Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

Author: مخبر

جنک فوڈ ہمیں جنیاتی سطح پر بھی بوڑھا کر رہی ہے: تحقیق

جنک فوڈ ہمیں جنیاتی سطح پر بھی بوڑھا کر رہی ہے: تحقیق

صحت و خوراک
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیکٹریوں میں تیار کردہ ہر طرح کے کھانے اور دیگر جنک اور فاسٹ فوڈ ہمیں عارضی صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ خلیاتی اور جنیاتی یعنی ڈی این اے تک کی سطح تک نقصان پہنچا رہے ہیں اور بوڑھا کررہے ہیں۔ محققین کو معلوم ہوا ہے کہ ان غذاؤں کا استعمال ایسے انسانی کروموسوم کو متاثر کرتا ہے جن کا تعلق عمررسیدگی سے ہوتا ہے۔ فیکٹریوں کی ڈبوں میں محفوظ کردہ غذاؤں سے انسانی کروموسوم کے کناروں پر جڑے ٹیلومریز سکڑتے جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ قدرتی عمل ہے اور زندگی بھر جاری رہتا ہے لیکن صنعتی طریقوں سے تیار کردہ کھانے کھانے سے اس عمل کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ یعنی جنک فوڈ ہمارے ڈی این اے تک پر اثرانداز ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ سکڑتے ٹیلومریز عمررسیدگی کی علامت ہیں اور ناقص خوراک اس سکڑاؤ کو بڑھاتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ، فاسٹ فوڈ اور ہر طرح کی پروسیس شدہ غذاؤں میں کئی طرح کے...
ہمارے بچے فقط ’نوکر بننے‘ کے لیے تعلیم حاصل کرتے ہیں

ہمارے بچے فقط ’نوکر بننے‘ کے لیے تعلیم حاصل کرتے ہیں

بلاگ
مشہور کہاوت ہے کہ پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں۔ انیٹ لارو اپنی تحقیق میں اس بات کو مزید تقویت دیتی نظر آتی ہیں۔ شمولیتی کردار سازی ان کا متعارف کردہ ایک پرورش کا انداز ہے، جس میں والدین اپنے بچوں میں موجود صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف قسم کی منظم سرگرمیاں ان کی زندگی میں شامل کرتے ہیں۔ ہمارے دیسی اندازِ پرورش میں والدین انیٹ لارو کی تھیوری کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے اور بچے کی صلاحیتوں سے بھی قطع نظر اپنی خواہشات کے تناظر میں بچے کے کیرئیر کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس کی ذہن سازی شروع کر دیتے ہیں۔ میرا بیٹا تو بڑا ہوکے ڈاکٹر ہی بنے گا اس کے علاوہ انجینئر یا وڈا افسر بننے کی خواہش بھی ظاہر کی جاتی ہے۔ یعنی پچھلی کئی نسلوں نے تعلیم کے حصول کا واحد مقصد کسی کا نوکر بننے کی صلاحیت حاصل کرنا طے کر لیا ہے۔ اس صورت حال میں پرورش پانے والا بچہ ذہنی طور پر اپنے تمام معاشی مسائ...
ہندوستان دراندازی سے باز رہے، ورنہ امن معاہدہ بھول جائیں گے: چین کی تنبیہ

ہندوستان دراندازی سے باز رہے، ورنہ امن معاہدہ بھول جائیں گے: چین کی تنبیہ

عالمی
چین نے رواں ہفتے ایک بار پھر ہندوستانی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان دراندازی سے باز رہے ورنہ خطے میں امن کی خواہشات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے ایک سخت بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اپنے سرحدی فوجیوں کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے باز رکھے۔ ہندوستانی سرحدی فوجیوں نے ایک بار پھر پینگونگ سو جھیل کے جنوبی کنارے میں دراندازی کی ہے، جس پر چینی فوج نے اب تک صرف ضروری کارروائی کی ہے، تاہم اگر ہندوستان نے اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس نہ بلایا تو خطے میں امن کو نقصان پہنچے گا۔ چینی ردعمل پر مودی حکومت نے روائیتی بیان بازی کا سہارا لیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی خلاف ورزی ہندوستانی فوج نہیں چین کی جانب سے کی گئی تھی، جسے فوج نے واپس دھکیل دیا۔ ماہرین کا کہنا ہ...
پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاک چین راہدری منصوبہ: جہلم میں بائیو ٹیکنالوجی پارک بنے گا

