Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

کورونا نے دس لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا: امریکہ، ہندوستان اور برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ممالک

کورونا نے دس لاکھ افراد کو لقمہ اجل بنا دیا: امریکہ، ہندوستان اور برازیل سب سے زیادہ متاثرہ ممالک

طب
کورونا وائرس نے د س ماہ میں دس لاکھ انسانی زندگیاں کھا لیں۔ بیشتر ممالک میں وائرس کا زور تاحال ٹوٹ نہ سکا۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، ادارے نے وباء کو ماضی قریب کا سب سے بڑا قدرتی المیہ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وباء نے دنیا کے 188 ممالک کو متاثر کیا ہے، جبکہ روزمرہ کی زندگی پوری دنیا میں متاثر ہوئی ہے۔ اور معیشت کا پہیہ بالکل رک گیا ہے۔ اب تک متحدہ ہائے امریکہ دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں 71 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ 60 لاکھ متاثرہ افراد کے ساتھ ہندوستان دوسرے نمبر پر جبکہ برازیل ایک لاکھ اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف یورپ میں وباء کی دوسری لہرکا شور ہے۔ برطانیہ اور فرانس میں گزشتہ ہفتے متاثرہ افراد کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا۔ جس کے باعث حکومتوں نے ت...
ہندوستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی محکمہ خزانہ

ہندوستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا گڑھ بن چکا ہے: امریکی محکمہ خزانہ

معیشت
امریکی محکمہ خزانہ کی ایک تازہ دستاویزی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سرکاری بینکوں سمیت متعدد کمرشل بینک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ترسیلات کا یہ نیٹ ورک خصوصی طور پر خطے میں دہشت گردی پھیلانے میں ملوث ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے کم از کم 44 بینک اور متعدد امیر افراد انفرادی طور پر بھی مشتبہ مالی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فِن سینٹ کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 3201 مشتبہ مالی سرگرمیوں میں ایک ارب 53 کروڑ ڈالر یعنی ڈھائی کھرب سے بھی زیادہ کی غیر قانونی مالی ترسیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی مالیت کی ترسیلات کی وجوہات جاننے کی کوشش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ مالی بدعنوانی، خطے میں دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2017 کے دوران متعدد ہندوستانی اخبارات بھی اس طرف اشارہ دیتے رہے ہیں۔ ...
امریکی ڈسٹرکٹ جج نے ٹک ٹاک کو ایپ سٹور سے ہٹانے سے روک دیا: چینی ایپ امریکہ میں دستیاب رہے گی

امریکی ڈسٹرکٹ جج نے ٹک ٹاک کو ایپ سٹور سے ہٹانے سے روک دیا: چینی ایپ امریکہ میں دستیاب رہے گی

علوم و فنون
امریکی ڈسٹرکٹ جج کارل نیکولس نے ٹرمپ انتظامیہ کو امریکہ میں چینی ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو امریکہ میں آن لائن سٹوروں سے ہٹانے سے روک دیا ہے۔ فیصلہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایپلیکیشن کو کسی امریکی کمپنی کو بیچنے کی شرط پہ عمل نہ کرنے کی صورت میں امریکی آن لائن سٹور سے ہٹانے کے محض چند گھنٹے پہلے سامنے آیا ہے۔ https://twitter.com/TPFBreakingNow/status/1310375885858537472?s=20 جج کے جاری کیے حکم امتناعی کے تحت ٹک ٹاک کو امریکی مارکیٹ سے ہٹایا نہیں جا سکے گا، اور دونوں معروف ایپلیکیشن سٹور ایپل اور گوگل سٹور سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکے گا۔ پابندی لگنے سے محض چند گھنٹے پہلے جاری کیے اس فیصلے سے قبل جج نے 90 منٹ تک سماعت کی، جس میں کمپنی نے اپنے دفاع کو بھرپور انداز میں پیش کیا، اور حکم امتناعی لینے میں کامیاب رہی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک کو اپنے کم از کم 20 فیصد حصص کسی امریکی کمپنی کو بیچنے کی شرط کا سام...
امریکہ: جو بائیڈن کا آئینی رستہ نہ بچنے پر سینٹروں کو غیراخلاقی، اخلاقی درس: کہتے ہیں ٹرمپ کے نامزد کردہ جج کی توثیق نہ کریں

