کے کشیدہ حالات پورے خطے کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ ایردوآن

لیبیا کے کشیدہ حالات پورے خطے کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ ایردوآن

news, Urdu
لیبیا کے کشیدہ حالات پورے خطے کے امن و امان اور معاشی حالات کو متاثر کر سکتے ہیں ۔ ان خالات کا اظہار ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن جرمن چانسلر کے ترکی کے دورے کے موقعے پر کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل کے دورے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے لیبیا کی صورت حال میں مزید خرابی کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔ ترک صدر نے آج استنبول میں ترک جرمن یونیورسٹی کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر چانسلر میرکل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر لیبیا میں قیام امن کے لیے جلد سے جلد کام نہ کیا گیا تو اس کا اثر پورے خطے پر پڑ سکتا ہے۔ دونوں رہنما آج مزید شامی تنازعے اور مہاجرین کی پالیسی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والی برلن کانفرنس میں لیبیا میں ترکی کی مداخلت کو محدود کرنے پر تمام ممالک نے اتفاق کیااور کہا گیا کہ لیبیا میں ترکی کی مداخلت خطے میں ج...
امریکی صدر کی اسرائیلی رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ پر بات چیت کے لیے دعوت

امریکی صدر کی اسرائیلی رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ پر بات چیت کے لیے دعوت

news, Urdu
امریکی صدر کی جانب سے اسرائیلی رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر بات چیت کے لیے دعوت دی گئی ہے جو کہ قبول کر لی گئی ہے ۔ یہ ملاقات منگل کے روز متوقع ہے تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور اپوزیشن کے سربراہ بینی گینٹس کو مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بات چیت کے لیے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ہے۔ یروشلم میں تيئس جنوری کو امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے اور آئندہ ہفتے منگل اٹھائیس جنوری کو یہ ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے پر امریکہ اسرائیل کی حمایت کرتا رہا ہے اور عالمی سطح پر صدر ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بہترین اتحادی سمجھا جاتا ہے۔...
میانمار روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکے .عالمی عدالت انصاف

میانمار روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکے .عالمی عدالت انصاف

news, Urdu
اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو حکم دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام روکے۔دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ میانمار اپنے اختیار کے اندر روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔ واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف افریقی ملک گیمبیا نے درخواست دی تھی۔ یہ درخواست 1948 کے جینوسائیڈ کنونشن کے تحت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے میانمار میں ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کا نہ صرف قتل عام کیا گیا تھا بلکہ خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی، زندہ انسانوں کے اعضا کاٹنے سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں، بعض مقامات پر سرکاری فوج اور پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے گھر جلانے کے واقعات بھی پیش آئے۔ اس صورتحال کے سبب لاکھوں مسلمان اپنی جانیں بچانے کے لئے بنگلہ دیش اور دوسرے ممالک میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے اور مسلمانوں کو شدید جانی نقصان بھی برداشت...
فرانسیسی صدرکی القدس آمد، صدر میکرون کے ہاتھوں اسرائیلی پولیس کی ڈانٹ ڈپٹ کی ویڈیو وائرل

فرانسیسی صدرکی القدس آمد، صدر میکرون کے ہاتھوں اسرائیلی پولیس کی ڈانٹ ڈپٹ کی ویڈیو وائرل

news, Urdu
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اسرائیل کے خصوصی دورے پر مشرقی بیت المقدس پہنچ گئے جہاں انہوں نے گذشتہ روز ایک چرچ میں بھی حاضری دی۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر اور اسرائیلی پولیس کے درمیان نوک جھونک بھی دیکھی گئی۔ مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق صدر عمانویل میکرون نے چرچ کے اندر آنے والے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کو چلاتے ہوئے اس کی سرزنش کی اور اسےگرجا گھر سے باہر نکال دیا۔ فرانسیسی "بی ایف ایم ٹی وی" ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ فرانس کی ملکیت والی سینٹ این چرچ کے داخلی دروازے پر اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی پولیس کا ایک افسر چرچ میں داخل ہوا تاہم بعد ازاں واپس آگیا۔ وہ افسر دوبارہ داخل ہوا صدر ماکروں نے اسے چلاتے ہوئے وہاں سے دفعہ ہوجانے کو کہا۔ اس موقعے پر فرانسیسی صدر کے محافظوں نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں کو وہاں سے باہر نکال دیا۔ فرانسیسی صدر اور اسرائیلی پولیس افسر کے درمیان تکرار بھی ہ...
لیبیا میں ترکی کی مداخلت علاقائی تنازعات بھڑکانے کا باعث بن سکتی ہے:  سیکرٹری جنرل عرب لیگ ابو الغیط

