Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

محافظ خانہ

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، مغرب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے: ہنگری وزیراعظم وکتور اوربان

دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، مغرب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے: ہنگری وزیراعظم وکتور اوربان

بصری مواد
امریکہ کے معروف اینکر ٹَکر کارلسن کے ہنگری کے وزیراعظم وکتور اوربان کا خصوصی انٹرویو کیا ہے جسے اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ انٹرویو میں یورپی وزیراعظم نے عالمی امن، مغربی سیاست، امریکی ناانصافیاں، روسی کردار، صدر پوتن کی شخصیت، لبرلیت، عالمی معیشت، امریکی سیاست، صدر ٹرمپ اور جنگوں جیسے حساس اور اہم موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انٹرویو نے مغربی ایوانوں میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے، ماہرین کے مطابق اس گفتگو کو تاریخی حیثیت حاصل ہو گی اور چاہے مغرب اس سے سبق سیکھے یا نہیں، دونوں صورتوں میں اس گفتگو کو یادگار مانا جائے گا۔ https://twitter.com/TuckerCarlson/status/1696643892253466712 https://www.youtube.com/watch?v=ubc0tihw7yA...
اقوام متحدہ: مالی کے خلاف پابندیوں کی قرارداد روس نے ویٹو کر دی

اقوام متحدہ: مالی کے خلاف پابندیوں کی قرارداد روس نے ویٹو کر دی

عالمی عدل و انصاف
روس نے افریقی ملک مالی کے خلاف معاشی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کر دی ہے۔ روس کے اس اقدام کے باعث فرانس کی مالی پر معاشی پابندیوں کی میعاد میں اضافے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور اب 31 آگست کے بعد مالی عالمی پابندیوں کے چنگل سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب مالی نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے روسی نجی عسکری کمپنی ویگنر کے ساتھ تعاون بڑھا دیا ہے، مالی کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی ملک امن کو یقینی بنانے میں زیادہ مددگار ثابت ہوئی ہے۔  جبکہ مغربی ممالک نے روسی کمپنی پر شہریوں کو ڈرانے اور لوگوں کو خوف میں مبتلا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ فرانس نے پہلے ہی مالی سے اپنی افواج نکال لی تھیں جبکہ مالی سرکار کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن دستوں کو بھی دسمبر تک نکلنے کے لیے حکم دے دیا گیا ہے۔ 15000 سے زائد فوجیوں پر مبنی دستہ 31 دسمبر تک مالی سے نکل جائے گا۔...
سویڈن: تجارتی خسارے اور مہنگائی نے ملکی معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی، یورپی ملک کے سر پر کسادبازاری کے خطرات منڈلانے لگے

سویڈن: تجارتی خسارے اور مہنگائی نے ملکی معیشت اور عوام کی کمر توڑ دی، یورپی ملک کے سر پر کسادبازاری کے خطرات منڈلانے لگے

معیشت
سویڈن کو تجارتی خسارے کے بعد معاشی گراوٹ نے آ گھیرا ہے۔ عالمی کساد بازاری، مسلمان ممالک کی جانب سے جزوی تجارتی پابندیوں کے باعث یورپی ملک کی پیداوار میں ڈیڑھ سے 2 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری طرف مہنگائی کے باعث شہری پریشان ہیں۔ گزشتہ ایک برس سے مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث بنکوں میں لوگوں کی بچت اور بالآخر قوت خرید میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار  کے مطابق سویڈن میں لوگوں کی قوت خرید میں مسلسل ایک سال سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جو ایک سال میں 3فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ جبکہ برس بھی رحجان قائم رہنے کے اندیشے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔...
سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت سے متعلقہ آلات کی تجارت: امریکی رکاوٹوں پر چین کی امریکہ کو دھمکی، عالمی پیداوار متاثر ہونے کی تنبیہ کر دی

سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت سے متعلقہ آلات کی تجارت: امریکی رکاوٹوں پر چین کی امریکہ کو دھمکی، عالمی پیداوار متاثر ہونے کی تنبیہ کر دی

