Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

امریکہ چاہے تو انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا باہمی معاہدہ ہو سکتا ہے: روسی صدر پوتن

امریکہ چاہے تو انتخابات میں مداخلت نہ کرنے کا باہمی معاہدہ ہو سکتا ہے: روسی صدر پوتن

روس
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیشکش کی ہے کہ اگر امریکہ چاہے تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے انتخابات اور اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا معاہدہ کر سکتے ہیں۔ روسی صدر کے امریکی انتخابات سے محٖض چند ہفتے قبل دیے اس بیان پر امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ صدر پوتن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایسے تمام معاملات پر بات چیت کر سکتے ہیں جن پر دونوں تحفظات ہیں، اس میں ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے انتخابی عمل کو متاثر کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے، امریکہ اور روس آج بھی 1972 میں سمندر میں چپکلش کو روکنے کی طرز پرباہمی مفاد کے معاملات پر معاہدہ کر سکتے ہیں۔ دونوں ریاستوں کو باہمی اعتماد بڑھانے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے اعلیٰ سطح پر گفتگو کرنا ہو گی۔ یاد رہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی روس پر 2016 کے انتخابات میں ہیکروں کی مدد سے مداخلت کے الزامات لگاتی رہی ہے، جس کی امریکہ میں تحقیقات ہوئیں اور ال...
امریکہ: ابلاغی اخلاقیات کے قانون میں ترمیم کا بل پیش، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیاسی پیغامات کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مہم چلانے سے روک دیا گیا

امریکہ: ابلاغی اخلاقیات کے قانون میں ترمیم کا بل پیش، ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیاسی پیغامات کیساتھ چھیڑ چھاڑ اور مہم چلانے سے روک دیا گیا

سیاست, فن/ٹیکنالوجی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی میڈیا کمپنیوں کی جانب سے سیاسی پیغامات میں مداخلت کے خلاف قانون سازی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کیے جانے والے نئے قانونی مسودے کے تحت کمپنیاں سیاسی پیغامات میں کسی قسم کی چھڑ چھاڑ نہیں کر سکیں گے۔ https://twitter.com/TeamTrump/status/1308856271915937794?s=20 امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے طاقت کے ناجائز استعمال کے دن گنے جا چکے ہیں۔ کمپنیوں نے امریکہ میں آزاد کاروبار اور آزادی اظہار کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے، یہ بائیں بازو کا آلہ کار بنی ہوئی ہیں، اور متعصب رویے کی مرتکب پائی گئی ہیں، ایک طرف یہ امریکی صدر کو نشانہ بنا رہی ہوتی ہیں، اور دوسری طرف ایرانی رہنما خمینی کی جانب سے نفرت اور موت کی دھمکیاں عام شائع ہوتی رہتی ہیں۔ پیش کیے گئے نئے قانونی مسودے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنیوں کو انکی سیاس...
برطانوی حکومت کی غلطی: جنسی جرائم میں ملوث 15 مجرموں کی سزا اچانک ختم

برطانوی حکومت کی غلطی: جنسی جرائم میں ملوث 15 مجرموں کی سزا اچانک ختم

عالمی
برطانیہ کی انتظامی غلطی کے باعث جنسی جرائم میں ملوث 15 مجرموں کی سزا اچانک معطل ہو گئی ہے۔ قانونی سقم کا علم 11 سال بعد ہوا۔ خبر کی تفصیل کی مطابق شمالی آئرلینڈ کی جیل میں قید جنسی جرائم میں ملوث 15 مجرموں کی سزا برطانوی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث اچانک ختم ہو گئی ہے، اگرچہ مجرم پچھلے آٹھ سال سے جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، تاہم ایک قانونی سقم کے سامنے آنے پر انکی سزا اچانک ختم ہو گئی ہے۔ معاملہ یوں پیش آیا ہے کہ 2009 میں جنسی جرائم کی سزاؤں کے قانون میں ترمیم کی گئی، جس میں چند جرائم کی سنوائی کا اختیار، انتظامی غلطی کے باعث مجسٹریٹ کی عدالت کے بجائے شاہی عدالت کو دے دیا گیا، اور کسی کو اس کا علم نہ ہوا۔ گزشتہ 11 سالوں سے معاملات یونہی چلتے رہے تاہم چند ہفتے قبل ایک مجرم نے سزا کے خلاف اپیل میں کہا کہ قانون کے مطابق مجسٹریٹ کی عدالت کو اختیار ہی نہیں کہ وہ اس جنسی جرم کی سماعت کر سکے...
گاؤں کی اغوا شدہ بچی کی بازیابی