لیبیا میں ترکی کی مداخلت علاقائی تنازعات بھڑکانے کا باعث بن سکتی ہے: سیکرٹری جنرل عرب لیگ ابو الغیط

news, Urdu
سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا میں ترکی کی مداخلت خطے میں جاری بحران کومزید پیچیدہ کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی تنازعات مزید بھڑکانے کا باعث بن سکتی ہے۔ احمد ابو الغیط نے مزید کہا کہ برلن کانفرنس میں لیبیا میں انقرہ کی مداخلت متفقہ طور پرمسترد کردی گئ۔ ایک سوال کے جواب میں الغیط کا کہنا تھا کہ برلن کانفرنس میں ترکی کا موقف دیگر تمام عالی رہ نمائوں کے موقف سے مختلف تھا۔ ترکی نے باغی فوج کی طرف سے جاری آپریشن کوقومی وفاقی حکومت پر'حملہ' قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برلن کانفرنس میں 55 نکات شامل کیے گئے ہیں اور ان تمام پرعمل درآمد کرنا ضروری ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ لیبیا کی علاقائی اور عالمی اہمیت کے پیش نظر اس مسئلے کے حل کے لیے یورپی یونین، عرب لیگ، خطے کے ممالک بالخصوص مصر کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ لیبیا اور مصر کی سرحدیں ا...
ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پناہ کی درخواست دی جا سکتی ہے ۔ اقوام متحدہ

ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب پناہ کی درخواست دی جا سکتی ہے ۔ اقوام متحدہ

news, Urdu
ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے متاثر ہونے کے باعث ملک چھوڑ دینے والے افراد سیاسی پناہ کے دعوے کے حقدار ہوسکتے ہیں اور ان کی درخواست قابل توجہ ہونی چاہیے تا کہ انسانی زندگی کو تحفظ دیا جا سکے تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے پہلی مرتبہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے باعث فرار ہونے والے افراد سیاسی پناہ کے دعوے کے حقدار ہوسکتے ہیں۔ اس کمیٹی کے پینل نے یہ اعلان منگل کے روز کیا، تاہم انہوں نے کیریباتی کے پناہ گزینوں کے مقدمے کی درخواست کو خارج کر دیا۔ وسطی بحر اوقیانوس میں واقع چھوٹے سے ملک کیریباتی کے ایک رہائشی نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جزیرے پر واقع اپنا گھر ڈوب جانے کے خدشے سے نیوزی لینڈ میں پناہ کی درخواست دی تھی۔ ویلنگٹن کی ایک عدالت نے سن 2015 میں یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ملک بدری کے احکامات جاری کیے تھے۔ اقوام متحدہ کی انسان...
برلن کانفرنس لیبیا میں قیام امن کے لیے اہم قدم ہے۔ گوٹیرش

برلن کانفرنس لیبیا میں قیام امن کے لیے اہم قدم ہے۔ گوٹیرش

news, Urdu
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے لیبیامیں قیام امن کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحارب دھڑوں سے برلن سمٹ کے فیصلوں کو ”پوری طرح تسلیم“ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انٹونیو گوٹیرش کی سربراہی میں برلن میں ہونے والی کانفرنس کے بعد جاری کیےگئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”حقیقی سیاسی عمل" شروع کرنے کے لیے آگے بڑھنا نہایت ضروری ہے کیوں کہ پہلے سے طے شدہ وعدوں کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ گوٹیرش نے مزید کہا کہ ”مجھے امید ہے کہ برلن سمٹ میں جو وعدے کیے گئے ہیں، وہ لیبیا میں پائیدار قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں گے۔" خیال رہے کہ لیبیا میں سن 2014 سے ہی دو متحارب حکومتیں قائم ہیں۔ بن غازی پر کنٹرول رکھنے والے جنگی سردار خلیفہ حفتر نے گذشتہ برس طرابلس پر فوجی حملے شروع کر دیے تھے گوٹیرش نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی میزبانی میں برلن میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس کو لیبیا ...

Contact Us