پاکستان, رہن سہن, علوم و فنون
پاکستان کے پہلا صنعتی بایوٹیکنالوجی پارک جہلم میں قائم کیا جارہا ہے۔ منصوبہ پاک چین راہداری منصوبے کے تحت قائم ہو رہا ہے، جسے مقامی طور پر جامعہ کامسیٹ کا تعاون حاصل ہے۔ گزشتہ سال دستخط ہونے والی مفاہمت کی ایک یادداشت کے تحت جامعہ کامسیٹس جہلم میں ٹارچ ہائی ٹیک انڈسٹری ڈویلپمنٹ سنٹراور ٹی آئی بی (تیاآنجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی) کے تعاون سے پہلےبائیوٹیکنالوجی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں معاونت فراہم کرے گی۔ منصوبے کے تحت ماحولیاتی منصوبہ بندی اور بائیوٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے جڑی بوٹیوں پر تحقیق کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تحقیقی مقالہ جات اور بائیو ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دینا بھی بائیو پارک کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ پاک چین راہداری منصوبے میں صرف سڑکوں اور ریلوے کا جال نہیں بنے گا بلکہ ملک بھر میں تحقیق کے متعدد مراکز بھی قائم کیے جا...
سعودی عرب اور پاکستان مسلم اتحاد کے لیے مل کر کام کریں

سعودی عرب اور پاکستان مسلم اتحاد کے لیے مل کر کام کریں

پاکستان, معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - ڈاکٹر علی عواد العسیری - سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق ذرائع ابلاغ میں ہونے والی قیاس آرائیوں کو پاکستانی قیادت نے انتہائی سلیقے سے دو ٹوک انداز میں مسترد کیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے متنازعہ بیان کی وضاحت، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس وضاحت کی توثیق اور بعد ازاں پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے فوجی مقاصد کی خاطر کیے گئے دورہ ریاض نے دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان غیر معمولی قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر ثابت کیا ہے یہ تعلقات وقتی جوار بھاٹے کے بعد جلد اپنی اصلی حالت میں واپس آنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم یہ امر واضح ہے کہ دشمن قوتوں نے ایک منظم طریقے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔ اس کا آغاز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اسلامی تعاون کی تنظیم ’او آئی سی‘ کے کشمیر پر کر...
فسلطینی ریاست کے قیام کے مدعے پر قائم ہیں، معاہدہ فلسطین کی قیمت پر نہیں: اماراتی امیر

فسلطینی ریاست کے قیام کے مدعے پر قائم ہیں، معاہدہ فلسطین کی قیمت پر نہیں: اماراتی امیر

عالمی
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی جانب سےصہیونی ریاست کو قبول کرنے کے نتیجے میں ریاست فلسطین کے قیام کی اہمیت کم ہونے کے تاثر کو مسترد کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ یو اے ای اور صہیونی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعلقات کا حالیہ معاہدہ فلسطین کی قیمت پر نہیں کیا۔ متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کا دوسرا ملک ہے، عرب امارات بیت المقدس کو دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کے ساتھ معاہدہ ایک تذویراتی انتخاب ہے، سمجھوتہ نہیں۔ یاد رہے، گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات اور صہیونی انتطامیہ کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیےامن معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت صہیونی افواج مزید فلسطینی علاقوں پر قبضہ نہیں کریں گی، اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دون...
عمر بن عبدالعزیز کے ڈھائی سال اور آج کے ڈھائی سال

