Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Month: ستمبر 2023

افریقی ممالک کے روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر فرانسیسی پریشانی عروج پر: تعلقات خراب کرنے کی کوشش پر وسط افریقی جمہوریہ کے صدر نے صدر میکرون کو سنا دی

افریقی ممالک کے روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات پر فرانسیسی پریشانی عروج پر: تعلقات خراب کرنے کی کوشش پر وسط افریقی جمہوریہ کے صدر نے صدر میکرون کو سنا دی

سیاست
وسط افریقی جمہوریہ کے صدر فاؤسٹِن آرچینج نے فرانسیسی صدر ایمینؤل میکرون کو کھڑی کھڑی سنا دیں۔ معروف فرانسیسی میڈیا آر ایف آئی کے مطابق صدر فاؤسٹِن نے روس کے ساتھ تعلقات پر فرانس کو کہا ہے کہ اس سے تمہارا کوئی سروکار/مطلب نہیں، یا پنجابی میں "تینوں کی" کہہ کر بہتر سمجھا جا سکتا ہے۔ افریقی ملک کے صدر کے ترجمان نے وضاحت میں کہا ہے کہ صدر فاؤسٹِن نے صدر میکرون کو کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعاون دفاعی معاملات پہ کیا جا رہا ہے اور اس سے دونوں ممالک کا مفاد وابستہ ہے، اور یہ کسی صورت فرانس کو اثر انداز نہیں ہوتے۔ واضح رہے کہ صدر میکرون کا صدر فاؤسٹِن سے ملاقات کا مقصد دیرینہ معطل شدہ عسکری تعلقات کی بحالی تھا۔ جس میں افریقی صدر کی جانب سے ایسا ردعمل یورپی ملک کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ فرانسیسی صدر کے ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر میکروں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر ...
نیٹو: سرد جنگ کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گا

نیٹو: سرد جنگ کے بعد تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گا

سیاست
سویت یونین کے خلاف بننے والا عسکری اتحاد نیٹو (شمال قطبی معاہدے کی تنظیم)، 30 سال بعد یعنی سرد جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی بار سب سے بڑی عسکری مشقیں کرے گا۔ مشقوں میں 40 ہزار فوجی شریک ہوں گے اور اس کا انعقاد جرمنی، پولینڈ، ایسٹونیا، لتھوانیا اور باؤویر میں ہو گا۔ مشقوں کی تفصیل بتاتے ہوئے نیٹو کے اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ عسکری مشقوں میں 50 جنگی بحری جہاز، 500 سے 700 جنگی ہوائی جہاز بھی شریک ہوں گے۔ مشقوں کے حجم کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی تیاری میں 5 ماہ کا وقت لگے گا۔ اور باقائدہ آغاز فروری 2024 میں ہو گا۔ یوکرین تنازعہ کے بعد سے جرمنی پہلے ہی رواں برس جون میں ایک وسیع مشقیں منعقد کر چکا ہے، جس میں 25 ممالک کے 10 ہزار سے زائد فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔ مشقوں میں 250 جنگی جہاز اور بحری جہاز بھی شامل تھے۔ نیٹو اتحادی ممالک نے روس کے خلاف بڑھتی کشیدگی کے باعث...
فرانس کے خلاف افریقہ کے تین ممالک نے عسکری اتحاد بنا لیا

فرانس کے خلاف افریقہ کے تین ممالک نے عسکری اتحاد بنا لیا

عالمی
مغربی افریقہ کی فرانسیسی کالونیوں نے باہمی اتحاد بنا کر بیرونی و اندرونی خطرات سے نمٹنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مالی، نائجیر اور فاس کی عسکری حکومتوں نے مشترکہ دفاعی نظام بنانے کا عندیا دیا ہے اور ہر طرح کے بیرونی یا اندرونی خطرے سے مل کر نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔ تینوں ممالک کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ قومی سلامتی و خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اور اگر کسی بھی بیرونی یا اندرونی خطرے کو بھانپا گیا تو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اس سے نمٹا جائے گا۔ ماضی میں یہ ممالک فرانسیسی کالونی رہے ہیں اور آزادی کے بعد بھی فرانسیسی اثرورسوخ قائم رہا ہے البتہ افریقہ میں چینی اور روسی مدد کے بعد یورپی مداخلت میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ بیشتر ممالک میں یورپی سامراجی نظام کمزور ہو رہا ہے۔ مالی کے وزیر دفاع نے نئے دفاعی اتحاد کو معاشی سطح پر بھی پھیلانے کی خواہش کا اظہار کی...
جنوبی کوریا: کتے کھانے پر پابندی لگانے کا عندیا