علوم و فنون
چین نے ٹیکنالوجی اشیاء پر نئے امریکی ٹیکسوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ نے سیمی کنڈکٹروں اور دیگر حساس آلات پر نئے ٹیکس عائد کیے ہیں جس پر چین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس سے آزادانہ تجارت اور منصفانہ تجارتی ماحول کے بنیادی اصولوں کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ بعید النظری میں عالمی تجارت میں قائم توازن شدید بگڑ جائے گا۔ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات کے بعد چینی وزارت تجارت نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات حوصلہ افزہ رہے تاہم امریکہ نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سر پر سوار کر رکھا ہے اور مغربی ممالک میں بلاوجہ کا خوف پیدا کیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر عالمی تجارت پر قدغنیں لگائی جاتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحفظ کے نام پر عالمی تجارت کے متفقہ قوانین پر زد آرہی ہے، امریکہ کو احساس کرنا ہو گا کہ اس سے ٹیکنالوجی اشیاء کی تیاری می...
تائیوان کو دوسرا یوکرین بننے سے اجتناب کرنا چاہیے: ارب پتی صدارتی امیدوار ٹیری گؤ

تائیوان کو دوسرا یوکرین بننے سے اجتناب کرنا چاہیے: ارب پتی صدارتی امیدوار ٹیری گؤ

عالمی
تائیوان کی معروف الیکٹرانک کمپنی فاکسکون کے ارب پتی مالک و بانی ٹیری گؤ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ایپل کمپنی کی سب سے بڑے سپلائر کمپنی کے مالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ تائیوان کو یوکرین بنتا نہیں دیکھنا چاہتے اور چین کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔ اپنے انتخابی اعلان میں گؤ کا مزید کہنا تھا کہ تائیوان کو یوکرین نہیں بننے دیں گے، شہری ان کا ساتھ دیں تو وہ آئندہ پچاس سال کے لیے خلیج تائیوان میں امن کا معاہدہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور کشیدگی کے بجائے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں اعتماد بڑھانے کی پالیسی پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ تائیوان اور چین کے مابین 2016 میں تسائی لینگ وین کے اقتدار میں آنے سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اور اگر اب گؤ حزب اختلاف کو متحد کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ ووٹ تقسیم کر نے اور موجودہ نائب صدر کے کامیاب ...
شمال جنوب تجارتی راہداری کے راستے روسی مال گاڑی براستہ ایران سعودیہ پہنچ گئی

شمال جنوب تجارتی راہداری کے راستے روسی مال گاڑی براستہ ایران سعودیہ پہنچ گئی

معیشت
سعودی عرب اور روس کے مابین زمینی راستے سے بین الاقوامی تجارت کا آغاز ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز پہلی روسی مال بردار ریل گاڑی سے تجارتی سامان براستہ ایران سعودی عرب پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 36 کنٹینروں پر مبنی پہلی مال گاڑی روس سے براستہ وسط ایشیا اور ایران سے گزرتے ہوئے بندرعباس بندرگاہ پہنچی، جسے خلیج ہرمز سے براستہ بحری راستے سعودی ساحلی شہر جدہ پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی شمال جنوب تجارتی راہداری کو مزید وسعت دے دی گئی ہے جس کے تحت روس اور عرب ممالک کے مابین تجارت میں آسانی پیدا ہوگی۔ ماہرین کے مطابق شمال جنوب تجارتی راہداری نہر سویز کی متبادل راہداری ثابت ہو گی اور اس سے ایشیائی ممالک کی تجارت میں تیزی آئے گی۔ 7200 کلومیٹر پر مبنی اس راہداری سے روس، ایران، برصغیر پاک و ہند اور وسط ایشیائی ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔ زمینی اور بحری راستوں پر ...
سردیوں میں توانائی کے شدید بحران کا ڈر: فرانس نے بجلی گھروں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی

سردیوں میں توانائی کے شدید بحران کا ڈر: فرانس نے بجلی گھروں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی

معیشت
فرانس حکومت نے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیداواری کمپنیوں کو کوئلہ جلانے کی اجازت دے دی ہے۔ یورپی ملک کی ضرورت کی آدھی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کو فرانسیسی حکومت نے آئندہ سردیوں میں توانائی کے بحران سے بچنے کے لیے پیشگی طور پر کوئلے سے بجلی بنانے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال سردیوں میں یورپی ممالک میں گیس کی قیمتوں اور توانائی کے بحران نے شدید صورتحال اختیار کر لی تھی، جبکہ حالیہ معاشی بحران کے باعث حکومتیں پیشگی اقدامات کر رہی ہیں۔ فرانس میں شمسی توانائی پہ انحصار بڑھا ہے، گزشتہ سال جوہری توانائی ریئیکٹر میں ہوئے مسئلے کو بھی حل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ ملک کی سب سے بڑی کمپنی کو کوئلے کے استعمال کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات اور ان کا وقت خبری حیثیت سے زیادہ وقعت نہیں رکھتا کیونکہ لوگوں کی قوت خرید بری طرح تا...
فرانس: اسکول طالبات پر ابایہ پہننے پر بھی پابندی عائد