عمر بن عبدالعزیز کے ڈھائی سال اور آج کے ڈھائی سال

پاکستان, معاون مواد/مہمان تحریریں
مہمان تحریر - عبد القادر حسن - جب وہ حکمران بنا تو سب سے پہلے اس نے لوگوں سے کہا کہ میری مرضی کے بغیر مجھے حکمران نامزد کیا گیا ہے، اب جب کہ مجھے نامزد کر دیا گیا ہے تو آپ کی مرضی ہے کہ میں یہاں رہوں یا نہ رہوں ، جب اطمینان ہو گیا کہ لوگ اسے چاہتے ہیں تو پھراس نے کام کا آغاز کیا اور سب سے پہلے اپنی ذات سے شروع کیا۔ وہ ایک شہزادہ تھا، دن میں کئی بار لباس تبدیل کرتا تھا اور جب اس لباس پر لوگوں کی نظر پڑ جاتی تھی تو اسے یہ کہہ کر ہمیشہ کے لیے اتار دیتا تھا کہ لباس دکھانے کے لیے ہوتا ہے اور جب لوگوں نے دیکھ لیا ہے تو اسے بدل لینا چاہیے۔ خوشبوؤں میں بسا رہتا تھا ، کئی برس تک مصر کا گورنر رہا ، مدینہ میں بھی اسی عہدے پر کام کیا ، اپنی چچا زاد فاطمہ سے محبت کی شادی کی اور اپنی زندگی وقت کے عیش و عشرت کے سامان سے سجا لی لیکن پھر یوں ہوا کہ وہ پوری سلطنت کا مالک بنا دیا گیا اور اس کے بعد ا...
مالی بدعنوانی: سعودی شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران برطرف،  تحقیقات کا دائرہ وسیع

مالی بدعنوانی: سعودی شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران برطرف، تحقیقات کا دائرہ وسیع

عالمی
سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے شاہی خاندان کے دو افراد سمیت اہم فوجی افسران کو مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ شاہی فرمان میں سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز کے کمانڈر اور 2 انتہائی سینئر حکام کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اہلکاروں میں کمانڈر جوائنٹ فورسز فہد بن ترکی بن عبدالعزیز اور ان کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد بن ترکی پر وزارت دفاع میں مالی بدعنوانی ثابت ہوئی تھی۔ معاملے میں مبینہ ملوث وزارت دفاع کے دیگر فوجی افسران اور سویلین ملازمین کو بھی تشویش کے لیے عدلیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔...
غزہ: حماس اور صہیونی انتظامیہ میں کشیدگی ختم کروانے کیلئے قطر کی ثالثی، معاہدہ طے

غزہ: حماس اور صہیونی انتظامیہ میں کشیدگی ختم کروانے کیلئے قطر کی ثالثی، معاہدہ طے

عالمی
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں تین ہفتوں سے جاری حماس اور صہیونی افواج کے مابین حملوں کو قطر نے ثالثی کرواتے ہوئے ختم کروا دیا ہے۔ حالیہ کشیدگی میں صہیونی افواج نے 6 اگست سے تقریباً روزانہ غزہ پر فضائی حملے شروع کیے ہوئے تھے جو اس کے مطابق حماس کی جانب سے بارودی مواد سے لیس غباروں اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے جا رہے تھے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی جانب سے چھوڑے گئے بارودی مواد سے لیس غباروں کی وجہ سے صہیونی انتظامیہ کے علاقوں میں زرعی زمین کو نقصان ہوا ہے، جبکہ چار سو سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ حماس کے غزہ میں رہنما یحییٰ سنوار کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق قطری ایلچی محمد ال ایمادی سے بات چیت کے بعد تازہ کشیدگی کو کم کرنے اور ہمارے لوگوں کے خلاف صہیونی جارحیت کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ طے پایا ہے۔ جبکہ ایک مصری وفد ...
چین اور ہندوستان کی فوج میں پھر جھڑپ، سرحد پر حالات کشیدہ، چین کی تنبیہ

چین اور ہندوستان کی فوج میں پھر جھڑپ، سرحد پر حالات کشیدہ، چین کی تنبیہ

عالمی
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے  پیر کو جھیل پینگونگ سو کے قریب سرحد عبور کرکے چینی فوج کو اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا، جس پر چینی فوج ضروری کاروائی کرنے پر مجبور ہو گئی۔ پیپلز لبریشن آرمی کی علاقائی کمان نے ہندوستانی فوج پر چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی فوج محض ضروری جوابی کارروائی کررہی ہے۔ دونوں طرف کے فوجی کمانڈروں نے پیر کو تناؤ کم کرنے کے لیے بات چیت بھی کی تاہم تاحال علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کے مابین 1962 میں سرحدی جنگ لڑی جاچکی ہے اور اس کے بعد سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے فوجیوں نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے نام سے جانی جانے والی غیر سرکاری سرحد کا 'ہمیشہ سختی سے احترام' کیا ہے۔ اس سے قبل 15 جون کو بھارت اور چین کی فوج کے مابی...

Contact Us