امریکہ: جو بائیڈن کا آئینی رستہ نہ بچنے پر سینٹروں کو غیراخلاقی، اخلاقی درس: کہتے ہیں ٹرمپ کے نامزد کردہ جج کی توثیق نہ کریں

سیاست
امریکی صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے حزب اختلاف کے سینٹروں سے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی نامزد کردہ سپریم کورٹ جج ایمی کونی بیڑت کی توثیق نہ کریں۔ صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ وہ خود کوئی آئینی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے تعیناتی کو روک نہیں سکتے تاہم سینٹر ایسا کر سکتے ہیں، اور انہیں اخلاقی طور پر ایسا کرنا چاہیے۔ https://twitter.com/PoliticusSarah/status/1310254902350929921?s=20 عوامی جلسے سے خطاب میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ سینٹروں کو ایک لمحے کے لیے سیاسی اختلافات کو بھول کر آئین کے لیے یہ اہم فیصلہ لینا ہو گا۔ ڈیموکریٹ جماعت کو انتخابات سے محض چند ہفتے قبل کی جانے والی اس تعیناتی پر شدید اعتراضات ہیں، جس کی بڑی وجہ امریکی نظام عدل میں جج کی تعیناتی کا تاحیات کے لیے ہونا اور ایک عرصے بعد امریکی اعلیٰ عدلیہ میں لبرل فکر کے بجائے روایت پسند سوچ کے حامل ججوں کی 3 اہم...
امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج جسٹس ایمی کونی بیڑٹ کی نامزدگی کر دی

امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے لیے خاتون جج جسٹس ایمی کونی بیڑٹ کی نامزدگی کر دی

نظامت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے نئے جج کینامزدگی کر دی ہے۔ خاتون جج جسٹس ایمی کونی بیڑٹ چند روز قبل وفات پانے والی جج رتھ بدر گنزبرگ کی جگہ خدمات سرانجام دیں گی۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک خاتون جج کو نامزد کریں گے۔ نامزدگی سرائے ابیض کے باغِ گلاب میں کی گئی، جہاں خاتون جج بھی امریکی صدر کے ساتھ موجود تھیں۔صدر نے جسٹس بیڑٹ کی اب تک کی قانونی خدمات کو سراہا اور انہیں سب سے موزوں کردار قرار دیا۔ اس موقع پر جسٹس بیڑٹ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ امریکی آئین کی حفاظت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گی، جبکہ انہوں نے فوت شدہ جج رتھ بدر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بیڑٹ کی عمر 48 سال ہے اور وہ شکاگو میں 7ویں سرکٹ کورٹ برائے نظرثانی میں خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ آپ 7 بچوں کی ماں اور مختلف جامعات میں پروفیسر بھی رہ چکی ہیں۔ ...
امریکہ: ایف بی آئی نے بلیک لائف میٹر تحریک کے نام پر 7کروڑ کا دھوکہ کرنے والا دھر لیا

امریکہ: ایف بی آئی نے بلیک لائف میٹر تحریک کے نام پر 7کروڑ کا دھوکہ کرنے والا دھر لیا

عالمی
امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے "بلیک لائف میٹر" تحریک کے نام پر چندہ اکٹھا کرنے اور دھوکہ دہی سے اسے نجی استعمال میں لانے والے ایک اور فراڈیے کو دھر لیا ہے۔ سر میجرپیج نامی ملزم بلیک لائف میٹر آف گریٹر اٹلانٹا نامی خیراتی ادارہ چلا رہا تھا، ادارے کا 2016 میں مقامی انتظامیہ کے پاس اندراج کروایا گیا۔ امریکی خبر رساں اداروں کے مطابق شروع میں پیج کو زیادہ امداد نہ ملی تاہم جارج فلائیڈ کی موت کے بعد اسے صرف 3 ماہ میں 4 لاکھ 66 ہزار ڈالر امداد دی گئی، جس میں سے اس نے بڑی قرم دھوکے سے تفریخی مقام پر اپنا گھر خریدنے، اور دیگر آسائشوں کے لیے استعمال کر لی۔ https://twitter.com/Shaun_Hegarty/status/1309509314781032452?s=20 سات کروڑ بہتر لاکھ روپے سے زائد کی کل امداد میں سے 3کروڑ 30 لاکھ کو دھوکے سے استعمال کرنے کے ثبوت مل گئے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ملزم پر چندے کی ر...
پرہیز ،  بیماری سے بدتر ؟؟؟

