Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Month: ستمبر 2023

صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

رہن سہن
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مخصوص رنگوں کے بینروں پہ اعتراض کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ نیو یارک میں ترک ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں لگے بینر ہم جنس پرستی کے جھنڈے سے بہت مماثلت رکھتے ہیں، یہ میرے لیے کوفت کا باعث بنا۔ یہ رنگ اجلاس کے دوران پوری عمارت میں سیڑھیوں اور دیواروں پہ نمایاں نظر آتے رہے۔ ترک صدر نے معاملہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے سامنے اٹھانے کا عندیا دیا اور کہا کہ دنیا میں کتنے ہم جنس پرست ہیں؟ تاہم عمارت میں ان کی نمائندگی سے لا کہ پوری دنیا میں اول حقوق ان کے ہیں، کیا عالمی ادارہ باقی حلقوں کو بھی اتنی ہی نمائندگی دیتا ہے؟ انہوں نے کہا یہ مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، ان علامتوں سے دنیا کی بڑی آبادی کو کوفت ہوتی ہے، عالمی ادارے کو ایسی چیزیں شوبا نہیں دیتیں۔ مغربی میڈیا میں صدر ایردوع...
مغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاب

مغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاب

روس
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک کو آئینہ دکھا دیا۔ اعلیٰ روسی عہدے دار کا کہنا تھا کہ مغربی اشرافیہ روس اور اس کی قیادت کو لے کر بالکل خبطی ہو چکی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے خود اور اپنی اقوام کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مغرب کا حالیہ ایجنڈا صرف روس کو تذویراتی شکست دینا ہے۔ مغربی اتحادی اس خبط میں مکمل طور پر اندھے ہو چکے ہیں اور عالمی حقیقت اور خطرات کو بالکل نہیں دیکھ پا رہے، صورتحال ان کی بقاء تک کوخطرے میں ڈال دے گی۔ روسی وزیر خارجہ نے نیٹو کی جنگی مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں روس پر جوہری جنگ کی مشق بھی کی گئی، ایسا سرد جنگ کے بعد پہلی بار ہوا اور یہ دنیا کے لیے توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مغربی اقوام بین الاقوامی برابری کے اصول کو مکمل طور پر بھول گئی ہیں۔ اور یہی رویہ...
اروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

اروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

سیاست
چین نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 3 کھلاڑیوں کو ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے سے روک دیا ہے۔ کھلاڑیوں کو ہانگ کانگ سے مقابلے کے شہر ہانگزو کی پرواز میں سوار ہی نہیں ہونے دیا گیا۔ واضح رہے کہ اروناچل پردیش چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقہ ہے، جس کے رہائشیوں کو چین اپنے باشندے مانتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کی بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندوستان نے معاملے پر احتجاج کیا ہے اور اسے تفریقی رویہ قرار دیتے ہوئے چین پر سخت تنقید کی ہے۔ جبکہ چین کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کو چینی ویزہ جاری نہیں کیا گیا تھا، بلکہ ایک متنازعہ علاقے کے باشندے ہونے کا دستاویز جاری کیا گیا تھا، جس پر کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکتے تھے تاہم ہندوستان نے اپنے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی ض...
ایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلان

ایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلان

عالمی
چین اور شام کی جانب سے باہمی تعلقات کو تذویراتی سطح پر لے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ چین کے شہر ہینگزو میں صدر شی جن پنگ اور شامی صدر کی ملاقات کے بعد دونوں ایشیائی ممالک نے تعلقات کو نئی نہج پر لے جانے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ یہ شامی صدر کا 2004 کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے دونوں ممالک کے تعلقات نے تاریخ میں خود کو ثابت کیا ہے، اور ہر طرح کے مشکل حالات کے باوجود ان پر گزند نہیں آئی۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی 2011 میں خانہ جنگی کے بعد بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے تھے، شامی صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے مخالفین کو دبانے کے لیے جنگی جرائم کیے حتیٰ کہ کیمیائی ہتھیار بھی استعمال کیے۔ تاہم معاملات سنی جہادی گروہوں کے ہاتھ جاتے ہی مغربی اتحادیوں نے صدربشار کو ہٹانے کا منصوبہ ترک کر دیا اور اپنے پیدا کردہ مغرب نواز لبرل گروہ ک...
امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سیاست
امریکی شہری ایک غیر ملک کے لیے جاسوسی کرتا دھر لیا گیا، تفتیش کا دائرہ بڑھا کر تحقیقات تیز کر دی گئیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی حساس ادارے کے لیے کام کرنے والے ایک سابقہ ٹھیکیدار کو حساس و خفیہ معلومات کے ساتھ چھیڑ چھار کرنے اور بیرون ملک بیچنے پر دھر لیا ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 سالہ ابراہم تیکلو لیما نامی ایک سابق ٹھیکیدار انتہائی حساس و خفیہ معلومات چرا کر غیرملکی ایجنٹوں کو بیچتا تھا۔ بیان میں اس ملک کا نام نہیں دیا گیا کہ جسے معلومات بیچی جاتی تھیں البتہ شہری کے دوہری شہریت کی معلومات کو عیاں کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابراہم خفیہ معلومات کو حساس دستاویزات سے نقل کرتا اور ان سے خفیہ و حساس کی نشاندہی کو ختم کرکے باآسانی دفتر سے چوری کر کے گھر لے جاتا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معلومات کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لیے بھی ابراہم ایک الگ آن لائن اپلیکیشن ...
یورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا

یورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیا

سیاست
یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وون دیر لیئن نے نئی سیاسی شرلی چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری بم امریکہ نے نہیں بلکہ روس نے گرائے تھے۔ جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدہ کی موجودگی میں ایک سماجی تحقیق کے ادارے میں خطاب کرتے ہوئے یورپی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ جاپان ہمارا دوست اور اتحادی ہے، جاپان پر جوہری حملے میں ہمارے بھی بہت سے رشتہ دار اور عزیز واقارب مارے گئے۔ ہم اس حملے میں بچ جانے والوں کی کہانیاں سن سن کر بڑے ہوئے ہیں، ہمیں اس خوفناک ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ ایسے حالات سے گزیر کرنا چاہیے۔ انہوں نے روس کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں روس نے جاپان پر جنگ مسلط کر دی تھی، جس پر حالات کے پیش نظر امریکہ کو جاپان پر جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرنا پڑا۔ اعلیٰ یورپی عہدے د...
اگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سیاست
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر خطے میں کسی ملک نے جوہری ہتھیار بنائے تو وہ بھی مجبور ہو جائیں گے کہ اس خطرناک ہتھیار کو اپنی دسترس میں کریں۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں سعودی شہزادے سے پوچھا گیا کہ اگر ایران جوہری قوت بن جاتا ہے تو سعودیہ کا ردعمل کیا ہو گا، جس پر محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اگر خطے میں کوئی بھی ملکجوہری قوت بنتا ہے تو اس خطرناک کو ناپسند کرنے کے باوجود سعودیہ مجبور ہو گا کہ اس ہتھیار کو حاصل کرے۔ اس ہتھیار کو حاصل کرنے کا مقصد باقی دنیا کے خلاف طاقت کی دھونس اور سیاسی مداخلت ہے۔ عالمی امن کے لیے قوت کا توازن ناگزیر ہوتا ہے۔ البتہ عالمی قوتوں کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہیے اور دنیا کو ایک اور ہیروشیما ناگاساکی جیسی ہلاکت سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیے۔ ...
مغربی ممالک افریقہ کو غلاموں کی تجارت پر ہرجانہ ادا کریں: صدر گھانا