جنوبی کوریا: کتے کھانے پر پابندی لگانے کا عندیا

رہن سہن
جنوبی کوریا نے ملک میں کتے کھانے اور بیچنے پر پابندی عائد کرنے کا عندیا دیا ہے۔ صدیوں پرانے اس مقروہ عمل پر پابندی لگانے کے لیے حکومتی جماعت اور حزب اختلاف میں بھی اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے اور میڈیا کے مطابق جلد اس حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں کتے کھانے کی باقائدہ کوئی قانونی اجازت تو موجود نہیں البتہ اس پر پابندی بھی نہیں ہے۔ مشرق بعید کے ملک میں کتے یا دیگر ایسے حیوانات کھانے کا رواج صدیوں پرانا ہے اگرچہ اس پر مقامی و عالمی سطح پر ہمیشہ کراہت کا اظہار سامنے آتا رہا ہے۔ حکومتی جماعت کی اہم رکن پارک ڈائی چُل نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی کوریا میں ۱ کروڑ سے زائد گھروں میں پالتو جانور موجود ہیں، اور مقامی لوگ بھی کتوں کا گوشت کھانے کے حوالے سے بیزاری کا اظہار کرتے رہتے ہیں، لہٰذا حکومت نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون...
یورپی یونین آزاد ممالک کا ایک اتحاد ہے یا جدید سامراجی نظام مسلط کیا جا رہا ہے؟ 30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کرنے اور قوانین تھوپنے پر ہنگری اسپیکر کا سخت ردعمل

یورپی یونین آزاد ممالک کا ایک اتحاد ہے یا جدید سامراجی نظام مسلط کیا جا رہا ہے؟ 30 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کرنے اور قوانین تھوپنے پر ہنگری اسپیکر کا سخت ردعمل

سیاست
یورپی اتحاد نے ہمارے ملک کے خلاف کثیر الجہت جنگ شروع کر رکھی ہے، یہ کہنا ہے ہنگری کے اسپیکر قومی اسمبلی لاسزلو کوور کا۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے یورپی اتحاد ہمارے پیسے روکے بیٹھا ہے اور حیلے بہانوں سے ہم پہ سیاسی اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ماندینیر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ ہنگری اور یورپی اتحاد کے مابین تعلقات تاریخ کی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں، اور اب ملک کو درپیش معاشی مسائل کے دوران بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ اصلاحات کے نام پر قوانین میں تبدیلی کی جائے، وگرنہ 30 ارب ڈالر کی خطیر رقم کو منجمند رکھا جائے گا۔ لاسزلو کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمارے ہی اثاثے منجمند کر کے سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، اور ہمیں ہی شرمندہ کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، جیسے کہ اتحاد میں شامل ہو کر ہم نے کوئی غلطی کی ہو، دراصل یہ ایک کثیر الجہت جن...
آزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قرار

آزادی اظہار کا معاملہ: امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ملک کی بدترین جامعہ قرار

رہن سہن
ایک تازہ سروے میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ کی معروف جامعہ، ہارورڈ یونیورسٹی آزادی رائے کے حوالے سے امریکہ کی بدترین یونیورسٹی ہے۔ فاؤنڈیشن فار انڈیویژوئل رائٹس اینڈ ایکسپریشن کی سروے تحقیق میں امریکہ کی معروف جامعہ کو بدترین مقام یعنی نچلا درجہ ملا ہے۔ سروے کے محقق نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہارورڈ نے کزشتہ کچھ عرصے میں بہت سے پروفیسروں کو ان کی رائے کی وجہ سے نکالنے کی دھمکی دی، 9 میں سے 7 کو نکالا اور ان کو دیگر جامعات میں بھی جگہ نہ ملنے کے حوالے سے سفارشات کیں، ایسے حالات میں ہارورڈ کے لیے منفی نمبر کوئی تعجب کی بات نہیں تھی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہارورڈ آزادی رائے کے حوالے سے بہت اچھے مقام پر نہیں رہی، تاہم کچھ گزشتہ واقعات کے بعد اور ہمارے سروے نتائج نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔ سروے میں امریکہ کی 248 جامعات سے معلومات اکٹھی کی گئی...
یوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

یوکرین جنگ امریکی جال ہے، یورپی رہنما ہوش کے ناخن لیں: سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کا مغربی سیاست پر خصوصی انٹرویو

عالمی
سابق فرانسیسی صدر نیکولس سرکوزی نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی ہے کہ امریکی جال میں پھنسنے سے بچیں اور براعظمی مفادات کو ترجیح دیں۔ صدر سرکوزی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی اتحاد میں شامل کرنے کا منصوبہ ہمارے لیے خطرناک ہے، اس سے یورپی امن کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور نتیجتاً براعظمی خودمختاری پر سمجھوتہ ہونے لگے گا۔ ایک مقامی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ روس اور یوکرین میں سمجھوتہ یورپی مفاد میں ہے، تنازعہ 5 لاکھ سے زائد جانوں کے ضیاع کا سبب بن چکا ہے اور ان میں ایک بڑی تعداد معصوم یوکرینی شہریوں کی ہے۔ انہوں نے فرانسیسی اشرافیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ جرمین (پیرس کی معروف سڑک) پہ امریکی ڈالروں سے شیمپیئن پیتے اور خود کو دنیا کی ذہین مخلوق تصور کرتی نہاد اشرافیہ، یوکرین میں نہیں لڑ رہی، بلکہ یہ یوکرینی نوجوان ییں جو ان کے بھونڈے سیاسی نظریے اور امریکہ کی جنگ ل...
مالی: فرانس اور مقامی اسلامی تنظیموں میں کشیدگی عروج پر، تازہ حملے میں 15 فوجیوں سمیت 114 افراد جاں بحق

