Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

محافظ خانہ

مغربی ممالک گندم معاہدے کے تمام نکات کی پاسداری کرے ورنہ روس معاہدے سے نکل جائے گا: صدر پوتن

مغربی ممالک گندم معاہدے کے تمام نکات کی پاسداری کرے ورنہ روس معاہدے سے نکل جائے گا: صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس پر عائد زرعی اجناس کی برآمدات پر پابندیاں نہ اٹھائی گئیں تو وہ بحیرہ اسود گندم معاہدے سے نکل جائیں گا۔ روسی شہر سوچی میں اپنے ہم منصب ترک صدر رجب طیب ایردوعان سے ملاقات کے بعد صدر پوتن کا کہنا تھا کہ روس صرف اس صورت میں یوکرینی گندم کی برآمدات کے معاہدے کی پاسداری کرے گا اگر مغرب بھی اپنی شرائط پوری کرے۔ صدر پوتن کا کہنا تھا کہ یوکرین اس تجارتی راہداری کو ہتھیاروں کی فراہمی اور دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ راہداری دنیا کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن درحقیقت گندم کی ترسیل بھی غیر منصفانہ کی گئی اور افریقہ کو صرف 6 بحری جہاز گندم بھیجے گئے۔ یہ تمام نکات معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔ معاہدے میں درج ہے کہ 70 فیصد گندم غریب ممالک کو برآمد کی جائے گی جبکہ حقیقت میں 70 فیصد اخراجات یورپ اور دیگر امیر ممالک کو کی گئیں...
نیٹو 2025 میں ختم ہو جائے گی، عالمی سیاسی امور کے نامور ماہر کی پیش گوئی

نیٹو 2025 میں ختم ہو جائے گی، عالمی سیاسی امور کے نامور ماہر کی پیش گوئی

سیاست
سیاسی امور کے معروف امریکی ماہر فلپس پائیسون نے اپنے ایک حالیہ مقالے میں پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں اگر سابق صدر ٹرمپ جیت جائیں گے تو امریکہ یوکرین کی مالی و عسکری مدد بند کر دے گا، جس کے باعث نیٹو اتحاد ٹوٹ جائے گا۔ امریکی ماہر نے یوکرین کے حوالے سے امریکی شہریوں کی رائے پر مبنی رائے عامہ کو حوالہ بناتے ہوئے کہا کہ ریپبلک کی دو تہائی تعداد یوکرین تنازعہ میں امریکی کردار کے خلاف ہے، ڈیموکریٹ بھی بہت مختلف نہیں، اور جنگ کو فوری ختم کرنے کی حامی ہیں، سابق صدر ٹرمپ خود بھی منتخب ہوتے ہی یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا عندیا دے چکے ہیں، ایسے میں اس حوالے سے آئندہ انتخابات کے نتائج اور بعد کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ امریکہ کے انخلاء کے بعد یورپ بےچینی کا شکار ہو سکتا ہے اور اس صورتحال میں نیٹو کی بقاء مشکل سے دوچار ہو جائے گی۔ امریکی انخلاء کے...
نائجر: ہزاروں شہریوں کا دارالحکومت میں فرانسیسی چھاؤنی کے سامنے مظاہرہ، ملک سے نکل جانے کا مطالبہ

نائجر: ہزاروں شہریوں کا دارالحکومت میں فرانسیسی چھاؤنی کے سامنے مظاہرہ، ملک سے نکل جانے کا مطالبہ

بصری مواد, عالمی
افریقی ملک نائجر کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی چھاؤنی کے باہر مظاہرہ کیا ہے۔ شہریوں نے یورپی ملک کی افواج کے فوری ملک سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔ https://twitter.com/hien_trung2/status/1698181141206049264?s=20 https://twitter.com/fopminui/status/1698165689004044727?s=20 https://twitter.com/DjibrilSaidou/status/1698007970095722549?s=20 الجزیرہ نیوز کے مطابق شہری پر امن رہے تاہم پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث کچھ مقامات پر شہری رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے چھاؤنی تک پہنچے۔ اس موقع پر فرانسیسی انتظامیہ نے بھی لوگوں کو دھمکایا کہ اس کے وسائل کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو فرانس بھرپور ردعمل دے گا تاہم شہری ٹس سے مس نہ ہوئے اور اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک سے تمام غیرملکی افواج کو نکال دینا چاہتے ہیں تاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو...
یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روسی شہریوں کی ہلاکتیں: روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی

یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روسی شہریوں کی ہلاکتیں: روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی

عالمی
روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ میں امریکی قیادت میں نیٹو عسکری اتحاد کی مداخلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب روس اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا، ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، لہٰذا روس نیٹو کو تنبیہ کرتا ہے کہ اپنی حدود میں رہا جائے وگرنہ روس اور نیٹو کے مابین براہ راست جنگ ہو سکتی ہے۔ اپنی خصوصی ٹویٹ میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ اس وقت یوکرین میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ سوائے امریکی فوجیوں کے زمین ہر موجود ہو نے کے نیٹو یوکرین میں تنازعے کو ہوا دینے میں ہر لحاظ سے ملوث ہے۔ حتیٰ کہ امریکی تربیت یافتہ عسکریت پسند مغربی جوان بھی یوکرین میں روس کے خلاف برسرپیکار ہیں، اور روس نے بہت سے نیٹو پیغامات بھی پکڑے ہیں جس سے یوکرین میں نیٹو افسران کے براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق ہو...
روس جی20 اجلاس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، کچھ ممالک اجلاس پہ اثرانداز ہونے کی کوششیں ترک کر دیں

روس جی20 اجلاس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، کچھ ممالک اجلاس پہ اثرانداز ہونے کی کوششیں ترک کر دیں

عالمی
روسی حکومت کی جانب سے ہندوستان میں ہونے والے آئندہ جی20 اجلاس میں کچھ ممالک کی جانب سے یوکرین تنازعہ پر بلاوجہ شور ڈالنے اور اجلاس کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ دہلی میں روسی سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہندوستان میں ہونے والے جی20 اجلاس کے لیے کچھ ممالک میزبان ملک پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ یوکرین تنازعہ کو اجلاس کےایجنڈے کا حصہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا اس سے عالمی معاشی بحران اور دیگر اہم مسائل پہ توجہ نہیں دی جا سکے گی اور اجلاس اپنے اہداف حاصل کیے بغیر ختم ہو سکتا ہے۔ روس نہیں چاہتا کہ بین الاقوامی اجلاس پر کچھ ممالک اثرانداز ہوں اور اسے ثبوتاژ کریں۔ روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جی20 اتحاد معاشی و مالی مسائل کے لیے ہے تاہم گزشتہ برس سے دیکھا جا رہا ہے کہ کچھ ممالک اس پہ بلاوجہ اثرانداز ہو کر اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کی اجا...
عالمی افق پر ایشیا کا بڑھتا اثرورسوخ و ترقی: صدر پوتن نے اسکولوں میں چینی سمیت دیگر ایشیائی زبانیں سکھانے کا حکم دے دیا

عالمی افق پر ایشیا کا بڑھتا اثرورسوخ و ترقی: صدر پوتن نے اسکولوں میں چینی سمیت دیگر ایشیائی زبانیں سکھانے کا حکم دے دیا

عالمی
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے براعظم ایشیا کی عالمی سیاست میں اہمیت و وقار کو بڑھتا دیکھ کر ملک میں بڑی ایشیائی زبانوں خصوصاً چینی زبان کو اسکولوں میں سکھانے کے منصوبے شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ملک میں مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہونے والے 30 ذہین طلباء سے گفتگو میں صدر پوتن کا کہنا تھا کہ ایشیائی ملکوں میں معاشی ترقی کی رفتار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں سیاسی قوت کا مرکز ایشیا بن رہا ہے اور اس کا تقاضا ہے کہ ہم حالات حاضرہ کے مطابق اپنی پالیسیوں کو مرتب کریں۔ اور روسی نوجوان چینی اور دیگر ایشیائی زبانوں پر عبور حاصل کریں۔ صدر نے اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے اور اساتذہ بھرتی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ صدر پوتن نے نوجوان طلباء سے گفتگو میں کہا کہ سویت زمانے میں ایشیائی ملکوں سے روسی تعلقات بہترین تھے اور تمام بڑی ایشیائی زبانوں میں ڈگریاں بھی دی جاتی تھیں، اس کا روسی معیشت ا...
صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی: انتظامیہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت اور میڈیا میں دفاعی بیانیہ تیز کر دیا

صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑنے لگی: انتظامیہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت اور میڈیا میں دفاعی بیانیہ تیز کر دیا

سیاست
امریکی صدر جو بائیڈن کے سر پر مواخذے کی تحریک کا خوف منڈلانے لگا۔ سرائے ابیض نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی جبکہ میڈیا کو خصوصی بیانیہ ترتیب دینے کے لیے صدارتی محل میں خصوصی نشستیں منعقد ہو نے لگ گئی ہیں۔ رشیا ٹوڈے نے متعدد ذرائع سے اس چیز کی تصدیق کروائی ہے کہ حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔ ریپبلکن جماعت صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے غیر ملکی خصوصی یوکرین میں کاروبار اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر مواخذے کی تحریک لانا چاہتی ہے۔ اور اس کے لیے مواد بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ بائیڈن انتطامیہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار کا کہنا ہے کہ ریپبلکن جماعت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اس تحریک کا مقصد ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ حزب اختلاف صدر کو لوگوں کی خدمت سے روکنا چاہتی ہے اور معاشی بحران میں ایسی تحریکوں س...
چیچنیا کے صدر کی والدہ پر امریکی پابندیاں: صدر رمضان قادروو کی امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی

چیچنیا کے صدر کی والدہ پر امریکی پابندیاں: صدر رمضان قادروو کی امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی

روس دنیا میں
چیچنیا کے صدر رمضان قادروو نے امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کی والدہ ایمانی قادرووا پر سے سفرہ پابندیاں نہ ہٹائی گئیں تو اسے سخت ردعمل بھگتنا ہو گا۔ 24 آگست کو یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر امریکہ نے صدر رمضان کی والدہ سمیت بیشتر روسی شخصیتوں پر سفری و مالی پابندیاں عائد کی تھیں جس پر صدر رمضان کی جانب سے پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکہ کا مؤقف ہے کہ ایمانی صاحبہ یوکرینی بچوں کو خصوصی سیاسی تعلیم دینے والی تنظیم احمد قادروو کی سربراہ ہیں۔ رمضان قادروو کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے ان کی والدہ امددی سرگرمیوں میں شامل ایک سماجی خاتون ہیں اور ان کا کسی غیر انسانی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کیونکہ وہ ان کی والدہ ہیں۔ امریکی انتظامیہ تمام اخلاقی اقدار بھول چکی ہے۔ ان پابندیوں کا ان کی ذات کو کوئی نقصان نہیں، اس سے صرف امریکی انا...
مجھے مستقبل دیکھنے کی قوت اللہ سے عنایت ہوئی، بچوں میں اسے پیدا کرنے کے لیے اعلیٰ تربیت درکار ہے: کرغز صدر

مجھے مستقبل دیکھنے کی قوت اللہ سے عنایت ہوئی، بچوں میں اسے پیدا کرنے کے لیے اعلیٰ تربیت درکار ہے: کرغز صدر

سیاست
کرغزستان کے صدر صادر یاپاروو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اللہ کی طرف سے الہامی صلاحیت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ کے حالات دیکھ سکیں اور بتا سکیں کہ مستقبل میں ان کی قوم کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ ایک اسکول کے افتتاح کے موقع پر صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں یہ صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ آئندہ 20/30 برسوں میں کیا ہونے والا ہے، بچوں کی اس کی تربیت دی جانی چاہیے۔ جبکہ انہیں یہ صلاحیت اللہ کی طرف سے ملی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلیٰ عہدوں کے لیے تعیناتی کے طریقہ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جب کرغزستان سویت اتحاد کا رکن تھا تو ملک میں شفافیت تھی، عہدے دار معیار پر اور صلاحیت کی بنیاد پر تعینات کیے جاتے تھے جبکہ اب یہ نظام اقرباپروری پر مبنی ہے، جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس کا آگاز بچوں سے کیا جانا چاہیے۔ کرغزستان نے باصلاحیت بچوں کے لیے مقابلے کے امتحان ...
دو سے زیادہ بار صدر منتخب ہونے پر پابندی کا قانون بکواس ہے: صدر میخرون

دو سے زیادہ بار صدر منتخب ہونے پر پابندی کا قانون بکواس ہے: صدر میخرون

سیاست
فرانس میں صدارتی انتخاب کی حد بندی ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ اب کی بار مدعہ اٹھانے والے کوئی اور نہیں صدر ایمینیول میخرون ہیں جنہوں نے جماعتی اجلاس میں دو بار کی انتخابی پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بکواس سوچ ہے کہ کوئی عوامی نمائندہ صرف دو بار ملک کا صدر بن سکتا ہے۔ پیرس میں جاری جماعتی اجلاس کے دوران فرانسیسی صدر اگرچہ اپنی آئندہ مدت صدارت کے لیے راہ ہموار نہیں کر سکے البتہ انہوں نے اس حوالے سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کو ایک بکواس قانون/سوچ قرار دیا ہے۔ اتحادی جماعت کے رکن اور پارلیمنٹ کے اسپیکر رچرڈ فیراند نے بھی قانون کو مضحکہ خیز گردانتے ہوئے کہا ہے کہ قانون لوگوں سے پسند کی آزادی چھینتا ہے، لوگ اپنے محبوب رہنما کو مستقل بھی چن سکتے ہیں لیکن اس قانون نے ان سے یہ آزادی چھین لی ہے۔ یاد رہے کہ فرانس میں دو بار کی صدارتی پابندی سن 200...

Contact Us