مغربی ممالک افریقہ کو غلاموں کی تجارت پر ہرجانہ ادا کریں: صدر گھانا

سیاست
گھانا کے صدر نانا اکوفو ادو نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب میں مغربی سامراجی ممالک سے ہرجانے کا مطالبہ دوہرا دیا ہے۔ اعلیٰ عالمی ادارے میں اقوام عالم سے خطاب میں افریقی ملک کے صدر کا کہنا تھا کہ پیسہ افریقی غلاموں کی تجارت اور ان کے ساتھ ہوئے ناروا سلوک کی تلافی تو نہیں کر سکتا البتہ مغربی ممالک کو اسے بطور اقرار جرم ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں کو خطاب میں کہا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ افریقہ کے موجودہ معاشی و سماجی مسائل کی بنیادی وجہ تاریخی ناانصافیاں ہیں جو اس براعظم کے ساتھ ماضی میں کی گئی ہیں۔ یورپ اور امریکہ کی موجودہ دولت اور امارت افریقی اور دیگر کالونیوں کے خون پسینے سے بنائی گئی ہے۔ اگر آض افریقہ بنیادی سہولیات کے لیے بھی مشکلات کا شکارہے تو اس کی وجہ ان کے وسائل پہ لوٹ مار اور لوگوں کی بطور غلام تجارت ہے۔ افوکو ادو نے مزید کہا کہ اگرچہ جدید مغربی ممالک...
مغربی تہذیب دنیا میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی، زوال پتھر پہ لکیر ہے: امریکی ماہر سیاست

مغربی تہذیب دنیا میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی، زوال پتھر پہ لکیر ہے: امریکی ماہر سیاست

سیاست
تاریخ لبرلوں کو نازیوں کی طرح اچھے نام سے یاد نہیں کرے گی۔ لبرل، ترقی و جدیدیت کے نام پر ہمارے بچوں کو جنسی بےضابطگیوں اور تذبذب میں مبتلا کر رہے ہیں۔ یہ کہنا تھا امریکہ کے معروف سیاسی تجزیہ کار جیکسن ہنکل کا روسی نشریاتی ادارے آر ٹی سے گفتگو کے دوران۔پروگرام میں گفتگو کے دوران امریکی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ امریکہ اور مغربی تہذیب دنیا پہ اپنا اثرورسوخ کھو رہی ہے، دنیا اب کثیر القطب سیاسی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اس وقت دنیا میں طاقت کا بڑا خلاء موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کسی تہذیب کے عروج اور زوال کا دور بہت خطرناک ہوتا ہے، اور دنیا اس وقت مغربی تہذیب کے حوالے سے ایسے دور سے گزر رہی ہے۔ ایسے میں ان کے پاس چین اور روس کے خلاف تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچے گا اور اگر ایسا ہوا تو ہم سب جانتے ہیں کیا ہو گا۔ دنیا میں امید کی کوئی کرن باقی ن...
عالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی

عالمی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ: دنیا، بنکوں اور مالیاتی اداروں کی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی

مالیات
عالمی قرضے کے حجم میں رواں برس کے نصف میں 10 کھرب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور اب دنیا بنکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی 30 نیلم 70 کھرب ڈالر یعنی 89 پدم روپے کی مقروض ہو گئی ہے۔ ادارہ برائے بین الاقوامی مالیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس تیز اضافے کی وجہ بڑی معیشتوں کا دھرا دھر قرضے لینا ہے جن میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جاپان سرفہرست ہیں، تاہم چین، ہندوستان اور برازیل بھی پیچھے نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سود میں ہوشربہ اضافہ قرضوں کے بڑھنے کی بڑی وجہ بن کر سامنے آیا ہے، اور گزشتہ صرف ایک دہائی کے دوران عالمی قرضے میں 1 نیلم ڈالر کا حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال عالمی قرضوں میں 334 فیصد جبکہ رواں برس 336 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں ممالک اور ماہرین مالیات کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ابھرتی معیشتوں کی حکومتوں کے اندرونی قرضوں کی مقدار خطرنا...

Contact Us