مالی: فرانس اور مقامی اسلامی تنظیموں میں کشیدگی عروج پر، تازہ حملے میں 15 فوجیوں سمیت 114 افراد جاں بحق

عالمی
افریقی ملک مالی میں فوجی چھاؤنی پر کالعدم تنظیم کے حملے کے دوران 49 شہریوں سمیت 64 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی نگران حکومت کے مطابق اس دوران 50 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال 15 فوجی مارے گئے ہیں تاہم ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ مالی کی نگران حکومت کا دعویٰ ہے کہ حملہ القائدہ کے حمایت یافتہ گروہ نے کیا۔ حکومت نے بڑی تعداد میں عوامی ہلاکتوں پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مالی میں فرانسیسی افواج اور مقامی اسلامی تنظیموں کے مابین کشیدگی 2012 سے بڑھ گئی ہے۔ تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ فرانسیسی افواج مالی سے فی الفور نکل جائیں اور انہیں آزاد کیا جائے۔ کشیدگی اور حملوں میں اضافہ ہونے پر کچھ برس قبل مالی کی حکومت نے فرانس سے نکل کا مطالبہ بھی کیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ فرانس مالی کی عوام کو تحفظ فراہم کرن...
کینیڈا میں عارضی طور پر لائے مزدوروں کا استحصال عروج پر، اقوام متحدہ نے غلامی کی بدترین شکل قرار دے دیا

کینیڈا میں عارضی طور پر لائے مزدوروں کا استحصال عروج پر، اقوام متحدہ نے غلامی کی بدترین شکل قرار دے دیا

سیاست
کینیڈا میں غلامی پروان چڑھ رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سماجی علوم کے ماہر تومویا اوبوکاتا نے خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کینیڈا میں عارضی مزدوری کے لیے آنے والے سالانہ 60 ہزار افراد بدترین شرائط اور حالات میں کام کرتے ہیں، اور حقیقت میں یہ غلامی کی یاد تازہ کرنے کے مترادف ہے۔ غلامی کی اقسام نامی رپورٹ کو سماجی امور کے ماہر نے دو ہفتے پر مبنی تفصیلی تحقیق کے بعد مرتب کیا ہے۔ تومویا کا کہنا ہے کہ یہ مزدور دور حاضر کی بدترین غلامی کا شکار ہیں۔ ان کا بدترین استحصال کیا جاتا ہے اور شرائط اتنی سخت ہیں کہ وہ آواز بھی نہیں اٹھا سکتے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے زیر تحت مرتب کی گئی رپورٹ میں عارضی غیر ملکی مزدوروں کے منصوبے کے تحت آنے والے مزدوروں کا سروے کیا گیا ہے۔ جس میں سامنے آیا ہے کہ ہر سال کینیڈا میں عارضی/مختصر دورانیے پر کینیدا آنے والے 50/60ہزار افراد کا باقائدہ/ادارہ جاتی...
برطانیہ کی حساس عسکری معلومات ڈارک ویب پر شائع، رکن اسمبلی نے خطرناک صورتحال کی تنبیہ کر دی

برطانیہ کی حساس عسکری معلومات ڈارک ویب پر شائع، رکن اسمبلی نے خطرناک صورتحال کی تنبیہ کر دی

فن/ٹیکنالوجی
برطانوی محکمہ دفاع کی بیشتر حساس معلومات ڈارک ویب پر نشر کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معلومات برطانوی فوج کے ایک ٹھیکیدار کے کمپیوٹر سے چوری کی گئیں اور انہیں ڈارک ویب پر نشر کر دیا گیا۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق حساس معلومات چرانے والوں کا تعلق روس سے ہو سکتا ہے۔ معاملے کی تفصیلات کے مطابق لاک بِٹ نامی گروہ نے زاؤن نامی کمپنی کے کمپیوٹروں سے ڈیٹا چوری کیا تھا۔ زاؤن خاردار تاروں اور حساس مقامات کو سکیورٹی دینے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ڈارک ویب پر جاری معلومات میں پورٹون ڈیفنس لیبارٹری کو فراہم کردہ سکیورٹی کی معلومات شائع کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ جوہری ہتھیاروں کے مقام، کلائیڈ نیول بیس کو فراہم کردہ اشیاء سے متعلق معلومات بھی شائع کر دی گئی ہیں۔ زاؤن نے ہیکر حملے کی تصدیق کر دی ہے تاہم نجی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چوری ہونے والی معلومات میں کچھ بھی زیادہ حساس نہیں۔ تاہم اخب...

Contact Us