فرانس: اسکول طالبات پر ابایہ پہننے پر بھی پابندی عائد

اردو نیوز, رہن سہن
فرانس نے اسکول طالبات پر ابایہ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نئی قانون سازی میں ماہ ستمبر سے اسکول طالبات ابایہ نہیں پہن سکیں گی۔ فرانس کے وزیر تعلیم نے نئے قانون کے جواز میں کہا ہے کہ ابایہ سیکولر تعلیم کے منافی ہے اس لیے فرانس میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سیکولریت کی تعلیم اسکول سے ہی دی جانی چاہیے اور ابایہ کا استعمال اس میں رکاوٹ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ابایہ غیر مسلم طالبات کو مسلم طالبات کے حوالے سے خاص فکر میں مبتلا کرنے کا باعث بھی بنتا ہے اور جماعت میں تقسیم پیدا ہوتی ہے۔ سال 2004 میں فرانس نے تعلیمی اداروں میں ہر طرح کی مذہبی علامت پر پابندی لگا دی تھی جس کے تحت مسلمان طالبات پر سکارف، یہودی طلباء پر کپاہ اور عیسائی طلباء پر نمایاں صلیب لٹکانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، فرانس میں تب سے ہی مذہبی رحجان رکھنے و...
پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے قرآن جلانے کے خلاف قانون سازی کے عندیے کا خیرمقدم

پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے قرآن جلانے کے خلاف قانون سازی کے عندیے کا خیرمقدم

پاکستان
پاکستان نے ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے قرآن جلانے پہ پابندی کے قانون کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ڈنمارک کی جانب سے یہ ایک درست قدم ہے، مذہبی کتب کی بےحرمتی نفرت اور شدت پسندی کا باعث بنتی ہے، اور اسے آزادی اظہار کی آر میں جگہ نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ ڈنمارک کے بعد دیگر ممالک بھی اس مثال کی پیروی کریں گے اور مذہبی مقدمات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کے واقعات پر پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی اور پاکستان نے ڈنمارک کے ساتھ تعلقات تقریباً ختم کر دیے تھے۔ اس سے قبل ڈنمارکی حکومت کا مؤقف رہا تھا کہ ڈنمارک ایسے کسی اقدام کو روک نہیں سکتا کیونکہ یہ اظہار خیال کے زمرے میں آتا ہے۔ جس پر بیشتر مسلم ممالک نے یو...
ہم جنس پرستی کے خلاف مذہبی اقدار پر ڈٹ جانا ہنگری کا جرم بن گیا ہے، صدر بائیڈن دنیا میں امریکی مفادات کے تحفظ کے بجائے دوست ممالک کو ہراساں کر رہے ہیں: ٹَکر کارلسن

ہم جنس پرستی کے خلاف مذہبی اقدار پر ڈٹ جانا ہنگری کا جرم بن گیا ہے، صدر بائیڈن دنیا میں امریکی مفادات کے تحفظ کے بجائے دوست ممالک کو ہراساں کر رہے ہیں: ٹَکر کارلسن

رہن سہن
معروف امریکی اینکر ٹَکر کارلسن کی جانب سے امریکی حکومت اور سفارت کاروں پر دنیا خصوصاً یورپی ممالک پر ہم جنس پرستی کے لیے دباؤ بڑھانے پر کڑی تنقید سامنے آئی ہے۔ ہنگری بُداپیست میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کی دوران امریکی اینکر کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کی امریکی حکومت کو دنیا میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے کے بجائے امریکی قومی و ریاستی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارت کاری کرنی چاہیے۔ ایسا نہ کرنے سے امریکی انتظامیہ دنیا میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ہنگری کے لوگوں سے امریکی عوام کی طرف سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ وہ صدر بائیڈن کے ہنگری کے ساتھ رویے پر شرمندہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں انتہائی تیزی کے ساتھ امریکہ کے خلاف نئے اتحاد بن رہے ہیں لیکن امریکی حکومت یورپ میں امریکہ کے بہترین دوست ہنگری کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے کیونکہ ہنگری...

Contact Us