گاؤں کی اغوا شدہ بچی کی بازیابی

بلاگ
کچھ عرصہ قبل ہمارے گاؤں کے بدمعاش نے ایک شریف زادے کی نوزائیدہ بچی کو اغوا کر لیا، بچی انتہائی خوبصورت تو تھی ہی جیسی خدا کی دین ہوتی ہے مگر والدین کے لیے وہ دیگر بچوں کی طرح ایک اولاد ہی تھی۔ بدمعاش کی شہر میں بڑے بدمعاشوں کے ساتھ دوستی کے باوجود شریف زادے نے بچی کو واپس حاصل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ مصدقہ حوالوں کے مطابق اس نے ایک دو دفعہ تو بدمعاش کا گلے بان بھی پکڑ لیا اور خوب پھینٹا بھی چڑھایا، اس کے علاوہ دیگر چھوٹی موٹی لڑائیوں میں دونوں فریقین اکثر خون آلود بھی ہوتے رہتے۔ ایک بار تو اس کا ایک بیٹا ایسی ایک لڑائی میں شہید بھی ہو گیا۔ لیکن ہمیشہ بدمعاش کے شہری دوست زبردستی صلح اور امن کا ڈھول اس کے گلے میں ڈال دیتے۔ وقت گزرتا گیا، کل کی نوزائیدہ آج کی خوبرو دوشیزہ بن گئی۔ مگر والدین آج بھی اولاد کے لیے تڑپ رہے ہیں، اور اب کسی نہ کسی حد تک باپ نے اہل علاقہ کے دیگر شریف زادوں کی ...
ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین

ڈالر کی قدر 2021 میں 50 فیصد تک گِر جائے گی: امریکی ماہرین

مالیات
امریکی مالیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ اگلا سال امریکی کرنسی کے لیے تباہ کن ہو گا، اور معاشی حالات بتاتے ہیں اب یہ سب بالکل بھی انوکھا یا اچانک نہیں بلکہ واضح طورپرہو گا۔ ییل یونیورسٹی کے ماہر مالیات سٹیفن روچ نے امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اعدادوشمار اس چیز کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ خسارے تاریخی غیر یقینی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سٹیفن روچ کا کہنا تھا کہ امریکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جو ہماری غیر متوازی بین الاقوامی تجارت کو ظاہر کرتا ہے، رواں مالی سال کے دوسرے حصے میں تاریخی گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ دوسری طرف سیونگ اکاؤنٹ، جو انفرادی، کاروباری اور حکومتی اثاثہ جات کو ظاہر کرتا ہے، بھی عالمی کساد بازاری کے بعد پہلی دفعہ تاریخی بدحالی کو عیاں کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں معروف عالمی معاشی جریدے اکانومسٹ نے پیشن گوئی کی تھی کہ...
انتخابات کے تناظر میں سپریم کورٹ جج کی تعیناتی اہم ہے، بروز ہفتہ نامزدگی کر دوں گا: صدر ٹرمپ

انتخابات کے تناظر میں سپریم کورٹ جج کی تعیناتی اہم ہے، بروز ہفتہ نامزدگی کر دوں گا: صدر ٹرمپ

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی اس لیے بھی فوری کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آئندہ صدارتی انتخابات کا فیصلہ ممکنہ طور پر عدالت میں ہی ہو گا۔ سرائے ابیض میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ؛ میرے خیال میں آئندہ انتخابات کا خاتمہ اعلیٰ عدالت میں ہی ہو گا، لہٰذا یہ اہم ہے کہ ہم عدالت میں ججوں کی تعداد کو پورا کھیں۔ وقت کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی ہو سکے اتنا بہتر ہے، انکی کوشش ہو گی کہ انخابات سے پہلے تعیناتی مکمل ہو جائے۔ حزب اختلاف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کو صدر ٹرمپ نے دھاندلی کا حربہ قرار دیا، اور کہا کہ اس دھاندلی کو روکنے کے لیے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعداد کا پورا ہونا لازم ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کی جج رتھ بدر گنزبرگ گزشتہ دنوں 87 برس کی عمر میں وفات پا گئی تھیں، انتخ...
بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں

بریگزٹ: امریکی کمپنی کے 230 ارب ڈالر برطانیہ سے جرمنی منتقل، یورپ میں برطانیہ کو پہلے بڑے مالی نقصان کی سرخیاں