پرہیز ، بیماری سے بدتر ؟؟؟

عالمی
برطانیہ میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہزاروں برطانوی جو امراضِ قلب یا فالج کا شکار ہیں وہ علاج معالجے کی بجاۓ گھر میں ہی دم توڑ رہے ہیں۔ ہارٹ میڈیکل جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے کے نتائج کے مطابق گھر پر قیام کرنے کے احکامات لاگو کیے جانے کے بعد اسپتال جانے سے پرہیز کرنے پر بے شمار افراد سنگین طبی مسائل کا شکار ہو تے جا رہے ہیں۔ اس مطالعے کو ڈیلی میل میں بھی شائع کیا گیا۔ مقالے میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں دل کی بیماری سے اموات میں مارچ سے جولائی کے دوران 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جسکے نتیجے میں گزشتہ چھ سالوں میں اوسطاً2،279 زیادہ اموات ہوئیں۔ تاہم اسی عرصے کے دوران اسپتالوں میں دل اور فالج کی اموات میں 1400 کے قریب کمی واقع ہوئی جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نےگھرپر ہی رہنے کا انتخاب کیا وہ ویسے بھی فوت ہو جاتے اگر وہ اسپتال میں داخل ہوتے۔ محققین کے اعداد...
امریکہ کی 3500 کمپنیاں چینی اشیاء پر زائد ٹیکس لگانے کے خلاف عدالت چلی گئیں

امریکہ کی 3500 کمپنیاں چینی اشیاء پر زائد ٹیکس لگانے کے خلاف عدالت چلی گئیں

معیشت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی اشیاء پر درآمدی ٹیکس یا چُنگی بڑھانے کے خلاف 3500 امریکی کمپنیوں نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنیوں میں ادویات، گاڑیاں بنانے کی کمپنیاں، ٹیکنالوجی اور متعدد دیگر پرچون اشیاء کی کمپنیاں شامل ہیں۔ درخواستیں نیویارک میں امریکی عدالت برائے عالمی تجارت میں دائر کی گئی ہیں۔ جن میں چینی اشیاء پر غیر قانونی درآمدی ٹیکس ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواستوں میں امریکی تجارتی نمائندہ رابرٹ لیٹائزر اور سرکاری ادارہ برائے سرحدی حفاظت اور کسٹم کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ کچھ کمپنیوں نے براہ راست صدر ٹرمپ کے انتظامی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ کمپنیوں میں امریکی سٹاک ایکسچینج کی 500 بڑی کمپنیوں میں سے بھی متعدد کمپنیاں شامل ہیں۔ جبکہ ٹیسلا، فورڈ، مرسڈیز بینز اور والوو بھی درخواستیں دے چکی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 3500 کمپنیاں درخو...
امریکی سفیر رویہ درست کرے، ترکی کسی کی کالونی نہیں: ترک وزیر خارجہ

امریکی سفیر رویہ درست کرے، ترکی کسی کی کالونی نہیں: ترک وزیر خارجہ

عالمی
ترک وزیر صحت فخرالدین کوجا کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر ترکی کے ساتھ ایک کالونی کے طور پر برتاؤ کر رہا ہے۔ امریکی سفیر نہ تو حقائق اور نہ ہی اخلاقی لحاظ سے درست ہیں، انکی مداخلت کی کوئی وجہ نہیں بنتی کیونکہ ترک حکومت ادویات کی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ انکا ایسا رویہ کسی کالونی میں ہوتا تو سمجھ آتا، پر ترکی کسی کی کالونی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی امریکی کمپنیوں کے 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا مقروض ہے، جس پر حکومت کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، تاہم امریکی سفیر نے ایک تجارتی کانفرنس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنیاں ترکی سے نکل جانے یا ترکی میں اپنی سرمایہ کاری کو کم کرنے کا سوچ رہی ہیں۔ جس پر وزیر صحت نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی سفیر کا تبصرہ حقائق اور اخلاقی قدروں کے خلاف ہے۔ یاد رہے کہ 2019 میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے معاملہ اٹھانے پر ترک صدر اور ...

Contact Us