مالیات
امریکا کا ایک بہت بڑا بینک برطانیہ میں اپنے سینکڑوں ارب ڈالر کے اثاثے اب جرمنی منتقل کر رہا ہے۔ جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کے اس اقدام کو بریگزٹ کے باعث برطانیہ کو ہونے والا ’پہلا بہت بڑا نقد نقصان‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی ایک ایسا امریکی بینک ہے، جو ماضی میں جے پی مورگن اور چیز مین ہیٹن بینک کے ادغام سے وجود میں آیا تھا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج یا بریگزٹ کے بعد اب اس بینک نے برطانوی دارالحکومت لندن سے اپنے اثاثے جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔خبروں کے مطابق نقد اثاثوں کی اس منتقلی کا مقصد امریکی بینک کا خود کو یورپی یونین سے باہر رہتے ہوئے یورپ میں کاروبار کرنے کے عمل میں نقصانات سے بچانا ہے۔ جبکہ ایسا کرنے سے بینک کو یورپ اور یورپی یونین کی سب سے بڑی معیشت میں کاروبار کرنے سے فائدہ بھی ہو گا۔ خ...
روسی صدر نے اقوام متحدہ کے عملے کو کووڈ19 کی ویکسین مفت دینے کی پیشکش کر دی

روسی صدر نے اقوام متحدہ کے عملے کو کووڈ19 کی ویکسین مفت دینے کی پیشکش کر دی

روس دنیا میں
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ روس عالمی ادارے کے عملے کو کووڈ ویکسین کی مفت ویکسین فراہم کر سکتا ہے۔ خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا ایک نئی طرز کے مسئلے کا سامنا کر رہی ہے، کووڈ19 وباء نے پوری دنیا میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے، لاکھوں قیمتی جانیں اسکا شکار ہوئی ہیں، سرحدیں بند ہیں اور پوری دنیا میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہے، اور یہ سب ایک حقیقت ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو مل بیٹھنا چاہیے اور انسانیت کے تحفظ کے لیے ویکسین کی مفت دستیابی پہ کام کرنا چاہیے، روس دنیا کی پہلی ویکسین بنانے میں کامیاب رہا ہے، جو پائیدار، محفوظ اور اثردار ہے۔ روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ویکسین کی پیداوار کے لیے شراکت داری کرنے کو بھی تیار ہے، اور جلد ہم ایک عالمی سطح کی آن لائن کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، جس میں ان تمام ممالک کو...
فلسطین کا 1967 کے علاوہ کوئی بھی منصوبہ بےسود ہو گا: صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ میں اظہارخیال

فلسطین کا 1967 کے علاوہ کوئی بھی منصوبہ بےسود ہو گا: صدر ایردوعان کا اقوام متحدہ میں اظہارخیال

عالمی
ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی انتظامیہ اور اتحادی معاملات کو سنبھالنے کے بجائے مزید بگاڑ رہے ہیں۔ صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضہ انسانیت کا وہ زخم ہے جس سے مسلسل خون بہہ رہا ہے، صہیونی انتظامیہ مظلوم فلسطینیوں کے خلاف مظالم، تشدد اور خوف کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ عالمی ادارے سے خطاب میں انہوں نے امریکہ سمیت متعدد ممالک کی جانب سے بیت المقدس میں سفارتخانوں کو منتقل کرنے کی بھی مذمت کی۔ خطاب میں صدر ایردوعان کا کہنا تھا کہ صہیونی انتظامیہ اپنے معاونین کے مدد سے فلسطینیوں کی آزادیوں کو چھین رہی ہے۔ فلسطینی مسئلے کا حل خود مختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام میں ہے، فلسطینی ریاست کی سرحدیں 1967 کے نقشے کے مطابق ہونی چاہیے، جب فلسطین آج کی نسبت کئی گنا زیادہ بڑی ریاست تھی۔ اس کے عل...
شنگھائی تعاون تنظیم – پاکستان کے لیے ایک موقع؟

شنگھائی تعاون تنظیم – پاکستان کے لیے ایک موقع؟

نقطہ نظر
دنیا میں جس رفتار سے طاقت کا توازن بدل رہا ہے، اسی رفتار سے عالمی طاقتیں اور دفاعی طور پر غیر محفوظ ریاستیں نہ صرف یہ کہ نئے اتحاد بنا رہی ہیں بلکہ پرانے اتحادیوں کو ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ایسے میں شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی تنظیم کے طور پر ابھر رہی ہے۔ تاہم یہاں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستان کی علاقائی اتحاد میں شمولیت، اسے دفاعی حصار تو دے سکتی ہے لیکن عمومی رائے کے برعکس اس سے ہندوستان کے ساتھ موجود تنازعات کو ختم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔ تنظیم کے 8 مستقل ارکان ہیں، جن میں چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور ہندوستان شامل ہیں، جبکہ 4 ریاستیں (افغانستان، بیلاروس، منگولیا اور ایران) فی الوقت بطور مبصر اس کے اجلاسوں میں شریک ہوتی ہیں اور چھے ریاستیں شمولیت کی خواہشمند ہیں اور انکے ساتھ گفتگو جاری ہے۔ ان چھے ریاستوں میں ترکی...

Contact Us